Tag: warm up match

  • وارم اپ میچ: بھارت بمقابلہ افغانستان،آئرلینڈ اسکاٹ لینڈ کے مدمقابل

    وارم اپ میچ: بھارت بمقابلہ افغانستان،آئرلینڈ اسکاٹ لینڈ کے مدمقابل

    ایڈیلڈ : ورلڈ کپ میں آج بھی دو وارم اپ میچ کھیلے جارہے ہیں۔ دفاعی چیمپئن بھارت کا مقابلہ افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیم اسکاٹ لینڈ کے مدمقابل ہے۔ایڈیلڈ میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    بھارت کا آغاز اچھا نہ رہا۔سولہ رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد روہت شرما اور سریش رائنا نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے تیسری وکٹ کیلئے ایک سو اٹھاون رنز کی شراکت قائم کی۔ رائنا پجھتر رنزبناکر رن آؤٹ ہوئے۔ روہت شرما نے ایک سو پچاس رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

  • ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کوتین وکٹ سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کوتین وکٹ سے شکست دے دی

    سڈنی: پاکستان نے ورلڈ کپ میں بالاخرپہلی فتح حاصل کرلی، وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹ سے شکست دے دی۔

    بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں پاکستانی ٹیم بمشکل سات وکٹوں کے نقصان پرہدف تک پہنچی جبکہ پریکٹس میچ میں بھی بنگال ٹائیگرزبھاری پڑگئے۔

    بنگلہ دیشی اوپنرتمیم اقبال اورمحمود اللہ نے پاکستانی بولرز سے خوب رنز بٹورے لیکن عرفان نے ٹیم کی جان بچائی اور پانچ بیٹسمینوں کا شکارکرتے ہوئے پوری بنگال ٹیم کو دو سو چھیالیس رنز پرپویلین بھیج دیا۔

    آسان میچ کومشکل بنانا کوئی گرین شرٹس سے سیکھے ہدف کے تعاقب میں اوپنرز نے روایت دہرائی توکوچزکی جان پر بن آئی ایسے میں صہیب مقصود نے ٹیم کی عزت بچائی اورترانوے رنزبناکرٹیم کی ڈوبتی ناؤ پار لگائی۔

    پاکستان نے مطلوبہ ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف گیارہ گیندیں قبل حاصل کرلیا۔

  • بنگلہ دیش نے پاکستان کو دوسو سینتالیس رنز کا ہدف دیدیا

    بنگلہ دیش نے پاکستان کو دوسو سینتالیس رنز کا ہدف دیدیا

    سڈنی : ورلڈ کپ سے قبل ہونے والے وارم اپ میچز جاری ہیں۔ عالمی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مد مقابل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سڈنی میں کھیلے جارہے وارم اپ میچ میں  بنگلہ دیش کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلہ دیش کی پوری ٹیم مقررہ اوور ز سے صرف ایک گیند قبل دو سو چھیالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    بنگلہ دیشی اوپنر کھیل کا اچھا آغاز نہ کر سکے اور پاکستان کے سہیل خان نے اپنے دوسرے اوور میں انعام الحق کو پویلین بھیج دیا جبکہ محمد عرفان نے مومن الحق کا کیچ پکڑ کر چلتا کیا ۔انعام الحق صفر جبکہ مومن الحق صرف سولہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    محمود اللہ نے 83 اور تمیم اقبال نے 81 رنز بنا ئے، اور شکیب الحسن 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش کا کوئی کھلاڑی اہم کارکر دگی نہ دکھا سکا۔

    محمد عرفان نے  اکیاون رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔یاسر نے دو وکٹیں ، جبکہ سہیل خان اور وہاب ریاض کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

    علاوہ ازیں  ورلڈ کپ کے دوسرے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ اور زمبابوے کا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

    ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کا مقابلہ جاری ہے۔ سڈنی میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو قابو کرلیا۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    ویسٹ انڈین بیٹسمین انگلش بولرز کے سامنے بے بس دکھائی دیئے اور پوری ٹیم تیسویں اوور میں ایک سو بائیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

    ویسٹ انڈیز کے سات بیٹسمین ڈبل فیگرز تک بھی نہ پہنچ سکے۔ کرس ووکس نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

  • آسٹریلیا نے بھارت کو ایک سو چھ رنز سے شکست دیدی

    آسٹریلیا نے بھارت کو ایک سو چھ رنز سے شکست دیدی

    ایڈلیڈ : ورلڈ کپ کے پہلے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے دفاعی چیمپیئن بھارت کو ایک سو چھ رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ گھر کے شیروں کو ایک اور شکست ہوگئی۔

    دفاعی چیمپیئن دورہ آسٹریلیا میں ایک بھی میچ نہ جیت سکے۔ کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے وارم اپ میچ میں کینگروز نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملا دیا۔ بھارت کو ایک سو چھ رنز سے شکست دی ۔

    آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور ارون فنچ نے طوفانی آغاز فراہم کیا، ڈیوڈ وارنر نے ایک سو چار رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔

    گلین میکسویل نے ستاون گیندوں پر ایک سو بائیس رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، آسٹریلین ٹیم پورے اوورز کھیلے بغیر تین سو اکہتر رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کی شروعات افسوسناک رہی،

    روہیت شرما اور ویرات کوہلی ایک بار پھر فلاپ ہوئے۔ شیکھر دھون، امبتی رایڈو اور اجنکے رہانے کی نصف سنچریاں بھی بھارت کو جیت نہ دلواسکی، بھارتی ٹیم مقررہ اوورز کھیلے بغیر ہی دو سو پینسٹھ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

  • وارم اپ میچ: آسٹریلیا نے بھارت کو تین سو بہتر رنزکا ہدف دیدیا

    وارم اپ میچ: آسٹریلیا نے بھارت کو تین سو بہتر رنزکا ہدف دیدیا

    ایڈیلیڈ : ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، پہلا وارم اپ میچ بھارت اور آسڑیلیا کے درمیان جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    آسٹریلوی اوپنر نے ٹیم کو باسٹھ رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر نے اپنی عمدہ فارم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک اور سنچری اسکور کی۔

    وارنر ایک سو چار رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلوی قائد جارج بیلی نے فارم میں نظر آئے اور چوالیس رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

    گلین میکسویل نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف چونتیس گیندوں پر نصف سنچری بنائی۔آسٹریلیا نے 48.02اوورز میں تین سو اکہتر رنزبنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ۔

  • قومی کرکٹ ٹیم نے نیٹ پریکٹس کا آغاز کردیا

    قومی کرکٹ ٹیم نے نیٹ پریکٹس کا آغاز کردیا

    سڈنی : پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے سڈنی میں نیٹ پریکٹس میں مصرو ف ہے۔ قومی ٹیم پہلا وارم اپ میچ نو فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

    قومی ٹیم ان دنوں سڈنی میں بھرپور پریکٹس میں مصروف ہے۔ محمد حفیظ گھٹنے کی انجری کے سبب پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔ پے در پے شکست کے بعد کوچز کھلاڑیوں کی خامیوں کو دور کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

    کھلاڑیوں کو بولنگ اور بیٹنگ کے ساتھ فیلڈنگ کی بھی پریکٹس کرائی جارہی ہے۔ فیلڈنگ کوچ قومی کھلاڑیوں کی جانب سے کیچز ڈراپ کرنے کی پرانی عادت کی وجہ سے کافی پریشان ہیں۔

    کھلاڑیوں کی خامیوں کے دور کرنے کے ساتھ ان کا اعتماد بحال کرنے کے لئے لیکچرز بھی دیئے جارہے ہیں۔ قومی ٹیم دو دن اور پریکٹس کرے گی جس کے بعد نو فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلا وارم میچ کھیلے گی ۔

    بارہ فروری کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے وارم میچ کھیلا جائے گا۔ پندرہ فروری کو قومی ٹیم ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں بھارت کے مدمقابل آئے گی۔

  • وارم اپ میچ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا

    وارم اپ میچ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا

    لنکن : دورہ نیوزی لینڈ میں شامل وارم اپ میچ میں مصباح الحق کی سنچری بھی پاکستان کے کام نہ آسکی، پریذیڈنٹ الیون نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق لنکن میں کھیلے گئے پچاس اوورز کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے پریذیڈنٹ الیون کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    کپتان مصباح الحق نے ایک سو سات رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ عمر اکمل اڑسٹھ رنز بناسکے۔احمد شہزاد سینتیس اور وہاب ریاض نے تیس رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان ٹیم تین سو تیرہ رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

    جیمیسن، وین بیک اور ہکس نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص بولنگ کی وجہ سے پریذیڈنٹ الیون نے ہدف باآسانی چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    سیفرٹ ایک سو پندرہ اور نکولس نے ایک سو چار رنز اسکور کیے۔احسان عادل نے اکیاسی رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان ٹیم دوسرا وارم اپ میچ ستائیس جنوری کو کھیلے گی۔