Tag: Wang QiShan

  • وزیر اعظم عمران خان کی وفد کے ہمراہ چین کے نائب صدر سے ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان کی وفد کے ہمراہ چین کے نائب صدر سے ملاقات

    بیجنگ: چین میں وزیرِ اعظم عمران خان نے وفد کے ہم راہ نائب چینی صدر سے ملاقات کی، جس میں پاک چین باہمی دل چسپی کے امور اور خطے کی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفد کے ہم راہ چین کے نائب صدر وانگ کیشن سے ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، ملاقات میں شاہ محمود قریشی اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ بھی شامل تھے۔

    چین کے نائب صدر سے ملاقات میں فیصل واوڈا، رزاق داؤد، وفاقی وزیر عمر ایوب، خسرو بختیار اور ملک امین اسلم بھی وزیر اعظم کے ہم راہ تھے۔

    چینی نائب صدر نے فرداً فرداً پاکستانی وفد میں شامل ارکان سے مصافحہ کیا، اس ملاقات سے پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  چین جدید دورمیں کام یابی کی عظیم مثال ہے، عمران خان

    وزیر اعظم عمران خان نے خطے کی ترقی کے لیے چین کے حالیہ اقدامات کی تعریف کی اور بیلٹ اینڈ روڈ فورم اور سی پیک منصوبہ خطے کی ترقی کے لیے گیم چینجر قرار دیا۔

    چین کے نائب صدر نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا، عشائیہ چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے دیا گیا۔

    خیال رہے کہ آج بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چین نے ترقی کو فروغ دے کر معاشرے کو تبدیل کر دیا ہے، ایک ارب لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنایا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ چین جدید دورمیں کام یابی کی عظیم مثال ہے، یہ تبدیلی چینی قیادت کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے ہے، چینی صدر نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا نظریہ پیش کیا، یہ منصوبہ معاشی استحکام اور عوامی رابطے کی رکاوٹیں دور کرے گا۔

  • وزیراعظم کی چینی نائب صدر سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    وزیراعظم کی چینی نائب صدر سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    بیجنگ: وزیراعظم عمران خان نے چینی نائب صدر وانگ کیشان سے ملاقات کی ہے، جس میں‌ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اوربین الاقوامی معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اس اہم ملاقات میں  پاک چین اسٹریٹجک تعلقات کے کردارپر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی.

    وزیراعظم نے کہا کہ غربت اور کرپشن میں کمی کے لئے چین کے تجربوں سے سیکھنا چاہتے ہیں، سی پیک کے ذریعے دونوں ممالک میں اقتصادی زون بنائے جا رہے ہیں، اقتصادی زون دونوں ممالک اور خطے کی ترقی کے لئے اہم ثابت ہوں گے.

    اس موقع پر وزیراعظم نےغربت، کرپشن کے خاتمے کے لئے چینی حکومت کی کوششوں کو سراہا اور چین کے کاروباری طبقے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی.

    https://www.facebook.com/ImranKhanOfficial/videos/2449912981902444/

    وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاروں کواوپن مارکیٹ میں سہولتیں دینے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان اور چین اسٹریٹیجک کوآپریٹو شراکت دار ہیں.


    مزید پڑھیں: پاکستان اور چین کے درمیان 15معاہدوں ‌‌‌ اور یادداشتوں پر دستخط


    اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ سی پیک اقتصادی اورمعاشی تعاون کونئی بلندیوں تک لےجائے گا.

    چینی نائب صدر نے کی وزیراعظم کوکرپشن کے خاتمے کے لئے کے گئےاقدامات پربریفنگ دی، دونوں رہنماؤں کا علاقائی اورعالمی اہمیت کے معاملات پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے.