Tag: Warning issued

  • دھوکہ بازوں سے محفوظ رکھنے کیلئے واٹس ایپ کی خصوصی وارننگ

    دھوکہ بازوں سے محفوظ رکھنے کیلئے واٹس ایپ کی خصوصی وارننگ

    میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ نے اپنے صارفین کو دھوکہ دہی سے محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی وارننگ جاری کی ہے۔

    واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ واٹس ایپ پر ایسے دھوکہ بازوں سے ہوشیار رہیں جو انہیں "دوست یا عزیز کی ضرورت” کے نام پر دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ وارننگ میں بتایا گیا ہے کہ یہ دھوکہ باز عناصر آپ کو ہزاروں روپے مالیت کا نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

    واٹس ایپ وارننگ میں بتایا گیا ہے کہ اس کام کا طریقہ کار یہ ہے کہ دھوکہ باز عناصر اپنے پیغامات کسی رشتہ دار یا عزیز کی آئی ڈی ہیک کرکے کرتے ہیں جو آپ کی رقم ہتھیانے کی کوشش میں ہوتے ہیں۔

    کوئی دھوکہ بازی کا یہ طریقہ بھی اختیار کرسکتا ہے کہ وہ آپ کا کوئی رشتہ دار ہے جس کا فون کھوگیا ہے، یہ دھوکے باز اب مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے آپ کے کسی جاننے والے کی آواز کی نقل بنا کر دھوکہ دینے کی بھی کوشش کریں گے جس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

    دوسری جانب آپ کا ٹیکسٹ میسج یا انباکس بھی محفوظ نہیں ہے، وارننگ میں بتایا گیا ہے کہ یہ دھوکہ باز ڈیپارٹمنٹ فار ورک اینڈ پنشنز کی طرف سے ‘لِیوِنگ سبسڈی’ پیش کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں اور ایک لنک کے ذریعے اس میں درخواست دینے کا کہتے ہیں۔

    ویلز کی اولڈر پیپلز کمشنر نے اس میسج کا اسکرین شاٹ شیئر کرکے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ اس پر بالکل یقین نہ کریں۔

    living scam

    ریان بون ڈیوئس کے اکاؤنٹ نے وارننگ دی ہے کہ براہ کرم میسج میں آنے والے کسی بھی لنک پر کلک نہ کریں اور کسی بھی اسکام میسج کو ایکشن فراڈ کو رپورٹ کریں۔

    Fraud message

    ایکشن فراڈ نے مزید کہا کہ واٹس ایپ پر کسی کے خاندان یا دوست ہونے کا دعویٰ کرنے والے کسی غیر معمولی پیغام کے ملنے پر ہوشیار رہیں، دوست یا عزیز کی ضرورت والے اسکام سے ہوشیار رہیں۔

    واٹس ایپ میں اسپام پیغامات رپورٹ کریں یا بھیجنے والے کو فوری بلاک کریں۔ اس کے علاوہ میسج ببل کو دیر تک دبا کر رکھیں، "رپورٹ” کا انتخاب کریں اور ملنے والی ہدایات پر عمل کریں۔

  • کابل ایئر پورٹ پر بڑے حملے کا خطرہ، انتباہ جاری

    کابل ایئر پورٹ پر بڑے حملے کا خطرہ، انتباہ جاری

    کابل : افغانستان میں کشیدگی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر نیٹو کے اہم ممالک نے اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، انہون نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ داعش دہشت گردی کی کارروائیاں کرسکتی ہے۔

    اس حوالے سے امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا نے دہشت گردانہ حملے کے "شدید خطرے” کی وارننگ دیتے ہوئے شہریوں کو فی الحال کابل ہوائی اڈے کا رخ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس سے قبل بھی امریکی صدر نے داعش (خراسان) کی جانب سے حملے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

    نیٹو کے ایک رکن ملک کے سفار ت کار نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے ہوائی اڈے کے باہر سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم داعش کی جانب سے حملے کے خطرے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

    اس وقت ہزاروں افغان اور غیر ملکی شہری افغانستان سے فرار ہونے کی امید میں کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ارد گرد گزشتہ کئی دنوں سے موجود ہیں، امریکا نے لوگوں کو وہاں سے نکل جانے اور کسی محفوظ مقام پر منتقل ہوجانے کا مشورہ دیا ہے۔

    برطانیہ اور آسٹریلیا نے ہوائی اڈے پر دہشت گردانہ حملے کا "شدید خدشہ” ظاہر کیا ہے، امریکا نے "نامعلوم خطرات” کے مدنظر اپنے شہریوں کو ہوائی اڈے کا رخ نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

    امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری ایک سکیورٹی انتباہ میں "نامعلوم خطرات” کا حوالہ دیتے ہوئے کابل ہوائی اڈے کے ایبے گیٹ، شمالی گیٹ اور مشرقی گیٹ پر موجود لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ وہاں سے فوراً نکل جائیں۔

    آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے کا بہت بڑا خطرہ موجود ہے۔اس نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ ” کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جانب سفر نہ کریں۔ اگر آپ ہوائی اڈے کے علاقے میں ہیں تو وہاں سے محفوظ مقام پر چلے جائیں اور مزید ہدایات کا انتظار کریں۔”

    برطانیہ نے بھی اسی طرح کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا،” اگر آپ دوسرے ذرائع سے افغانستان کو محفوظ طریقے سے چھوڑ سکتے ہیں تو آپ کو فوری طور پر ایسا کرنا چاہیے تاہم ان تینوں ملکوں میں سے کسی نے بھی سکیورٹی خطرات کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

  • کرونا کے بعد کویت میں ایک اور وبا پھوٹ پڑی، وارننگ جاری

    کرونا کے بعد کویت میں ایک اور وبا پھوٹ پڑی، وارننگ جاری

    کویت سٹی : خلیجی ریاست میں برڈ فلو کے کیسز رپورٹ ہونے کے لگے، محکمہ زراعت نے وارننگ جاری کردی۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست کویت کے پولٹری فارمز میں برڈ فلو پھیلنے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔

    محکمہ زراعت کویت کا کہنا ہے کہ وبا کو پھیلنے سے روکنے کےلیے ضروری اقدامات نافذ کردئیے گئے ہیں۔

    محکمے نے کہا کہ تمام ریاستی اداروں کو برڈ فلو پھیلنے سے متعلق آگاہ کردیا ہے اور وائرس کا پھیلاوٗ روکنے کےلیے کوششیں جاری ہیں۔

    ایوین انفلوئنزا (اے آئی) یا برڈ فلو پرندوں کے لیے ایک خطرناک انفلوئنزا وائرس ہے۔جو دریائی پرندوں، خاص طور پر بطخوں یا ہنس کو متاثر کرتا ہے۔ یہ جنگلی پرندوں سے گھریلو پرندوں تک پھیلتا ہے، جس میں مرغی ، بطخیں ، ہنس وغیرہ شامل ہیں۔

  • ٹوئٹر انتظامیہ کا ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹس پر انتباہ جاری

    ٹوئٹر انتظامیہ کا ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹس پر انتباہ جاری

    واشنگٹن : ٹوئٹر انتظامیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ روز کیے گئے ٹوئٹس پر ان کو انتباہی نوٹس جاری کیا ہے، ٹرمپ نے اپنے پیغامات میں صدارتی انتخابات کے نتائج سے متعلق الزامات لگائے تھے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر کی انتظامیہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی الیکشن متنازع بنانے والے ٹویٹس پر انتباہ جاری کردیا ہے۔

    صدرٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر پیغامات میں ریاست پنسلوانیا، جارجیا، نارتھ کیرولائنا میں ووٹ ضائع کرنے کاالزام عائد کیا تھا، ٹویٹر انتظامیہ نے شکست دینے کیلئے ووٹ ضائع کرنے کے الزامات پرانتباہ جاری کیا۔

    انتخابات میں جیت کا دعویٰ مسترد، ٹوئٹر نے ٹرمپ کا ٹوئٹ ہٹا دیا

    گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بڑی کامیابی کا اعلان آج کروں گا، ہماری کامیابی یقینی ہے لیکن الیکشن کو چوری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ جیتنا آسان ہے لیکن ہارنا کبھی آسان نہیں ہوتا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ٹوئٹر اور فیس بک انتظامیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا وائرس سے متعلق کی گئی پوسٹ کو ہٹا دیا تھا جس میں ٹرمپ نے کورونا وائرس کو فلو سے کم مہلک قرار دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : ٹوئٹر اور فیس بک کا ٹرمپ کے خلاف ایکشن

    ٹرمپ نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کورونا وائرس کو فلو سے کم مہلک قرار دیا تو فیس بک نے اسے ڈیلیٹ کردیا جب کہ ٹوئٹر نے اسے گمراہ کن اور خطرناک معلومات پھیلانے کی وارننگ کے ساتھ چھپا دیا تھا۔