Tag: waqas akram

  • اپوزیشن رکن شیخ وقاص اکرم کی نشست خالی قرار دینے کا فیصلہ

    اپوزیشن رکن شیخ وقاص اکرم کی نشست خالی قرار دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد (13 اگست 2025): قومی اسمبلی میں اپوزیشن رکن شیخ وقاص اکرم کی نشست خالی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے ہوگا، اسپیکر ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔

    شیخ وقاص اکرم کی نشست خالی قرار دینے کی تحریک بھی ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے، اپوزیشن رہنما کی نشست خالی قرار دینے کی تحریک ایوان میں پیش ہوگی، جسے حکومتی رکن سیدہ نوشین افتخار پیش کریں گی، ایوان کی منظوری سے شیخ وقاص کی اسمبلی رکنیت ختم کر دی جائے گی۔


    بانی پی ٹی آئی کی 2 بہنوں کو پولیس نے چھوڑ دیا


    آج کے اجلاس میں اہم قانون سازی بھی ایجنڈے میں شامل ہے، آسان کاروبار بل 2025 آج منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی 2025 بھی ایجنڈے میں شامل ہے، انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025، پٹرولیم ترمیمی بل 2025 بھی منظوری کے لیے پیش ہوگا۔

    امریکی صدر کے تیل ذخائر سے متعلق بیان پر حکومتی خاموشی پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے، اسلام آباد کے نجی اسپتالوں اور لیبارٹریوں میں زائد چارجز پر بھی توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے کا حصہ ہے۔

  • عطا تارڑ کے بیان پر تحریک انصاف کا شدید ردعمل

    عطا تارڑ کے بیان پر تحریک انصاف کا شدید ردعمل

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہےکہ عطا تارڑکی بے سر وپا گفتگو ان کےتمام تردعوؤں کو جھوٹا ثابت کرچکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تمام تر حقائق کوبین الاقوامی میڈیا نے پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیے اور یہ دیدہ دلیری سے بین الاقوامی میڈیا کو دھمکیاں دے کر اپنے لیے مزید گڑھے کھود رہے ہیں۔

    شیخ وقاص کا کہنا ہے کہ یہ لوگ اداروں پر حملہ کرنا اور دھونس اور جبر کے ذریعے اپنی بات منوانا جائز حق سمجھتے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 9مئی کی ساری حقیقت سی سی ٹی وی فوٹیجز اور جوڈیشل کمیشن کے ذریعے واضح ہو جائے گی۔

    پی ٹی آئی والے اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کر رہے ہیں، عطا تارڑ 

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی اگلی کال کا انتظار کر رہے ہیں، فائنل کال کی طرح یہ بھی ناکام ہوگی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کی کوئی کال پُرامن نہیں رہی، قانون ہاتھ میں لیں گے تو کریک ڈاؤن ہوگا، اب ان میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ کوئی کال دیں۔

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی والے اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کر رہے ہیں، غیر ملکی میڈیا کو دی جانے والی گمراہ کن بریفنگ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور یہ بریفنگ جھوٹ پر مبنی ہے۔