Tag: wASEEM

  • پشاورکے نوجوان نے اینٹی بلیو وہیل گیم بنا کرتوڑ نکال لیا

    پشاورکے نوجوان نے اینٹی بلیو وہیل گیم بنا کرتوڑ نکال لیا

    پشاور : بلیو وہیل گیم کی تباہ کن انٹری سے نوجوانوں کو بچانے کیلئے پشاور کا نوجوان میدان میں آگیا، اینٹی بلیو وہیل گیم بنا کرتوڑ نکال لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے ایک ہونہار نوجوان وسیم گل نے دنیا بھر میں دہشت پھیلانے والے گیم بلیو وہیل کا توڑ نکال کر سب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے، یہ کھیل لوگوں کو خود کشی کی طرف مائل کرنے کے حوالے سے مشہور ہے جبکہ نیا کھیل اینٹی بلیو وہیل لوگوں میں جینے کی نئی امنگ پیدا کرتا ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوزعثمان علی سے گفتگو کرتے ہوئے اٹھارہسالہ طالب علم  وسیم گل کا کہنا تھا کہ بیلو وہیل ایک کلر گیم ہے جو لوگوں کو موت کی جانب دھکیلتا ہے۔

    تو میں نے سوچا کیوں نہ ایک ایسا گیم بناؤ ں جو زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرے، تو اسی لئے میں ایک ایپ بنائی ہے، جس کا نام اینٹی بلیو وہیل ہے۔


    مزید پڑھیں: بلیو وہیل گیم پاکستان میں، خیبرپختونخواہ کے دو نوجوان متاثر


    جس میں کہا گیا ہے کہ آپ کی زندگی بہت اہم ہے اس کو ضائع مت کریں، اور اس طرح کے دیگر ٹاسک میں نے اس ایپ میں ڈالے ہیں۔


    مزید پڑھیں: بلیو وہیل گیم کے نام پر لڑکیوں کو ہراساں کرنے کا انکشاف


    پشاور کے نوجوانوں کو بلیو وہیل گیم سے متاثر ہوتا دیکھ کر وسیم نے اس کا حل نکالنے کا فیصلہ کیا، اس کے علاوہ نوجوان وسیم ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے بھی ایپلیکیشن بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

  • قندیل بلوچ کے قتل کی منصوبہ بندی بیرون ملک کی گئی، ملزم وسیم کا انکشاف

    قندیل بلوچ کے قتل کی منصوبہ بندی بیرون ملک کی گئی، ملزم وسیم کا انکشاف

    ملتان : ماڈل گرل قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ،ملزم وسیم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ قندیل کے قتل کی منصوبہ بندی بیرون ملک میں کی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل گرل قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم وسیم نے انکشاف کیا ہے کہ قتل کا منصوبہ بڑے بھائی عارف نے بنایاُ تھا اور کزن حق نواز کو مدد کرنے کا کہا تھا۔

    پولیس زرائع کے مطابق قتل کے وقت عارف اپنے بھائی وسیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا اور فون پر وسیم کو قتل کے لئے ہدایات دیے رہا تھا، پولیس نے عارف کو بھی اعانت قتل کے الزام میں نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی تفتیش کے لیے تھانے طلب

    دوسری جانب معروف ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت کے بعد مفتی عبدالقوی کو ملتان پولیس نے تفتیش کے لیے باضابطہ تھانے طلب کر لیا ہے جبکہ مقتولہ کے بھائی کے ڈی این اے اور پولی گرافک ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار ہے جب کہ دو بھابیوں اور ایک بہن کو بھی شامل تفتیش کیا گیا تھا جنہیں بعد ازاں رہا کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں :  قندیل بلوچ قتل کیس،ملزم وسیم مزید3روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    ۔ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم وسیم تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل میں ہے، ملزم نےغیرت کے نام پر اپنی بہن اور معروف ماڈل قندیل بلوچ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: ماڈل قندیل بلوچ کو قتل کر دیا گیا

    واضح رہے معروف ماڈل اور ممتاز شوبز شخصیت قندیل بلوچ کو اُن کے گھر واقع ملتان میں قتل کردیا گیا ،قندیل بلوچ اپنے والدین سے ملنے گھر آئی ہوئیں تھیں کہ رات سوتے ہوئے اُن کے بھائی نے وسیم نے گلا دبا کر قندیل بلوچ کو ہلاک کرکے گاؤں فرار ہو گیا تھا جہاں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • عزیز بھٹی تھانے میں ملزم کی مبینہ ہلاکت ، ورثا کااحتجاج

    عزیز بھٹی تھانے میں ملزم کی مبینہ ہلاکت ، ورثا کااحتجاج

    کراچی: عزیز بھٹی تھانے میں مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کے خلاف ورثہ کا جناح اسپتال کے باہر شدید احتجاج اورنعرے بازی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وسیم نامی نوجوان کو چند روز قبل عزیز بھٹی تھانے کی پولیس اہلکاروں نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔

    حراست کی دوران ملزم نے سائٹ کے علاقے میں مزید اسلحے کی نشاندہی کی تھی جس کی نبرآمدگی کے لئے پولیس اسے اپنے ہمراہ لئے جارہی تھی کہ راست میں سانس رکنے کے سبب ملزم وسیم جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس نے مقتول کی نعش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں ایم ایل او نے مجسٹریٹ کی عدم موجودگی میں پوسٹ مارٹم کرنے سے انکار کردیا۔

    مقتول کے ورثااسپتال کے باہرجمع ہیں اوران کی جانب سے مطالبہ کیا جارہاہے کہ میت فی الفوران کے حوالے کی جائے۔

    سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے تھانے دار کو معطل جبکہ سب انسپکٹر سمیت 3 سپاہیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔