Tag: wagah boeder

  • لاہور واہگہ بارڈرپردھماکےکےبعد8لاوارث گاڑیاں برآمد

    لاہور واہگہ بارڈرپردھماکےکےبعد8لاوارث گاڑیاں برآمد

    لاہور: واہگہ بارڈر پر ہونے والے دھماکے کے باعث تباہ ہونے والی آٹھ گاڑیوں کی ملکیت مسئلہ بن گئی واہگہ چوکی کے انچارج نے گاڑیاں ذاتی ضمانت پر مالکان کے حوالے کردیں ہیں۔ پنجاب رینجرز نے گاڑیوں کی ملکیت جاننے کے لیے ضلعی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔

    پنجاب حکومت کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق واہگہ بارڈر پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں تباہ ہونے والی آٹھ گاڑیوں کی ملکیت مسئلہ بن گئی ہیں۔ پنجاب رینجرز کی جانب سے ضلعی حکومت کو ہفتے کے روز بھجوائے جانے والے مکتوب کے مطابق ان گاڑیوں کی ملکیت کے حوالے سے جامع سوالات پوچھے گئے تھے۔

    تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ واہگہ پولیس چوکی کے انچارج نے اعلی پولیس حکام ضلعی انتظامیہ اور رینجرز حکام کو اعتماد میں لیے بغیر یہ گاڑیاں دس نومبر کو شخصی ضمانت پر مالکان کے حوالے کردی تھیں۔ صورت حال کو دیکھتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گاڑیوں کی واپسی اور ان کے مالکان کے حوالے سے ضلعی حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • واہگہ بارڈر پر3روز تک پریڈ میں عوام کا داخلہ ممنوع

    واہگہ بارڈر پر3روز تک پریڈ میں عوام کا داخلہ ممنوع

    لاہور: واہگہ بارڈر پر تین روز تک پریڈ میں عوام کا داخلہ ممنوع ہو گا۔

    ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی جانب سے بھی پاکستان کی درخواست کے بعد پریڈ سادگی سے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، بھارت نے واہگہ بارڈر پر پریڈ کی تقریب تین روز کیلئے معطل کردی۔

    ڈائریکٹر جنرل بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز دیوندر کمار پھاٹک نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان کی درخواست پر تین دن تک پریڈ کی تقریب نہیں ہوگی۔