Tag: wajibat

  • پی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی فراہمی پھرروک دی

    پی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی فراہمی پھرروک دی

    کراچی : واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس او کی جانب سے فیول فراہم نہ کیے جانے کی وجہ سے پی آئی اے کی پرواز مقررہ وقت پرروانہ نہ ہوسکی، مسافر پی آئی اے انتظامیہ پر برس پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے اورپی ایس او کی چپقلش پھرعروج پر پہنچ گئی ہے، پی آئی اے پی ایس او کا 15 ارب روپے کا نادہندہ ہے۔

    دس روز قبل واجبات کی عدم ادائیگی پرپی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی فراہمی بند کردی تھی، بعد ازاں واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی پرتیل کی فراہمی شروع کی گئی۔

    معاہدے کے مطابق پی آئی اے کو روزانہ کی بنیاد پر تیل کی رقم یومیہ ادا کرنا تھی، پی آئی اے اپنے آپریشنز کو برقرار رکھنے کیلیے یومیہ کی بنیاد پر 30 کروڑ روپے کاتیل خریدتا ہے، جبکہ گزشتہ روز یومیہ ادائیگی بھی نہیں کی گئی۔

    یومیہ ادائیگی روکنے پر پی ایس او نے آج پھرتیل کی فراہمی بند کردی، تاہم تیل کی فراہمی روکنے پر پی آئی اے کا آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔

    مزید پڑھیں : واجبات کی عدم ادائیگی: پی آئی اے کی فیول بند کرنے کی دھمکی

    تیل کی عدم دستیابی کے باعث کراچی سے لاہورجانے والی پرواز تاخیر کا شکارہوئی، کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 304 کا مقررہ وقت سہ پہر3 بجے ہے، تیل کی عدم دستیابی کی وجہ سے پروازابھی تک روانہ نہ ہوسکی۔

    پرواز کے روانہ نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں نے احتجاج کیا، ان کا کہنا تھا کہ مسافرمہنگے ٹکٹ لینے کے باوجود وقت پراپنی منزل پرنہیں پہنچ سکتے، پی آئی اے مسافروں کو مہنگے ٹکٹ فروخت کرتی ہے اورتیل کے پیسے کیوں نہیں دیتی۔

  • واجبات کی عدم ادائیگی پرسول ایوی ایشن کا پی آئی اے کونوٹس

    واجبات کی عدم ادائیگی پرسول ایوی ایشن کا پی آئی اے کونوٹس

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کو نوٹس جاری کردیا، واجب الادا رقم نہ ملنے پر سول ایوی ایشن کو شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 40 ارب روپے کے واجبات ادائیگی کے لیے پی آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔

    پی آئی اے کو گزشتہ کئی ماہ سے پارکنگ، اوور فلائنگ، لینڈنگ اور سیکیورٹی کی مد میں واجبات ادا کرنے ہیں جو تاحال ادا نہیں کیے جا سکے۔

    پی آئی اے کی جانب سے 40 ارب روپے کے واجبات نہ ملنے پر سی اے اے کو شدید مالی بحران کا سامنا ہوسکتا ہے۔

    علاوہ ازیں پی آئی اے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت فیول کمپنیوں، غیر ملکی ایئرپورٹس کو بھی لاکھوں ڈالر کے واجبات ادا نہیں کیے۔

    ذرائع کے مطابق اربوں روپے کے خسارے سے دوچار قومی ائیر لائن پی آئی اے میں ہزاروں ڈالر تنخواہوں پر غیر ملکیوں کو بھرتی کیا جارہا ہے ، کروڑوں روپے افسران کے بیرون ملک دوروں پر خرچ کیے جارہے ہیں۔

  • نادہندہ صوبے کو بجلی نہیں ملے گی، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے خبردارکیا ہے کہ جوصوبہ واجبات کی ادائیگی نہیں کرے گا اسے بجلی نہیں ملے گی۔ سندھ سب سے بڑا نادہندہ ہے۔

    بلوچستان پربھی بھاری بل واجب الادا ہوگیا۔ گرمی کی شدت کےساتھ ہی لوڈشیدنگ کاجن منہ کھول کرکھڑا ہوگیا۔ وفاقی حکومت نےصوبوں کوخبردارکردیا۔

    ادائیگی نہیں کی توبجلی  بھی نہیں ملے گی،  وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں کہا کہ بجلی کے سب سےزیادہ بقایات جات سندھ پرنکلتےہیں۔

    سندھ حکومت اورتقسیم کارادارے ساڑھےچھیاسٹھ ارب سےزیادہ کےنادہندہ ہیں۔ صوبائی حکومت نے 9 ارب روپے ادائیگی پر رضا مندی ظاہر کی ،لیکن ابھی تک پیسےنہیں دیے۔ بلوچستان کوسوارب روپےادا کرنا ہیں۔

    جوصوبہ ادائیگیاں نہیں کرے گا اسے بجلی بھی نہیں ملے گی قومی اسمبلی میں ترقیاتی فنڈزپربھی لے دے ہوتی رہی ۔۔۔ حکومتی اراکین کو پانچ کروڑاورہمیں دوکروڑکیوں مل رہےہیں ۔

    اپوزیشن ارکان بھڑک اٹھے۔ اپوزیشن لیڈرنےدہرےمعیار پرسخت نکتہ چینی کی انہوں نے الزام لگایا کہ خواتین ارکان کوترقیاتی فنڈزدیےہی نہیں جارہے،اپوزیشن نےاس معاملےپرواک آؤٹ کردیا۔

  • بجلی کی قیمتوں میں اڑسٹھ پیسے فی یونٹ اضافہ

    بجلی کی قیمتوں میں اڑسٹھ پیسے فی یونٹ اضافہ

    اسلام آباد : حکومت نے بجلی گھروں کے واجبات کی ادائیگی کا بوجھ ایک بار پھر عوام پر ڈالنے کی تیاری کرلی۔ یونیورسل ابلیگیشن فنڈ کے نام پر بجلی کی قیمتوں میں اڑسٹھ پیسے فی یونٹ آضافہ کردیا گیا۔

    وزارت پانی وبجلی زرائع کے مطابق پاور پلانٹس کے واجبات میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ جس کے باعث دیگر ادارے جیسے کے پی ایس او مالی مشکلات کا شکار ہوگیا ہے ۔

    پاور پلانٹس نے صرف پی ایس او دو سو پینتس ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ حکومت نے بجلی گھروں کی واجبات کی ادائیگیوں کیلئے ایک فنڈ قائم کیا ہے اور اس فنڈ میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے حاصل ہونے والے رقم ڈالی جائے گی۔

    اس ضمن میں حکومت کی جانب سے بجلی کے ٹریف میں اڑسٹھ پیسے کا اضافہ کر دیا ہے ۔اس سے پہلے بھی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اس فنڈ کے تحت ساٹھ پیسے کا اضافہ کیا تھا۔

  • سینیٹ کا اجلاس: گیس چوری اورواجبات سے متعلق بل کی منظوری

    سینیٹ کا اجلاس: گیس چوری اورواجبات سے متعلق بل کی منظوری

    اسلام آباد: سینیٹ میں گیس چوری روکنے اور واجبات کی وصولی سے متعلق بل دوہزار چودہ کی متفقہ منظوری دے دی گئی,سینیٹ کا اجلاس پینل آف چیرمین احمد حسن کے زیر صدارت ہوا۔

    اجلاس میں وفاقی وزیر پیٹرولیم خاقان عباسی نے گیس چوری روکنے اور واجبات کی وصولی سے متعلق بل پیش کیا۔ جس کی ایوان بالا نے متفقہ منظوری دی۔

    اس بل کے ذریعے گیس چوری میں ملوث عناصر کیخلاف موثر کاروائی اور واجبات کی وصولی بہتر بنائی جاسکے گی۔ اجلاس میں سانحے پشاور پر بھی بحث جاری رہی۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیٹر رضا ربانی نے کہا دہشتگردی ملک کا مستقبل تباہ کر رہی ہے اور پہلی بار پنجاب میں پہلی بار شدت پسندی ڈیکلیئر کی گئی ہے۔

    عوامی نیشنل پارٹی کے سنیٹر زاہد خان نے کہا وزیر داخلہ سینیٹ کو اہمیت نہیں دیتے اور یہاں طویل عرصے سے غیر حاضر ہیں۔ انہون نے کہا ایسا لگتا ہے کہ حکومت ملکی حالات کو سنجیدہ نہیں لے رہی۔

    عثمان سیف اللہ، لالہ عبد روف اور دیگر نے سانحہ پشاور کی مذمت کی۔سانحے پشاور پربحث جاری تھی کہ اجلاس پیر کی شام چار بجے کے لیے ملتوی کردیا گیا۔