Tag: Waqar Younis

  • بولرز کو گیند پر تھوک لگانے کی پابندی کاعادی ہونا پڑے گا، وقار یونس

    بولرز کو گیند پر تھوک لگانے کی پابندی کاعادی ہونا پڑے گا، وقار یونس

    لاہور : قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کہتے ہیں کہ بولرز کو گیند پر تھوک لگانے کی پابندی کاعادی ہونا پڑے گا، آئی سی سی کو اس پابندی کا کوئی حل ضرور نکالنا ہوگا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گیند کو چمکانے کیلئے کھلاڑیوں کا پسینہ یا تھوک استعمال کرنا فطری عمل ہے۔ ایسا کرکٹ کی تاریخ میں ہمیشہ سے ہوتا رہا ہے اور تمام فاسٹ باؤلرز اس کے عادی ہیں۔

    قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ اور سابق کپتان وقار یونس کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں بیٹ اور بال کے درمیان توازن رکھنے کی ضرورت ہے، پہلے ہی بیٹسمینوں کو زیادہ فائدہ ہے، بال کو ڈس انفیکٹ کرنے سے بولروں کو نقصان اور بیٹسیمنوں کو فائدہ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ گیند سوئنگ نہیں ہوگی تو کھیل کا توازن خراب ہوجائے گا۔ بولروں کو فٹنس کا بہت خیال پہلے سے زیادہ رکھنے کی ضرورت ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ وہ پابندی کی باتوں سے عدم اتفاق نہیں کرتے لیکن ایسا کرنے میں جلد بازی نہیں ہونی چاہئے، کوئی بھی فیصلہ سوچ سمجھ کر ہونا چاہئے۔ اگر پسینہ یا تھوک کے استعمال پر پابندی لگتی ہے تو پہلے اس کا متبادل سامنے لانا چاہئے۔

  • وقار یونس نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کردیا

    وقار یونس نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کردیا

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بولنگ کوچ وقار یونس نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام میں سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کیا۔

    وقار یونس نے کہا کہ انہیں بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑر ہا ہے کہ کسی نے ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کیا اور اس سے ایک انتہائی نازیبا ویڈیو کو لائیک کیا جو ان کے لیے شرمندگی کا باعث بنا۔

    بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ وہ سمجھتے تھے کہ سوشل میڈیا رابطہ کرنے کا ذریعہ ہے لیکن وہ شخص تو باز نہیں آئے گا تاہم انہوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ آئندہ سوشل میڈیا استعمال نہیں کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی فیملی زیادہ عزیز ہے اس لیے میں آئندہ سوشل میڈیا استعمال نہیں کروں گا، اگر میرے اس فیصلے سے کسی کو تکلیف ہوئی ہو تو معذرت خواہ ہوں۔

    واضح رہے کہ وقار یونس نے ٹویٹر کا استعمال تاخیر سے کیا تھا وہ اب بھی کبھی کبھار ہی اس پر اپنی رائے کا اظہار کرتے تھے لیکن سوشل میڈیا ان کے لیے مشکل کا باعث بن گیا اور آخرکار مایوسی کے عالم میں انہوں نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

    وقار یونس کے اکاؤنٹ سے لائیک کی جانے والی نازیبا ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انہیں خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ وقار یونس نے خود وہ ویڈیو لائیک نہیں کی تھی ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا جس کی انہیں وضاحت کرنا پڑی۔

  • وقار یونس وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بننے کیلئے تیار

    وقار یونس وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بننے کیلئے تیار

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ کوروناکی وجہ سےدنیامشکل حالات سےگزررہی ہے، وزیراعظم عمران خان پربہت بڑی ذمہ داری ہے، میں ٹائیگرفورس کا حصہ بننے کو تیار ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق بولنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم وقار یونس نے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا دنیا کے کئی ممالک کواپنی لپیٹ میں لےچکاہے اور دنیا مشکل حالات سےگزررہی ہے۔

    وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مکمل لاک ڈاؤن کرنا ناممکن ہے، اس وقت وزیراعظم عمران خان پربہت بڑی ذمہ داری ہے، میں ٹائیگرفورس کا حصہ بننے کیلئے تیار ہیں، فخرہے کہ میری اہلیہ فرنٹ لائن پررہتےہوئےکام کررہی ہیں۔

    بولنگ کوچ نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ایسی صورتحال کاڈٹ کرمقابلہ کرناچاہیے ، شرجیل خان کوفٹنس پرکام کرنا ہوگا،ہیڈ کوچ بھی نشاندہی کرچکےہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ امیدہےحسن علی جلدفٹ ہوکر پاکستان ٹیم جوائن کرلیں گے، سرفراز احمدکی پرفارمنس پی ایس ایل میں تسلی بخش نہیں رہی، وہ ہمارےپلان کاحصہ ہیں لیکن انہیں مزیدمحنت کی ضرورت ہے۔

    وقار یونس نے کہا کہ محمد عامرایک میچ وننگ بولرہے، نوجوانوں کو موقع دینے کا مطلب یہ نہیں کہ عامر کو نظر انداز کیا گیا، وہاب ریاض اور محمدعامر سے اس بارے میں گفتگو ہوچکی ہے۔

    بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ نوجوان بولرزپرغصہ آتاہےجب وہ سوشل میڈیازیادہ استعمال کرتے ہیں ، آج کےفاسٹ بولرز خود کو ان سیکوئر محفوظ کرتے ہیں، سوشل میڈیااستعمال کریں لیکن کرکٹ پر زیادہ توجہ مرکوزرکھیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ میرےلیےغلط تاثردیاجاتاہےکہ کراچی والوں کوپسندنہیں کرتا، میرے زیادہ تر دوستوں کا تعلق کراچی سے ہے۔

  • وقار یونس نے پی سی بی سے بڑا مطالبہ کردیا

    وقار یونس نے پی سی بی سے بڑا مطالبہ کردیا

    لاہور: قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے پی سی بی سے گراؤنڈ اسٹاف کو بونس دینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس گراؤنڈ اسٹاف کے لیے میدان میں آگئے، وقار یونس کا کہنا ہے کہ پی سی بی گراؤنڈ اسٹاف کو فوری بونس دینے کا اعلان کرے۔

    وقار یونس نے کہا کہ بارش کے بعد اسٹاف نے گراؤنڈ کو کھیل کے قابل بنانے کے لیے انتھک محنت کی ہے، راولپنڈی اور لاہور کا گراؤنڈ اسٹاف اصل میں ہیرو ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئی ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ رات 8 بجے شروع ہوگا، میچ مقررہ وقت پر شروع ہونے کا قوی امکان ہے۔

    پی سی بی گراؤنڈ اسٹاف نے بارش کے بعد دن بھر کی محنت سے گراؤنڈ کو کھیل کے قابل بنایا ہے، پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے گراؤنڈ اسٹاف کو شاباشی دی۔

    واضح رہے کہ لاہور اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے پی ایس ایل کے میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا میچ بارش کے سبب منسوخ کردیا تھا، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ آج لاہور میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، ملتان سلطانز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے اور کراچی کنگز کی چوتھی پوزیشن ہے۔

  • ورلڈ کپ 2020 کے لیے کافی ٹائم ہے، اچھی ٹیم بنائیں گے، وقار یونس

    ورلڈ کپ 2020 کے لیے کافی ٹائم ہے، اچھی ٹیم بنائیں گے، وقار یونس

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2020 کے لیے کافی ٹائم ہے، اچھی ٹیم بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ ساری کرکٹ پاکستان میں ہورہی ہے، پی ایس ایل کے ہوم گراؤنڈ میں ہونے سے دنیا میں اچھا میسج جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ اور نوجوان کرکٹرز کے لیے کافی خوش آئند ہے، ہوم گراؤنڈ پر کھیل کر نوجوانوں میں اعتماد نظر آئے گا، آنے والے وقتوں میں آئی سی سی ایونٹس کے لیے بڈ کرنا چاہئے۔

    وقار یونس نے کہا کہ پی ایس ایل میں تمام کھلاڑیوں کو دیکھا جائے گا، کوچنگ اسٹاف کے لیے اچھا موقع ہے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔

    بولنگ کوچ نے بہتر کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں عمدہ پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑیوں کو بلائیں گے اور ان پر کام کریں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

  • عثمان شنواری نے ذاتی رائے دی، اظہر محمود زبردست بولنگ کوچ ہیں: وقار یونس

    عثمان شنواری نے ذاتی رائے دی، اظہر محمود زبردست بولنگ کوچ ہیں: وقار یونس

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار  یونس نے کہا ہے کہ اظہر محمود ایک باصلاحیت بولنگ کوچ ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے خصوصی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم کی آمد سے دنیا کے سامنے اچھا تاثر جائے گا، دو سے تین نوجوان کھلاڑی نظر میں ہیں، جن کا مستقبل روشن ہوگا.

    انھوں نے فاسٹ فالر عثمان شنواری کی جانب سے سابق بولنگ کوچ اظہر محمود پر تنقید سے متعلق کہا کہ اظہر محمود تین سال قومی ٹیم کے ساتھ رہے، انھوں نے بہت اچھا کام کیا ہے.

    عثمان شنواری نے جو کہا ہے، وہ اس کی ذاتی رائے ہے، میری نظر میں اظہرمحمود بہت زبردست بولنگ کوچ ہیں، اظہر محمود کا بہ طور  بولنگ کوچ چیمپئنز ٹرافی جتوانے میں اہم کردارتھا.

    انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانا بنیادی مقصد ہے، جونیئر لیول پر بھی ہوم ورک کریں گے.

    مزید پڑھیں: مصباح سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا دکھ تھا: عثمان شنواری

    فاسٹ بولرز کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمینٹ سے متعلق انھوں نے کہا کہ یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے، البتہ ٹیم میں بلاصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں.

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ عمراکمل اور احمد شہزاد کو ٹیم سے دور رکھنے کے لئے کبھی کچھ نہیں کہا، ایک نظام ہے، سب کو اسی میں رہنا ہے.

  • پی سی بی کی وسیم اکرم، وقاریونس اور یاسر شاہ کو سول ایوارڈکی نامزدگی پرمبارک باد

    پی سی بی کی وسیم اکرم، وقاریونس اور یاسر شاہ کو سول ایوارڈکی نامزدگی پرمبارک باد

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے  اسٹار کرکٹرز کو سول ایوارڈ کی نامزدگی پر مبارک باد دی ہے.

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے تحریر کر دہ خط میں‌ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم، بورے والا ایکسپریس وقاریونس اور نام ور لیگ اسپینر یاسرشاہ کوسول ایوارڈکی نامزدگی پرمبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا.

    حکومت پاکستان نے وسیم اکرم اور وقار یونس کوہلال امتیازدینے کا اعلان کیا ہے، جب کہ یاسرشاہ کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا، خیال رہے کہ ہلال امتیاز دوسرا جب کہ ستارہ امتیازتیسرا سب سے بڑا سول ایوارڈ ہے.

    پی سی بی کے ترجمان نے کہا ہے کہ تینوں کھلاڑی سول ایوارڈکی نامزدگی کےمستحق تھے.

    مزید پڑھیں: ہماری نظروں میں وزیر اعظم نوبل امن انعام حاصل کر چکے ہیں: وسیم اکرم

    خیال رہے کہ وسیم اکرم اور وقار یونس ٹو ڈبلیوز کے نام سے معروف تھے، دونوں کی تیز رفتار بولنگ کے بدولت پاکستان نے کئی کامیابیاں اپنے نام کیں.

    وسیم اکرم اور وقار یونس دنوں ہی نے پاکستان کی کپتانی کا اعزاز حاصل کیا. وسیم اکرم پی ایس ایل کی مقبول ترین ٹیم کراچی کنگز کے صدر بھی ہیں.

  • عمر اکمل خود اپنا دشمن ہے، وقار یونس

    عمر اکمل خود اپنا دشمن ہے، وقار یونس

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ عمر اکمل کا کوئی مخالف نہیں بلکہ وہ اپنے دشمن خود بنے ہوئے ہیں، مکی آرتھر اور عمر اکمل کے تنازع کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ عمر اکمل اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مار رہے ہیں مجھے ان پر ترس آتا ہے مگر انہیں رویہ بہتر بنانے کے لیے موقع ملنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ شوکاز نوٹس مسائل کا حل نہیں ہوسکتے مکی آرتھر اور عمر اکمل کے درمیان جاری تنازع کو مل بیٹھ کر حل کرلینا چاہیے۔

    وقار یونس نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت خوش آئند ہے نئے ٹیلنٹ کو قومی اسکواڈ کا حصہ بنتے رہنا چاہیے، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنا چاہیے۔

    سابق کوچ نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے سے دنیا کا پاکستان کرکٹ پر اعتماد بحال ہوا ہے، ورلڈ الیون کے پاکستان آنے سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہ ہموار ہوگی تاہم ورلڈ الیون کے میچز کراچی میں بھی ہونے چاہئیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ہیڈ کوچ پرالزام، عمراکمل نے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا

    انہوں نے کہا کہ میری سفارشات کو پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، ڈائریکٹرز، سلیکٹرز، اکیڈمیز، پچز، گیندوں اور ٹیموں کی کمی کے حوالے سے اپنی سفارشات پر عمل درآمد ہوتا دیکھ کر خوشی ہوئی۔

    ایک سوال کے جواب میں وقار یونس نے کہا کہ وسیم اکرم سے متعلق نہ ہی کہلوائیں تو بہتر ہوگا، پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان کے ساتھ بات چیت ہوئی لیکن وہ حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پوری قوم کو تم پر فخر ہے،سابق کرکٹر وقار یونس کا ٹوئٹ

    پوری قوم کو تم پر فخر ہے،سابق کرکٹر وقار یونس کا ٹوئٹ

    لاہور : سابق کرکٹر وقاریونس کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو تم پر فخر ہے، کچھ لوگ اپنی قسمت کی وجہ سے کامیاب ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کے تاریخی فیصلے کے بعد سابق کرکٹر وقار یونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کچھ لوگ اپنی قسمت کی وجہ سے کامیاب ہوتے ہے، عمران خان کی کامیابی اعتماد اور پختہ ارادہ کی وجہ سے ہے۔

    وقار یونس نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ پوری قوم کو تم پر فخر ہے۔

    اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو سزا دی، شروعات ہوگئی بڑے بڑے ڈاکو پکڑے جائیں گے، جے آئی ٹی نے60دن میں جوکام کیا وہ مغرب میں بھی نہیں ہوتا۔

    عمران خان نے کہا کہ لوگ جان چکے ہیں طاقتور کا احتساب ہوسکتا ہے تو ان کی بھی باری ہوسکتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں‌ وقار یونس نے پی سی بی کاکچاچٹھہ کھول دیا

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں‌ وقار یونس نے پی سی بی کاکچاچٹھہ کھول دیا

    کراچی: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا اے آر وائی کو خصوصی انٹرویو ہیڈکوچ وقاریونس پی سی بی پربرس پڑے انہوں نے کہا کہ کیا افغانستان سے ہاریں گے تب ہوش آئے گا۔

    اےآروائی نیوز کے پروگرام ایلونتھ آر میں اینکر پرسن وسیم بادامی کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ مجھے نکالنا ہے تو بتادیں چلاجاؤں گا،ایساہی چلتارہاتودوسال بعد کوئی اور کوچ شکایت کررہاہوگا۔

    وقاریونس نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں مسائل ہیں، حل ڈھونڈنا ہوگا،مجھےکالی بھیڑکہنےوالوں کو شرم آنی ہے۔ انہوں نے پی سی بی میں قابض ٹولے کی اہلیت پر سوال اٹھادیا کہا کہ مسئلہ پی سی بی میں ہے صرف دو لوگ پروفیشنل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ رپورٹ لیک ہونابہت بڑا جرم ہے، جس نے میری رپورٹ لیک کی اسے سزادینی چاہیے، رپورٹ لیک ہونے پرتکلیف ہوئی،رپورٹ لیک ہوناپی سی بی کی ناکامی ظاہرکرتاہے۔

    ہیڈ کوچ نے بتایا کہ نجم سیٹھی نےہیڈ کوچ رکھا اب ڈیڑھ سال سے میرا فون نہیں اٹھاتے، جبکہ وفاقی وزیر سے ملنا میرا حق ہے،انہوں نے کہا کہ 2015میں دی گئی میری رپورٹ پر عملدرآمد نہیں ہوا۔

    وقار یونس نے کہا کہ پاکستان میری پہچان ہے، ہمیشہ ملک کی بہتری کا سوچا، مجھے میرٹ پر کوچ رکھا گیا۔