Tag: Waqar Younis

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی پر وقار یونس نے معافی مانگ لی

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی پر وقار یونس نے معافی مانگ لی

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے ناقص کارکردگی پر قوم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی، کہتے ہیں ان کے جانے سے کرکٹ ٹھیک ہوتی ہے تو وہ تیار ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی میں ناکامی پر وقار یونس نے اپنا دامن جھاڑدیا، قوم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی، وقار یونس نے کچھ بھی نہ کہا اور سب کچھ کہہ بھی گئے۔

    وقار یونس نے کہا کہ ناقص کارکردگی پرسب کو تکلیف ہوئی،اس لیے وہ قوم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہیں، انہوں نے ہمیشہ ایمانداری سے کام کیا ہے، ملک میں کرکٹ کی حالت کسی ایک پر الزام لگانا زیادتی ہوگی، یہ مسئلہ بہت گہرا ہے، ہمیں گہرائی تک جانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کوئی گروہ بندی نہیں، ہماری کارکردگی اس قابل نہیں کہ ہم گروپنگ کرسکیں۔

    وقاریونس کا کہنا تھا کہ کرکٹ اسٹارزکا نہیں ہیروز کا کھیل ہے، کون ہیرو ہے کون اسٹارہے اس فرق کو سمجھنا ہوگا، وہ یہاں کسی پر الزام لگانے کے لیے کھڑا نہیں ہوئے اور نا ہی سب کے سامنے مسائل بتا کر ملک کی بدنامی کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے پی سی بی کو اپنی رپورٹ میں سب کچھ لکھ کر دے دیا ہے۔

    وقار یونس نے کہا کہ کاسمیٹک سرجری سے چیزیں ٹھیک نہیں ہوں گی، آنکھیں کھولنا ہوں گی، کرکٹ سے سیاست کو نکالنا ہوگا۔

    ایک سوال پر وقار یونس نے ٹیم میں گروپنگ کی خبروں کو مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم کی پرفارمنس گروپنگ والی نہیں تھی۔

  • ہیڈ کوچ وقار یونس کی احمدشہزاد اورعمراکمل پر کڑی تنقید

    ہیڈ کوچ وقار یونس کی احمدشہزاد اورعمراکمل پر کڑی تنقید

    موہالی: ہیڈ کوچ وقاریونس نے احمد شہزاد اورعمراکمل کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اوپرنمبرپربیٹنگ کاشورمچانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، آج موقع ملاتھا،انھوں نے آج کیاکیا؟۔

    میچ کے بعد ہیڈ کوچ وقاریونس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے احمد شہزاد اور عمراکمل پربرہم ہوگئے، وقاریونس نے کہا کہ جو بیٹسمین ٹاپ آرڈر پرکھیلنےکی شکایتیں کرتے ہیں اُنھوں نے آج کیا کیا۔

    ہیڈ کوچ نے کہا اچھےآغاز کے باوجود ہارنے پرافسوس ہے، احمد شہزاد اورعمراکمل نے کافی گیندیں ضائع کی، انہیں آج پرفارم کرنے کا موقع ملاتھا۔

    وقاریونس نے کہا کہ امید پردنیا قائم ہے،ہم نے بھی امید لگالی ہے، لیکن چانس بہت کم ہے، جس طرح کی کرکٹ کھیلی ہے،سیمی فائنل میں جانے کے مستحق نہیں ہیں۔

    وقاریونس نے نیوزی لینڈ کےخلاف شکست کوتکلیف دہ قراردیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم کے ساتھ مسقتبل کافیصلہ پاکستان لوٹ کرکروں گا۔

  • جلد قوم کاسرفخرسے بلندکریں گے، وقار یونس

    جلد قوم کاسرفخرسے بلندکریں گے، وقار یونس

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس کہتے ہیں ایشیا کپ میں بہت برا کھیلے، جلد قوم کا سرفخر سے بلند کریں گے۔

    ہیڈکوچ وقاریونس نے سماجی روابچ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا کہ ایشیاکپ میں ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی، لیکن دنیاابھی ختم نہیں ہوئی۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اچھا کھیل کرقوم کا سرفخر سے بلندکریں گے۔ وقاریونس نے کہا پاکستان ٹیم کے ساتھ ہوں۔

    اس سے قبل چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس سے اہم ملاقات کے دوران ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں خراب کارکردگی کے اسباب پوچھے، ہیڈ کوچ سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں تبدیلی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

     

  • ہیڈ کوچ وقار یونس کی مستعفٰی ہونے کی پیشکش، ذرائع

    ہیڈ کوچ وقار یونس کی مستعفٰی ہونے کی پیشکش، ذرائع

    ولینگٹن: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ملسلسل ناکامیوں کے باعث ہیڈ کوچ وقاریونس نے مستعفی ہونے کی پیش کش کردی۔

    دورہ نیوزی لینڈ میں پے در پے شکست نے ہیڈ کوچ وقار یونس کو دلبرداشتہ کردیا،ٹیم پرفارم کیوں نہیں کررہی؟ کھلاڑی بار بار فیل کیوں ہورہے ہیں؟ ہیڈ کوچ وقار یونس نے نیوزی لینڈ میں کھلاڑیوں سے دو ٹوک بات کرہی ڈالی۔

    ذرائع کے مطابق وقار یونس نے کھلاڑیوں سے صاف پوچھ لیا، اگر انہیں کوئی شکایت ہے تو بتادیں وہ عہدہ چھوڑنے کے لئے تیار ہیں، ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ نے نیوزی لینڈ میں ٹیم کے ہیڈ کوچ سے رابطہ بھی کیا ہے۔

    ٹیم مینجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ ٹیم میٹنگ کی باتیں باہر آنا بری بات ہے خبر کس نے میڈیا میں پھیلائی اس کا تعین کررہے ہیں۔

  • عامر نےسزاکاٹ لی،اب موقع ملناچاہے، ہیڈ کوچ وقار یونس

    عامر نےسزاکاٹ لی،اب موقع ملناچاہے، ہیڈ کوچ وقار یونس

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ محمد عامر اپنی غلطی کی سزا کاٹ چکے ہیں، انہیں موقع دینا چاہئے میں نے کبھی بھی عامر کو موقع نہ دینے کے بارے نہیں کہا۔

    وقار یونس کا کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے جبکہ محمد عامر کی واپسی کو شائقین کرکٹ سمیت نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے بھی خوش آئند قراردیا ہے۔

    وقار یونس نے کہا کہ محمد عامر کے حوالے سے محمد حفیظ اوراظہرعلی کی اپنی رائے ہے اورہرانسان کو سوچنے اوراپنی رائے رکھنے کی اجازت ہے تاہم محمد عامرپرپرفارمنس کادباؤ نہیں ڈالناچاہے۔

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے لیگ اسپنر یاسر شاہ کا ٹیم میں نہ ہونا بڑا دھچکہ ہے جن کی عدم موجودگی میں نوجوانوں کے پاس موقع ہے جب کہ تربیتی کیمپ میں فٹنس پر بھرپور توجہ دی گئی ہے، تیزاورمثبت کرکٹ کھیلنا ہمارا مشن ہےاور بلےبازوں کوجارحانہ اندازمیں بیٹنگ کرنےکی ہدایت کی ہے۔

  • انگلینڈ سے ناکامی، یونس نے ناکامی کا سارا ملبہ سلیکٹرز پر ڈال دیا

    انگلینڈ سے ناکامی، یونس نے ناکامی کا سارا ملبہ سلیکٹرز پر ڈال دیا

    شارجہ : انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں ہار نے ہیڈ کوچ وقار یونس کو آپے سے باہر کردیا، وقار یونس نے ناکامی کا سارا ملبہ سلیکٹرز اور کھلاڑیوں پر ڈال دیا۔

    ہیڈ کوچ وقار یونس نے سلیکٹرز سے سوال کیا کہ ایسا چلے گا تو کیسے چلے گا، بار بار رن آؤٹ، کیچز ڈراپ، خراب فیلڈنگ یہ سب کیا ہے. تجربہ کار کھلاڑیوں کی مایوس کن پرفارمنس پر وقار یونس کا پارہ ہائی ہوگیا۔

    ہیڈ کوچ نے کہا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو معلوم ہونا چاہیئے کہ اب وہ بچے نہیں رہے، کھلاڑی سیریز میں ایسے رن آؤٹ ہوئے جیسے اسکول کے بچے ہوں۔

    وقار یونس کا کہنا ہے کہ ٹیم منتخب کرنا ان کا نہیں سلیکٹرز کا کام ہے، دستیاب کھلاڑی ہی میدان میں اتارے جائیں گے، انگلینڈ سے سیریز نے بہت کچھ سکھادیا، اب آنکھیں کھل جانی چاہیں۔

  • سابق کرکٹرز نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا ذمہ دار ہیڈ کوچ وقار یونس کو ٹھہرادیا

    سابق کرکٹرز نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا ذمہ دار ہیڈ کوچ وقار یونس کو ٹھہرادیا

    لاہور : سابق کرکٹرز نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا ذمہ دار ہیڈ کوچ وقار یونس کو ٹھہرادیا.

    انگلینڈ سے ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد سابق کرکٹرز نے اپنی توپوں کا رخ ہیڈ کوچ وقار یونس کی جانب موڑ دیا، لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ وقار یونس نے اپنی مرضی سے ٹیم بنائی جو کچھ نہ کرپائی، وقت آگیا ہے وقار یونس کو تبدیل کردیا جائے۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے بھی شکست کی تمام تر ذمہ داری کوچ وقار یونس پر عائد کردی، انکا کہنا ہے کہ دوہزار دس میں اسپاٹ فکسنگ کے اسکینڈل کے وقت بھی وقار ہی کوچ تھے، بورڈ وقار کو ہٹا کر نیا کوچ لائے۔

    ادھر چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے سیریز میں شکست کے باوجود ہیڈ کوچ اور کپتان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے.

  • احمد شہزاد کو جلد موقع دیا جائیگا، وقار یونس

    احمد شہزاد کو جلد موقع دیا جائیگا، وقار یونس

    دبئی: قومی ٹیم کے اسٹار اسپنر یاسر شاہ ٹریننگ سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے، کوچ وقار یونس نے کہا کہ انجری معمولی ہے، پلیئنگ الیون میں احمد شہزاد کو جلد موقع دیا جائیگا۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہے ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر، تیسرا میچ منگل کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، دونوں ٹیموں کی زخمی شیروں کی طرح ایک دوسرے پر جھپٹنے کیلئے تیار ہیں، ٹریننگ کے دوران یاسر شاہ انجری کا شکار ہوگئے۔

    ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ گھبرانے والی بات نہیں چوٹی معمولی ہے، وقار یونس نے احمد شہزاد کو پلیئنگ الیون میں شامل نہ کرنے کی وجہ بھی بتادی، ہیڈ کوچ کہتے ہیں کہ نوجوان کھلاڑیوں کو چانس دینا کا اچھا موقع ہے، تیسرے میچ میں کم بیک کرینگے۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے ریویو سسٹم پر تنقید کردی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے ریویو سسٹم پر تنقید کردی

    دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے ریویو سسٹم پر تنقید کرڈالی۔

    وقار یونس نے امپائر ریویو سسٹم پر تشویش کا اظہار کردیا،ان کا کہنا تھا کہ ریویو سسٹم پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، امپائرز کو فیصلہ کرنے میں شک کا مارجن پچاس سے ستر فیصد تک لے جانا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر ایل بی ڈبلیو کے فیصلوں میں گیند لائن کے اندر جارہی ہے تو پھر پچیس فیصد اسے آؤٹ دینا چاہیے۔

    اس پر ففٹی ففٹی کا فارمولا نافذ کرنا ٹھیک نہیں، وقار یونس نے کہا کہ ڈی آر ایس سسٹم میں بہتری نہ لائی گئی تو پھر تنازعات سامنے آتے ہی رہیں گے۔

  • دورہ سری لنکا میں ہر کھلاڑی نے اپنی ذمہ داری نبھائی، وقار یونس

    دورہ سری لنکا میں ہر کھلاڑی نے اپنی ذمہ داری نبھائی، وقار یونس

    کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ دورہ سری لنکا میں ہر کھلاڑی نے اپنی ذمہ داری نبھائی،کامیابی پر بے حد خوش ہوں۔

    ہیڈ کوچ وقار یونس نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ دورہ سری لنکا میں کھیلے گئے تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں پاکستانی ٹیم نےشاندار کارکردگی دکھائی،کپتانوں کی قیادت اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لیے۔

     انکا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کا سہرا تجربہ کار کرکٹر یونس خان اور اسپنر یاسر شاہ کے سر سجتا ہے۔ ون ڈے سیریز میں کپتان اظہر علی اور نائب کپتان سرفراز احمد نے ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے نبھایا اور شعیب ملک کی واپسی سے ٹیم کو کافی فائدہ پہنچا ہے۔

     ہیڈ کوچ کے مطابق اچھی فیلڈنگ سے بولرز کا حوصلہ بڑھتا ہے، آئندہ دو ماہ کیلئے کھلاڑیوں کو فٹنس پلان دیا ہے تاکہ کارکردگی مزید بہتر بنائی جاسکے۔