Tag: Warner

  • بین اسٹوکس کی 14 نوبالز: ایشز امپائرنگ تنقید کی زد میں

    بین اسٹوکس کی 14 نوبالز: ایشز امپائرنگ تنقید کی زد میں

    برسبین: انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جارہی ایشز سیریز میں انگلش فاسٹ بولر بین اسٹوکس  کی جانب سے کرائی گئی نوبالز نے امپائرنگ کے معیار کی قلعی کھول دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس ایک بار پھر خبروں میں آگئے، ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں جب آسٹریلیا کے خلاف بولنگ کے لئے آئے تو اپنے پہلے ہی اوور میں مسلسل چار نو بالز کراڈالی، تعجب کی بات یہ تھی کہ کوئی بھی فیلڈ امپائر کی نظروں میں نہ آسکی، سوائے اس بال کے جس پر ڈیوڈ وارنر کو آؤٹ قرار دیا گیا۔

    یہی نہیں بعد ازاں 8 اوورز میں بین اسٹوکس نے مزید 10 نو بالز کرائیں جن میں سے امپائر صرف 2 کو نوٹ کرسکا،غیر ملکی میڈیا نے امپائرنگ کےمعیارپر انگلیاں اٹھا دیں ہیں۔

    برسبین ٹیسٹ میں امپائرنگ کے ناقص معیار پر راولپنڈی ایکسپریس بھی حیران ہوگئے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شعیب اختر نے لکھا کہ پانچ اوورز میں چودہ نوبالز فیلڈ امپائرزسے کیسے مس ہوگئیں؟ ساتھ ہی انہوں نےایموجی کا استعمال کرتے ہوئے لکھا ‘ٹھیک ہے جی’

    عام طور پر ٹیکنالوجی کے ذریعے تھرڈ ایمپائر، فیلڈ ایمپائرز کو کسی نو بال پر آگاہ کرتا ہے لیکن برسبین ٹیسٹ کے دوسرے دن یہ ٹیکنالوجی قابل عمل ہی نہیں تھی، جس پر اب تنقید کی جارہی ہے وہیں فیلڈ ایمپائر پال رائفل اور روڈ ٹوکر کی خراب ایمپائرنگ پر بھی طنز کے نشتر برسائے جارہے ہیں۔

  • میچ کے دوران زخمی ہونے والے بچے سے ڈیوڈ وارنر کی ملاقارت

    میچ کے دوران زخمی ہونے والے بچے سے ڈیوڈ وارنر کی ملاقارت

    پرتھ: آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے افغانستان کے خلاف میچ میں اپنے شارٹ سے زخمی ہونے والے بچے سے ملاقات اور عیادت کی۔

    ذرائع کے مطابق افغانستان کے خلاف میچ میں آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے خوب چھکے اور چوکے لگائے۔

    افغانستان کے خلاف میچ میں وارنر نے ایک سو تینتیس گیندوں پر ایک سو اٹہتر رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں انیس چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔

    اننگز کے دوران ڈیورڈ وارنر نے اُڑتا ہوا چھکا مارا جس سے اسٹیڈیم میں موجود شائیقین کے درمیان بیٹھا بچہ زخمی ہوگیا۔

    ڈیورڈ وارنر کی زور دار گیند لگنے سے معصوم بچے کے آنکھوں سے آنسو نکل گئے ، زخمی ہونے والے بچےکو فوری طور پر طبی امداد دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق میچ کے بعد ڈیوڈ وارنر نے زخمی ہونے والے بچے سے ملاقات کی اور اس کی خیریت دریافت کی۔

    ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ تھا کہ کیا ہوا تاہم گراؤنڈ میں لگی اسکرین میں انہوں نے دیکھا کہ ان کے شارٹ سے بچہ زخمی ہوا ہے۔

    انہوں نے بچے کے والد سے سے بھی ملاقات کی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحتیابی کی اُمید ظاہر کی۔

    آسٹریلوی اوپنر نے اپنے گلوز بھی زخمی بچے کو تحفہ  کے طور پر دیئے۔