Tag: wall collapsed

  • بھارت، گھرمیں سوئے افراد پر قیامت ٹوٹ پڑی، کہرام برپا ہوگیا

    بھارت، گھرمیں سوئے افراد پر قیامت ٹوٹ پڑی، کہرام برپا ہوگیا

    نئی دہلی: بھارتی ریاست تلنگانہ میں گھر میں سوئے افراد پر قیامت ٹوٹ پڑی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تلنگانہ کے ضلع گولمبا گڈوال میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں دیوار گرنے سے تین بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

    مقامی افراد کے مطابق ضلع بھر میں رات گئے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری تھا کہ اسی دوران خستہ حال گھر کی چھت سوئے ہوئے مکینوں پر آن گری، جس کے باعث تین بچوں سمیت پانچ افراد ملبے تلے دب کر ابدی نیند سوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق جس وقت یہ دلخراش واقعہ رونما ہوا اس وقت گھر میں سات افراد موجود تھے، جن میں سے دو افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    واضح رہے کہ بھارتی ریاست تلنگانہ کچھ دنوں سے بارشوں کے شدید سسٹم کے زیر اثر ہے، جس کے باعث یہاں موسلادھار بارشوں کو سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

    چار روز قبل شدید بارش کے سبب تلنگانہ کے جنگاوں میں قدیم قلعہ کی دیوار گرپڑی تھی یہ تاریخی قلعہ 17ویں صدی میں تعمیر کردہ سردار سروائی پاپنا قلعہ کے نام سے مشہور ہے۔

  • راس الخیمہ: تعمیراتی سائٹ پردیوارگرگئی، سوڈانی انجینئرہلاک

    راس الخیمہ: تعمیراتی سائٹ پردیوارگرگئی، سوڈانی انجینئرہلاک

    راس الخیمہ: متحدہ عرب امارات میں تعمیراتی سائٹ پر دیوار گرنے سے سوڈانی انجینئر ہلاک ہوگیا، واقعے کا ابتدائی سبب تعمیراتی نقص بیان کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راس الخیمہ کے علاقے الرفاء میں تعمیراتی کام جاری تھا کہ نو تعمیر شدہ دیوار 40 سالہ سوڈانی انجینئر پر آگری، موقع پر موجود افراد نے ایمرجنسی مدد فراہم کرنے والے ادارے کو کال کرکے بلایا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اور پولیس پٹرول جائے حادثہ پر پہنچ گئے تاہم جب امدادی کارکنوں نے ادھیڑ عمر انجینئر کو ملبے سے نکالا تو وہ اپنی زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔ پولیس نے میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے فارنزک لیب روانہ کردیا اور تحقیقات شروع کیں۔

    پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق دیوار کی بنیاد اتنی مضبوط نہیں تھی جتنا کہ اسے ہونا چاہیے تھا ، یہی سبب ہے کہ تعمیر کے کچھ ہی وقت بعد وہ گر گئی۔

    سانحے میں ہلاک ہونے والے انجینئر کی میت قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین کو بیان ریکارڈ جمع کرانے کے لیے طلب کرلیا ہے ، گواہوں کے بیانات اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کی مدد سے ہی پولیس کسی حتمی فیصلے پر پہنچ سکے گی کہ آیا کہ ایک اتفاقی سانحہ تھا یہ پھر سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا جرم ہے۔

  • سکھرمیں گھرکی دیوار گرنے سے9 بچے جاں بحق، 3 زخمی

    سکھرمیں گھرکی دیوار گرنے سے9 بچے جاں بحق، 3 زخمی

    سکھر : دیہی علاقے میں گھر کی دیوار گرنے سے نو بچے جاں بحق ہوگئے، تین بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے دیہی علاقے صالح پٹ کے گاؤں غلام رسول شمبانی میں ایک کچے مکان کی دیوار گر گئی جس کے تلے کل 11 بچے دب کر کچلے گئے۔

    ریسکو ذرایع کا کہنا ہے کہ آٹھ بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تین بچوں کو زخمی حالات میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے ، جہاں ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جس گھر کی دیوار گری ،و ہ قدیم اور خستہ حالت میں تھا جس کے سبب حادثہ پیش آیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا اوران کی ہدایت پر ایم پی اے اویس شاہ زخمیوں کی دیکھ بھال کے لیے جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں دو سے 12 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں، فی الحال متاثرین کی حتمی عمریں اور نام سامنے نہیں آسکے ہیں۔

    واقعے کے بعد پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور مختلف پہلوؤ ں سے جائے حادثہ کا جائزہ لے رہی ہے ۔ حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم ان کی حالت کے بارے میں بھی کوئی حتمی اطلاع اسپتال ذرائع سے موصول نہیں ہوسکی ہے۔

  • ڈاکار: فٹبال گراؤنڈ میدان جنگ بن گیا، آٹھ شائقین ہلاک متعدد زخمی

    ڈاکار: فٹبال گراؤنڈ میدان جنگ بن گیا، آٹھ شائقین ہلاک متعدد زخمی

    ڈاکار : فٹبال کا گراؤنڈ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا، ڈاکار میں لوکل ٹیموں کے شائقین ایک دوسرے سے لڑ پڑے، تصادم میں آٹھ افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افریقی ملک سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار کے ڈیمبا ڈیوپ اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا۔ اسٹیڈیم میں سٹیڈ ڈی بوراوریونین سپورٹو اواکم کے درمیان لیگ کپ کا فائنل میچ جاری تھا کہ اس دوران شائقین ایک دوسرے پر طنز کرتے ہوئے لڑ پڑے۔

    بات تلخ کلامی سے ہاتھا پائی تک جا پہنچی تو مشتعل شائقین کو روکنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کے شیل بھی فائر کیے جس سے اسٹیڈیم میں افراتفری پھیل گئی۔


    مزید پڑھیں: پاکستان محفوظ ملک ہے، غیر ملکی فٹبالرزکا دنیا کو پیغام


    دھوئیں سے بچنے کیلئے کسی نے گراؤنڈ میں دوڑ لگائی تو کسی نےاسٹیڈیم سے باہر نکلنے کی کوشش کی اسی دوران اسٹیڈیم کی دیوار گر پڑی،جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔