Tag: warant jari

  • ہتک عزت کیس : گلوکارہ میشا شفیع کے قابل ضمانت وارنٹ جاری

    ہتک عزت کیس : گلوکارہ میشا شفیع کے قابل ضمانت وارنٹ جاری

    لاہور: علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر  علی ظفر مخالف مہم چلانے کا کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے میشا شفیع کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    لاہور کی سیشن عدالت میں میشا شفیع ہتک عزت دعویٰ پر سماعت ہوئی،  جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے کیس پر سماعت کی،  عدالت کے روبرو پیش نہ ہونے پر میشا شفیع کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔

    عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کو 50ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے، عدالت نے میشا شفیع کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی۔

    ذرائع کے مطابق میشا شفیع کینیڈا میں ہونے کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئیں بعد ازاں عدالت نے مقدمے کی سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پر علی ظفر کے وکیل کو دلاٸل دینے کا حکم دے دیا، مقدمے میں نامزد ملزمہ عفت عمر، فیضان رضا، حسیم الزمان، فریحہ ایوب، علی گل اور لینا غنی نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔

    ایف آئی اے نے علی ظفر کی مدعیت میں میشا شفیع سمیت آٹھ ملزمان کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی مگر ملزمان اپنے الزامات کے ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکے۔

  • محبت سندھ ریلی پرحملے اور سبین محمود قتل میں مفرور ملزمان کےوارنٹ گرفتاری جاری

    محبت سندھ ریلی پرحملے اور سبین محمود قتل میں مفرور ملزمان کےوارنٹ گرفتاری جاری

    کراچی : محبت سندھ ریلی پرحملے اور سبین محمود قتل میں مفرور ملزمان کےوارنٹ گرفتاری جاری کردیئےگئے۔ محبت سندھ ریلی پرفائرنگ سے متعلق کیس کی سماعت کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔

    عدالت نے پانچ ملزمان عارف، عدنان، نعیم اخلاص، شہزاد اورحامدصدیقی کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کر دیئے۔

    پانچوں ملزمان کا تعلق ا یم کیو ایم سےہے۔ واقعے میں ملوث اہم ملزم عامر سر پھٹا کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ انسداد دہشت گردی ہی کی عدالت نے رنچھوڑ لائن سے گرفتار ایم کیوایم کے سات ملزمان کونوے روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دےدیا ۔

    دوسری جانب محکمہ داخلہ نے پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس کی سماعت سینٹرل جیل منتقل کرنےکانوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

    کیس کی آئندہ سماعت انیس اگست کو ہوگی۔ ملزمان میں کلیم ، راشد عرف ٹیلراورزاہدعباس زیدی شامل ہیں۔ سبین محمودقتل کیس میں ملزم علی رحمان عرف ٹوٹاکے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے گئے۔

    اس مقدمے میں ملزم سعد عزیز پہلےہی گرفتارہے۔

  • فوج کیخلاف تقریر،الطاف حسین کےوارنٹ گرفتاری جاری

    فوج کیخلاف تقریر،الطاف حسین کےوارنٹ گرفتاری جاری

    گلگت : انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین کےوارنٹ گرفتای جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق الطاف حسین کی پاک فوج کے خلاف تقریر پرگلگت کے نو تھانوں میں ایف آئی آرزدرج کرائی گئیں تھیں۔

    گلگت کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمات پر کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم قائد کے وارنٹ جا ری کر دیئے۔

    الطاف حسین کی متنازعہ تقریرکےخلاف ملک بھر میں شدید رد عمل دیکھنے میں آیا تھا۔ اور شہریوں کی جانب سےشہر شہر مقدمات درج کرائے گئے۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف ایف آئی آرز کی تعداد سو سے زائد ہے۔