Tag: waqar younus

  • دورہ بنگلادیش، قومی ٹیم کل صبح ڈھاکہ روانہ ہوگی

    دورہ بنگلادیش، قومی ٹیم کل صبح ڈھاکہ روانہ ہوگی

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلادیش کیخلاف سیریز کھیلنے کل صبح کراچی سے ڈھاکہ روانہ ہوگی، انجری کے باعث سہیل خان ٹیم کے ساتھ نہیں جائیں گے۔

    شاہینوں نے اپنے پنجے تیز کرلئے بنگال ٹائیگرز کا غرور خاک کرنے کیلئے قومی ٹیم کی تیاری مکمل ہوگئیں، کھلاڑی آج شام لاہور سے کراچی پہنچیں گے جہاں سے وہ کل صبح ڈھاکہ ہوں گے۔

     بنگلادیش سے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ہفتے کو ختم ہوا، پانچ روزہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی بیٹنگ ، بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ پرسخت محنت کی گئی۔

    بنگلادیش روانگی سے قبل پاکستان ٹیم کو فاسٹ بولر سہیل خان کی انجری نے بڑا دھچکا دیا ہے، کمر کی تکلیف کے باعث سہیل خان دورہ بنگلادیش سے باہر ہوگئے، جنید خان کو سہیل خان کے متبادل کے طور پر ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیاہے۔

     قومی ٹیم بنگلادیش کیخلاف تین ون ڈے، دو ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ قومی ٹیم پندرہ اپریل کو پریکٹس میچ اور سترہ کو پہلا ون ڈے میچ کھیلے گی۔

  • سہیل خان بنگلادیش کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر، ذرائع

    سہیل خان بنگلادیش کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر، ذرائع

    لاہور: فاسٹ بولر سہیل خان بنگلادیش کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے،جنید خان کو متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

    دورہ بنگلادیش سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا، فاسٹ بولر سہیل خان کمر کی تکلیف کے باعث بنگلادیش کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

    پریکٹس میچ میں فاسٹ بولر کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے اور میچ میں صرف چھ اوورز ہی کراسکے تھے۔

    زرائع کے مطابق سہیل خان کے متبادل کے طور پر جنید خان کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

  • دورہ بنگلہ دیش، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام پزیر

    دورہ بنگلہ دیش، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام پزیر

    لاہور: دورہ بنگلہ دیش کے لئے لاہور میں لگایا گیا قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم ہوگیا،ٹیم پیر کو ڈھاکہ روانہ ہوگی۔

    دورہ بنگلہ دیش کی تیاریوں کے لئے منگل سے شروع ہونے والا قومی کرکٹرز کا مختصر تربیتی کیمپ آج ختم ہوگیا۔

    کیمپ میں کھلاڑیوں نے مختلف سیشنز میں بھرپور پریکٹس کی جس میں بولنگ ، فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس پر خاص توجہ دی گئی۔

     کیمپ کے چوتھے روز دو ٹیمیں تشکیل دے کر پریکٹس میچ بھی کرایا گیا، کیمپ ختم ہونے کے بعد کھلاڑی اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں۔

    اسکواڈ پیر کی صبح ڈھاکہ روانہ ہوگا، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز سترہ اپریل کو ہوگا۔

    واضح رہے کہ یہ دوہزار گیارہ کے بعد گرین شرٹس کا پہلا دورہ بنگلہ دیش ہوگا۔ سیریز تین ون ڈے، دو ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے سترہ اپریل کو میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز کا آغاز اٹھائیس اپریل سے ہوگا۔

  • جو پرفارم کرے گا وہی ٹیم میں رہے گا، وقار یونس

    جو پرفارم کرے گا وہی ٹیم میں رہے گا، وقار یونس

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے دو ٹوک کہہ دیا کہ یہ ٹیم نے میری ہے نہ آپ کی بلکہ جو پرفارم کرے گا وہ ہی کھیلے گا۔

    خراب رویوں والے کی بھی ٹیم میں اب کوئی جگہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  وقار یونس نے تمام کھلاڑیوں کو کھلے لفظوں میں پیغام دے دیا کہ پاکستان کرکٹ میں سب سے اہم چیز رویہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب جو پرفارم کرے گا وہ ہی ٹیم میں ہوگا۔ وقاریونس نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے حوالے سے ان کی رپورٹ کے کچھ نکات پر عمل کیا۔ لیکن دورہ بنگلہ دیش کے لئے ٹیم سلیکٹرز نے اپنی مرضی سے تشکیل دی۔

    وقار یونس نے کہا کہ ٹیم میں تبدیلی ہونی چاہئیے۔ جو تمیز کے دائرے میں ہے ان کی عزت کرتے ہیں اور جو نہیں اس کی انہیں پروا نہیں۔

    ہیڈ کوچ نے کہا کہ مصباح اور یونس کی پاکستان کی بہت خدمات ہیں۔ سینئیرز کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

  • دورہ بنگلہ دیش: قومی ٹیم کاتربیتی کیمپ کل سے لگے گا

    دورہ بنگلہ دیش: قومی ٹیم کاتربیتی کیمپ کل سے لگے گا

    لاہور : دورہ بنگلہ دیش کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے لاہور میں لگے گا۔ باہمی سیریز کے شیڈول کا بھی باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔

    دورہ بنگلہ دیش کے لئے کھلاڑیوں کی کل سے دوڑیں لگیں گی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہیڈ کوچ وقار یونس کی نگرانی کھلاڑی پریکٹس کریں گے۔

    پلئیرز کی فٹنس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ صبح اور شام کے سیشنز میں ٹریننگ ہوگی۔ جس کے لئے پانچ پچز پہلے ہی تیار کرلی گئی ہیں۔

    کھلاڑی آج ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ کو رپورٹ کریں گے۔ باقاعدہ کیمپ منگل سے شروع ہوگا۔ ٹیم تیرہ اپریل کو دورہ بنگلہ دیش کیلئے روانہ ہوگی۔

    یہ دوہزار گیارہ کے بعد گرین شرٹس کا پہلا دورہ بنگلہ دیش ہوگا۔ سیریز تین ون ڈے، دو ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے سترہ اپریل کو میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز کا آغاز اٹھائیس اپریل سے ہوگا۔

  • محمد عرفان کی جگہ یاسر شاہ کو موقع دیا جاسکتا ہے، وقاریونس

    محمد عرفان کی جگہ یاسر شاہ کو موقع دیا جاسکتا ہے، وقاریونس

    ایڈیلیڈ : آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کوارٹرفائنل کیلئے ٹیم میں لیگ اسپنر یاسر شاہ کو شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ کینگروز سے مقابلے کے لئے بہترین ٹیم میدان میں اتاریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف بڑا میچ اور بڑا فیصلہ کر لیا گیا۔ یاسر شاہ کی سوئی ہوئی قسمت کوارٹرفائنل میں جاگ سکتی ہے۔ کوچ وقار یونس نے لیگ اسپنر کے نام پر غورشروع کردیا۔

    محمد عرفان کی جگہ یاسر شاہ کو موقع مل سکتا ہے۔ ایڈیلیڈ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا مضبوط حریف ہے۔

    مقابلہ سخت ہوگا۔ کینگروز کو پہلے بھی ہراچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ سے میچ کی طرح کھیلے تو جیتا جاسکتا ہے۔ وقار یونس نے کہا کہ محمد عرفان کی انجری نقصان بڑا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ہیڈ کوچ وقار یونس  کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کیلئے ایک دن اچھا آنا ہے اور ہوسکتا ہے وہ دن جمعے کا ہی ہو۔

  • سری لنکا سے شکست: کپتان اورہیڈ کوچ کی پی سی بی میں طلبی

    سری لنکا سے شکست: کپتان اورہیڈ کوچ کی پی سی بی میں طلبی

     لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کی شکست کی وجوہات جاننے کے لئے آج ہیڈ کوچ وقار یونس اور کپتان مصباح الحق کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں طلب کرلیاہے۔

    دورہِ سری لنکا میں پاکستان کو ٹیسٹ اور ون ڈے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس اور کپتان مصباح الحق نو منتخب چئیرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان سے ون آن ون ملاقات کرکے شکست کی وجوہات سے آگاہ کریں گے۔

    چئیرمین پی سی بی بدھ کو ٹیم مینجر معین خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ سری لنکا میں ٹیم ناقص کارکردگی نے مصباح الحق کی کپتانی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔ شہریار خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ اہم ایونٹ ہے، اس سے قبل تمام فیصلے بہت سوچ سمجھ کر کئے جائیں گے