Tag: WASEEM AKHTAR

  • پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی کو اوطاق کی طرح چلارہی ہے، وسیم اختر

    پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی کو اوطاق کی طرح چلارہی ہے، وسیم اختر

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء اور نامزد میئرکراچی وسیم اختر نے سندھ حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی کو اوطاق کی طرح چلارہی ہے، بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات سے محروم رکھنے کے لیے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نامزد میئرکراچی اور ڈپٹی میئر نے شہر کی ابتر صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو منتخب ہوئے سات ماہ کا عرصہ ہوچکا مگر تاحال اختیارات نہیں دیے گئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے مئیر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری کے طریقہ کار کو تین مرتبہ تبدیل کیا، اس کے علاوہ مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات پر بھی تاخیر کی گئی۔

    الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے باوجود حکومت سندھ نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر ٹرانسفر اور تبادلوں کا سلسلہ جاری رکھا، عدالت کے حکم امتناعی کے باجود میئر کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا گیا۔

    ایم کیو ایم کے رہنماء نے فریال تالپور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’حالیہ دنوں پی پی کی خاتون رہنماء کے دورہِ سوک سینٹر سے نہ صرف عوام کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ اُس روز کے بعد سے کے ایم سی کا کام ٹھپ ہوگیا ہے، بلدیاتی اداروں کے کسی بھی شعبے میں غیر متعلقہ شخصیات کی مداخلت پر عدالت سے رجوع کریں گے‘‘۔

    اس موقع پر نامزد مئیر وسیم اختر سمیت تمام  بلدیاتی نمائندوں نے عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے میئر، ڈپٹی میئر کے چناؤ اور بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات کی منتقلی کے حوالے سے فیصلہ جاری کریں تاکہ شہر میں موجود مسائل کو جلد از جلد حل کر کے عوام کو ذہنی اذیت سے نجات دلواتے ہوئے شہر کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔

  • مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی پاکستان لائے گئے ہیں، وسیم اختر

    مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی پاکستان لائے گئے ہیں، وسیم اختر

    کراچی: ایم کیوایم رہنما وسیم اخترکہتے ہیں مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی پاکستان لائے گئے ہیں، ان کی کوئی اہمیت نہیں ہے نہ تو وہ سیاستدان ہیں اور نہ ہی انہیں سیاست کا کوئی تجربہ ہے،عوام کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

    ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال نہ سیاستدان رہے ہیں نہ ماضی میں ان کا کوئی سیاسی تجربہ ہے، یہ دونوں افراد نہ تو سیاستدان ہیں اورنہ ہی ان کی کوئی اہمیت ہے، اگر وہ پاکستان آنے سے پہلے مشورہ کرتے تو ضروردیتے لیکن اب یہ دونوں پارٹی سے نکل گئے ہیں
    ۔
    وسیم اختر کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال نے اپنے دور میں جو کام کیے وہ کوئی راکٹ سائنس نہیں تھی، شہر میں ہونے والے ترقیاتی کام ٹیم ورک کا نتیجہ تھا ، اس وقت وہ خود مشیر بلدیات تھے، پرویز مشرف کے زمانے میں وسائل فراہم کئے جارہے تھے، اس وقت کوئی بھی ہوتا تو کام کرتا۔

  • پیپلزپارٹی نے شہر کے گٹربند کئے،لائنیں توڑیں، وسیم اختر

    پیپلزپارٹی نے شہر کے گٹربند کئے،لائنیں توڑیں، وسیم اختر

    کراچی : ایم کیو ایم کے رہنماء اور کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہر کے گٹربند کرنا اورپائپ لائنیں توڑنا پیپلزپارٹی کاکام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں مقامی حکومتیں بنی نہیں گٹرلائنوں پرسیاست شروع ہوگئی۔ کراچی میں الیکشن کمیشن کے باہر ایم کیو ایم کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے نامزد میئر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جان بوجھ کر شہر میں سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم تباہ کر رہی ہے.

    وسیم اخترنے دھمکی دی کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو اختیارات نہ دینے والوں کے اختیارات بھی چھین سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اختیارات میں تاخیر کی ذمہ دارالیکشن کمیشن اور سندھ حکومت ہے.

    اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنماء خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کبھی بلدیاتی انتخابات کی حامی نہیں رہی، ایم کیو ایم کے دھرنے میں خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

  • جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، وسیم اختر

    جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، وسیم اختر

    کراچی : میئر کراچی کے لئے ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار وسیم اختر نے پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سمیت تمام جماعتوں کو بلدیاتی امور پر ساتھ چلنے کی دعوت دےدی۔

    پاکستان کے سب سے بڑے شہر کے نامزد میئر وسیم اختر اورڈپٹی مئیر ارشد وہرہ ایم کیو ایم کے سینیئر ڈپٹی کنونیئر ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ لندن سے کراچی پہنچے تو ایئر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

    وسیم اختر ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کے ساتھ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پہنچے، جہاں گلاب کے پھولوں کی اتنی پتیاں نچھاور کی گئیں کہ وسیم اختر چہرہ بچاتے نظر آئے۔

    اس موقع پر اپنے خطاب میں وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سمیت تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

    وسیم اختر کا کہنا تھا ایم کیو ایم آئین کے مطابق بلدیاتی اختیارات حاصل کرنے کے لئے آئینی اور جمہوری جدوجہد کرے گی۔

  • رینجرز نے وسیم اختر کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

    رینجرز نے وسیم اختر کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

    کراچی: رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنماء وسیم اختر کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا.

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنماء وسیم اختر کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کی درخواست دائر کی۔

    درخواست میں پاکستان رینجرز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر نے 29 ستمبر کو ایک ٹی وی شو میں رینجرز پر قربانی کی کھالیں چوری کرنے اور چھیننے کا الزام عائد کیا تھا، وسیم اختر کے بیان سے رینجرز کی ساکھ متاثر ہوئی ہے.

    پاکستان رینجرز نے وسیم اختر کے خلاف ہرجانے کی درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ وسیم اختر کا الزام بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے، وسیم اختر اپنا الزام ثابت کریں ورنہ انہیں رینجرز کو ہرجانے کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

    عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کو 28 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔

  • ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کیخلاف مقدمہ درج، دہشتگردی کی دفعات شامل

    ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کیخلاف مقدمہ درج، دہشتگردی کی دفعات شامل

    کراچی : ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کیخلاف ایک شہری کی درخواست پر رات گئے دوسرا مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا تھانے میں ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    مقدمے میں ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے،لوگوں کو ہنگامہ آرائی پر اکسانے اور انسداددہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔اے آروائی نیوز نے مقدمے کی کاپی حاصل کرلی۔

    کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کےخلاف عام شہری کی درخواست پر پہلا مقدمہ سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کیا گیا، جس میں ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے ،لوگوں کو ہنگامہ آرائی پر اکسانے اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔

    درخواست میں کہا گیاکہ وسیم اختر اپنے بیان سےانتشار پھیلا رہے ہیں ، ایم کیوایم کےرہنما کیخلاف سہراب گوٹھ تھانے میں بھی عام شہری کی درخواست پر دوسرا مقدمہ درج کرلیا۔

    جس میں انسداددہشت گردی ایکٹ، ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں ، مدعی نے درخواست میں کہا کہ وسیم اختر کے میڈیا میں ملک کے حساس اداروں کیخلاف بیان سے عوام کی دل آزاری ہوئی۔