Tag: walk-in-covid-vaccination

  • واک ان کورونا ویکسینیشن کی سہولت ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    واک ان کورونا ویکسینیشن کی سہولت ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : حکومت نے 60سال عمر کے افراد کو واک ان کورونا ویکسینیشن سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا ، 60 سالہ شہری25اپریل سے واک ان ویکسینیشن کراسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے بزرگ افراد کیلئے واک ان کورونا ویکسینیشن کی مقررہ عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 60سال عمرکےافرادکوواک ان ویکسینیشن سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد 60 تا 65 سالہ شہری واک ان کورونا ویکسینیشن کراسکیں گے، 60سالہ شہری25اپریل سےواک ان ویکسینیشن کراسکیں گے۔

    ذرائع کے مطابق بلوچستان میں 60 سال سے زائدعمر افراد کی واک ان ویکسینیشن جاری ہے جبکہ پنجاب، سندھ اور کے پی میں واک ان ویکسینیشن کیلئےمقررہ عمر 65 سال ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں واک ان ویکسینیشن کاآغاز16مارچ سےکیاگیاہے، آغاز میں واک ان کی سہولت 70 سال سے زائد عمر افراد کیلئے تھی۔

    واک ان ویکسینیشن کرانے والے افرادکو رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ، واک ان کے خواہشمند کسی بھی سینٹر سے کورونا ویکسینیشن کرا سکتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں کو واک ان ویکسی نیشن سہولت کیلئے انتظامات کی ہدایات جاری کردی ہے۔

  • کورونا ویکسی نیشن : حکومت کا بزرگ شہریوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ

    کورونا ویکسی نیشن : حکومت کا بزرگ شہریوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر 70سال سے زائد عمر شہریوں کو واک ان ویکسی نیشن سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر حکومت کا بزرگ شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 70سال سے زائد عمر شہریوں کو واک ان ویکسی نیشن سہولت دی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں واک ان کورونا ویکسی نیشن کی سہولت 16 مارچ سےدستیاب ہو گی، 70سال سے زائد عمرشہری کسی بھی ہیلتھ سینٹر سے ویکسین لگوا سکیں گے۔

    ذرائع کے مطابق واک ان کوروناویکسی نیشن کی سہولت رجسٹرڈبزرگ شہریوں کودستیاب ہوگی، اس حوالے سے صوبوں کوواک ان ویکسی نیشن کی سہولت کیلئے انتظامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبوں ویکسین کی مطلوبہ مقدار کی دستیابی یقینی بنائیں۔

    ذرائع نے بتایا واک ان ویکسی نیشن سہولت کافیصلہ کوروناکی تیسری لہر کے پیش نظر ہوا تاہم 60تا70سالہ شہریوں کی کوروناویکسی نیشن معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

    خیال رہے ملک  بھر میں ساٹھ سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کی ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ،  رجسٹریشن کے لیے اپنے بزرگ کا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر ایس ایم ایس کریں ، جس کے بعد  ویکسی نیشن کیلئے آپ کوپن کوڈ کیساتھ جوابی ایس ایم ایس آئے گا،  جس میں ویکیسن دستیاب ہوتے ہی آپ کو مقام اور تاریخ سے آگاہ کر دیا جائے گا۔