Tag: Wallet found 26 years after it was lost on NSW beach

  • ساحل پر کھو جانے والا پرس 26 سال بعد مالک کو مل گیا

    ساحل پر کھو جانے والا پرس 26 سال بعد مالک کو مل گیا

    سڈنی: آسٹریلیا کے ایک ساحل پر 26 سال قبل نئے سال کے جشن کے دوران کھو جانے والا پرس حیران کن طو رپر مالک تک پہنچ گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے جنوبی ساحلی علاقے پر جوزف بیوز پکنک منارہے تھے کہ اس دوران انہیں پرس ملا جس میں کچھ رقم، شناختی کارڈ، کریڈٹ کارڈ اور ڈیبیٹ کارڈز موجود تھے۔

    جوزف نے شناختی کارڈ سے نام دیکھ کر فیس بک پر پرس ملنے کی اطلاع دی جسے ایک خاتون نے پڑھا اور انہیں شبہ ہوا کہ یہ نام ان کے کزن کا ہے، کزن پاؤل ڈیوس نے بھی تصدیق کی کہ یہ انہی کا پرس ہے۔

    پاؤل اور جوزف نے ساحل پر اسی جگہ ملے جہاں 26 سال قبل پرس کھویا تھا، پاؤل نے جوزف کو جب 26 سال پرانا پرس واپس کیا تو پاؤل نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

    پاؤل کا کہنا تھا کہ 26 سال قبل کھویا پرس ملنے کے ساتھ ہی انہیں ایک اچھا دوست بھی مل گیا ہے۔

    Photos show the contents of the wallet, which included a number of bank cards and a $5 note

  • ساحل پر غائب ہونے والا پرس تین دہائی بعد مالک کو دوبارہ مالک گیا

    ساحل پر غائب ہونے والا پرس تین دہائی بعد مالک کو دوبارہ مالک گیا

    کینبرا : آسٹریلوی شہری کو 26 برس قبل ساحل پر کھونے والا پرس سامان سمیت دوبارہ مالک کو مل گیا۔

    کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ دو سے تین دہائی قبل کھوجانے والا آپ کا کوئی سامان دوبارہ آپ کو مل جائے گا، یقیناً نہیں سوچا ہوگا لیکن آسٹریلیا میں ایک شہری کے ساتھ ایسا ہی حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں پاول نامی شخص کو 26 سال پہلے کھوجانے والا پرس دوبارہ مل گیا۔

    پرس میں کچھ رقم، شناختی کارڈ، کریڈٹ کارڈ اور ڈیبیٹ کارڈز بھی موجود تھے جو 26 سال قبل پرس کے اندر موجود تھے۔

    یہ پرس جوزف نامی شخص کو جنوبی ساحلی علاقے میں چل قدمی کرتے ہوئے ملا تھا، جسے اٹھانے کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ لگائی کہ ایک پرس ملا ہے جس میں فلاں فلاں چیزیں موجود ہیں۔

    فیس بک پر پوسٹ دیکھ کر ایک خاتون نے پاول ڈیوس کو مطلع کیا کہ برسوں پہلے ساحل سمندر پر گرنے  والا پرس دوبارہ مل گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق پرس کے تبادلے کےلیے پاؤل اور جوزف ساحل پر اُسی جگہ ملے جہاں 26 سال قبل پرس کھویا تھا۔