Tag: wagah border sucide attack

  • دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، شہباز شریف

    دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، شہباز شریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مظلوم لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ذمہ دار عناصر کو ہر صورت میں قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔

    وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے لاہور کے جنرل اسپتال کے دورے کے دوران سانحہ واہگہ بارڈر کے زخمیوں کی عیادت کی، وزیراعلٰی فردا فردا ہر زخمی کے پاس گئے اور خیریت دریافت کی، وزیراعلٰی نے زخمیوں کو بہترین مفت طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

    اس موقعے پر وزیر اعلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ واہگہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں- واقعہ پر پوری قوم رنجید ہ ہے اور اس واقعہ کی جنتی بھی مذمت کی جائے، کم ہے، معصوم انسانوں سے بربریت کا کھیل کھیلنے والے عبرتناک سزا سے بچ نہیں پائیں گے قوم کو آج اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اجتماعی کاوشوں اور مشترکہ سوچ اپنا کر انتہا پسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور اتحاد کی قوت سے ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے پاک کر کے امن کا گہوارہ بنائیں گے

    سانحہ لاہور کے سینتالیس زخمی سروسز اسپتال، آٹھ جناح، دس میو بارہ جنرل اور تئیس گھرکی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے سات زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

  • سانحہ واہگہ، 3رینجرز اہلکار سمیت 9افراد کی نماز جنازہ ادا

    سانحہ واہگہ، 3رینجرز اہلکار سمیت 9افراد کی نماز جنازہ ادا

    لاہور: واہگہ بارڈ پر دھماکے میں ہلاک ہونے والے تین رینجرز اہلکار سمیت نو افراد کی آہوں اور سسکیوں کیساتھ نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

    دہشت گردوں نے ہنستے بستے گھر اجاڑ ڈالے، دھماکے میں ہلاک ہونے والے نو افراد کی آہوں اور سسکیوں کیساتھ نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ لاہور میں جماعت الدعوۃ کے مرکز القادسیہ میں سانحہ واہگہ بارڈر میں جاں بحق افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

    اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، اس موقع پر اپنے پیاروں کے غم میں لواحقین آشک بار ہوگئے۔

    واہگہ بارڈر پر ہونے والے خود کش حملہ میں شہید ہونے والے تین رینجرز اہلکاروں کی بھی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی جنازہ میں شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد شہید ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں ہیں ۔

    گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے والوں پر ملک دشمنوں نے خودکش حملہ کردیا، رینجرز اہلکاروں سمیت انسٹھ افراد شہید اور سو سے افراد زخمی ہوگئے، واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی تقریب کے بعد جیسے ہی لوگ پریڈ گراؤنڈ سے باہرنکلے حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

  • واہگہ بارڈر خودکش دھماکہ، رینجرز اہلکاروں سمیت 59افراد شہید

    واہگہ بارڈر خودکش دھماکہ، رینجرز اہلکاروں سمیت 59افراد شہید

    لاہور: واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے والوں پر ملک دشمنوں نے خودکش حملہ کردیا، رینجرز اہلکاروں سمیت انسٹھ افراد شہید اور سو سے افراد زخمی ہوگئے۔

    ملک دشمنوں نے واہگہ بارڈ پر پریڈ دیکھنے کیلئے آنے والوں کے خون سے کھیلی ہولی، چند لمحموں میں درجنوں زندگیوں کے چراغ گل کرکے کئی گھروں میں کہرام برپاکردیا، قومی پرچم اتارنے کی تقریب کے بعد جیسے ہی لوگ پریڈ گراؤنڈ سے باہرنکلے حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

    دکانیں کھنڈرات میں تبدیل ہوگئیں اور کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں،  حملے کے فورا بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا، زخمیوں اور لاشوں کو گھرکی اسپتال منتقل پہنچایا گیا، دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پرپہنچی اور علاقے کا محاصرہ کرکے شواہد جمع کرنا شروع کردیئے۔

    واقعے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جنداللہ اور تحریک طالبان سے وابستہ کالعدم جماعت الاحرار نے قبول کرلی ۔