Tag: wahab riaz out

  • ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم کی بھرپور تیاریاں

    ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم کی بھرپور تیاریاں

    کراچی: دورہ سری لنکا میں مصباح الحق اور اظہر علی کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کامیاب رہی اب شاہد آفریدی کا امتحان ہے۔

    نو سال بعد پاکستان سری لنکن سرزمین پر کامیاب ہوگیا ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز بھی جیت لی، اب ٹی ٹوئنٹی میں پنجہ آزمائی ہوگی ۔ مصباح الحق اور اظہر علی کے بعد قوم کی شاہدآفریدی سے بھی امیدیں بڑھ گئیں۔

     پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچز کی سیریز کا آغاز جمعرات کو کولمبو میں ہوگا، دونوں ٹیمیں دسمبر دوہزار تیرہ کے بعد مختصر فارمیٹ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے کھیلنے کے بعد کھلاڑی ہمبنٹوٹا سے کولمبو پہنچ گئے، شاہد آفریدی نے بھی ٹیم جوائن کرلی ہے، ورلڈ چیمپئنز کو کیسے ہرایا جائے کھلاڑیوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔

     سیریز میں میزبان ٹیم کی قیادت لستھ ملنگا کریں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر بارہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں، پاکستان نے سات اور سری لنکا نے پانچ میں میدان ماراہے۔

  • وہاب ریاض ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

    وہاب ریاض ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

    کولمبو: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض مکمل فٹنس حاصل نہ کرنے کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔

    وہاب ریاض نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہیڈ کوچ محمد اکرم اور پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم کی زیر نگرانی تربیت کا آغاز کیا تھا لیکن مکمل فٹنس حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار ہوگئے۔

    سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں اب وہاب ریاض کی جگہ ضیاءالحق ٹیم کا حصہ ہوں گے، 20 سالہ ضیاء الحق نے اب تک کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے۔