Tag: walnuts

  • روزانہ 4 اخروٹ کھانے کے بے شمار فوائد

    روزانہ 4 اخروٹ کھانے کے بے شمار فوائد

    خشک میوے میں شمار کیا جانے والا اخروٹ ہمیشہ سے طبی لحاظ سے فائدہ مند قرار دیا جاتا ہے اور اسے موٹاپے سے بچاؤ کے لیے بھی بہترین سمجھا جاتا ہے۔

    اخروٹ میں ایسے پروٹینز، وٹامنز، مرلز اور فیٹس ہوتے ہیں جو جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں جس سے دل کے دورے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

    اخروٹ میں ایسے پروٹینز، وٹامنز، مرلز اور فیٹس ہوتے ہیں جو جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں جس سے دل کے دورے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

    اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور

    کسی اور گری کے مقابلے میں اخروٹ کھانے سے جسم میں اینٹی آکسائیڈنٹس سرگرمیاں سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ وٹامن ای، میلاٹونین اور نباتاتی مرکبات پولی فینولز اس گری کو اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور بناتے ہیں۔

    صحت مند بالغ افراد پر ہونے والی ایک تحقیق میں ثابت ہوا کہ اخروٹ سے بھرپور غذا کا استعمال کھانے کے بعد نقصان دہ کولیسٹرول ایل ڈی ایل سے بننے والے تکسیدی تناؤ سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

    یہ بہت مفید ہوتا ہے کیونکہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول شریانوں میں جمع ہونے لگتا ہے اور ایتھیروسلی روسس (دل کی ایک بیماری) کا خطرہ بڑھتا ہے۔ ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ہفتے میں کم از کم 4 یا 5 اخروٹ کھانے والے شوگر کی ٹائپ ٹو کے خطرات سے کافی حد تک محفوظ رہتے ہیں۔ٓ

    آپ جانتے ہیں کہ اس کی شکل انسانی دماغ سے بھی ملتی ہے اور یہ دماغ کے لئے بھی مفید ہوتا ہے۔ دوران حمل اس کا استعمال حاملہ کے بلڈ پریشر کو نارمل سطح پر رکھتا ہے اور اس کے علاوہ پیدا ہونے والے بچے کی آنکھوں اور دماغ کے لئے مفید ہے کیونکہ اس میں موجود وٹامنز اور میگا3فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں۔

    مغز اخروٹ دمہ، کھانسی اور گلے کی خراش میں بہت مفید ہوتا ہے۔ سردیوں میں کیونکہ جوڑوں کے دردوں میں اکثر تکلیف ہو جاتی ہے، دردوں کے لئے اس کے تیل کی مالش کریں درد رفع ہو جائیں گے۔

    جن خواتین یا بچوں کو سر میں جوئیں پڑنے کی شکایت ہو وہ اس کو سر میں لگائیں جووؤں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ فالج،داد،اور تشنج میں اس کا استعمال مفید رہتا ہے۔ اگر چھوٹے بچوں کو چمونوں کی شکائت ہو تو شام کے وقت ایک سے دو اخروٹ کھلا دیں تکلیف دور ہو جائے گی۔

  • روزانہ اخروٹ کھانے سے کولیسٹرول میں کمی ہوتی ہے یا زیادتی؟ تحقیق

    روزانہ اخروٹ کھانے سے کولیسٹرول میں کمی ہوتی ہے یا زیادتی؟ تحقیق

    کیلیفورنیا: امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ روزانہ اخروٹ کھانے سے کولیسٹرول میں کمی ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن جرنل ‘سرکولیشن’ میں شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ جو لوگ روزانہ آدھا کپ اخروٹ کھاتے ہیں ان میں لو ڈینسیٹی لِپو پروٹین (ایل ڈی ایل) کولیسٹرول کی سطح کم ہو جاتی ہے۔

    محققین کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنی خوراک میں باقاعدگی سے اخروٹ کو شامل کرتے ہیں تو اس سے کولیسٹرول اور ایل ڈی ایل (جسے بیڈ کولیسٹرول بھی کہتے ہیں) میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

    ایک تحقیقی تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ اخروٹ کھانے سے قلبی امراض( کارڈیو ویسکولر) کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے، یہ تحقیق کیلیفورنیا والنٹ کمیشن کی جانب سے کروائی گئی، اس میں 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں شامل کیا گیا۔

    اس تحقیقی مطالعے کے سینئیر مصنف ڈاکٹر ایمیلیو روز نے بتایا کہ وہ اور ان کے ساتھی برسوں سے اخروٹ سے صحت کو ہونے والے فوائد کے بارے میں جانچ رہے ہیں، اخروٹ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے، اس میں بائیو ایکٹیو، الف لینولینک ایسڈ، سبزیوں میں ملنے والا اومیگا 3 فیٹی ایسڈ، فائٹومیلاٹونن شامل ہیں۔

    صحت اور خوب صورتی کے لیے انتہائی ضروری وٹامن کون سا ہے؟

    یہ تحقیق 63 سے 79 سال کی عمر کے کل 636 لوگوں پر کی گئی تھی، جن میں سے 67 فی صد خواتین شامل تھی۔تحقیق کے لیے حصہ لینے والے لوگوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا، ایک گروپ کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ اخروٹ نہ کھائیں، دوسرے گروپ کو اپنی روزانہ کی خوراک میں آدھے کپ اخروٹ کھانے کو کہا گیا تھا۔

    محققین نے ان کی خوراک کی بنیاد پر ان کے کولیسٹرول کی سطح پر نگرانی رکھی اور اس کے بعد انھوں نے نیوکلیر میگنیٹک ریسونینس اسپیکٹرواسکوپی کی مدد سے لیپوپروٹین کی سائز کا تجزیہ کیا۔ انھوں نے ان لوگوں کے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی بھی جانچ کی، جس میں انھوں نے پایا کہ اخروٹ کے روزانہ استعمال سے ایل ڈی ایل ذرات اور چھوٹے ایل ڈے ایل (جس میں سے چربی شریانوں میں جمع ہوتی ہے) دونوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    نتائج سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں نے روزانہ اخروٹ کھایا، ان میں ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح اوسطاً 4.3 ملی گرام فی ڈیسی لیٹر (ملی گرام/ڈی ایل) اور ان کے کل کولیسٹرول کی اوسط 8.5 ملی گرام/ڈی ایل سے کم ہو گیا۔ اخروٹ کھانے والے گروپ میں کل ایل ڈی ایل ذرات کی تعداد میں 4.3 فی صد اور چھوٹے ایل ڈی ایل ذرات کی تعداد 6.1 فی صد کم ہوئی۔ مردوں میں ایل ڈی ایل کولیسٹرول 7.9 فی صد کم ہوا، جب کہ خواتین میں یہ 2.6 فی صد کم ہوا۔