Tag: wang yi

  • غزہ میں جاری جنگ ’تہذیب انسانی کیلیے باعث شرم‘ہے، چین

    غزہ میں جاری جنگ ’تہذیب انسانی کیلیے باعث شرم‘ہے، چین

    بیجنگ: چین نے غزہ میں جاری جنگ کو ’تہذیب انسانی کیلیے باعث شرم‘ قرار دے دیا جبکہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے چین کے وزیرخارجہ وانگ ای کا کہنا تھا کہ یہ انسانیت کے لیے المیہ اور تہذیب انسانی کے لیے باعث شرم ہے کہ اکیسویں صدی میں بھی اس طرح سے انسانی تباہی جاری ہے۔

    عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی اور وہاں جاری ظلم و جبر کے خاتمے کو اپنی ترجیح بنائے اور اپنی اخلاقی ذمے داری سمجھتے ہوئے فوری انسانی ریلیف کو ممکن بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

    خیال رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے کی جانیو الی کوششوں کے باوجود جنگ چھٹے ماہ میں داخل ہوچکی ہے۔ جس کے نتیجے میں 30ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

    سویڈن باضابطہ طور پر نیٹو میں شامل

    امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے بھی اسرائیل اور حماس پر زور دیا گیا ہے کہ وہ رمضان کے آغاز سے قبل اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے منصوبے کو قبول کرلے۔

  • وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب سے ملاقات

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب سے ملاقات

    بیجنگ: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے سمیت اہم علاقائی وعالمی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان اور ایران کا دورہ مکمل کرنے کے بعد آج صبح بیجنگ پہنچے جہاں چینی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا بھرپوراستقبال کیا۔

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، پاکستانی وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی جبکہ چینی وفد کی قیادت وانگ زی نے کی۔

    سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور وزارت خارجہ کے حکام بھی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ تھے۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ زی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاکستانی وزیرخارجہ اور چینی ہم منصب نے افغانستان میں قیام امن سے متعلق خصوصی بات چیت کی اور خطے میں امن وروابط کے فروغ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک چین دوستی کوعوامی، حکومتی سطح پربھرپورپذیرائی حاصل ہے، سی پیک چینی صدرکے ون بیلٹ ون روڈ ویژن کا عکاس ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان اورخطے کے لیے وسیع تذویراتی اہمیت کا حامل ہے۔

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی افغان صدراشرف غنی سے ملاقات

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے صدراتی محل میں افغان صدراشرف غنی سے ملاقات کی تھی۔

    شاہ محمود قریشی نے افغان پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا جبکہ افغان صدر اشرف غنی نے افغان امن عمل کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن واستحکام دونوں ممالک اور خطے کے لیے بہتری کا موجب ہوگا۔

    شاہ محمود قریشی کابل کا دورہ مکمل کرنے کے بعد تہران روانہ ہوگئے تھے جہاں انہوں نے ایرانی اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی تھیں۔

  • چین کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کرینگے، چینی وزیرِ خارجہ

    چین کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کرینگے، چینی وزیرِ خارجہ

    اسلام آباد:  چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی نے پاک چین تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چینی قیادت کے درمیان اعلی سطح کے روابط ہیں، ان کا کہنا تھا کہ چین کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کرینگے۔

    اسلام آباد میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے  مشیر خارجہ سرتاج عزیز ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دے گا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ توانائی، اسٹرکچر اور اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

    وانگ ژی کا کہنا تھا کہ خطے میں امن قائم کرنے کے لئے پاکستان اور چین کی سوچ ایک ہے اور افغانستان کی تعمیر نو میں ہر طرح سے مدد کریں گے۔

    انھوں نے اعتراف کیا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے اور پاکستان افغانستان کے مسائل کا بہتر حل پیش کرسکتا ہے۔

     اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین دہشت گردی کے خاتمے پر متفق ہیں، چین نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے اقدامات کوسراہا ہے۔

    سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان اور چین مل کر کام کرنے پر تیار ہیں، پاکستان، چین کے ساتھ خصوصاً توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔

    انہوں نے چینی وزیرِ خارجہ کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی کے تناظر میں چینی وزیرِخارجہ کا دورۂ پاکستان اہم ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال چینی صدر کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن پاکستان کی کشیدہ سیاسی صورتحال اور دھرنوں کے باعث دورہ ملتوی کرنا پڑا۔