Tag: Waqar Younis

  • وقار یونس کی پی سی میں انٹری، کپتان کی تقرری کون کرے گا؟

    وقار یونس کی پی سی میں انٹری، کپتان کی تقرری کون کرے گا؟

    پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے اپنے اختیارات سابق کپتان و ہیڈ کوچ وقار یونس کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد کرکٹ ٹیم کے معاملات وقار ہی دیکھیں گے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہےکہ وقار یونس نے بحیثیت ’ایڈوائزر چئیرمین‘ پی سی بی کام شروع کردیا ہے، ان کی پہلی اسائنمنٹ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہے جس مین صرف 20 دن باقی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں کرکٹ کے تجزیہ نگار شاہد ہاشمی نے بتایا کہ کچھ ہفتوں قبل چیئرمین پی سی بی نے عندیہ دیا تھا کہ میں ایک ایسے کرکٹر کو لا رہا ہوں جو صرف قومی ٹیم اور پی سی بی پر تنقید کے بجائے صحیح خبر عوام کو دے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وقار یونس ٹیم کے انتخاب کے لئے سلیکٹرز اور ہیڈ کوچ سے مشاورت کریں گے اور قومی ٹیسٹ ٹیم کے انتخاب کو حتمی شکل دیکر چئیرمین پی سی بی کو منظوری کےلئے بھجوائیں گے۔

    بحیثیت ایڈوائزر وقار یونس کے کیا اختیارات ہوں گے اس کے جواب میں شاہد ہاشمی نے بتایا کہ مرکزی اختیار تو صرف چیئرمین پی سی بی کے پاس ہی ہے اور ٹیم کے کپتان کی تقرری بھی چیئرمین ہی کریں گے۔

  • محسن نقوی نے کرکٹ کے معاملات وقار یونس کو سونپ دیے

    محسن نقوی نے کرکٹ کے معاملات وقار یونس کو سونپ دیے

    لاہور: ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کرکٹ کے معاملات وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین نے آئین کے مطابق اپنے اختیارات وقار یونس کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد اب کرکٹ بورڈ کے انتظامی امور محسن نقوی خود دیکھیں گے جب کہ کرکٹ کے معاملات وقار یونس دیکھیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے حوالے سے تمام فیصلوں کا ذمہ دار اب ایک کرکٹر ہوگا، سلیکشن، انٹرنیشنل ڈومیسٹک، این او سی سمیت تمام فیصلے ایک کرکٹر کرے گا، جب کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ساری توجہ ایڈ منسٹریشن پر دیں گے۔

    وزیر داخلہ یا چیئرمین پی سی بی، محسن نقوی ایک عہدہ چھوڑ دیں، شاہد آفریدی

    بتایا جا رہا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کے انتظامی امور پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، اس لیے وقار یونس قومی ٹیم سے متعلق تمام امور کے نگراں ہوں گے، اور نیشنل سلیکشن کمیٹی وائٹ بال، ریڈ بال کوچز کو دیکھیں گے۔

    خیال رہے کہ پی سی بی آئین 2014 کے مطابق چیئرمین اپنی پاور کسی اور کو سونپنے کا اختیار رکھتا ہے۔

  • کیا وقار یونس بولنگ کوچ بن رہے ہیں! سابق کوچ نے کیا کہا؟

    قومی ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے بولنگ کوچ بننے کی قیاس آرائیوں پر وضاحت کردی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق کوچ وقار یونس نے لکھا کہ میرے کردار کو لے کر میرے ارد گرد بہت سی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ ’میں نے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے اور میرا یہ عہدہ لینے کا کوئی ارادہ بھی نہیں ہے۔‘

    واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر وقار یونس کو قومی ٹیم کے بولنگ کے عہدے کے لیے زیر آنے کی قیاس آرائیاں جاری تھیں۔

  • آسٹریلیا کا دورہ پاکستان؛ وقار یونس کی پیشگوئی

    آسٹریلیا کا دورہ پاکستان؛ وقار یونس کی پیشگوئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وکپتان وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ہوم سیریز کا اب انتظار نہیں ہورہا۔

    سماجی ویب سائٹ پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی تیم طویل عرصے بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے اور اس حوالے سے میں بہت پرجوش ہوں۔

    وقار یونس نے سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی پیشگوئی کردی ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین بہت دلچسپ سیریز ہونے والی ہے اور شائقین کو اس سیریز میں بہت مشکل میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

    ماضی میں بورے والا ایکسپریس کے نام سے مشہور وقار یونس نے ویڈیو پیغام میں پاکستان آنے پر کرکٹ آسٹریلیا کا شکریہ بھی ادا کیا۔
    انہوں نے کہا کہ میں اس سیریز کے لیے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر اور کرکٹ آسٹریلیا سمیت پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

     

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کرکٹ آسٹریلیا نے بورڈ میٹنگ کے بعد دورہ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کی تھی، کینگروز 1998 کے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔

    آسٹریلوی بورڈ کی تصدیق کے بعد پی سی بی نے دورے کے نئے شیڈول کا اعلان کیا، یہ دورہ اب کراچی کے بجائے پنڈی سے شروع ہوگا اور پنڈی میں ہی ختم ہوگا۔

    مقامات کی تبدیلی یوم پاکستان کی ریہرسل اور لاجسٹک وسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

    گزشتہ روز آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جب کہ اسٹیو اسمتھ انکے نائب ہوں گے۔

    دونوں بورڈز نے اتفاق کیا ہے کہ مہمان ٹیم بذریعہ چارٹرڈ پرواز اسلام آباد پہنچے گی اور آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد انہیں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

  • دوسرے ٹیسٹ میچ سے متعلق بولنگ کوچ کی اہم پیش گوئی

    دوسرے ٹیسٹ میچ سے متعلق بولنگ کوچ کی اہم پیش گوئی

    جمیکا: قومی ٹیم کے بولنگ کوچ شکست کے باوجود بولرز کی کارکردگی سے خوش، کہتے ہیں کہ چھوٹے ہدف کے باوجود بولرز نے شاندار مقابلہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمیکا سے ورچوئل کانفرنس کرتے ہوئے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ ویسٹ انڈیز سے پہلا ٹیسٹ اچھا ہوا، بدقسمتی سے ہم ہارے، میچ میں غلطیاں ہوتی ہیں تو ہارتے ہیں۔

    پہلے ٹیسٹ میں بولرز کا دفاع کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ چھوٹےہدف کے باوجود بولرز نےشاندار کارکردگی دکھائی، جمیکا کی وکٹ پر گھاس ہوتی ہے،اگلا میچ بھی ایسا ہی ہوگاجیسا پہلا تھا۔

    قومی ٹیم کے بولنگ کوچ نے ورچوئل کانفرنس میں کہا کہ جمیکا میں پچ نے فاسٹ بولرزکی مدد کی، یہ اسپنرزکیلئےنہیں تھی، یہی وجہ ہے کہ یاسر شاہ کو مدد نہیں ملی، لیگ اسپنر یاسر شاہ میچ ونر بولر ہیں ، جنہوں نے پاکستان کو کئی ٹیسٹ میچز جتوا رکھے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: جمیکا ٹیسٹ : سنسنی خیز مقابلہ، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہرا دیا

    قومی ٹیم کی کوچنگ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وقار یونس کا کہنا تھا کہ میری کوچنگ کا فیصلہ پی سی بی کوکرناہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وقار یونس نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور بھارت سے مقابلہ کرنا ہے، بھرپور تیاری جاری ہے، کرکٹ کے کسی بھی ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچ بہت بڑا مقابلہ ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ جمیکا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی، ویسٹ انڈیز نے آخری وکٹ پر168رنز کا ہدف عبور کرلیا تھا۔

  • زمبابوے کیخلاف نئے بولرز کو آزمایا جائے گا یا نہیں؟ بولنگ کوچ نے واضح کردیا

    زمبابوے کیخلاف نئے بولرز کو آزمایا جائے گا یا نہیں؟ بولنگ کوچ نے واضح کردیا

    سنچورین: قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے پاکستان کے تمام بولرز کو میچ ونر بولر قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینچورین سے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ فاسٹ بولرز کی فٹنس کو مزید بہتر بنانے کے لئے ان کو مانیٹر کرتے رہتے ہیں میں خود ہر میچ کے بعد تمام بولرز کے ساتھ میٹنگ کرتا ہوں، بولرز کیساتھ میٹنگ میں خامیوں اور خوبیوں کو زیربحث لایا جاتا ہے۔

    وقار یونس نے کہا کہ شاہین آفریدی سمیت کسی بولر پر زیادہ بوجھ نہیں ڈال رہے،حارث روف، فہیم اشرف، حسن علی سب اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، میچ میں کسی دن کسی بھی بولر کو زیادہ رنز ہوجانا کھیل کا حصہ ہے، بطور کوچ تمام بولرز کو سپورٹ کرتا ہوں، جنوبی افریقاکی ٹیم کو بی ٹیم قرار دے کر ہماری کامیابی کو زیادہ کریڈٹ نہ دینا زیادتی ہوگی۔

    قومی ٹیم کے بولنگ کوچ نے کہا کہ آل راؤنڈر شاداب کے ان فٹ کا افسوس ہے تاہم بولنگ کمبی نیشن درست سمیت میں جارہا ہے، محمد حفیظ کے بولنگ کرانے سے بولنگ لائن اپ مزید مضبوط ہوجاتی ہے، انہوں نے پاکستان کے تمام بولرز کو میچ ونرز بھی قرار دیا۔

    ایک سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے بولنگ کوچ نے کہا کہ پی ایس ایل ملتوی ہونےسے بولرز کو بہت آرام مل چکا ہے،  زمبابوے کے خلاف سیریز میں بولرز کے ورک لوڈ کو تقسیم کرنے کے لیے حکمت عملی بنائیں گے زمبابوے کیخلاف نئےبولرز کوا ٓزمانے کا فیصلہ قومی ٹیم کے ہیڈ کو مصباح الحق کرینگے۔

  • وقار یونس نے افتخار احمد کو کھلانے کی وجہ بتادی

    وقار یونس نے افتخار احمد کو کھلانے کی وجہ بتادی

    راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دونوں میچز میں اچھا کھیلا، افتخار احمد کو بولنگ، بیٹنگ دونوں کرلینے کی وجہ سے کھلایا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے میچ کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں مزید دو سے تین آل راؤنڈر مل جائیں تو بہتری آجائے گی، گزششتہ چھ ماہ سے نوجوان فاسٹ بولرز مل رہے ہیں، کوشش ہے ہر بولر کو اس کی صلاحیت کے مطابق موقع دیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ نوجوان فاسٹ بولرز کے ساتھ نوجوان بلے باز بھی آرہے ہیں، ہمیں حیدر علی جیسے مزید تیز کھیلنے والے بلے باز درکار ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-win-series-against-zimbabwe/

    ایک سوال کے جواب میں وقار یونس کا کہنا تھا کہ لیگ کھیلنا کھلاڑیوں کا حق ہوتا ہے، نیشنل ڈیوٹیز دیکھ کر پی سی بی کی جانب سے این او سی جاری کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، سیریز کا آخری میچ منگل (3 نومبر) کو کھیلا جائے گا۔

    زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو 207 رنز کا ہدف دیا، بابر اعظم کی شاندار نصف سنچری کی بدولت قومی ٹیم کے مطلوبہ ہدف 35.2 اوورز میں حاصل کرلیا، میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے پر افتخار احمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

  • شاہین آفریدی وقار یونس کے نقش قدم پر چلنے لگے

    شاہین آفریدی وقار یونس کے نقش قدم پر چلنے لگے

    راولپنڈی: قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی جانب سے تین ایک روزہ میچز میں پندرہ وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں،ا س سے قبل یہ ریکارڈ مایہ ناز فاسٹ باولر وقار یونس کے پاس تھا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے ان سؤنگ اور آؤٹ سؤنگ کر کے زمبابوے کے کھلاڑیوں کو خوب پریشان کیا، اپنے دس اوورز کے کوٹے میں تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 49 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈکپ 2019 کے دوران افغانستان کیخلاف 47 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کی تھی، 5 جولائی 2019 کو کھیلے گئے ورلڈ کپ کے ایک اور میچ میں شاہین نے بنگلا دیش کیخلاف 35 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  پہلا ون ڈے، بابر اعظم نے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بتا دیا

    میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ کافی عرصے بعد ایک روزہ میچ کھیلا اور اچھا لگا، ہمیشہ اپنی باؤلنگ انجوائے کرتا ہوں اور سیکھنے کی بھی کوشش کرتا ہوں، فاسٹ باولر نے کہا کہ وہاب ریاض کے ساتھ گیند بازی کرنے میں بہت مدد ملی، انہوں نے حارث رؤف باصلاحیت اور تیز رفتار باؤلر قرار دیا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان نے شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کی وجہ سے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں زمبابوے کی ٹیم کو 26 رنز سے شکست دی تھی، دوسرا ون ڈے کل جب کہ تیسرا اور آخری میچ 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

  • ’’کرکٹ کی تاریخ میں اپنی دھاک بٹھانے والے دو پاکستانی بولرز‘‘

    ’’کرکٹ کی تاریخ میں اپنی دھاک بٹھانے والے دو پاکستانی بولرز‘‘

    راولپنڈی: سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا نے وسیم اکرم اور وقار یونس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی 80 کی دہائی کی تصاویر شیئر کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وسیم اکرم اور وقار یونس کی تصویر شیئر کی اور دونوں کو مخالف ٹیم کی بیٹنگ لائن تباہ کرنے والا بولر قرار دے دیا۔

    شعیب اختر نے لکھا کہ ’80 کی دہائی کے دو بچے، کون جانتا تھا کہ وہ بیٹنگ لائن اپ کو تباہ کرنے والے بنیں گے اور کرکٹ کی تاریخ کی سب سے مہلک بولنگ جوڑی بن کر سامنے آئیں گے، جو ایک جوڑی کی شکل میں شکار کرتے تھے۔

    شعیب اختر نے ٹویٹر صارفین سے بھی سوال کیا کہ آپ کی بہترین بولنگ جوڑی کونسی ہے؟ شعیب نے اپنی پوسٹ میں وسیم اکرم اور وقار یونس کو مینشن بھی کیا۔

    ایک بھارتی صارف نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ بھی ان دونوں سے کم نہیں ہیں، آپ اپنے خطرناک بولنگ اٹیک سے بلے بازوں کو خوفزدہ کرنے کے معاملے میں بھی اہمیت کے حامل ہیں۔

    مانی نامی صارف نے لکھا کہ وسیم اور وقار دونوں لیجنڈز ہیں اس کے بعد میری فیوریٹ بولنگ جوڑی ویسٹ انڈیز کے ایمبروز اور واش ہیں۔

    ایک اور صارف عمر خالد بٹ نے لکھا کہ میری فیورٹ جوری عمر گل اور شعیب اختر ہیں۔

  • گولڈن ڈک : وقار یونس کا سدھو کے حوالے سے دلچسپ انکشاف

    گولڈن ڈک : وقار یونس کا سدھو کے حوالے سے دلچسپ انکشاف

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وقار یونس کا کہنا ہے کہ سابق بھارتی اوپنر نوجوت سنگھ سدھو کو گولڈن ڈک کے لئے چھیڑنے پر کافی مزہ آتا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم فاسٹ بالر وقار یونس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سدھو کو کپل شرما شو میں دیکھنا پسند کرتا ہوں خاص طور پر جب کپل شرما ان کو گولڈن ڈک پر طنز کرتے ہیں۔

    پاکستان کے سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم نے کپل شرما شو میں گفتگو کے دوران انکشاف کیا تھا، جس کے بعد 1990 کے میچ میں سدھو کو وقار کے ہاتھوں آؤٹ ہونے پر سخت چھیڑا گیا۔

    ٹویٹر پلیٹ فارم پر گفتگو میں وقار نے انکشاف کیا کہ سدھو پاجی کو شو میں چھیڑتے ہوئے انہیں دیکھ کر کتنا لطف آتا ہے۔ نیز وقار نے یہ بھی بتایا کہ کاجول ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں اور وہ لیجنڈ امیتابھ بچن کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔

    وقار نے کہا کہ میں نے کپل شرما کا شو کئی بار دیکھا ہے اور میں جانتا ہوں کہ میرا نام سدھو پاجی کے ساتھ کئی بار لیا گیا ہے جب میں نے 1990 کے میچ میں پہلی گیند پر انہیں آؤٹ کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ان دنوں ہم ہمیشہ بھارت کے خلاف کھیلنا پسند کرتے تھے کیونکہ ہم ان دنوں بھارت کے خلاف جیت جاتے تھے۔ تاہم آج کل ایسا نہیں ہے۔

    سابق فاسٹ بالر نے کہا کہ سدھو پاجی ہمیشہ ہی اچھے دوست اور اچھے صلاح کار رہے ہیں وہ ایک عظیم شخصیت ہیں۔ میں نے ان کے ساتھ بہت سارے شوز کیے ہیں اور کئی کرکٹ شوز بھی کیے ہیں۔