Tag: wahaj ali

  • ’ماہی‘ پر صرف میرا ’حق‘ ہے‘

    ’ماہی‘ پر صرف میرا ’حق‘ ہے‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ مجھے پیار ہوا تھا‘ کی کی دوسری قسط نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

    ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہی)، زاویار نعمان (گلوکار، اریب) مرکزی کردار نبھا رہے ہیں دیگر کاسٹ میں شہود علوی، جاوید شیخ، سبینا سید، رابعہ کلثوم، انجلینا ملک، نور الحسن، سلمیٰ حسن ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کے ہدایت کار بدر محمود ہیں جبکہ اس کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے۔

    ڈرامے کی کہانی سعد، ماہیر اور اریب کے گرد گھومتی ہے جبکہ دوسری قسط میں میں دکھایا گیا کہ سعد چچا کی بیٹی ماہی سے محبت کرتے ہیں وہ بھی ان سے پیار کرتی ہیں لیکن اریب کے اچانک آتے ہی ماہی کے دل میں ان کا خیال آنے لگا ہے، اب ماہیر کی شادی کزن سعد سے ہوگی یا اریب سے یہ تو آنے والی اقساط میں ہی پتا چل سکے گا۔‘

    تاہم تیسری قسط کے پرومو میں مہیر، کزن سعد سے کہتی ہیں کہ ’تمہیں کبھی محبت ہوئی ہے کوئی ایسے ہی تمہیں اچھا سا لگنے لگا ہو پھر وہ کہتی ہیں کہ شاید مجھے محبت ہوگئی ہے۔‘

    ماہی کی والدہ اپنی بیٹی کی شادی کے ارکان دل میں سجائے بولتی ہیں کہ ’شہزادی ہے وہ اور آپ دیکھئے گا اس کے لیے شہزادہ ہی آئے گا۔‘

    ادھر سعد کو ان کی بہن کہتی ہیں کہ ’آپ کی محبت کے اظہار کا وقت اب آگیا ہے۔‘ وہ کہتے ہیں کہ ’ماہی پر صرف میرا ہی حق ہے۔‘ لیکن شادی کی تقریب میں اریب کو دیکھ کر سعد ان سے حسد کرنے لگتے ہیں۔‘

    کیا ماہی ،اریب کی دلہن بن جائیں گی؟ کیا سعد کو مل پائے گا کزن ماہی کا ساتھ؟ یہ دیکھنے کے لیے ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی اگلی اقساط ہر پیر کی رات 8 بجے دیکھیں۔

  • ’مجھے پیار ہوا تھا‘ زاویار نعمان کا مداحوں کے نام پیغام

    ’مجھے پیار ہوا تھا‘ زاویار نعمان کا مداحوں کے نام پیغام

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی پہلی قسط 12 دسمبر بروز پیر کو نشر کی جائے گی۔

    بگ بینگ کے بینر تلے بنائے گئے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کے ہدایت کار بدر محمود ہیں جبکہ اس کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے۔

    ڈرامے میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (مہیر)، سینئر اداکار نعمان اعجاز کے صاحبزادے زاویار نعمان (اریب، گلوکار)  کا کردار نبھا رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Wahaj Ali (@wahaj.official)

    گزشتہ دنوں ڈرامے کی جھلک جاری کی گئی تھیں میں جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ’مہیر، سعد سے محبت کرتی ہیں لیکن اریب انہیں شادی کے لیے پروپوز کرتے ہیں وہ انکار کردیتی ہیں۔

    سعد، مہیر اور اریب کی محبت کی کہانی کو ناظرین پسند کررہے ہیں اور اس کی پہلی قسط دیکھنے کے منتظر ہیں۔

    چند گھنٹوں زاویار نے ڈرامے کے کلپ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کے نام پیغام میں کہا کہ ’تین دن بعد میرا نیا ڈرامہ نشر اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا دیکھنا نہ بھولئے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    گزشتہ روز وہاج علی نے بھی تصویر شیئر کرتے ہوئے ڈرامے کا ہیش ٹیگ ’مجھے پیار ہوا تھا‘ استعمال کیا اور اپنے کردار کا نام ’سعد‘ بتایا۔

    اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی ڈرامے کی ویڈیو شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا۔

  • ’بڑی ظالم چیز ہے محبت‘

    ’بڑی ظالم چیز ہے محبت‘

    اداکار وہاج علی، نعمان زاویار اور ہانیہ عامر کا نیا ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ جلد اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

    بگ بینگ پروڈکشن کے بینر تلے بنائے جانے والے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی دوسری جھلک جاری کردی گئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ وہاج اور ہانیہ (مہیر) محبت کرتے ہیں جبکہ (گلوکار)زاویار نعمان بھی انہیں شادی کے لیے پروپوز کررہے ہیں۔

    ڈرامے کے ہدایت کار بدر محمود ہیں جبکہ اس کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے۔

    یوٹیوب پر گزشتہ دنوں ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی پہلی جھلک جاری کی گئی تھی جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

    ڈرامے کی دوسری جھلک میں ’وہاج علی، مہیر سے کہتے ہیں پوری دنیا بھی تم سے خفا ہوجائے میں پھر بھی تمہارا ساتھ دوں گا۔‘

    زاویار نعمان انہیں پروپوز کرتے ہیں وہ انکار کردیتی ہیں اور وہاج کو بتاتی ہیں کہ ’محبت بڑی ظالم چیز ہے میں نے انکار کردیا ہے۔‘

    لیجنڈری اداکار نعمان اعاز کے بیٹے زاویار نعمان کہتے ہیں کہ ’میں اتنا بڑا بھی دھوکے باز نہیں ہوں جتنا آپ کی دوست سمجھتی ہیں۔‘

    دوسری جانب شہود علوی کہہ رہے ہیں کہ ’تمہارے باپ نے جس شخص کو تمہارے لیے پسند کیا ہے وہ بہترین انسان ہے۔‘

    آخر میں دکھایا گیا ہے کہ ہانیہ عامر کہتی ہیں ’کہا تھا میں نے کہ اصل زندگی میں کوئی شہزادہ نہیں ہوتا، اس نے میرا تماشا بنا کر رکھ دیا ہے۔‘

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈرامے کی پہلی قسط کا بے تابی سے انتظار کیا جارہا ہے اور مرکزی کرداروں کی تعریف کی جارہی ہے۔

  • ’’گھسی پٹی محبت، رضوان نے سامعہ کو طلاق دے دی مگر…..‘‘

    ’’گھسی پٹی محبت، رضوان نے سامعہ کو طلاق دے دی مگر…..‘‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’گھسی پٹی محبت‘ میں رضوان (وہاج علی) اور سامعہ (رمشا خان) نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈٰیجیٹل کا ڈرامہ سیریل گھسی پٹی محبت کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے جس کی وجہ سے سامعہ (رمشا خان)، رضوان (وہاج علی)، نور (ارجمند رحیم) کی شاندار اداکاری ہے۔

    ڈرامے میں نیا موڑ اس وقت آیا جب رضوان  سامعہ سے پسند کی شادی کرنے کے چند دنوں بعد ہی اسے اپنے سے بڑی خاتون نور کے چکر میں اسے طلاق دے دی۔

    رضوان نے ناصرف سامعہ کو طلاق دی بلکہ شادی کے موقع پر دیا جانے والا سونا چرا کر نور کو دے دیا جس کے پیسوں سے وہ بیوٹی پارلر کھولے گی۔

    رضوان اپنے دوستوں کے ہمراہ میٹنگ میں بیٹھا ہوا تو اچانک میسج پڑھ کر میٹنگ چھوڑ کر امی کی طبیعت خراب ہونے کا بہانہ کرکے وہاں سے چلا جاتا ہے اور سامعہ کو فون کرکے کھری کھری سنادیتا ہے۔

    سامعہ بھی آنکھو میں آنسو لیے رضوان سے کہتی ہے کہ آگے بڑھنے کی کوشش ضرور کرو لیکن پیچھے رہنے والوں کو بھی یاد رکھو، میں اگر اب تمہارے ساتھ رہی تو خود سے جھوٹ بولتی رہوں گی اور تم سے بھی، میں تو زندگی آسان کررہی ہوں تم مجھے چھوڑ دو اور اس کے پاس (نور) چلے جاؤ۔

    سامعہ اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے طلاق کا مطالبہ کرتی ہے اور کہتی ہے کہ میں خلع لے لوں گی لیکن اب تمہارے ساتھ نہیں رہ سکتی اور یہ میرا آخری فیصلہ ہے۔

    رضوان بھی سامعہ کی باتوں پر غصے میں سامعہ کو فون پر ہی طلاق دے دیتا ہے اور ساتھ ہی کہتا ہے کہ ’لو ہی گئی طلاق ایک ہی جھٹکے میں ہو گئے ہم الگ ایک دوسرے سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے۔

    سامعہ کو طلاق دینے کے بعد رضوان اپنے دوستوں کے پاس بیٹھا ہوتا ہے تو  نور سے اس کی اتفاقاً ملاقات ہوجاتی ہے وہ  یہ دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے کہ وہ ایک گینگ کے ساتھ بیٹھی ہوتی ہے جو لوگوں کو لوٹتا ہے، خلاف توقع رضوان کو دیکھ کر نور ہکا بکا رہ جاتی ہے اور کہتی ہے کہ میرے ساتھ چلو سکون سے بات کرتے ہیں۔

    رضوان کے طلاق دینے کے بعد سامعہ اب کیا کرے گی، کیا نور اور رضوان دوسری شادی کرلیں گے یا رضوان کو طلاق کے بعد پچھتاوے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا؟ یہ سب کچھ جاننے کے لیے جمعرات کی رات 8 بجے دیکھتے رہیے ڈرامہ سیریل گھسی پٹی محبت دیکھنا نہ بھولیں۔