Tag: warrant

  • سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور : احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے فرزند سلمان شہباز کو گرفتار کرکے 10 اگست تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کرتے ہوئے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری دئیے۔

    نیب لاہور نےسلمان شہباز کی جائیداد ضبطی کی کاروائی کےلیے عدالت سے رجوع کیاہے،نیب نے عدالت کو بتایا کہ منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو6 دفعہ کال اپ نوٹس جاری کیے گئے تھے۔

    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سلمان شہباز نے نیب انوسٹی گیشن جوائن نہیں کی، چیئرمین نے گرفتاری کےلیے وارنٹ جاری کررکھے ہیں۔

    نیب نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ سلمان شہباز ملک سے باہر فرار ہوچکے ہیں، عدالت سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے۔

    یاد رہے کہ نیب نے 25 اکتوبر 2018 کو سلمان شہباز کو طلبی کا نوٹس بھیجا تھا، جس میں انھیں 30 اکتوبر کو طلب کیا گیا، لیکن سلمان شہباز نیب پیشی سے 3 دن پہلے ملک چھوڑ کر 27 اکتوبر کو لندن فرار ہو گئے۔

    نیب کی جانب سے سلمان شہباز کو 25 اکتوبر کو بھیجے گئے نوٹس میں نیب نے چند سوالات پوچھے گئے تھے، نوٹس میں 2000 سے اب تک غیر ملکی ترسیلات اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیل مانگی گئی تھی۔

    نیب نے نوٹس میں ترسیلات بھیجنے والے کا نام، ملک اور رقوم بھیجنے کا مقصد کیا تھا، دریافت کیا تھا، کہا گیا تھا کہ اگر کوئی آف شور کمپنی یا کاروبار ہے تو اس کی تفصیل بھی دیں، 2000 سے اب تک بنائی گئی کمپنیوں اور ڈائریکٹر شپ کی تفصیل بھی مانگی گئی۔

    نیب نے نوٹس میں 2000 سے اب تک ڈائریکٹر کی حیثیت سے جس جس کمپنی کو قرضہ دیا اس کی تفصیل، غیر ملکی کمپنیوں سے 2000 سے آنے والی سرمایہ کاری کی سالانہ تفصیل، رقم ٹرانسفر کا طریقہ، کمپنیوں کی تفصیل، منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی قیمت خرید کی تفصیل مانگی گئی تھی۔

    سلمان شہباز ملک سے کیوں فرار ہوا؟ پروگرام پاور پلے میں دستاویز پیش

    اس کے بعد نیب نے سلمان شہباز کو 19 دسمبر 2018 کو دوسرا نوٹس بھیجا، اس بار نیب نے 12 سوال سلمان شہباز کو بھیجے، جن میں سے 5 نئے سوالات تھے، نوٹس میں ذاتی اکاؤنٹ، رمضان شوگر ملز کے اکاؤنٹ، ٹرانزکشن کی تفصیلات مانگی گئیں، اور 2004 سے 2008 تک ٹیکس ریٹرن اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ مانگی گئی۔

  • گرفتاری کا خوف، ایرانی خاتون باکسر صدف نے ملک واپس جانے سے انکار کر دیا

    گرفتاری کا خوف، ایرانی خاتون باکسر صدف نے ملک واپس جانے سے انکار کر دیا

    پیرس : فرانس میں باکسنگ کے مقابلے میں شرکت کرنے والی ایرانی خاتون باکسر نے وطن واپس جانے سے انکار کرتے ہوئے دعو ی ٰ کیا ہے کہ ایران میں کہ ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دئیے گئے ہیں۔

    تفصیلات سے مطابق صدف خادم نے فرانسیسی باکسر اینی چاون کو ہونے والے مقابلے میں شکست دی تھی، کھیلوں سے متعلق ایک اخبار نے صدف کے حوالے سے لکھا کہ ان کا خیال ہے کہ انھوں نے ایران میں خواتین کے لباس کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم باکسنگ فیڈریشن کے سربراہ کی جانب سے اس امکان کو مسترد کیا گیا کہ صدف کی گھر واپسی پر انھیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

    ایرانی میڈیا نے باکسنگ تنظیم کے سربراہ حسین سوری کے حوالے سے لکھا کہ ان کے مطابق صدف ایران کی باکسنگ تنظیم کی رکن نہیں اور اس کی وجہ سے باکسنگ فیڈریشن کی نظر میں ان کے اقدامات ذاتی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مغربی فرانس کے دیہی علاقے رویان میں کھیلے جانے والے میچ میں صدف نے ایرانی جھنڈے میں موجود رنگوں کے کپڑے پہن رکھے تھے۔ انھوں نے سبز شرٹ، سرخ شارٹس اور کمر کے گرد سفید پٹی باندھ رکھی تھی۔

    فرانسیسی اخبار کو انٹرویو میں صدف نے کہا کہ میں ایک ایسا میچ کھیل رہی تھی جس کی قانونی طور پر اجازت دی گئی تھی لیکن میں نے ٹی شرٹ اور شارٹس پہن رکھی تھی جو پوری دنیا کی نظر میں تو ایک عام سی بات ہے لیکن میرے ملک کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے حجاب نہیں لیا تھا اور میرا نگران کوچ ایک مرد تھا اس کی وجہ سے میں کچھ لوگوں کی نظر میں ناپسندیدہ ہوں۔

    پیرس میں ایرانی سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا کہ وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے کہ صدف کو واپس لوٹنے پر گرفتار کر لیا جائے گا اور نہ ہی وہ ان کے ایران واپس نہ جانے کے فیصلے پر کچھ کہہ سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ 13 اپریل کو 24 سالہ صدف خادم نے دو روز قبل فرانسیسی باکسر کے ساتھ اپنا پہلا میچ کھیلا اور اسے شکست دی، اپنے ملک میں خواتین کے لیے باکسنگ میں آنے کا راستہ کھولنے والی صدف اس وقت دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں تاہم ان کا یہ سفر آسان نہیں تھا۔

    صدف نے 4 سال قبل باکسنگ شروع کی۔ انہوں نے تربیت حاصل کرنے کے لیے باکسنگ سینٹرز کا رخ کیا تو وہاں موجود تمام سہولیات کو مردوں کے لیے مخصوص پایا تھا۔

    مزید پڑھیں : ایران کی پہلی خاتون باکسر رنگ میں اتر آئیں

    بالآخر جب انہیں ایرانی باکسنگ فیڈریشن کی جانب سے کہا گیا کہ صرف خواتین باکسر ہی انہیں تربیت فراہم کرسکتی ہیں (لیکن ایران میں کوئی خاتون باکسنگ ٹرینر موجود نہیں) تو صدف نے فرانس کا سفر کیا۔

    یہاں انہوں نے ایرانی نژاد باکسنگ ورلڈ چیمپئن مہر منشی پور سے تربیت لینی شروع کردی۔ فرانس منتقل ہونے کے بعد انہیں باکسنگ کا باقاعدہ لائسنس بھی فراہم کردیا گیا جس کے بعد ان کے لیے باقاعدہ میچز میں حصہ لینے کی راہ ہموار ہوئی۔

  • این ٹی ایس کرپشن ریفرنس میں ہارون رشید کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    این ٹی ایس کرپشن ریفرنس میں ہارون رشید کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    اسلام آباد: احتساب عدالت نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس میں کروڑوں روپے کی کرپشن پر ادارے کےسی ای او کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ہونے والی سماعت میں این ٹی ایس کے سی ای او ہارون رشید کی مسلسسل غیر حاضری پر ان کے وارنٹ جاری کرکے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    احتساب عدالت میں ہارون رشید کے خلاف 165 روپے ملین کرپشن کا ریفرنس دائر ہے اور عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا ہے کہ 21 مارچ کوانہیں گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

    عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ملزم کی عدم گرفتاری کی صورت میں تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرائے۔ ہارون رشید سمیت 8 ملزمان پرجعلی کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کر کے گھپلے کرنے کا الزام ہے۔ کیس کی مزید سماعت 21 مارچ کو ہو گی ۔

    نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے سی ای او کے خلاف ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ پہلے بھی این ٹی ایس کے معاملات پراعتراض کیا جاتا رہا ہے۔ سنہ 2017 میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے این ٹی ایس ٹیسٹ میں ناکام طلبہ کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ایف آئی کو 3 ماہ میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ریمارکس دیے کہ 18 ہزار طالب علموں کو داخلہ ٹیسٹ میں یکساں موقع ملا جن میں سے صرف 12طالب علموں نے نتائج کو چیلنج کیا ہے۔

  • عمران خان کے وارنٹ گرفتاری توہینِ عدالت کے تحت جاری کیے، الیکشن کمیشن

    عمران خان کے وارنٹ گرفتاری توہینِ عدالت کے تحت جاری کیے، الیکشن کمیشن

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے ناقابلِ ضمانت ورانٹ گرفتاری توہین عدالت کی کارروائی کے تحت جاری کیے گئے کیونکہ الیکشن کمیشن کے ہائی کورٹ کے برابر کا اختیار ہے۔

    الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نااہلی کیس کی سماعت کے دوران ثابت  کیا  الیکشن کمیشن کے پاس ہائی کورٹ کے برابر کا اختیار ہے جس کے تحت توہینِ عدالت کی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے وکلاء نے وارنٹ پر اپنا مؤقف پیش کیا تاہم اگر یہ اختیار الیکشن کمیشن کے پاس نہ ہوتا تو توہینِ عدالت کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔

    پڑھیں: توہین عدالت کیس، عمران خان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کی شق 10 کےتحت الیکشن کمیشن کواختیار حاصل ہے کہ وہ کیس کی سماعت پر مسلسل غیر حاضر رہنے والے شخص کو نوٹس جاری کرے اور عمل نہ کرنے پر وارنٹ بھی جاری کرے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق دائر کیس کی سماعت ہوئی جس میں 5 رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین کو 26 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

    عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے الیکشن کمیشن کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس حکم نامے کو چلینج کرنے کا اعلان کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ وارنٹ جاری کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس نہیں ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بنکنگ کورٹ سے پرویز رشید کے وارنٹ گرفتاری جاری

    بنکنگ کورٹ سے پرویز رشید کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد:بینکنگ کورٹ نے نادہندگی کیس میں مسلسل غیرحاضری پر وفاقی وزیرِ اطلاعات پرویز رشید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

    اسلام آبادکی بنکنگ کورٹ نے مسلسل غیر حاضری پر وفاقی وزیر پرویزرشید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ، عدالت نے ایس پی آپریشن لاہور اورایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو حکم دیا ہے کہ پرویز رشید کو گرفتارکرکے کورٹ کے روبرو پیش کیا جائے۔

    وارنٹ گرفتاری بنکنگ کورٹ نمبر چار کے جج قیصر نذیربٹ کی جانب سے جاری کئے گئے، پرویز رشید دوکروڑ سولہ لاکھ اکتالیس ہزار روپے کی نادہندگی کیس میں ملوث ہیں۔