Tag: Wagah Border

  • 2 افغان خواتین کی میتوں کو واہگہ بارڈر سے پاکستان لانے کی اجازت

    2 افغان خواتین کی میتوں کو واہگہ بارڈر سے پاکستان لانے کی اجازت

    اسلام آباد : وزارت داخلہ نے 2افغان خواتین کی میتوں کو واہگہ بارڈر سے پاکستان لانےکی اجازت دے دی ، میتوں کو واہگہ سےبراستہ طورخمبارڈر افغانستان لے جایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 2افغان خواتین کی میتوں کو واہگہ بارڈرسےپاکستان لانےکی اجازت دی گئی ہے، میتوں سمیت 5لواحقین آج واہگہ بارڈرکےذریعےپاکستان پہنچیں گی۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ میتوں کوآج ہی واہگہ سےبراستہ طورخمبارڈر افغانستان لےلاجایاجائیگا، میتوں کوافغانستان تدفین کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پراجازت دی ،میتوں کےساتھ 5 لواحقین کوبھی براستہ واہگہ پاکستان آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان شہریوں اور دیگر غیر ملکیوں کی امدادجاری رکھے گا۔

  • افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان کا بڑا فیصلہ

    افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومتِ پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے واہگہ بارڈر کھولنے کا فیصلہ کرلیا، فیصلہ افغان حکومت کی پاکستان سےخصوصی درخواست پرکیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان نے بڑا فیصلہ کرلیا ، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے واہگہ بارڈر کھولاجائے گا، ٹرانزٹ ٹریڈکےتحت واہگہ بارڈر15جولائی سے کھولا جائے گا.

    دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کوروناتناظر میں تمام ایس او پیز،پروٹوکولز کاخیال رکھا جائےگا، فیصلہ افغان حکومت کی پاکستان سےخصوصی درخواست پرکیا، پاکستان نےافغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت وعدہ پوراکردیا.

    ترجمان نے مزید کہا معاہدے کے تحت پاکستان نے باہمی تجارت بحال کردی ہے، پاکستان،افغانستان کے درمیان کوروناسےپہلےکی پوزیشن پرتجارت بحال ہوگی.

    دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو تمام شعبوں میں مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ان شعبوں میں تجارت اور معاہدے کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔

    خیال رہے پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ پاک افغان بارڈر باب دوستی 22 جون کو دوطرفہ تجارت کےلئے کھل دیا جائے گا، 4 ماہ بعد افغانستان سے پاکستان کو اموال(امپورٹ) بحال ہو جائے گا جبکہ قندہار میں پاکستانی قونصل نے افغان تاجروں کو یقین دہانی کرائی تھی۔

  • بھارتی شہریوں کی واپسی ، پاک بھارت کشیدگی کے باوجود پاکستان کا بڑا اقدام

    بھارتی شہریوں کی واپسی ، پاک بھارت کشیدگی کے باوجود پاکستان کا بڑا اقدام

    لاہور : حکومت پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کورونالاک ڈاؤن کے باعث پاکستان میں پھنسے بھارتی شہریوں کی واپسی کیلئے پاک بھارت واہگہ بارڈر کھول دیا، 748 بھارتی شہری پاکستان میں پھنسے ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق لاک ڈاون کی پابندیوں کے باعث پاکستان میں پھنسے ساڑھے سات سو بھارتی شہریوں کے لئے خصوصی طور پر پاک بھارت واہگہ بارڈر کھول دیا گیا۔

    پاک بھارت واہگہ بارڈر آج سے 3 روز کے لیے کھولا گیا ہے، بھارتی شہری تین گروپس میں واہگہ بارڈر سے واپس بھارت روانہ ہوں گے، پہلے اور دوسرے گروپ میں ڈھائی ڈھائی سو افراد ہوں گے جبکہ تیسرا گروپ 248 افراد پر مشتمل ہوگا۔

    حکومت پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر بھارتی شہریوں کو واپس بھارت جانے کی اجازت دی ہے، بھارتی شہری پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم تھے، جن میں سے 12 اسلام آباد میں، لاہور میں 80، آزاد کشمیر اور ننکانہ صاحب میں 15 ،15 شہری جبکہ صوبہ سندھ کے مختلف شہروں میں 300 بھارتی شہری رہائش پذیر تھے۔

    بھارتی شہریوں نے کئی بار اپنی حکومت سے واپس آنے کی اجازت مانگی مگر اجازت نہ دی گئی، بھارتی ہائی کمیشن نے اپنے شہریوں سے بیان حلفی لینے کے بعد واپسی کی اجازت دی ہے ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرسے تعلق رکھنے والے 402 شہری بھی واپس جائیں گے ، آج واپس جانیوالے پہلے گروپ میں کشمیری طلبااورشہری شامل ہیں۔

  • بھارت میں پھنسے 193 پاکستانی واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچ گئے

    بھارت میں پھنسے 193 پاکستانی واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور : بھارت میں پھنسے 193 پاکستانی واہگہ بارڈرکے راستے وطن واپس پہنچ گئے، واپس آنیوالےپاکستانیوں کو72گھنٹے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کورونالاک ڈاؤن کی وجہ سےبھارت میں پھنسےپاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، 193 پاکستانی واہگہ بارڈرکے راستےواپس وطن پہنچناشروع ہوگئے۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری رات امرتسرمیں گزارنے کے بعد واپس پہنچنا شروع ہوئے ، واپس آنیوالے پاکستانیوں کو 72گھنٹے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی مختلف بھارتی ریاستوں سے نجی گاڑیوں پرواہگہ پہنچے جبکہ متعددپاکستانی گزشتہ رات ہی اٹاری بارڈرپہنچ گئے تھے اور بی ایس ایف نے گزشتہ رات آنیوالے پاکستانیوں کو واپس بھیج دیاتھا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ بھارت سے آنے والی 2 خواتین میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد اٹاری امیگریشن آفس میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا گیا تھا اور کاؤنٹرز پر موجود تمام افراد اور ان کے اہلخانہ کو فوری طورپر قرنطینہ سینٹرز منتقل کردیا تھا۔

  • یومِ دفاع: واہگہ بارڈر جوانوں کے بوٹوں کی دھمک سے گونج اٹھا

    یومِ دفاع: واہگہ بارڈر جوانوں کے بوٹوں کی دھمک سے گونج اٹھا

    واہگہ: ملک بھر میں آج یومِ دفاع پاکستان اور یومِ شہدا بھرپور قومی جوش و جذبے سے منایا گیا، اس دن کی مناسبت سے واہگہ سرحد پر پرچم اتارنے کی یاد گار تقریب بھی منعقد کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق یومِ دفاع کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی روایتی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پُر جوش پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    یاد گار تقریب کے دوران واہگہ بارڈر پر پاک فوج کے جوانوں نے حیران کن مہارت کے شان دار مظاہرے کیے، اور بوٹوں کی دھمک نے دشمن پر دھاک بٹھا دی۔

    تقریب کے دوران پاکستانی شہریوں نے جیوے جیوے پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے اور ماحول تکبیر کے نعروں سے گونج اٹھا۔

    یومِ دفاع منانے والے پر جوش شہریوں نے شہداے وطن کو شان دار خراجِ عقیدت پیش کیا، انھوں نے پاک فوج کے جوانوں کی کارکردگی کو قابلِ فخر قرار دیا۔


    یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے لیے جان دینے والا ہر فرد قابلِ احترام ہے، میجر جنرل آصف غفور


    خیال رہے کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ شہید شہید ہوتے ہیں، پاکستان کے لیے جان دینے والا ہر فرد قابلِ احترام ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہدا کے اہلِ خانہ نے آج محسوس کیا ہوگا کہ ہم ان کے احسان مند ہیں، ملک کی بات آئے تو ہم سب ایک ہیں، مسلح افواج کی پہلی ترجیح امن قائم کرنا ہے۔

  • واہگہ بارڈر کا دورہ یادگار رہا: حسن علی

    واہگہ بارڈر کا دورہ یادگار رہا: حسن علی

    لاہور: اسٹار فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ واہگہ بارڈر کا دورہ یادگار رہا، جو لطف آیا، وہ زندگی بھر نہیں بھلا پاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر حسن علی نے اے آر وائی سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے دورہ واہگہ بارڈر کو یادگار قرار دیا.

    یادر رہے کہ آج واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں عوام قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے ملی جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی، فاسٹ باؤلر حسن علی نے فوجی جوان کے انداز میں دشمن کو للکار کر حاضرین سے خوب داد سمیٹی.

    اس ضمن میں‌ حسن علی کا کہنا تھا کہ میں نے خود کہا تھا کہ میں اپنا اسٹائل یہاں کرنا چاہتا ہوں، بھارت کو للکار کر ہمیشہ سے اچھا لگا.

    انھوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں پاکستانی ہوں، پاک رینجرزکا شکریہ کہ انہوں نے پوری ٹیم کو دعوت دی، جو جوش و جذبہ یہاں ملا، اسی کے ساتھ انگلینڈ جا کر کھیلیں گے.

    خیال رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کا تربیت کیمپ جاری ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو تفریح کا موقع فراہم کرنے کے لیے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا۔


    واہگہ پریڈ، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شرکت، حسن علی کی دشمن کو للکار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارتی جیلوں میں قید13پاکستانی آج حکام کے حوالے کیے جائیں گے

    بھارتی جیلوں میں قید13پاکستانی آج حکام کے حوالے کیے جائیں گے

    اسلام آباد : پاکستان کاجذبہ خیرسگالی رنگ لےآیا، بھارت نے بھی تیرہ پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ، نو ماہی گیروں سمیت تیرہ پاکستانی آج حکام کے حوالےکیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جذبہ خیر سگالی کی کوششیں رنگ لے آئیں، بھارت آج جیلوں میں قید 13پاکستانیوں کو حکام کے حوالے کرے گا، 9 ماہی گیراور4عام شہریوں کو
    واہگہ بارڈر پر حوالے کیا جائیگا۔

    دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانی قیدی بھارت کی مختلف جیلوں میں قید تھے، رہا ہونیوالوں میں بھارتی جیل میں مبینہ طور پر منشیات کے مقدمہ میں سزا کاٹنے والی فاطمہ بی بی ، اسکی جیل میں پیدا ہونے والی بیٹی حنا اور بہن ممتاز بی بی بھی شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن حکام کی موجودگی میں قیدیوں کو حوالے کیا جائیگا، پاکستانی ہائی کمیشن قیدیوں کی رہائی کیلئے بھارتی حکام سے رابطےمیں رہا۔

    خیال رہے کہ آٹھ مئی دوہزار چھ کو فاطمہ اسکی بہن ممتاز اور ان کی والدہ بھارت اپنے رشتہ داروں سے ملنے گئیں، اٹاری ریلوے اسٹیشن پر انہیں مبینہ طور پر منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا اور امرتسر کی عدالت نے ساڑھے دس سال قید اور دو دو لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا تھا۔


    مزید پڑھیں : کراچی:لانڈھی جیل سے68بھارتی ماہی گیررہا


    یاد رہے 2 روز قبل پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارت کے اڑسٹھ ماہی گیر رہا کیا تھا،  ان ماہی گیروں کو مختلف اوقات میں سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے گرفتار کیا تھا۔

    خیال رہے ماضی میں‌ بھارت ماہی گیروں کے زریعے اپنے منظم مقاصد کے حصول کی کوشش کرتا رہا ہے تاہم اس کی یہ کوشش پاکستان نے ناکام بنائی ہے۔

    واضح رہے کہ بحیرہ عرب میں سمندری حدود کی خلاف ورزی اور اسکے نتیجے میں گرفتاریاں دونوں ممالک کی جانب سے معمول کی بات ہیں۔

    سمندری حدود کی واضح تقسیم نہ ہونے اورماہی گیروں کی کشتیوں میں سمندری حدود کا تعین کرنے والے جدید آلات نہ ہونے کے باعث اکثر دونوں ممالک کے ماہی گیرغلطی سے سرحد پار کرجاتے ہیں اور اکثر ماہی گیر اپنی سزا کی مدت ختم کرنے کے باوجود کمزور سفارتی تعلقات کے باعث جیل میں رہ جاتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاک فوج کے ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا 72واں یومِ پیدائش

    پاک فوج کے ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا 72واں یومِ پیدائش

    راولپنڈی: پاک بھارت جنگ کے دوران دشمن فوج سے بہادری اور دلیری کے ساتھ مقابلہ کر کے جامِ شہادت حاصل کرنے اور نشانِ حیدر کا اعزاز پانے والے پاک فوج کے ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا 72 واں یومِ پیدائش منایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لانس نائیک محمد محفوظ شہید 25 اکتوبر 1944 کو ضلع راولپنڈی کے گاؤں پنڈ مالکاں (محفوظ آباد) میں پیدا ہوئے، انہوں نے 25 اکتوبر 1962 کو پاک فوج کی پنجاب رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی۔

    محمد محفوظ شہید نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں شاندار خدمات سرانجام دیں جبکہ 1971 کی پاک بھارت جنگ میں پنجاب رجمنٹ کمپنی اے کے ساتھ وابستہ ہوئے اور واہگہ آٹاری کے مقام پر اپنے فرائض انجام دینے لگے۔

    پڑھیں:  نشان حیدر پانے والے فوج کے 10 بہادر سپوت

    پاک بھارت جنگ کے دوران انہوں نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ’’پُرکانجری‘‘ گاؤں کی طرف پیش قدمی شروع کی تاہم مخالف فوج نے پاکستان آرمی پر فائرنگ شروع کردی، پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان بھی پہنچایا۔

    لانس نائیک محمد محفوظ نے واہگہ کے مقام پر دشمن سے دلیری اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیا اور 17 دسمبر 1971 کو جام شہادت نوش کیا، پاک فوج نے شہید کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے اُنہیں نشانِ حیدر جیسے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا۔

  • غلطی سے سرحد عبورکرنے والے بھارتیوں کی آزادی کا فیصلہ

    غلطی سے سرحد عبورکرنے والے بھارتیوں کی آزادی کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان نے اپنے سرحدی علاقے کے اندرسے گرفتار کئے  گئے بھارتی شہری بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز نے غلطی سے سرحد عبور کرنے والے دوبھارتی شہریوں کو پاکستانی علاقے سے گرفتارکیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان کے نام محمد قاسم اور مندر منجیھی ہیں، تفتیش کے بعد دونوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پاکستانی حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ دونوں بھارتی شہریوں کو واہگہ بارڈر پربھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

  • واہگہ : خود کش حملے کے اگلے ہی دن پرچم اتارنے کی تقریب

    واہگہ : خود کش حملے کے اگلے ہی دن پرچم اتارنے کی تقریب

    لاہور: واہگہ بارڈر پرخودکش حملے کے ایک روز بعد پرچم اتارنے کی تقریب ہوئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔

    دہشت گردپاکستانی قوم کے حوصلے پست نہ کرسکے واہگہ بارڈر خودکش حملے کے ایک روز بعد ہی پرچم اتارنے کی پروقار تقریب ہوئی، جس میں زندہ دلان پاکستان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔باب آزادی پرپاکستان زندہ باد کےفلک شگاف نعروں نے ماحول کوگرمادیا۔

    سرحد پرتعینات جوانوں کاحوصلہ بڑھانے کیلئےکورکمانڈر لاہور جنرل نوید زمان اور ڈی جی رینجرز نے بھی تقریب میں خصوصی طورپرشرکت کی، دونوں افسران نے پریڈ گراؤنڈ اور اطراف میں سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا اور پریڈ کے انتظامات پراطمینان کااظہارکیا، کورکمانڈر لاہور کاکہناتھادہشت گردحوصلہ پست نہیں کرسکتے، واہگہ بارڈ پرخواتین بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نےپہنچ کرثابت کردیا کہ قوم نہ دہشت گردی مسترد کرتی ہے بلکہ ہرپاکستانی وطن پرمرمٹنے کیلئے تیارہے۔