Tag: wafaqi wazir

  • خان صاحب قوم کو کب تک گمراہ کرینگے، پرویز رشید

    خان صاحب قوم کو کب تک گمراہ کرینگے، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ثبوت تھیلوں میں بند ہیں تو عمران خان اتنے مہینوں سےکیا اکھٹاکررہےتھے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کپتان کو آڑے ہاتھوں لےلیا،  انہوں نے کہا کہ کبھی ثبوت آپ کے پاس، کبھی تھیلوں میں، خان صاحب قوم کو کب تک گمراہ کرینگے۔

    وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ثبوت تھیلوں میں ہیں تو خان صاحب اتنے مہینوں سے کیا اکھٹا کررہے تھے۔

     اپنے بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ این اے ایک سو بائس کے تھیلے کھلنے پر عمران خان کو شرمندگی اٹھانا پڑی تھی عمران خان نے جھوٹ بول کر اپنا اعتبار کھودیا ہے۔

     خیبر پختونخوا میں بارشوں پر وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کےپی کے میں لوگ مررہے ہیں عمران خان اسلام آباد میں کیا کررہے ہیں ؟؟ ۔

  • عمران خان قوم سے معافی مانگیں، پرویز رشید

    عمران خان قوم سے معافی مانگیں، پرویز رشید

    اسلام آباد: وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں عوام نے ایک بار پھر ن لیگ کو کامیاب کرکے عام انتخابات دو ہزار تیرہ کے نتائج کو سند دے دی ہے۔

     اسلام آباد میں نیشنل بک فاوٴنڈیشن کے زیراہتمام کتابوں کی نمائش کی اختتامی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ قومی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے پر عمران خان قوم سے معافی مانگیں،کنٹینرز پر عوام سے جھوٹ بولتے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان جس حلقے کو اپنی وکٹ قرار دیتے رہے وہاں بھی ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کل کے انتخابات میں جنرل کیانی تھے نہ افتخار محمد چوہدری اور نہ ہی نجم سیٹھی موجود تھے پھر بھی جیت ن لیگ کی ہوئی۔

     وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نائن زیرو سے عام انتخابات میں پی ٹی آئی نے بتیس ہزار ووٹ لیے ۔ اب انہیں پچیس ہزار ووٹ لینے پڑے۔ عوام نے شیطانی سیاست کو سز ادی۔انہوں نے کہا کہ نواز لیگ نے کنٹونمنٹ انتخابات میں پچاس فیصد کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی اپنے ہی صوبے میں تینتیس فیصد کامیاب رہی، انہوں نے دعوی کیا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ ہی کامیاب ہوگی۔

     ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کی رکنیت ختم کرنے کی ایم کیو ایم کی تحریک کے حوالے سے فیصلہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کرے گی، تحریک پر دیگر سیاسی جماعتوں کی آرا بھی سنیں گے، انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کے رکن رہیں۔

  • جوڈیشل کمیشن کے ہر فیصلے کو تسلیم کریں گے، پرویز رشید

    جوڈیشل کمیشن کے ہر فیصلے کو تسلیم کریں گے، پرویز رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ سب کی خواہش ہے کہ یمن کا مسئلہ دونوں فریقین کی بات چیت سے حل ہو۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا  اسلام آباد دھرنا انجینئرڈ تھا اس لئے ناکام ہوا۔

    صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  سعودی عرب کی سلامتی ہر مسلمان کو عزیز ہے۔سب کی خواہش ہے کہ یمن کا مسئلہ بات چیت سے حل ہونا چاہیئے ۔

    ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا دھرنا اس لئے ناکام ہوا کہ اسے عوام کی حمایت حاصل نہیں تھی، اگرعوام ساتھ ہوتے تو ہر گلی ہر سڑک پر دھرنا ہوتا ۔

    پرویز رشید نے کہا کہ تحریک انصاف کے مطالبے پر جوڈیشل کمیشن بن گیا ہے حکومت جوڈیشل کمیشن کےہر فیصلےکوتسلیم کرےگی۔

  • حکومت سابق حکمرانوں کی لوٹ مار کاقرض چکا رہی ہے،خرم دستگیر

    حکومت سابق حکمرانوں کی لوٹ مار کاقرض چکا رہی ہے،خرم دستگیر

    اسلام آباد : وفاقی وزیرتجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملک کی مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پچیس ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں لانے پر کام ہو رہا ہے۔

    اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرتجارت نے کہا کہ ملک میں 40برس بعد پہلا ڈیم داسو بنا یا جارہا ہے۔

    نیلم جہلم اورکراچی میں کوئلے سے بجلی بنانے کے منصوبوں کی تکمیل کے بعد ملک میں بجلی کا بحران بہت کم ہو جائے گا، جبکہ رواں سال مارچ میں ایل این جی کی درآمد سے ملک میں گیس کی قلت پربھی قابو پالیا جائے گا۔

    ان کا موقف تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت سابق حکمرانوں کی نااہلی ،لوٹ مار اوربدنیتی کاقرض چکا رہی ہے ،وفاقی وزیر نے کہا کہ خواہشات کی تکمیل کے لئے ہمت اور سچی نیت پہلی شرط ہے۔

    ملک کی تقدیر الزام تراشی ،شکایت اور گلہ کرنے سے نہیں بلکہ مستقل محنت سے بدلے گی ،عوام نواز شریف کی قیادت میں بہت جلد ایک روشن پاکستان اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھیں گے۔

  • پاک بھارت تجارت: منفی فہرست کے خاتمے کیلئے اقدامات جاری

    پاک بھارت تجارت: منفی فہرست کے خاتمے کیلئے اقدامات جاری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارت کیلئے منفی فہرست کے خاتمے کے لئے نجی اور سرکاری شعبہ جات سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔

    یہ فہرست گزشتہ دور حکومت میں مرتب کی گئی،بھارت سے زراعت کے شعبے میں تجارت کیلئے اپنے کاشتکاروں کے مفادات کو مقدم رکھیں گے۔

    وزارت میں ایک اجلاس کے دوران وزیر تجارت خرم دستگیر نے بتایا کہ بھارت سے وزارت تجارت کی منفی فہرست کے خاتمے کے لئے نجی و سرکاری شعبہ جات کے عہدیداروں سے مشاورت ہو رہی ہے۔

    .اس وقت کل 209 آئٹم منفی فہرست میں شامل ہیں، اس کے علاوہ تمام اشیاءکی تجارت بھارت سے ہو رہی ہے

  • وفاقی وزیر زاہد حامد اپنی وزارت سے مستعفی ہوگئے

    وفاقی وزیر زاہد حامد اپنی وزارت سے مستعفی ہوگئے

    اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد نے اپنی وزارت سے استعفی دے دیا ہےاور زاہد حامد نے اپنا استعفی وزیراعظم نواز شریف کو ارسال کر دیا ہے۔

    زاہد حامد نے استعفے میں موقف اختیار کیا ہے کہ غداری کیس میں انہیں شریک ملزم ٹھہرایا گیا ہے، اس لئے ان حالات مین ان کے لئے اس منصب پر مزید فرائض انجام دینا ممکن نہیں۔

    اس لئے وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں، زاہد حامد نے ای میل کے ذریعے استعفی وزیراعظم ہاؤس ارسال کیا، وزیراعظم نوا زشریف کو زاہد حامد کے استعفے سے لاہور مین اگاہ کر دیا گیا۔

    زاہد حامد نومبر2007مین ایمرجنسی کے نفاذ کے موقع پر شوکت عزیز کابینہ میں وزیر قانون کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

  • عمران خان اینڈ کمپنی اقتدار کے بھوکے ہیں، سعد رفیق

    عمران خان اینڈ کمپنی اقتدار کے بھوکے ہیں، سعد رفیق

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اینڈ کمپنی اقتدار کے بھوکے ہیں، جس نے ہارس ٹریڈنگ کی کوشش کی اس پر خداکی لعنت ہو۔

     وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان مینڈیٹ چوری ہونے کے باوجود نظام کا حصہ کیوں رہے، تحریک انصاف عمران خان کو حکمران بنانے کا مقدمہ لڑرہی ہے، تحریک انصاف والے جمہوری نظام پر خودکش حملے کرنے پر اتر آئے۔

  • دھرنوں کی سیاست سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔ سعد رفیق

    دھرنوں کی سیاست سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔ سعد رفیق

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دھرنوں کی سیاست سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا،خطے میں امن کی پاکستان سے زیادہ بھارت کو ضرورت ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ سترہ ماہ میں حکومت نے دہشت گردی سمیت بڑے چیلنجز کا سامنا کیا۔ انھوں نے کہا کہ دھرنا سیاست کی وجہ سے نہ صرف چینی صدر سمیت تین سربراہان مملکت کے دورے منسوخ ہو ئے، بلکہ ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے بھی محروم ہوا۔.

    ملک کو آگے لے جانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔جمہوریت کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو اس کا عوام اور ریاست کو ہو گا ۔خطے میں امن کی پاکستان سے زیادہ بھارت کو ضرورت ہے۔

  • عمران خان نوازفوبیا کا شکار ہوگئے ہیں، سعد رفیق

    عمران خان نوازفوبیا کا شکار ہوگئے ہیں، سعد رفیق

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اوروفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نوازشریف فوبیا کا شکار ہوگئے ہیں، اپنے ساتھ کھڑے لوگوں انہیں فرشتے اورباقی سب چور نظر آتے ہیں۔

    وہ لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ الیکشن میں بدنظمی ہوئی، جس کے ذمہ دار عمران خان ہیں، ان ہی کے مطالبے پرجوڈیشل افسران کو آراوز مقررکیا گیا تھا۔

    لاہورریلوے ہیڈکوارٹرزمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف گھر میں ٹھپے لگانے کا الزام غلط ہے، تحریک انصاف کارکنوں کو تشدد پراکسا رہی ہے، جس سے معاملات مزید خراب ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی نابالغ ہیں، وہ جس زبان میں بات کرتے ہیں، اس لہجے میں جواب نہیں دیں گے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے 18 اکتوبر کے جلسے کیلئے اسپیشل ٹرینیں چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    وہ عمران خان اورطاہرالقادری سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے جلسوں کیلئے اسپیشل ٹرینیں چلانے کیلئے تیار ہیں لیکن دھرنوں کیلئے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گو نوازگو کے نعرے لگانے والے یاد رکھیں، ایسے نعرے ان کے خلاف بھی لگ سکتے ہیں۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ دھرنوں سے غیرملکی سرمایہ کاری رک گئی ہے اور معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔

  • عمران خان جھوٹے، گورنرپنجاب سرمایہ ہیں،عابد شیرعلی

    عمران خان جھوٹے، گورنرپنجاب سرمایہ ہیں،عابد شیرعلی

    فیصل آباد : وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ بھارت مریخ پرپہنچ گیا اورہم دھرنوں میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ عید سے پہلے قربانی کی باتیں کرنے والوں کی اپنی قربانی ہو گئی ۔

    فیصل آباد میں فیسکو ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے عابد شیرعلی نے کہا کہ دھرنے والے بتائیں ان کے پاس اربوں روپے کہاں سے آرہے ہیں ۔

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ چند افراد کو ہمارے پروگرام خراب کرنے کے لئے بھیج دیا جاتا ہے ۔ اس طرح خون خرابے کو دعوت دی جا رہی ہے ۔ اس طرح کی حرکات سے ہمارے کارکنان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے گا ۔

    وزیرِمملکت کا کہنا تھاکہ لانگ مارچ اوردھرنے دینے والوں کا مقصد ملکی معیشت اورکلچرکو تباہ کر نا ہے۔ عمران خان کو جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری دینی چاہئے ۔

    عمران جھوٹو ں کے بے تاج بادشاہ ہیں ۔ گورنر پنجاب کی تبدیلی کے حوالے سے ایک سوال پرعابد شیرعلی کا کہنا تھا گورنر پنجاب ہمارا سرمایہ ہیں ان کی تبدیلی کی باتیں بے بنیاد ہیں۔