Tag: wadi e teera

  • پاک فوج کی قربانیوں سے ریاست کی رٹ قائم ہوئی،آرمی چیف

    پاک فوج کی قربانیوں سے ریاست کی رٹ قائم ہوئی،آرمی چیف

    خیبر ایجنسی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ بڑی حد تک قائم ہوچکی ہے اب ہم مستقل امن کی جانب گامزن ہیں۔ پاکستانی قوم پاک فوج کی لازوال قربانیوں کی بدولت مکمل حمایت کرتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر ایجنسی وادی تیرا میں جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں پاک افغان سرحد پر تعینات جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔

    پاک فوج کے سربراہ خیبر ایجنسی پہنچے تو کور کمانڈر پشاور اور آئی جی ایف سی نے ان کا استقبال کیا ۔آرمی چیف نے پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا، انہیں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) خیبر پختونخوا کے نئے ونگ کے قیام کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وادی تیراہ میں افسروں اورجوانوں سےملاقات کی، ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ ریاست کی رٹ بڑی حد تک قائم ہوچکی ہے اور اب ہم مستقل امن کی جانب گامزن ہیں۔

    انہوں نےسرحدی علاقوں میں پٹرولنگ کے باعث دہشت گردی کے واقعات میں کمی کو سراہا، آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے جوانوں کے عزم کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔

  • خیبر ایجنسی میں فورسزکی فضائی کارروائی، 15 دہشت گرد ہلاک

    خیبر ایجنسی میں فورسزکی فضائی کارروائی، 15 دہشت گرد ہلاک

    پشاور: خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فورسزکی فضائی کارروائی میں پندرہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    خیبر ایجنسی کے علاقے تیرہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فورسزکی جانب سے فضائی کارروائی میں پندرہ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جبکہ دہشت گردوں کے تین ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان بارڈر کے قریب علاقے راجگل میں دہشتگردی کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر فضائی کارروائی کی گئی جس دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں پندرہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

  • وادی تیراہ کو دہشت گردوں سےخالی کرا لیا گیا، میجرجنرل عابد ممتاز

    وادی تیراہ کو دہشت گردوں سےخالی کرا لیا گیا، میجرجنرل عابد ممتاز

    وادی تیراہ : جی اوسی تیراہ میجرجنرل عابد ممتازکا کہنا ہے کہ وادی تیراہ کودہشت گردوں سےخالی کرالیا ہے۔افغانستان سے ملحقہ سرحد سیل کر دی۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے اے آروائی نیوز کے اینکر ارشد شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    جنرل آفیسر کمانڈنگ تیراہ میجرجنرل عابد ممتازکا کہنا تھا کہ تیراہ میں شروع میں دہشت گردوں کے تین گروہ تھے جو بعد میں ایک ہو گئے۔

    منگل باغ کا گروپ سب سے بڑا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وادی میں آپریشن کے دوران افغانستان سے ملحق سرحد کو سیل کر دیا گیا۔

    میجرجنرل عابد ممتازکا کہنا تھا کہ علاقے میں غیر ملکی قوتوں کی مداخلت کی وجہ سے دہشت گردی نے زور پکڑا۔ میجرجنرل عابد ممتاز نے کہا کہ دہشت گرد منشیات کی اسمگلنگ سے اپنی کارروائیوں کے لئے پیسہ اکھٹا کرتے تھے۔

  • وزیرستان اور خیبرایجنسی میں کارروائی 44 دہشت گرد ہلاک

    وزیرستان اور خیبرایجنسی میں کارروائی 44 دہشت گرد ہلاک

    خیبرایجنسی : وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی کے دوران چوالیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کےمطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں فضائی کارروائی کے دوران اٹھائیس دہشت گردہلاک اور ان کے ٹھکانے تباہ کر دئے گئے ۔

    دتہ خیل میں فضائی آپریشن میں میں سولہ غیرملکی دہشت گردہلاک ہوئے شمالی وزیرستان کےمغربی علاقوں سوئی خیل منڈی اور وانا میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں آٹھ دہشت گرد ہلا ک ہو ئے تھے۔

    سیکیورٹی ذرائع کےمطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری سے  ان کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

    پاک فوج نے خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ٹو میں تیزی لاتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

      یاد رہے کہ دسمبر2014 کو پشاور میں آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں کے حملے میں 133 سے زائد بچوں سمیت 150 افراد کی ہلاکت کے بعد شدت پسندوں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔

  • وادی تیرا میں فورسز کی فضائی کارروائی،20  دہشتگرد ہلاک

    وادی تیرا میں فورسز کی فضائی کارروائی،20 دہشتگرد ہلاک

    خیبرایجنسی: وادی تیرا میں فورسز کی فضائی کارروائی میں بیس دہشت گردہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں تین خودکش بمباربھی شامل ہیں۔

    دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیرا میں فضائی کارروائی میں تین خودکش بمباروں سمیت بیس دہشت گردہلاک ہوگئے۔

     کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے،اسلحہ اورگولہ بارود تباہ کردیا گیا،گذشتہ روز دتہ خیل میں جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بائیس دہشت گرد مارے گئے تھے اوراسلحہ اورگولہ بارود کا ذخیرہ بھی تباہ ہوا۔

     جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں نے کھجوری چیک پوسٹ پرراکٹ حملہ کیا جس میں سات اہلکارزخمی ہوئے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں اہم کمانڈر سمیت آٹھ شدت پسند ہلاک ہوئےتھے۔

  • وادی تیراہ: سیکورٹی فورسزسے جھڑپ،5 شدت پسند ہلاک، 3اہلکار زخمی

    وادی تیراہ: سیکورٹی فورسزسے جھڑپ،5 شدت پسند ہلاک، 3اہلکار زخمی

    تیراہ: وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں پانچ شدت پسندوں مارے گئے، جبکہ تین اہکار زخمی ہوگئے۔

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی وادی تیراہ کے علاقے نرے بابا میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کار روائی کی،کمین گاہ میں چھپے شدت پسندوں نے سیکیورٹی اہکاروں پر حملہ کردیا۔

     جوابی کارروائی میں پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئے،فائرنگ کے تبادلے میں تین اہلکار بھی زخمی ہوئے، جنھیں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے اسپتال منقتل کردیا گیاہے۔

  • وادی تیراہ:  زمینی کارروائی ، 15دہشت گرد ہلاک

    وادی تیراہ: زمینی کارروائی ، 15دہشت گرد ہلاک

    وادی تیراہ :پاک فوج نے وادی تیراہ میں زمینی کارروائی کے دوران پندرہ دہشتگرد مار دیئے ہیں جبکہ  آپریشن میں تین سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

    ہر گزرتے دن کیساتھ پاک فوج نے پاک سرزمین کے دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے، پاک فوج کو وادی تیرہ کے علاقے مستک میں مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع ملی، جس پر بھرپور ایکشن کا فیصلہ ہوا۔

    دہشت گردوں کے خلاف بھرپور زمینی کارروائی میں پندرہ دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تیس سے پینتیس شدت پسندوں نے وادی تیراہ کے سب سیکٹر مستک میں اکٹھے ہوکر ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ، جس پر سکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی کی۔

    جس کے نتیجے میں دہشت گرد دس ساتھیوں کی لاشیں اور اسلحہ چھوڑ کر بھاگ نکلے، سیکیورٹی فورسز نے ہلاک افراد کی لاشیں اور بھاگنے والے دہشت گردوں کا اسلحہ قبضے میں لے لیا، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

    یاد رہے کہ پاک فوج نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضربِ عضب شروع کیا تھا ، جس میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں شدت پسند مارے جا چکے ہیں جبکہ کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

  • وادی تیراہ: فضائی کارروائی،30  دہشت گرد مارے گئے

    وادی تیراہ: فضائی کارروائی،30 دہشت گرد مارے گئے

    خیبر ایجنسی : وادی تیراہ میں فورسز کی کارروائی میں کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان صلاح الدین ایوبی سمیت تیس شدت پسند مارے گئے۔

    سیکورٹی فورسزکی شدت پسندوں کو زیر کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے، خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں فضائی کارروائی کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی کارروائی میں تیس دہشتگرد مارے گئے، وادی تیراہ کے علاقے صحابہ میں گاڑی پر میزائل حملہ کیا گیا۔

    جس کے نتیجے میں کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان صلاح الدین ایوبی سمیت اہم دہشتگرد ہلاک ہوگئے، فضائی کارروائی میں اسلحے کے گودام بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔

  • وادی تیراہ میں طیاروں کی بمباری، چھ شدت پسند ہلاک

    وادی تیراہ میں طیاروں کی بمباری، چھ شدت پسند ہلاک

    خیبرایجنسی : وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے چھ شدت پسند ہلاک ہوگئے،تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے آپریشن خیبر ون کامیابی سےجاری ہے۔

    وادی تیراہ میں ایک بار پھر پھر پور فضائی کارروائی کی گئی، جیٹ طیاروں سے مشتبہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کارروائی میں چھ شدت پسند مارے گئے۔

    جبکہ اُن کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ ہوگیا، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گردوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے پیش قدمی کرتے ہوئے خیبر ایجنسی کے علاقوں میں دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔

  • وادی تیرہ اورسوات میں فورسزکی کارروائی،13دہشتگرد ہلاک

    وادی تیرہ اورسوات میں فورسزکی کارروائی،13دہشتگرد ہلاک

    سوات: وادی تیرہ اورسوات میں فورسزکی کارروائی میں تیرہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے،جیٹ طیاروں کی بمباری سے دہشت گردوں کے چار ٹھکانے تباہ، تفصیلات کے مطابق وادی تیرہ اورسوات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جیٹ طیاروں کی بمباری سے شدت پسند ہلاک کردئیے گئے۔

    بمباری سے چارٹھکانے بھی تباہ ہوئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ سوات کے چار باغ کے بالائی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران متعدد دہشت گرد مارے گئے ۔

    دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمدہوا۔ سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کی،جوابی کارروائی میں دہشتگرد مارے گئے ۔ سرچ آپریشن امن کمیٹی کے مقامی رہنما ایوب کے قتل کے بعدشروع کیا تھا۔