Tag: walima

  • مریم نفیس کا انوکھے انداز میں ولیمہ، تصاویر وائرل

    مریم نفیس کا انوکھے انداز میں ولیمہ، تصاویر وائرل

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے اپنا ولیمہ انوکھے انداز میں منعقد کیا جس کی خوبصورت تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ مریم نفیس نے اپنے ولیمے کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

    مریم نفیس نے اپنا ولیمہ ایک فلاحی ادارے میں لاوارث بچوں کے ساتھ منایا، انہوں نے لکھا کہ یہ ان کی شادی کی تقریبات کا سب سے مطمئن کردینے والا حصہ تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by مریم نفیس (@mariyam.nafees)

    مریم نے لکھا کہ ان بچوں کے چہرے کی خوشی، ان کے ساتھ کھانا کھانے، وقت گزارنے اور ان کی معصوم دعاؤں سے بہتر ولیمہ اور کچھ نہیں ہوسکتا تھا۔

    اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ وہ ان بچوں کے لیے کام کریں گی تاکہ وہ ایک بہتر زندگی گزار سکیں۔

    ان کے اس خوبصورت اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ مریم نفیس گزشتہ دنوں فلم ساز امان احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by مریم نفیس (@mariyam.nafees)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by مریم نفیس (@mariyam.nafees)

    مریم نفیس نے مئی 2021 میں امان احمد سے منگنی کی تھی، ان کے شوہر امان احمد اداکار ہونے کے ساتھ فلم ساز بھی ہیں۔

  • عمران خان نے سادگی کی نئی روایت قائم کردی

    عمران خان نے سادگی کی نئی روایت قائم کردی

    اسلام آباد : تبدیلی کانعرہ لگانے والے کپتان عمرانن خان  نے ولیمہ مدرسے میں کرکےکچھ نیاکردکھایا۔عمران خان اور ان کی اہلیہ  ریحام خان نے کھانابھی مدرسے کےبچوں کے ساتھ کھایا۔ شادی کی تقریب کی طرح کپتان کا ولیمہ بھی سادگی سے ہوا۔

    عمران خان نئی نویلی دلہنیا کو لے کربنی گالہ سے باہرنکلے تو کارکنوں نے گھیر لیا۔کسی متوالے نے تصویر بنائی تو کوئی دیکھتا ہی رہ گیا۔ نئے جوڑے کا قافلہ نکاح خواں مفتی سعید کے مدرسے پہنچا جہاں ان کے استقبا ل کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

     عمران خان  مدرسے کے بچوں سے گھل مل گئے اور ان کے ساتھ ہی ولیمہ منایا،خود بھی کھایا اور بچوں کوبھی کھلایا۔ اس دوران خان صاحب کی دلہن مفتی سعید کے گھرچلی گئیں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی ،ریحام خان نے بھی بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کھاناکھایا۔اور یوں ولیمے کی سادہ لیکن پروقار تقریب اپنے اختتام کوپہنچی۔

  • مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،عمران خان

    مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ شادی پراتنا بڑا ری ایکشن ہوگا، مبارک باد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میرا فوری طور پر شادی کا ارادہ نہیں تھا بلکہ بیس جنوری کے بعد کا پروگرام تھا تاہم میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد شادی جلدی کرنا پڑی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مفتی سعید کے مدرسے کے طلباء کے ساتھ اپنے ولیمے کا کھانا کھانے کے  بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    عمران خان نے کہا کہ جو  لوگ مجھے تحفے دینا چاہتے ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ شوکت خانم اسپتال پشاور کیلئے فنڈز دیں، چاہے وہ سو روپے ہی کیوں نہ ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ کھانا کھا کر بہت اچھا لگا، واضح رہے کہ عمران خان  اورریحام خان کے مفتی سعید کی لائبریری میں ولیمہ کی تقریب انتہائی سادگی سے منائی گئی، اس موقع پر دولہا دلہن نے  مدرسے کے بچوں کے ساتھ کھانا کھایا۔