Tag: warant giraftari jari

  • سانحہ بلدیہ کیس: ملزمان کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

    سانحہ بلدیہ کیس: ملزمان کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

    کراچی : عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس میں مفرور ملزمان کے ایک مرتبہ پھرناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔ عدالت نے تحقیقات میں سست روی کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی، نامزد ملزمان کےایک بارپھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

    عدالت نے تحقیقات میں سست روی کرنے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو سوانسٹھ لوگ مارے گئے اورمعاملے کو ٹالاجارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی: سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی کی ازسر نو تشکیل

     عدالت نے استفسار کیا کہ فیکٹری مالکان کا نام کیسے مقدمے سے خارج کیا جاسکتا ہے؟؟ وکیل استغاثہ نے جواب میں کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں واضح ہے کہ فیکٹری مالکان ملزم نہیں۔

    مزید پڑھیں: نئی جے آئی ٹی نے کراچی کے سانحہ بلدیہ کودہشت گردی قرار دے دیا

     فیکٹری میں آگ حادثاتی نہیں بلکہ ایم کیوایم کے حماد صدیقی اور عبدالرحمان بھولانے بھتہ نہ ملنے پرلگائی، عدالت نے حماد صدیقی ،عبدالرحمان بھولا اوردیگر مفرورملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت سات نومبر تک ملتوی کردی۔

    سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں دو سو انسٹھ محنت کش جاں بحق ہو ئے تھے، رینجرز کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرانے کے بعد سے یہ معاملہ ایک مرتبہ پھر خبروں کی زد میں ہے۔

     

  • عمران خان اورطاہرالقادری سمیت ستائیس افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری

    عمران خان اورطاہرالقادری سمیت ستائیس افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد : دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر عمران خان اور طاہر القادری سمیت ستائیس افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی دھرنے کے دوران دفعہ 144کی خلاف ورزی پر عمران خان اور طاہرالقادری سمیت 27رہنماﺅں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔

    مجسٹریٹ وقاص رشید نےدھرنا اور ہنگامہ آرائی کیس میں عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری سمیت ستائیس رہنماؤں اورکارکنان کو طلب کیا تھا۔

    مذکورہ افراد سماعت پر پیش نہ ہوئے تو سب کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے۔ سماعت کے دوران ڈی جے بٹ کے خلاف بھی عبوری چالان پیش کیا گیا۔

    عدالت نے مقدمے میں ڈی جے بٹ کی بریت کی درخواست بھی خارج کردی۔ واضح رہے کہ تئیس فروری کوغیرحاضری پر دونوں رہنما اشتہاری قرار پا سکتے ہیں۔