Tag: wardi

  • تبدیلی کا نعرہ لگانے والی سیاسی جماعت نہیں، چوہدری نثار

    تبدیلی کا نعرہ لگانے والی سیاسی جماعت نہیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دنیا  میں دہشتگردی پر کہیں بھی استعفے نہیں مانگے جاتے، وزیر اعلیٰ سندھ سے استعفیٰ مانگا نہ اس کے حق میں ہیں، دھرنوں اورگالی گلوچ والے قوم کو تقسیم کرنے کررہے ہیں۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ  دہشت گردی کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوئی، آخری دہشت گردکے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ کسی بھی واقعہ کے بعد استعفیٰ مانگنا آسان ترین سیاست ہے لیکن کیا نائن الیون کے بعد کسی نے استعفیٰ دیا یا کسی نے مانگا۔

     وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ سے استعفی مانگنے والے خیبرپختونخواہ میں استعفے کیوں نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اب آسان اہداف کونشانہ بنارہے ہیں مخصوص فرقوں کے لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے ، معصوم لوگوں کاقتل ہرگزاسلام نہیں۔

    وزیرداخلہ نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دھرنوں اور گالی گلوچ کی سیاست ملک کوتباہی کی طرف لے جارہی ہے، دھرنوں سے ملک کی خدمت نہیں بلکہ قوم کو تقسیم کیا جارہا ہے۔

  • کرپشن کے خاتمے کیلئے ہم سب کو عہد کرنا ہوگا، چوہدری نثار

    کرپشن کے خاتمے کیلئے ہم سب کو عہد کرنا ہوگا، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پہلے کئی کئی دھماکے روزانہ ہوتے تھے اب ہفتوں گزرجاتے ہیں اور کوئی دھماکہ نہیں ہوتا۔

    سینٹ میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے دہشتگردی کے حوالے سے اے پی سی طلب کی، ہم نے مذاکرات کے ذریعے امن تلاش کرنے کی کوشش کی۔

     چوہدری نثار کا سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے تقریباًچار سے چھ دھماکے روزانہ ہوتے تھے اب ہفتے گزر جاتے ہیں کوئی دھماکہ نہیں ہوتا یہ میرا کریڈٹ نہیں ہے یہ حکومت یا ملٹری کا کریڈٹ نہیں ہے یہ تو صرف اس ایوان کا کریڈٹ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف دھماکے ہورہے تھے، آٹھ جون کو سیاسی اور عسکری قیادت نے دہشتگردوں کیخلاف آپریش کا فیصلہ کیا۔

    انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ہم سب کو عہد کرنا ہوگا۔ ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر کرپشن کیخلاف کام کرنا ہوگا، مجموعی طورپر ہمارے قول وفعل میں تضاد ہے۔

  • کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چوہدری نثار

    کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کاکہناہے کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    وزارت داخلہ میں چوہدری نثار کی زیرصدارت سول آرمڈ فورسز کے سربراہوں کااجلاس ہوا، ڈی جی رینجرز سندھ نے کراچی کی صورتحال کے متعلق بتایا کہ رینجرز کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر آپریشن کیاجارہاہےجس کے باعث جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔

     وزیر داخلہ نے کہاکراچی آپریشن اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا، آئی جی ایف سی بلوچستان نے کہاایف سی بلوچستان جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشنز کر رہی ہے۔

  • پولیس اہلکار وردی کے تقدس کا پاس رکھیں، چوہدری نثارعلی

    پولیس اہلکار وردی کے تقدس کا پاس رکھیں، چوہدری نثارعلی

    اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار وقت ضائع کرنے کے بجائے ظالموں، چوروں اور ڈاکوؤں کا راستہ روکیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں محکمہ پولیس کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری نثار نے کہا کہ پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی سگریٹ پینے اور سونے میں وقت ضائع نہ کریں ۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس والوں کو انہی کی تقریب میں شرمندہ کردیا، اسلام آبادپولیس نےچوہدری نثار کو مدعو کیا کہ وہ آئیں گے اور اُن کی تعریفوں میں زمین آسمان ایک کردیں گے لیکن چوہدری نثارکا تو موڈ ہی کچھ اور تھ۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس اہلکار وردی کے تقدس کا پاس رکھیں۔ڈیوٹی کے دوران سگریٹ پینے اور فون پر باتیں کرنے سے جرائم نہیں رکیں گے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈیوٹی میں رینجرز والوں کا پولیس سے سو فیصد مقابلہ نہیں ہے لیکن اہلکار کچھ تو ان سے سیکھ لیں۔

    چوہدری نثار نے محکمہ پولیس کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا کہ حلال کھانے میں جو برکت ہے وہ حرام میں نہیں، چوہدری نثار نے تو ایسی کھری باتیں کیں کہ پولیس والے تالیاں بجانا بھی بھول گئے۔