Tag: warant giraftari

  • انسداد دہشتگردی کی عدالت سے الطاف حسین کیخلاف دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

    انسداد دہشتگردی کی عدالت سے الطاف حسین کیخلاف دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

    گوجرانوالہ:انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ا کے جج چوہدری امتیاز احمد نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے ملک اور حساس اداروں کے خلاف نازیبا تقریر کرنے کے دو مقدمات میں دائمی وارنٹ جاری کردیئے ۔

    عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ الطاف حسین کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

    استغاثہ کے مطابق تھانہ سٹی منڈی بہاؤالدین ،منڈی بہاؤالدین میں پندرہ جولائی دو ہزار پندرہ کو مدعیان ظہیرعباس اور ظہیر خان کی مدعیت میں ملک اور حساس اداروں کے خلاف نازیبا تقریر کرنے کے خلاف ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال کیخلاف وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار

    سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال کیخلاف وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او اور بانی سلمان اقبال کیخلاف ماتحت عدالت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو کالعدم قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال کیخلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کی جائے،اور ان کے ساتھ قانون کے مطابق برتاؤ کیا جائے۔

    وارنٹ گرفتاری سے متعلق درخواست کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کی، کیس کی سماعت کے موقع پر سی ای او سلمان اقبال ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوئے۔

    جبکہ ان کے وکیل چوہدری فیصل بھی ہمراہ تھے۔ سلمان اقبال کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ سلمان اقبال کے خلاف وارنٹ گرفتاری قانون کے مطابق نہیں ہیں۔

    وکیل نےعدالت کو بتایا کہ میرے موکل کوابھی تک پولیس کاجاری کیا گیا سمن نہیں ملا۔ماتحت عدالت نےصفائی کامو قع دیئےبغیروارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

    جسٹس اطہرمن اللہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزارعدلیہ آئین اورقانون کااحترام کرتے ہیں اوراچھی شہرت کے حامل ہیں.

    انھوں نے کہا کہ جوشخص خودعدالت میں حاضر ہے اورپولیس سے تعاون کیلئے بھی تیار ہے توپھروارنٹ گرفتاری جاری کرنا انصاف کے مطابق نہیں اس لئے وارنٹ گرفتاری کالعدم قراردیئے جاتے ہیں.

    انھوں نے پولیس کوسختی سے ہدایت کی کہ درخواست گزارکابیان آئین اورقانون کے مطابق ریکارڈ کیا جائے اورکسی بھی صورت میں قانون سے تجاوز نہ کیا جائے۔

    پولیس کی جانب سے تفتیشی افسر خالد محمود اوروفاق کی جانب سے سرکاری وکیل ہادیہ پیش ہوئیں۔
    جسٹس اطہرمن اللہ نے دلائل سننے کےبعد ماتحت عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو کالعدم قرار دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

  • یوسف رضا گیلانی اورمخدوم امین فہیم کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    یوسف رضا گیلانی اورمخدوم امین فہیم کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    کراچی : ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسکینڈل کیس میں انسداد بد عنوانی کی عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اورمخدوم امین فہیم کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    کراچی کی اینٹی کرپشن عدالت میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اورسابق وفاقی وزیرمخدوم امین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    اس کیس میں نامزد ملزمان مخدوم امین فہیم اوریوسف رضاگیلانی کیخلاف ایک اورمقدمہ کا چالان بھی پیش کردیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

  • کراچی: گرفتار ملزم شکیل عرف چھوٹا کا بلدیہ فیکٹری میں آگ لگانےکا اعتراف

    کراچی: گرفتار ملزم شکیل عرف چھوٹا کا بلدیہ فیکٹری میں آگ لگانےکا اعتراف

    کراچی: پولیس نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے اہم ملزم کو گرفتار کرلیا،ایم کیوایم کے رہنما عامر خان سمیت نائن زیرو سے گرفتار افراد سے تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔

    سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے اہم ملزم شکیل عرف چھوٹا نے نئے انکشافات کردئیے، ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ فیکٹری میں آگ لگانے کا اعتراف کیا، ملزم شکیل نے انکشاف کیا کہ چھ افراد ہائی روف میں گئے تھے، تین فیکٹری کے اندر اور تین باہر رکے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے ملزمان نے بھتہ خوری اور کھالیں چھیننے کا بھی اعتراف کیا ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد بھی ہوا ۔پولیس کے مطابق ملزمان شہر میں ہڑتال کے دوران فائرنگ سے خوف ہراس پھیلاتے تھے۔

    ملزم شکیل کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے،ملزم شکیل کو چار ساتھیوں سمیت پریڈی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

    دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے نائن زیرو سے گرفتار ایم کیوایم کے رہنما عامر خان سمیت انتیس افراد سے تفتیش کے لئے جے آئی ٹی ٹیم تشکیل دیدی ۔

    محکمہ داخلہ نے تحقیقاتی ٹیم کے قیام کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا، گرفتار ملزمان میں عامر خان ،عمیر صدیقی بھی شامل ہیں۔

  • ڈاکٹرطاہرالقادری سمیت دس کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ڈاکٹرطاہرالقادری سمیت دس کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر طاہر القادری سمیت عوامی تحریک کے دس کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمےکی سماعت شروع ہوئی تو تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا گیا کہ ڈاکٹر طاہر القادری بار بار طلب کرنےکے باوجود عدالت آئے نہ تفتیش میں مدد دی ، لہذا ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں۔

    عدالت نے پولیس کی استدعا پر ڈاکٹر طاہر القادری سمیت عوامی تحریک کے دس کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ انھیں ستائیس مارچ کو پیش کیا جائے۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری سمیت عوامی تحریک کے دس کارکنان کے خلاف دیپالپور میں ہنگامہ آرائی اور اشتعال انگیز تقاریر پر مقدمہ درج کیا گیاتھا۔

  • سانحہ بلدیہ ٹاؤن: ملزم رضوان قریشی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    سانحہ بلدیہ ٹاؤن: ملزم رضوان قریشی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    کراچی :عدالت نے سانحہ بلدیہ کی منظم دہشت گردی کا انکشاف کرنے والے ملزم رضوان قریشی کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کردیے۔

    ملزم رضوان قریشی پر کراچی کے مختلف تھانوں میں ٹارگٹ کلنگ، ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج ہیں۔ ملزم پر سرسید تھانے میں دو، نارتھ ناظم آباد میں تین،عوامی کالونی تھانے میں دو، اور نیو کراچی تھانے میں ایک قتل کا مقدمہ درج ہے۔

    ملزم پر آرٹلری تھانے کی حدود میں ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ بھی درج ہے ،عدالت نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ گیارہ اپریل کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

  • کراچی: سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی کی ازسر نو تشکیل

    کراچی: سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی کی ازسر نو تشکیل

    کراچی: سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی دوبارہ تحقیقات کے لیے نئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ہے، آفتاب پٹھان کمیٹی کے سربراہ مقرر کر دئیے گئے۔

    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ہو نیوالے فیکٹری کے سانحہ کی ازسر نو تحقیقات کیلئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

     تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ آفتاب پٹھان کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں ڈی آئی جی ایسٹ کراچی منیر شیخ ، محکمہ داخلہ کے کرنل سجاد اور ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائر یکٹر الطاف حسین کو شامل کیا گیا ہے۔

     خفیہ تحقیقاتی اداروں آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ بھی اپنے ادارے کےایک ایک رکن کا نام دیں جنہیں تحقیقاتی ٹیم میں شامل کیا جاسکے۔

     سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں دو سو انسٹھ محنت کش جاں بحق ہو ئے تھے، رینجرز کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرانے کے بعد سے یہ معاملہ ایک مرتبہ پھر خبروں کی زد میں ہے۔

  • کم عمری کی شادی:دولہا وگواہان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    کم عمری کی شادی:دولہا وگواہان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    کراچی : مقامی عدالت نے کم عمری کی شادی کے قانون کے تحت مقدمے میں دولہا اور گواہان کے اکیس مارچ کیلئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں کم عمری کی شادیوں سے متعلق قانون سازی کے بعد درج ہونیوالے پہلے مقدمے میں دولہا پینتیس سالہ عزیز اللہ ، نکاح خواں گواہان اور وکلاء کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔

    نو سالہ آمنہ کی والدہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کی بیٹی کو اغواء کرکے شادی کی گئی ہے، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیخلاف دولہا عزیز اللہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

      عدالت نے میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے لڑکی کو شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم جاری کردیا ہے ، ماہر قانون دان نور ناز آغا کا کہنا ہے کہ قانون سازی کے بعد اب ملزمان سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

    کم عمری کی شادی سے متعلق اس مقدمے میں معاشرتی طور پر افسوس ناک بات یہ ہے کہ دولہا عزیز اللہ کم عمر آمنہ کا خالو ہے۔

  • سانحہ بلدیہ : ڈی جی رینجرزکاملزمان کی گرفتاری کاحکم

    سانحہ بلدیہ : ڈی جی رینجرزکاملزمان کی گرفتاری کاحکم

    کراچی: ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت سانحہ بلدیہ پر اہم اجلاس میں ڈی جی رینجر زنے ملوث افراد اور ان کے ہمدردوں کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔

    رینجرزہیڈ کوارٹر میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبرکی زیرصدارت ایم اجلاس ہوا اجلاس میں بعض عناصر کی جانب سے سانحہ بلدیہ کیس پر اثر انداز پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

     اجلاس میں ایک بھتہ خور گروہ کی جانب سے کیس کے تفتیشی افسر اور سانحہ بلدیہ کے متاثرین کو دھمکیاں دینے کے واقعے پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں رینجرز انٹیلی جنس حکام کی جانب سے ملوث افراد اور تنظیم کی نشاندہی کی گئی اجلاس میں سانحہ میں ملوث ملزم رضوان قریشی کی گمشدگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    ڈی جی رینجر زنے سانحہ بلدیہ میں ملوث تمام افراد اور ان کے ہمدردوں کی گرفتاری کے احکامات دیئے اور قانون نافذکرنیوالے اداروں کو آپریشن مزید تیزکرنے کے احکامات جاری کئے۔

    سانحہ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے پر عزم ہیں۔

  • سانحہ بلدیہ کیس: تفتیشی افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    سانحہ بلدیہ کیس: تفتیشی افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    کراچی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نوشابہ غازی نے سانحہ بلدیہ کیس کے تفتیشی افسرانسپکٹر جہانزیب کی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تنخواہ روکنے کا حکم جاری کردیا۔

    سانحہ بلدیہ فیکٹری آتشزدگی مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج نوشابہ غازی نے کی۔عدالت نےتفتیشی افسر انسپکٹر جہانزیب کی عدم پیشی پرسخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئےقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔

    عدالت نےتفتیشی افسرکی تنخواہ روکنے کے ساتھ حکم دیا کہ انسپکٹرجہانزیب کوآئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کیاجائے۔دوران سماعت اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے مقدمہ سے علیحدگی کے خط کی تحریری کاپی عدالت کو فراہم کردی،

    سماعت کے دوران فیکٹری مالکان عبدالعزیز بھائلہ ،ارشد بھائلہ اور شاہد بھائلہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر ارشد بھائلہ اور شاہد بھائلہ کے میڈیکل سرٹیفکیٹ طلب کرلئے۔ کیس کی آئندہ سماعت سات مارچ کوہوگی۔