Tag: Warm

  • سال 2021 کے نام ایک اور ریکارڈ!‏

    سال 2021 کے نام ایک اور ریکارڈ!‏

    یورپی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 2021 اب تک ریکارڈ پر موجود 5گرم ترین سالوں میں سے ایک تھا،  جو خطرے کی علامت ہے۔

    دنیا جتنی تیز رفتاری سے ترقی کررہی ہے اسی رفتار سے تباہی کی جانب بھی گامزن ہے ماحولیاتی تبدیل کے جن نے زمین کے درجہ حرارت میں اضافہ کرنا شروع کردیا ہے، جس نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

    یورپی سائنسدانوں نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ 2021 اب تک کے دستیاب ریکارڈ کے مطابق گرم ترین سالوں میں سے ایک تھا، فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور میتھین گیس کی سطح میں غیرمعمولی اضافہ ماحول کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

    یورپی یونین کی معلوماتی ایجنسی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس کے مطابق 2021 یورپ، شمالی امریکا اور بحیرہ روم کے لیے بھی غیرمعمولی طور پر گرم رہا۔

    ایجنسی کے مطابق درجہ حرارت میں حیران کن اضافے نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے اور اب یہ لازم ہوگیا ہے کہ ماحول کے تحفظ کے لیے لوگوں کو زندگی گزارنے کے طور طریقوں کو تبدیل کرنا ہوگا۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر دنیا کو بچانا ہے تو  حیات کے لیے خطرناک کاربن ڈٓائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے کے ساتھ دیرپا ترقی کے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔

  • ترک صدر کا پرتپاک استقبال کریں گے، ایاز صادق

    ترک صدر کا پرتپاک استقبال کریں گے، ایاز صادق

    لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ طیب اردوگان کی آمد پر اُن کا تاریخی اور پرتپاک استقبال کیا جائے گا تاہم کچھ لوگوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نہ آنے کا فیصلہ کر کے ثابت کردیا کہ وہ ملکی ترقی سے خوش نہیں ہیں۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاک ترک تعلقات پہلے سے بہتر اور مضبوط ہوئے ہیں، ملک میں امن قائم ہوگیا ہے اس لیے دوسرے ممالک کے لوگ پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کررہے ہیں۔

    سردار ایاز صادق نے کہا کہ طیب اردگان کی آمد پر اُن کا پرتپاک استقبال کریں گے تاہم کچھ لوگ جو پارلیمنٹ میں آتے وہ اپنے بائیکاٹ کی ضد پوری کر لیں مگر اس سے اچھا پیغام نہیں جائے گا۔


    پڑھیں: ’’ طیب ادرگان کی آمد، پاک ترک اسکول بند اور عملے کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ ‘‘


     پاناما لیکس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’عمران خان نے سپریم کورٹ میں جو دستاویزات جمع کروائے وہ ثبوت نہیں ہیں، پاناما لیکس کا فیصلہ عدالت پر چھوڑتے ہیں اور دیگر لوگ بھی اس کا انتظار کریں۔

    خیال رہے ترکی کے صدر اگلے ہفتے دو روزہ دورے پر پاکستان آرہے ہیں، اُن کی آمد پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے اس اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔


    مزید پڑھیں: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، عمران خان


    گزشتہ روز ترکی کے سفیر نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کر کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے استدعا کی تھی تاہم تحریک انصاف نے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے  اعلان کردیا ہے۔