Tag: Walk-in vaccination

  • کیا آپ کی عمر 30 یا اس سے زیادہ ہے؟ حکومت نے شہریوں کو بڑی سہولت دے دی

    کیا آپ کی عمر 30 یا اس سے زیادہ ہے؟ حکومت نے شہریوں کو بڑی سہولت دے دی

    اسلام آباد : نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 30 سے زائد عمر کے افراد واک ان ویکسینیشن سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کل سےواک ان ویکسینیشن30 سال سےزائدعمرکےافرادکیلئےکھولی جائے گی ، فیصلہ آج این سی او سی کے اجلاس میں کیا گیا، آپ کی عمر 30یا اس سے زیادہ ہے اور رجسٹرڈہیں تو سینٹر سے ویکسین لگوائیں۔

    یاد رہے پاکستان میں 19 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کاعمل شروع ہوگیا ہے،این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا تھا کہ اب رجسٹریشن پوری قوم کیلئےہوگی جنہیں ماہرین صحت نےویکسین کیلئے منظور کرلیا ہے۔

  • کورونا ویکسینیشن،  حکومت نے 40 سال سے زائد عمر افراد کو بڑی سہولت دے دی

    کورونا ویکسینیشن، حکومت نے 40 سال سے زائد عمر افراد کو بڑی سہولت دے دی

    اسلام آباد : حکومت نے 40سالہ افراد کو واک ان ویکسی نیشن کی سہولت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا واک ان کی سہولت کل سے دستیاب ہو گی، شہری کسی بھی سینٹر سے ویکسی نیشن کراسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے شہریوں کی ویکسی نیشن میں آسانیوں کیلئے اقدامات جاری ہے ، حکومت کا40سالہ افرادکوواک ان ویکسی نیشن کی سہولت دینےکافیصلہ کرلیا ، 40سال سےزائد عمر افراد کیلئے واک ان کی سہولت کل سے دستیاب ہو گی۔

    40سال سے زائدعمر افرادکسی بھی سینٹر سےویکسی نیشن کراسکیں گے ، ملک میں40 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز3 مئی سےہواتھا تاہم ملک بھر میں ابتک تقریباً 4 ملین افراد کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

    اس سے قبل اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ کل 12 مئی سے 40 سال سے زائد کے رجسٹرڈ افراد کسی بھی مرکز سے ویکسی نیشن کراسکتے ہیں، ویکسی نیشن مراکز صرف عید کے2دن بند ہوں گے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ بزرگوں سے ویکسی نیشن شروع کرنےکی وجہ عالمی سطح پرمحدودفراہمی ہے، ایک اور وجہ ملک میں ویکسی نیشن کی گنجائش بھی ہے، مستقل کوشش سے ویکسین کی فراہمی ،گنجائش دونوں مسلسل بڑھ رہی ہے۔

    خیال رہے واک ان ویکسینیشن کرانے والے افرادکو رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ، واک ان کے خواہشمند کسی بھی سینٹر سے کورونا ویکسینیشن کرا سکتے ہیں۔