Tag: wahga border

  • واہگہ خود کش حملہ آور کا سراغ مل گیا

    واہگہ خود کش حملہ آور کا سراغ مل گیا

    لاہور: واہگاہ باب آزادی کے قریب خو د کش حملہ کرنےو الے کا سراغ مل گیا ، تیئیس سال کا حنیف دو سال پہلے گھر چھوڑ گیا تھا۔

    لاہور کے قریب واہگاہ کراسنگ پر خود کش حملہ کرنے والے خودکش حملہ آور کی شناخت کر لی گئی ہے، خود کش حملہ آور کا نام حنیف اللہ تھا جس کی عمر تیئس سال تھی ، سیکورٹی فورسز نے مزید تفتیش کیلئے باجوڑ ایجنسی سے حنیف اللہ کے رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا ہے ، واہگہ سرحد پر خود کش حملے میں پچاس سے زائد افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے ۔

  • قومی ہاکی ٹیم کا وطن پہنچنے پروالہانہ استقبال

    قومی ہاکی ٹیم کا وطن پہنچنے پروالہانہ استقبال

    لاہور: چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں سلور میڈل جیتنے کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم براستہ واہگہ بارڈر وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ وطن واپسی پر کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

    پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی بھارتی ریاست اڑیسہ میں چیمپیئنز ٹرافی میں رنر اپ رہنے کے بعد جب براستہ واہگہ بارڈر وطن واپس پہنچے تو انکا والہانہ استقبال کیا گیا۔

    پی ایچ ایف کے سربراہ اختر رسول،سیکٹریٹری رانا مجاہد سمیت اولمپیئنز اور عوام نے رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں گئیں ۔

    پاکستان ہاکی ٹیم میگا ایونٹ کے فائنل میں جرمنی کیخلاف سلور میڈل کی حقدار ٹہری لیکن روایتی حریف بھارت کو اُسی کی سر زمین پر شکست دیکر کھلاڑیوں نے عوام کا دل ضرور جیت لیا ہے۔

  • چیمپئینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ: قومی ٹیم کی بھارت روانگی

    چیمپئینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ: قومی ٹیم کی بھارت روانگی

    دہلی : پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان ایم عمران نے کہا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے،تفصیلات کے مطابق بھارت میں منعقد ہونے والی چیمپئینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کپتان ایم عمران کی قیادت میں واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوگئی۔

    روانگی کے موقع پر ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے ایونٹ کے لئے بھرپور تیاری کی ہے امید ہے نتائج اچھے ہوں گے۔ شہناز شیخ کپتان محمد عمران نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی میں تمام ٹیمیں ہی مضبوط ہیں۔ کوشش کریں گے مثبت کھیل پیش کریں۔

    محمد عمران کا کہنا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے، چیمپئینز ٹرافی چھ سے چودہ دسمبر تک بھارت میں منعقد ہوگی۔

    ایونٹ میں پاکستان سمیت آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ قومی ہاکی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ چھ دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گی۔ اس کا دوسرا میچ سات۔ دسمبر کو انگلینڈ جبکہ تیسرا اور آخری لیگ میچ نو دسمبر کو آسٹریلیا کیخلاف ہوگا۔

  • سانحہ واہگہ بارڈر میں ملوث بابا نامی مبینہ دہشت گرد گرفتار

    سانحہ واہگہ بارڈر میں ملوث بابا نامی مبینہ دہشت گرد گرفتار

    لاہور: سانحہ واہگہ باڈر کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے سانحہ واہگہ بارڈر میں ملوث بابا نامی مبینہ دہشتگرد کوگرفتار کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بابا نامی مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، ابتدائی تحقیقات میں سی آئی پولیس کو اس بات کے شواہد ملے ہے کہ بابا نامی مبینہ دہشت گرد سانحہ واہگہ بارڈر دھماکے میں ملوث ہے، مبینہ دہشت گرد بابا کے پاس سانحہ واہگہ بارڈر کے خودکش حملہ آور نے پناہ لی تھی ، سی آئی اے پولیس نے سانحہ واہگہ بارڈر میں ملوث بابا کی گرفتاری کے بعد دیگر حساس اداروں کے ساتھ ملکر مزید ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے شروع کردیئے ہیں۔

  • سانحہ واہگہ بارڈر:تین زور سے بند تجارت کھول دی گئی

    سانحہ واہگہ بارڈر:تین زور سے بند تجارت کھول دی گئی

    لاہور:واہگہ بارڈر پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے بعدپاکستان اور بھارت کے درمیان تین زور سے بند آمد و رفت اور تجارت کھول دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ سانحہ واہگہ بارڈرکے بعد اتوار کو پاکستان اور بھارت نے واہگہ بارڈر کو مسافروں اور تجارت کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیاتھا۔

    بارڈر کھلنے پر آنےجانےوالےٹرکوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔ دوسری جانب سانحہ واہگہ بارڈر کے سینتالیس زخمی مختلف اسپتالوں میں تاحال زیر علاج ہیں اور ان میں سے سات افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

    سروسز اسپتال میں انیس زخمی ،گھرکی اسپتال میں گیارہ،جناح اسپتال میں پانچ اور جنرل اسپتال میں گیارہ زخمی زیر علاج ہیں۔

  • لاہور: واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی پر وقار تقریب

    لاہور: واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی پر وقار تقریب

    لاہور: جشن آزادی کے سلسلے میں واہگہ بارڈر پر پروقار تقریب کا اہمتمام کیا گیا ۔ پاکستان کے رینجرز کے بہادر سپوتوں نے ملی جذبوں کو گرما دیا۔

    لاہور میں واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی پر وقار تقریب ہوئی ، سبز ہلالی لہراتا پرچم اور ملی نغموں کی صدا فضا میں گونجی تو سحر طاری ہوگیا، بچے بڑے ، بزرگ اور خواتین کی بڑی تعداد اظہار یکجہتی کے لئے جمع ہوئی ۔

    تقریب میں جوش و خروش اپنے عروج پر تھا، پاکستان رینجرز کے بہادر سپوتوں نے جوش و جذبے سے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا تو فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں اور جیوے جیوے پاکستان کی آواز سے گونج اٹھی۔

  • بھارتی فورسز کی پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ

    بھارتی فورسز کی پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ

    لاہور: بھارتی فورسز نے ایک مرتبہ پھرپاکستان کے سرحدی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کرڈالی۔

    پاکستان میں عید کے موقع پر بھی بھارتی افواج کی بندوقیں اور توپیں بارود اگلتی رہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی اور پاکستان کے سرحدی علاقے میں بلااشتعال فائرنگ کر ڈالی۔

    آئی ایس پی آر کےمطابق بھارتی فورسز نےگلتری سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی۔ تاہم پاک فوج کی مؤثرجوابی کارروائی سےبھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    حالیہ کاروائی میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ، لیکن اس سے پہلے بھی بھارت کئی بار عالمی سرحد کی خلاف ورزی کرچکا ہے جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکیں ہیں۔