Tag: warm-welcome

  • وزیراعظم عمران خان کی چین کے گریٹ ہال آمد پر شاندار استقبال

    وزیراعظم عمران خان کی چین کے گریٹ ہال آمد پر شاندار استقبال

    بیجنگ : وزیراعظم عمران خان کا چین کے گریٹ ہال آمد پر چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے استقبال کیا، وزیراعظم کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا جبکہ چینی وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور پاکستانی وفد سے مصافحہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کےگریٹ ہال آمد پرشانداراستقبالیہ تقریب ہوئی ، گریٹ ہال میں چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا، عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    چینی وزیراعظم نےآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اورپاکستانی وفد سےمصافحہ کیا ، استقبالیہ تقریب میں پاکستان اور چین کے قومی ترانے بجائے گئے ، وزیراعظم عمران خان نے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی وفد کے ہمراہ لانگ مارچ ٹائر کمپنی، چائنہ گیژوبہ گروپ اور چائنا میٹالر جیکل گروپ کے سربراہان سے ملاقاتیں ہوئیں اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    گیژوبہ گروپ نے پاکستان میں توانائی شعبے میں تعاون پر آمادگی کا اظہار کیا اور پاکستان میں توانائی کے نئے ذخائر کے دریافت کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

    مزید پڑھیں :  چاہتے ہیں چینی سرمایہ کار پاکستان آئیں اور منافع حاصل کریں: وزیر اعظم

    وزیراعظم سے چینی صنعتکاروں اورسرمایہ کاروں کی ملاقاتیں کیں، عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بزنس کے لئے سہولتیں پیدا کررہے ہیں، چاہتے ہیں کہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، ایک اتھارٹی ہوگی جو سی پیک کے معاملات دیکھے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہت بہترہے، چینی ورکرز کو تحفظ دینے کے لئے خصوصی فورس بنائی ہے، اپنے ملک کو سرمایہ کاری کے لئے کھولا ہے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان چین کےتین روزہ دورے پربیجنگ پہنچے تو چین کے وزیر ثقافت اور پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا اور پھول پیش کئے جبکہ چین کے فوجی دستوں نے وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاورزلمی اور کراچی کنگز کو لاہورمیں خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاورزلمی اور کراچی کنگز کو لاہورمیں خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کو لاہورمیں خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے پلے آف سنسنی خیز ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پی ایس ایل ٹیمیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ایس ایل کی ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، کراچی کنگز کو لاہور میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

    شہبازشریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ امید ہے پلے آف سنسنی خیزہوں گے، ہوم کراؤڈ ،ہوم گراؤنڈز اور شاندارکرکٹ پی ایس ایل تھری کو مزید پُر لطف اوردلچسپ بنائیں گے، عوام جائیں اور میچز انجوائے کریں۔

    دوسری جانب پلے آف میچز کیلئے لاہور کی شاہراہیں پھولوں سے سج گئیں، غیر ملکی کرکٹرز کو خوش آمدید کہنے کیلئے بڑے بڑے پینا فلیکس آویزاں کئے گئے جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں سیکورٹی کےبھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

    پاکستان سپر لیگ تھری کے پلے آف میں شرکت کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایلی مینیٹر آج دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، میچ شام7 بجے شروع ہوگا۔


    مزید پڑھیں : پی ایس ایل 2018: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج پشاور زلمی سے ٹکرائے گی


    میچ کیلئے قذافی سٹیڈیم کے اطراف سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے، پولیس، ڈولفن، پیرو سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے 18 ہزار سیکیورٹی اہلکار فرائض سرانجام دینگے۔

    آج میچ میں ہارنے والی ٹیم باہر ہوجائے گی جبکہ فاتح ٹیم بدھ کو لاہور میں ہی کراچی کنگز سے سیمی فائنل میں ٹکرائے گی جبکہ پی ایس ایل کا فائنل میچ  25 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔