Tag: WAR

  • جنگ کی صورت میں بھارت 10دن بھی نہیں لڑسکتا،بھارتی حکام کی رپورٹ

    جنگ کی صورت میں بھارت 10دن بھی نہیں لڑسکتا،بھارتی حکام کی رپورٹ

    ی نئی دہلی : بھارتی کی نام نہاد جنگی تیاریوں کا پول کھل گیا، سرکاری رپورٹ نے بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ جنگ کی صورت میں بھارت دس دن بھی نہیں لڑسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی حکام کی رپورٹ نے بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑدیا، بات پر بات پر جنگ کرنے کی گیدڑ ببھکیاں دینے والا بھارت جنگ کی صورت میں دس دن بھی نہیں لڑسکتا۔

    کومپٹرولراینڈ آڈیٹر جنرل کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج کے ذخائر گولہ بارود کی شدید کمی سے دوچار ہیں، جنگ ہوئی تو دس دن کے اندر ہی بھارت کے پاس کوئی گولہ بارود نہیں بچے گا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو گولہ بارود کی مد میں چالیس فیصد کمی کاسامنا ہے جبکہ بھارتی فوج کے زخائر میں گولہ بارود سمیت ہتھیاروں کی بھی کمی ہے، ایسے حالت میں بھارتی فوج کو سامنا کرنا پڑگیا تو اسے منہ کی کھانی پڑ جائے گی۔

    یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چین اور پاکستان کیساتھ بھارت کی سرحدوں پر کشیدگی جاری ہے۔

    یاد رہے 2015 میں بھی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بھارتی فوج کوگولہ بارود کی شدیدکمی کا سامنا ہے اور کسی بھی ممکنہ جنگ کی صورت میں بھارت صرف 15 سے 20 دن تک جنگ کر سکتا ہے۔ چالیس دن کیلئے گولہ بارود کا ذخیرہ رکھنے کی بھارتی دفاعی پالیسی کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔ اس کمی کو پورا کرنے میں چار سال کا عرصہ لگے گا۔

    بھارتی دفاعی پالیسی کے مطابق جنگ کی صورت میں بارود کے ذخائر کم از کم چالیس دن کیلئے ہونے چاہئیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • یمن جنگ سے 22 لاکھ بچے متاثر،اقوام متحدہ کی رپورٹ

    یمن جنگ سے 22 لاکھ بچے متاثر،اقوام متحدہ کی رپورٹ

    صنعا: اقوام متحدہ کی بچوں سے متعلق ذیلی تنظیم یونیسف نے کہا ہے کہ یمن میں ناقص خوراک اور بیماریوں کے باعث ہر 10 منٹ پر ایک یمنی بچہ دم توڑ دیتا ہے۔

    اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف کی جانب سے یمن میں متاثرہ بچوں سے متعلق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’اس وقت ملک میں 22 لاکھ بچے ناقص خوراک کا شکار ہیں مناسب خوراک کے انتظامات نہ ہونے کے باعث ہر 10 منٹ ایک بچہ دم توڑ دیتا ہے‘‘۔

    یونیسف نے خبردار کیا ہے کہ اگر یمن میں جنگ بندی نہ کی گئی تو بچوں کی ہلاکت میں تیزی سے اضافہ ہوسکتاہے‘ جنگ کے باعث ہی بچوں کو مناسب خوراک کے انتظامات مہیا نہیں کیے جارہے۔


    پڑھیں: ’’ یمن میں شہریوں کی ہلاکت ،امریکا کا سعودی عرب کواسلحے کی فروخت محدود کرنے کا اعلان ‘‘


    اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پورے شہر میں 22 لاکھ بچے ناقص خوراک کا شکار ہیں جبکہ صعدہ صوبے میں ہر 10 میں سے 8 بچے مزمن ناقص خوراک کا شکار ہیں۔

    خیال رہے یمن میں تقریبا 20 ماہ سے جاری جنگ ہے جس کے نتیجے میں اب تک 7 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور تقریبا 37 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔


    مزید پڑھیں: ’’ یمن میں فوجی کیمپ پرخودکش حملہ،48افرادجاں بحق ‘‘


    جنگ کے نتیجے میں تقریبا 2.6 کروڑ یمنی شہریوں کو بدترین انسانی اور طبی صورت حال کا سامنا ہے جبکہ ملک کی دو تہائی سے زیادہ آبادی بنیادی طبی دیکھ بھال سے محروم ہو چکے ہیں۔

  • نواز شریف ٹھیک ہیںِ؟ میرا سلام دیں، مودی، سرتاج عزیز سے ملاقات

    نواز شریف ٹھیک ہیںِ؟ میرا سلام دیں، مودی، سرتاج عزیز سے ملاقات

    اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئے، انہوں نے بھارتی وزیراعظم کے عشایے میں شرکت کرکے ان سے مالقات کی اور مصافحہ بھی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر امرتسر میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے، پاکستان کی جانب سے نمائندگی کرنے کے لیے مشیر خارجہ سرتاج عزیزآج بھارتی شہر امرتسر پہنچ گئے۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کی نمائندگی کرنے والے مشیر خارجہ سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی جس کے بعد بھارت کی جانب سے رابطہ بھی کیا گیا، ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات متوقع بھی ہے۔

    پاکستائی ہائی کمیشن کے مطابق سرتاج عزیز نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے  دیے گئے عشایے میں شرکت کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے مصافحہ کیا۔ 

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا مشیر خارجہ سے سوال کیا کہ وزیراعظم نواز شریف ٹھیک ہیں؟انہیں میرا سلام اور نیک تمنائیں پہنچائیں۔

    سرتاج عزیز نے جواب دیا کہ وزریراعظم ٹھیک ہیں اور انہوں نے آپ کے لیے نیک تنمائوں کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستائی ہائی کمشنر عبدالباسط نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم اور سرتاج عزیز کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، بھارتی وزیراعظم نے عشایے کے شرکا سےملاقات کی اور سرتاج عزیز سے بھی مصافحہ کیا۔

    انہوں نے بتایاکہ اتوار کی صبح ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا آغاز ہوگا، کانفرنس میں سرتاج عزیز پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، کانفرنس افغانستان کے موضوع پر ہے جس میں سرتاج عزیز کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

    عبدالباسط نے بتایا کہ افغانستان کے لیے پاکستان نے ہمیشہ مثبت کردار اد کیا ہے اور کریں گے، ہماری شرکت اسی حوالے سے ہے اور اسی حوالے سے رہے گی، کانفرنس میں توجہ افغانستان کے موضوع پر ہے تو اسی پر رہنی چاہیے۔

    خیال رہے کہ سرتاج عزیز کے ساتھ پاکستانی صحافیوں ایک وفد بھی بھارت پہنچا ہے ۔

    قبل ازیں ان کا امرتسر ایئرپورٹ پر رسمی استقبال کیا گیا اس موقع پر بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط بھی موجود تھے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کانفرنس میں شرکت کرنے کا فیصلہ افغانستان میں امن کی خاطر کیا گیا، ملاقات کے لیے پاکستان کی جانب سے نہیں بلکہ وزیراعظم مودی کی جانب سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

    aziz

    قبل ازیں سرتاج عزیز نے امرتسر پہنچنے کے بعد علیل بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے لیے گل دستہ بھیجا، اطلاعات ہیں کہ گلدستہ ان کے گھر بھیجا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سرتاج عزیز نے سشما سوراج کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
    aziz-1

    پڑھیں: ’’ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس،سرتاج عزیز بھارت جائیں گے‘‘


    خیال رہے کہ دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا تھا کہ بھارت میں منعقد ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان شرکت کرے گا، شرکت کا مقصد خطے میں امن کو فروغ دینا ہے۔

    واضح رہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس آج بھارت کے شہر امرتسر میں شروع ہوگی۔ پہلے روز سیکریٹریز اور دوسرے روز وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

  • جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، نوازشریف

    جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، نوازشریف

    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ہم نے عالمی امن کے لیے بے مثال قربانیاں دیتے ہوئے ہمیشہ صبروتحمل کا مظاہرہ کیا تاہم آئندہ بھی خطے میں امن کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاوس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پاکستان کی اعلی سطح کی قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف،ڈی جی ملٹری آپریشنز،وزیر داخلہ چوہدری نثار،وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر اعلی سیاسی و عسکری قیادت نے بھی شرکت کی۔

    پڑھیں: سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی: پاکستان نے معاملہ ورلڈ بینک میں اٹھا دیا

     اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بھارت کی جانب سے جنگی جنون اور دھمکی آمیز رویے کا جائزہ لیا گیا اور بھارتی فوج کی نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی مذمت بھی کی گئی۔

    میاں محمد نواز شریف نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’’ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کا تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، کشمیری اپنے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں جس کا وعدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کیا گیا ہے‘’۔

    مزید پڑھیں: کشمیرمیں کرفیو کا 82 واں روز، شہدا کی تعداد 106 ہوگئی

    اُن کا کہنا تھا کہ مظلوم کشمیری نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی حمایت کے حق دار ہیں، جب تک کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سفاری حمایت جاری رکھے گا‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں:   بھارت نے پانی بند کیا تواعلان جنگ تصور ہوگا، مشیر خارجہ

    سندھ طاس معاہدے پر گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ ’’پاکستان اور بھارت نے 1960 میں عالمی بینک کے زیراہتمام پانی کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے سندھ طاس معاہدے پر مشترکہ اتفاق کیا تھا تاہم اس معاہدے کو تن تنہا منسوخ نہیں کرسکتا‘‘۔
    پڑوسی ملک کے جنگی جنون اور اڑی حملے کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان نے عالمی امن کیلئے بے مثال قربانیاں دیں اور ہمیشہ صبروتحمل کا مظاہرہ کیااور آئندہ بھی خطے میں امن کیلئے کوشش جاری رکھے گا تاہم اگر پڑوسی ملک کی جانب سے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو اُس کا بھرپور جواب دیا جائے گا‘‘۔

    اسے بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں مظالم قابلِ مذمت ہیں، ایرانی سفیر

    ملکی دفاع اور بھارت کی جانب سے جنگی جنون سے نمٹنے اور ملکی دفاع و سلامتی کو یقینی بنانے کےلیے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام افراد نے مسلح افواج کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے کردار کو سراہا۔

    وزیر اعظم نے مسلح افواج کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان کی بہادر مسلح افواج کسی بھی جارہیت سے نٹمنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور اس کے لیے پوری قوم اُن کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں‘‘۔

    Prime Minister Nawaz Sharif presides over session by arynews

     

  • فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کا دن آج منایا جارہا ہے

    فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کا دن آج منایا جارہا ہے

    : دنیا بھر میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کا دن آج منایا جارہا ہے۔

    آج کے دن ہر سال صیہونیت کے زیر تسلط فلسطینی عوام سے اظہار محبت کا دن آج منا یا جاتا ہے،اسرائیلی ریاست کے قیام کے بعد نہتے فلسطینیوں کو صیہونی ظلم وجبر برادشت کرتے چونسٹھ سا ل بیت گئے لیکن عالمی برداری اور اسلامی ممالک کی بے حسی کے باعث فلسطینی عوام صیہونی مظالم کی چکی میں پس رہے ہیں۔

    فلسطینی عوام کی جانب سےاسرائیلی تسلط سے نجات کے لیے اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

  • ابوبکرالبغدادی کا نیا ویڈیو پیغام جاری

    ابوبکرالبغدادی کا نیا ویڈیو پیغام جاری

    شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے اپنے سربراہ ابوبکر البغدادی کا ایک صوتی پیغام جاری کیا ہے جو درست ثابت ہونے کی صورت میں گذشتہ کئی ماہ کے بعد منظر عام پر آنے والا ان کا پہلا پیغام ہوگا۔

    اس پیغام میں ابو بکر البغدادی نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ’خلافت ‘ کے لیے ہتھیار اٹھائیں اور ترکِ وطن کریں۔

    خیال رہے کہ ابو بکر البغدادی نے شام اور عراق کے علاقوں میں خلافت کا اعلان کر رکھا ہے۔

    پیغام میں کہا گیا ہے کہ’مسلمانوں کے لیے دولتِ اسلامیہ کی خاطر ہجرت نہ کرنے پر کوئی بھی معافی نہیں ہے۔۔۔اس میں شمولیت(جنگ کے لیے) مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ ہم آپ کو بلا رہے ہیں یا تو شمولیت اختیار کریں یا جہاں بھی ہیں ہتھیار اٹھا لیں ( لڑنے کے لیے)۔‘

    Baghdadi_IS

    دولتِ اسلامیہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے لیے دولتِ اسلامیہ کی خاطر ہجرت نہ کرنے پرکوئی بھی معافی نہیں ہے۔۔۔اس میں شمولیت(جنگ کے لیے) مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ ہم آپ کو بلارہے ہیں یا تو شمولیت اختیار کریں یا جہاں بھی ہیں ہتھیاراٹھالیں۔

    بتایا گیا ہے کہ یہ صوتی پیغام الفرقان نامی گروہ کے ذرائع ابلاغ کے شعبے کی جانب سے جاری ہوا ہے اور بہت سی ویب سائیٹس پر دکھائی دے رہا ہے۔

    جاری ہونے والے بیان میں ابو بکر البغدادی نے حال ہی میں یمن کے شیعہ حوثی باغیوں پر سعودی قیادت میں ہونے والی بمباری کا حوالہ بھی دیا اور سعودی عرب کے شاہی خاندان پرتنقید کی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ عراق کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ دولتِ اسلامیہ کے سربراہ ابو بکر البغدادی رواں سال مارچ میں اتحادی افواج کے حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ تاہم گذشتہ سال بھی البغدادی کے زخمی ہونے کی خبر آئی تھی جو بعد میں غلط ثابت ہوئی تھی۔

  • افغانیوں نےاپنی جنگ زدہ تاریخ قالینوں میں رقم کردی

    افغانیوں نےاپنی جنگ زدہ تاریخ قالینوں میں رقم کردی

    کابل: تقریبا تین دہائیوں سے جاری جنگ نے افغانستان کی قالین بافی کی عروج پرپہنچی صنعت کونقصان پہنچایا ہے لیکن قالین بنانے والوں نے اپنے خونی ماضی سے ہنرکی ایک نئی صنعت دریافت کی ہے جسے’جنگ زدہ قالین‘کانام دیا گیا ہے، اس میں قالینوں پربندوقیں، ٹینک اورہوائی جہازمنقش کیے جارہے ہیں۔

    afg 2

    افغانستان کی عالمی شہرت یافتہ’چکن اسٹریٹ‘60 اور70 کی دہائی میں غیرملکیوں کا مرکز ہوا کرتی تھی، آج بھی یہ سڑک افغان سوغاتیں خریدنے کے لئے بے مثال ہے۔

    اب چکن اسٹریٹ کی دکانوں میں موجود قالین افغانستان کی جنگ زدہ تاریخ کے صفحات دکھائی دیتے ہیں۔

    afg 1

    سویت یونین نے 1979 میں افغانستان پر حملہ کیا تھا اورتب سے ہی یہ ملک حالتِ جنگ میں ہے اوراسی کے اثرات فن کاروں نے قالینوں پرمرتب کردیے ہیں۔

  • بغداد :چارکاربم حملے، 47افراد جاں بحق

    بغداد :چارکاربم حملے، 47افراد جاں بحق

    بغداد: عراق کا دارالحکومت بغداد پے درپےچار کاربم دھماکوں سے گونج اٹھا، سینتالیس افراد جاں بحق سوسے زائد زخمی ہوگئے۔

    پہلا دھماکا بغداد کے مشرقی علاقے طالبیہ میں ہوا،جہاں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار پولیس چیک پوسٹ سے ٹکرادی، دھماکے کے نتیجے میں دس سیکورٹی اہلکار مارے گئے۔

    الدولائی میں ریسٹورنٹ کے قریب ہونے والے دو خود کش کار بم حملوں میں انیس افراد جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

    حریہ میں ہونے والے دھماکے میں سات افراد جان سےگئے، اقوام متحدہ کے مطابق بغداد میں رواں ماہ کے دوران چار سوسے زائد افراد پر تشدد واقعات میں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

  • بھارتی بلااشتعال فائرنگ سےدس افرادشہید،درجنوں زخمی

    بھارتی بلااشتعال فائرنگ سےدس افرادشہید،درجنوں زخمی

    سیالکوٹ :عید پر بھی بھارتی فوج کی ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری سے متصل آبادیوں پر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی جارحیت سےاب تک شہید افراد کی تعداد دس ہوگئی۔

    بھارتی فورسز نے سیالکوٹ کے چارواہ اور ہڑپال سمیت سرحدی علاقوں میں شہریوں پر گولے برسائے، جس کے نتیجےمیں کئی شہری جان سے گئےاور متعدد زخمی ہوئے۔

    پاکستان نے بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر کے سامنےاحتجاج کیا، مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت سات روز سے ایل اوسی اور سرحد سے متصل آبادیوں پر فائرنگ کررہا ہے۔

    ایل او سی پر تعینات سیکٹرکمانڈر نے کہا کہ کوئی بھی خوشی کا تہوار ہو بھارت جارحیت سے باز نہیں آتا، بھارت نے رواں برس سیز فائر کی اکتیس مرتبہ خلاف ورزی کی اور کئی آبادیوں کونشانہ بنایا۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب مسعود خان نے مطالبہ کیا کہ بھارت کوبلااشتعال فائرنگ سے روکا جائے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان فائرنگ سے متاثرہ افراد کی اقوام متحدہ کے مبصرین سے ملاقات بھی کرائے گا۔

  • ٓآرمی چیف راحیل شریف سےایئر چیف طاہررفیق بٹ کی ملاقات

    ٓآرمی چیف راحیل شریف سےایئر چیف طاہررفیق بٹ کی ملاقات

    میران شاہ:شمالی ویزرستان کی تحصیل دتہ خیل اور شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے پینسٹھ دہشت گردمارے گئے،آپریشن سےمتعلق مشاورت کےلئےآرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نےملاقات کی۔

    شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی،آخری شدت پسند کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رکھنے کاعزم،فوجی کارروائی کےچھیاسی ویں روز پاک فوج نےمختلف کارروائیوں میں پینسٹھ دہشتگردہلاک کردیئے،دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے پینتیس شدت پسند مارے گئےجبکہ دو ٹھکانےبھی اڑادیئے گئے۔

    شوال میں فضائی کارروائی میں تیس دہشگرد ہلاک اورایک ٹھکانہ صفحہ ہستی سے مٹادیاگیا،پندرہ جون سے جاری آپریشن ضرب عضب کی کمان کرنے والے میجرجنرل ظفرخان کےمطابق بیشترعلاقوں پر پاک فوج نےکنٹرول سنبھال لیاہے،جبکہ آپریشن کے ابتدائی دنوں میں ہی طالبان کا کمانڈاینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کرکے نیٹ ورک کی کمر توڑ دی تھی۔

    54102f062d5ea
    آرمی چیف راحیل شریف اور ایئرچیف مارشل طاہر رفیق

    ادھر آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایئر چیف طاہر رفیق بٹ نےملاقات کی، ملاقات میں دہشتگردی کے خاتمے کو یقینی بنانے پراتفاق کیاگیاہے،عسکری حکام کی ملاقات میں آپریشن ضرب عضب سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔