Tag: wall collapse

  • لاہورمیں تیز بارش، دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق

    لاہورمیں تیز بارش، دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق

    لاہور میں تیز بارش کے باعث گرمی کا زرو ٹوٹ گیا، بینک اسٹاپ کے قریب پڑوسیوں کی دیوار گرنے سے گھر میں سوئے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، مال روڈ، کینال روڈ، غوث الاعظم روڈ، مزنگ،داتا دربار، راوی روڈ ،سنت نگر ،اسلام پورہ ،سگیاں ،اردو بازار کے اطراف بارش ہوئی جس کے نتیجے میں گرمی سے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

    دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق

    لاہور میں تیز ہوا کےساتھ موسلادھار بارش کے نتیجے میں بینک اسٹاپ کےقریب دیوار گرنے سے پانچ افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں باپ،تین بچےاور گھر میں آئی ایک خاتون بھی شامل ہیں، جن کی شناخت 52سالہ شبیراحمد،18سالہ شرجیل شبیر، 21 سالہ آمنہ،15سالہ نفیل اور51سالہ مسرت کے ناموں سے ہوئی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام افراد چھت پر سوئےتھے، ہمسایوں کی دیوار گرنےسےحادثہ پیش آیا، حادثےمیں 16سالہ نوجوان بلال شبیر شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ادھر بارش کے باعث لیسکو کے230فیڈرز ٹرپ کرگئے، لیسکو عملہ بجلی بحال کروانےمیں ناکام رہا جس کے باعث متعددعلاقوں سے بجلی غائب ہے۔

    لیسکوعملے کا موقف ہے کہ فالٹ کہاں ہے؟ اس کےلیےکوشش کررہے ہیں۔

    ادھر شیخوپورہ میں بھی آندھی کے ساتھ تیز بارش ہوئی جبکہ چونیاں اور ننکانہ صاحب میں بوندا باندی ہوئی، دوسری جانب شمال مشرقی بلوچستان میں آج شام سے پری مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں6.9شدت کازلزلہ، دیواریں گرنے سے 50افراد زخمی

    ملک کے مختلف شہروں میں6.9شدت کازلزلہ، دیواریں گرنے سے 50افراد زخمی

    اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر میں چھ اعشاریہ نو شدت کا زلزلہ آیا، جس سے خوف وہراس پھیل گیا جبکہ پشاور میں دیواریں گرنے سے 50 افراد زخمی ہوگئے، خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے عملہ طلب کرلیا گیا ہے۔

    ملک کے مختلف شہر رات گئے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے، آزاد کشمیر، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان کے مختلف علا قوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ شدید سردی میں گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان سرحدی علاقہ تھا، زلزلے کی گہرائی ایک سو ستانوے کلومیٹر اور دورانیہ انسٹھ سیکنڈ تھا۔

    چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ اور پشاور میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے تیس زائد افراد زخمی ہوئے، جس کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا۔

    زلزلے سے اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کی زد میں آکر خاتون چل بسی جبکہ پہاڑی تودے گرنے سے مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، اسلام آبادمیں زلزلے کے باعث قراقرام ہائی وے آٹھ مقامات سے لینڈ سلائیڈنگ کی نذر ہوگئی۔

    لاہور میں بھی زلزلے سے شہری خوف وہراس کا شکار ہوگئے، زلزلے کے بعد این ڈی ایم اے نے ہدایت جاری کی ہیں کہ آئندہ چند روز تک آفٹرشاکس کا خطرہ ہے لہٰذا شہر محتاط رہیں۔