Tag: WASEEM AKHTAR

  • ووٹ کی طاقت سے شہر کی بہتری کے لیےکام کررہے ہیں، مئیر کراچی

    ووٹ کی طاقت سے شہر کی بہتری کے لیےکام کررہے ہیں، مئیر کراچی

    کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں پل کا تعمیراتی کام مکمل کیا جائے، اوطاق کی طرح صوبے اور شہر کو چلایا جا رہا ہے.

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے شفیق موڑاورگجرنالے دورہ کیا اور پل کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور کہا کہ گجر نالے کے اوپر نوے فیصد تجاوزات کو ختم کردیا گیا ہے۔

    اس موقع پرمیئر کراچی نے ہدایت کی کہ ایک ماہ میں پل کا تعمیراتی کام مکمل کیا جائے، 20سے 25 ہزارگاڑیاں شفیق موڑ پل سے گزریں گی

    مزید پڑھیں:گجرنالے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، بھاری مشینری اتار دی گئی، پولیس موجود

    گجر نالے کے دورے کے موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ گجرنالہ برساتی پانی کے گزرنے کے لئےانتہائی اہم ہے، گجر نالے سے اب تک ہزاروں تجاوزات ہٹائی جاچکی ہیں۔

    انہوں انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گجر نالے کے اطراف سڑکوں کی تعمیر کے کام کا آغاز کیا جائے۔

    س سے قبل میئر وسیم اختر نے شہاب الدین مارکیٹ صدر کا دورہ کیا،  دورے کے موقع پر  وسیم اختر کا کہنا تھا کہ  شہاب مارکیٹ کی دکانوں کا قبضہ جلد دے دیا جائے گا، اوطاق کی طرح صوبے اور شہر کو چلایا جا رہا ہے، حکمرانوں کی کرپشن کا وائٹ پیپر جلد سامنےلائیں گے،عوام کے ووٹ کی طاقت پر شہر کی بہتری کے لیے کام کررہے ہی

  • مجھے میرا پاسپورٹ مستقل یا 6 ماہ کے لیے دے دیا جائے، وسیم اختر

    مجھے میرا پاسپورٹ مستقل یا 6 ماہ کے لیے دے دیا جائے، وسیم اختر

    کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نےوسیم اخترکی مستقل بنیادوں پر پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست مستردکرتےہوئےانہیں بیرون ملک جانے کا شیڈول جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میئرکراچی وسیم اختر کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت ہوئی جس میں انہوں نے عدالت سےالتجاکی تھی کہ ان کا پاسپورٹ مستقل یا 6ماہ کےلیے انہیں دےدیاجائے۔

    میئرکراچی نے درخواست میں موقف اختیارکہاکہ تاخیر سے پاسپورٹ ملنے کی وجہ سے وہ ایران نہ جاسکے،تاہم اب انہیں 14سے 17مارچ تک پروگرام میں شرکت کے لیےکوریاجاناہے۔

    انہوں نے درخواست کی کہ ان کا پاسپورٹ ان کو مستقل بنیادوں پر دیاجائے جس پر عدالت نے ریماکس دیےکہ ایسا نہیں ہوسکتا آپ کو جب جاناہے آپ اجازت لےکرجائیں گے۔

    عدالت نے وسیم اخترسے سوال کیاکہ یہ بتائیں کیا آپ سرکاری خرچ پر بیرون ملک جا رہے ہیں؟جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نہیں جہاں سے دعوت نامہ آیا ہےوہی اخراجات دے رہے ہیں،عدالت نے کہا کہ اگرآپ سرکاری خرچ پرجائیں گے تواجازت نہیں دی جائے گی۔

    واضح رہےکہ انسداددہشت گردی کی عدالت نے میئرکراچی کی جانب سے مستقل بنیادوں پر پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست کومستردکردیا۔

  • میئر کراچی نے پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرانے کی تجویز دے دی

    میئر کراچی نے پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرانے کی تجویز دے دی

    جکراچی: پاک بحریہ کی جانب سے یونیورسٹی اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا، جس میں 16 جامعات کی ٹیموں نے حصہ لیا، مئیر کراچی اور گورنر بلوچستان نے تقریب میں شرکت کی. اس موقع پر مئیر کراچی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرایا  جائے میں سیکیورٹی کی ذمہ داری لیتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میرین اکیڈمی کی جانب سےدوسراانٹر یونیورسٹی اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا،جس میں ملک بھر کی 16 جامعات کی ٹیموں نے حصہ لیا، تقریب میں میئر کراچی وسیم اختر اور گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی نے کی شرکت کی.

    اس موقع پر مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ اس قسم کے اسپورٹس ایونٹس کی ملک کو بہت ضرورت ہے، آج پاکستان جس قسم کے حالات سے نبردآزما ہے اس میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے جو اسپورٹس کے ذریعے سے ممکن ہے.

    انہوں نے پاک بحریہ کی خدمات پر ان کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیوی کی امن مشقیں خوش آئند ہیں، جس کے ذریعے سے دشمن کو پیغام گیا ہے، وہ اپنے ناپاک ارادوں سےباز رہے.

    انہوں نے اپنے ارادے کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ پاکستان میرین اکیڈمی کے ساتھ مل کر ایسے مزید ایونٹس کریں گے،تاکہ پر امن پاکستان کے ساتھ پرامن کراچی کی عکس بندی بھی ہو، اس طرح کے اسپورٹس ایونٹس پر زیادہ خرچہ نہیں آتاہے.

    وسیم اختر نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرائیں ، میں پورے ایونٹ کی سیکیورٹی کی ذمے داری لیتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ عالمی کھلاڑی نہ بھی آئیں لیکن پی ایس ایل کا فائنل ملک میں ہی ہونا چاہیے، پاکستان میں خوشیاں بہت کم رہ گئی ہیں گذشتہ روز کا واقعے کی مذمت کرتا ہوں.

    گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس ایونٹس پاکستان میں امن کے قیام میں مددگارثابت ہوں گے.

    ایونٹ میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، اس طرح کے ایونٹس دنیا کو امن کا پیغام دیتےہیں، امن مشقوں میں37 ممالک کی شرکت پاکستان کی جانب سے دنیا کے لئے امن کا پیغام ہے، میں اس حوالے سے پاک بحریہ اور طلبا و طالبات کو مبارک باد دیتا ہوں.

    انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے ریاست کی سر بلندی کے لئے اہم اقدامات کیے ہیں ،پاک افواج کی کاوشوں کی وجہ سے صوبے سے امن وامان کے مسائل تقریباً ختم ہو گئے ہیں، جبکہ صوبے میں تعلیم کا نظام ہم نے بہتر کیا ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ سی پیک دنیا کے دیگر ممالک سے رابطے کا بڑا ذریعہ ہے،جس سے چھوٹے صوبوں میں بھی خوش حالی آئے گی.

  • پابندی کے باوجود غیر ملکیوں کو شکار کا لائسنس دیا جاتا ہے: مئیر کراچی

    پابندی کے باوجود غیر ملکیوں کو شکار کا لائسنس دیا جاتا ہے: مئیر کراچی

    :کراچی: مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ بہترماحولیاتی تبدیلی کے لئے ساحل سمندر کی صفائی کی بہت ضروری ہے، صفائی ماحول پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے.

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ایف اور کے ایم سی کے درمیان ماحولیات میں بہتری کا معاہدہ طے پا گیا ، مئیر کراچی وسیم اخترنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف اور بلدیہ عظمیٰ کے مابین معاہدے کے باعث ماحول میں بہتری آئی گی.

    مئیر کراچی کا کہنا ہے کہ بہتر ماحولیاتی تبدیلی کے لئے ساحل سمندر کی صفائی کی بہت ضروری ہے، صفائی ستھرائی سے ماحول پر خوش گواراثرات مرتب ہوں‌ گے، جہاں سمندری پرندے آتے ہیں، وہاں صفائی ضروری ہے.

    وسیم اختر نے کہا کہ ساحل سمندر پروڈیرے مہمانوں کو بلا کر شکار کھلواتے ہیں، جس کی وجہ سے ماحول میں خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ عوام کے بھرپور تعاون سے سوشل میڈیا کے ساتھ مل کر شکار پر پابندی لگوائیں گے، کیونکہ شکار کی وجہ سے پرندوں کی نسل کشی ہوتی ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ افسوس تواس بات پر ہے کہ پابندی کے باوجود غیر ملکیوں کو شکار کا لائسنس دیا جاتا ہے.

    ملکی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ، لاہور اور کراچی میں سما کی ٹیم پرحملے کی مذمت کرتے ہیں، اللہ پاکستان کو محفوظ رکھے۔

  • مجھے سیکیورٹی کی ضرورت نہیں ہے ‘  میئرکراچی

    مجھے سیکیورٹی کی ضرورت نہیں ہے ‘ میئرکراچی

    کراچی: میئرکراچی وسیم اخترکا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام ساتھ ہیں، شہریوں کی محبت کافی ہے، مجھے سیکیورٹی کی ضرورت نہیں ہے.

    تفصیلات کے مطابق میئرکراچی وسیم اختر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں پیسے کا درست استعمال ہونا چاہئے، ترقیاتی کاموں کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے.

    انہوں نے کہا کہ کوشش ہے یونیورسٹی روڈ وقت سے پہلے مکمل کیا جائے، سندھ حکومت تمام اختیارات اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے، کراچی کے عوام کا پیسہ ہے، میں خود کراچی کا ہوں ، کوئی غلط کام نہیں ہونے دوں گا.

    مئیر کراچی نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام ساتھ ہیں، شہریوں کی محبت کافی ہے ،مجھے سیکیورٹی کی ضرورت نہیں ہے، سندھ حکومت کی خواہش ہے کہ وہ سارے اختیارات اپنے پاس رکھیں ،جبکہ میرے پاس جواختیارات ہیں وہ سب کو پتہ ہے.

    وسیم اختر کا کہنا تھا کہ پانچ فروری کو چھ سال بعد واٹر بورڈ کا ایک اجلاس ہوا ہے،یہ آٹھ سال کا بگاڑ ہے، افراتفری ہے، کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے، مگر ہم ٹھیک کرنے کی کوشش میں ہیں.

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ حساس اداروں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ میئرکراچی وسیم اختر کو متحدہ قومی موومنٹ لندن کے کارکنان کی طرف سے جان کو خطرہ لاحق ہے اس لیے ان کو تحفظ فراہم کیا جائے.

    یہاں‌پڑھیں:وسیم اختر کی جان کو ایم کیو ایم لندن سے خطرہ ہے، حساس ادارے

    بعد ازاں مئیر کراچی وسیم اختر نے بھی سیکیورٹی کے لئے معتقلہ ادارے کو خط لکھا تھا.

    letter

  • کراچی کا پانی اوررقم کہاں جارہی ہے ؟ میئر کراچی کا سوال

    کراچی کا پانی اوررقم کہاں جارہی ہے ؟ میئر کراچی کا سوال

    کراچی: میئرکراچی وسیم اختر نے کہا کہ سپریم کورٹ کےحکم پر الیکشن تو ہوگئے لیکن ہمیں مسائل کے حل کے لئے وسائل نہیں دیے گئے.

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوں لگتا ہے کہ عدالت کے ازخود نوٹس کےذریعےہمارا صوبہ اوروفاق چلےگا،ہم نے زیادہ سے زیادہ مسائل سپریم کورٹ کےسامنے رکھے،انہوں کہا کہ یہ کتنی اذیت ناک صورتحال ہے کہ سپریم کورٹ کےحکم پر الیکشن تو ہوگئے لیکن ہمیں مسائل کے حل کے لئے وسائل نہیں دیے گئے.

    انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ کو میئرکا ماتحت ہونا چاہیے، مئیر کراچی نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ہرپروجیکٹ تاخیرکا شکارہے، جس سے لوگ تنگ آچکے ہیں، لوگوں کی مشکلات ہیں‌کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں‌لے رہی ہیں کیونکہ ان کو ریلیف نہیں‌دیا جا رہا ہے ،ناقص سڑکیں بناکرعوام کا پیسہ ضائع کیاجارہاہے.

    انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے سوال کیا کہ کراچی کے حصے کا آدھا پانی اوراس سے حاصل رقم کہاں جارہی ہے ؟ مئیر کراچی وسیم اختر نے اہلیان کراچی سے وعدہ کیا کہ شہریوں‌ کےمسائل کوسیاست کی نذرنہیں ہونے دوں گا.

  • میئر کراچی کو قبضہ کیے گئے پلاٹ پر داخلے سے روک دیا گیا

    میئر کراچی کو قبضہ کیے گئے پلاٹ پر داخلے سے روک دیا گیا

    کراچی : میئر کراچی وسیم اختر نے شہر قائد کا دورہ کیا۔ اس موقع پرمئیر کو کلفٹن میں قبضہ کئے گئے ایک پلاٹ پر داخل ہونے سے روک دیا گیا، وسیم اختر نے نالے پر قبضہ کی گئی دیواروں کو گرانے کے احکامات جاری کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر شہر قائد کے دورے پر نکلے اورمختلف نالوں کا جائزہ لیا، کلفٹن میں نہر خیام کے نالے پر قبضہ کئے گئے پلاٹ پرمئیر کراچی نے داخل ہونے کی کوشش کی تو ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی گارڈ نے انہیں روک دیا۔ جس کے بعد وسیم اختر نے نالے پر قبضہ کئے گئے پلاٹ کی دیواروں کو فوری طور پر گرانے کے احکامات جاری کردیئے۔

    مئیر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کے نالوں پر بڑ ے بڑے لوگوں نے تجاوزات قائم کر رکھی ہیں، قبضہ مافیا مضبوط ہوتا جارہا ہے۔

    صحافی کی جانب سے میئرکراچی سے گجرنالے پر قائم غریبوں کی بستی توڑ نے کا سوال کیا گیا تو وسیم اختر نے کہا کہ پرانی باتوں کی نہیں آج کی بات کریں۔ اس موقع پر مئیرکراچی ایم کیوایم لندن کے حوالے سے کیے گئے سوال پرگفتگو ختم کرکے چلے گئے، مئیر کراچی کے ہمراہ کے ایم سی کے دیگر افسران بھی مو جود تھے۔

  • اپیکس کمیٹی میں کراچی کی نمائندگی نہ ہونا افسوسناک ہے، وسیم اختر

    اپیکس کمیٹی میں کراچی کی نمائندگی نہ ہونا افسوسناک ہے، وسیم اختر

    کراچی : مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کراچی کے فیصلے کراچی کی نمائندگی کے بغیرکرنا افسوسناک ہے۔ شہرکی بہتری کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کے ہراقدام کا ساتھ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے میئر کو اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں نظر انداز کردیا جاتا ہے جبکہ اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل ہونا چاہئیے۔

    یہ بات انہوں نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، وسیم اختر نے کہا کہ اپیکس کمیٹی میں مئیر کراچی کو بھی نمائندگی دی جائے۔

    مئیر کراچی نے ساتھ ہی کراچی کے لیے کیے جانے والے فیصلوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی بہتری کے لیے وزیر اعلیٰ کے ہر اقدام کا بھر پور ساتھ دیں گے۔

    مئیر کراچی نے شہر میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا اور ائیر پورٹ کے قریب جناح برج اور نیشنل ہائی وے سے منسلک شاہراہ کی استرکاری فروری میں مکمل ہونے کا اعلان بھی کیا۔

  • میئرکراچی وسیم اخترکی نواز لیگ رہنماؤں سے ملاقات

    میئرکراچی وسیم اخترکی نواز لیگ رہنماؤں سے ملاقات

    کراچی : میئر کراچی وسیم اختر نے نواز لیگ سندھ کے دفتر کا دورہ کیا، میئرکراچی کا سینٹرنہال ہاشمی اورامان اللہ آفریدی نے پر تپاک استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق میئرکراچی وسیم اختر کراچی کی تعمیر اور ترقی کے لیے مل جل کر کام کرنے کا عزم لے کر نواز لیگ سندھ کے دفتر پہنچ گئے، جہاں ان کا لیگی رہنماؤں نے پھولوں کے ہار پہنا کراستقبال کیا، وسیم اختر کے ساتھ اظہاراحمد خان،اسلم آفریدی اور ضلع شرقی کے چیئرمین معید انوراوردیگربھی موجود تھے۔

     ملاقات میں میئرکراچی اور نواز لیگ کے رہنماؤں نے کراچی کی ترقی کیلئے مل جل کرکام کرنے کا عزم کیا۔ اس موقع پروسیم اختر کا کہنا تھا کہ مسائل زیادہ ہیں اور وسائل کم لیکن ہمت نہیں ہاروں گا، وزیراعظم کو چاہئے وہ کراچی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے امید ہے وہ اختیارات دلانے میں کردار ادا کریں گے، سینیٹر نہال ہاشمی نے میئر کراچی وسیم اخترکو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    مزید پڑھیں : کراچی کی بہتری کے لیے مل کرکام کریں گے، وسیم اختر و عمران اسماعیل

    انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کی شروع کی جانے والی 100روزہ صفائی مہم کابھی خیرمقدم کرتےہیں، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل اور بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کے حصول کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی طے کرنے کے لیے ہر جماعت سے رابطہ کریں گے۔

    مزید پڑھیں : میئرکراچی وسیم اخترکی شاہی سید سے انکی رہائشگاہ پرملاقات

    خوشی ہے کہ کراچی میں صفائی ستھرائی کے مسئلے پر نواز لیگ سمیت دیگر جماعتیں ایک صفحے پر ہیں۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی نے سابق گورنر سندھ کو ان کی رخصتی کے بعد ان کی پارٹی پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دہشت کی علامت قرار دیا تھا۔ لیکن آج سینیٹر نہال ہاشمی نے اسی پارٹی کے میئر کا استقبال پھولوں سے کیا۔

  • میئرکراچی وسیم اخترکی شاہی سید سے انکی رہائشگاہ پرملاقات

    میئرکراچی وسیم اخترکی شاہی سید سے انکی رہائشگاہ پرملاقات

    کراچی : شہر قائد کے میئر وسیم اختر اے این پی کے مرکزی رہنما شاہی سید کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ اے این پی کے رہنماؤں نے میئر کراچی کا استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی حریف کراچی کے مسائل کے حل کے لئے مل بیٹھے۔ میئر کراچی وسیم اختر اختلاقات کو بالائے طاق رکھ کر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی سید کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

    اس موقع پر اے این پی کے یونس بلوری، امیر نواب، رانا گل آفریدی اور عبدالمالک نے میئر کراچی کا استقبال کیا۔ میئر کراچی وسیم اختر اور اے این پی رہنماؤں کے درمیان بلدیاتی مسائل پر تبادلہ خیال اور شہری مسائل مل کر حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    دونوں پارٹیوں نے باہمی رابطوں کے سلسلے کو برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ساڑھے آٹھ سال ہوگئے، کراچی کی حالت جوں کی توں ہے، ہم ان پر کیسے اعتبار کرلیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں کراچی کا میئر ہوں, میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، تمام اختلافات کو پس پشت ڈال کرسب کو ساتھ لے کر چلوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ میری وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مؤدبانہ گذارش ہے کہ کراچی کے مسائل ہم سب کے سامنے ہیں ہم یہاں سے منتخب ہوکر آئے ہیں، میرے ساتھ اے این پی کے چیئرمین وائس چیئرمین اورکونسلرز بھی ہیں ہم مل کر اس شہر کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں لہٰذا کراچی والوں کو ان کا حق ملنا چاہیئے۔

    وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ساتھ چلنے سے شہر کے مسائل سو فیصد نہ سہی 70 فیصد تو حل ہوں گے ہی انہوں نے کہا کہ کاش کراچی کے کچرے کے مسئلے پر ہی ہم سے مشورہ کرلیا ہوتا ہمارے پاس ٹیم اور وسائل ہیں ہم خود شہر سے کچرا صاف کر سکتے ہیں۔

    علاوہ ازیں وسیم اختر نے پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنما عمران اسماعیل کو بھی ٹیلی فون کیا اور ان سے کراچی کے مسائل کے حل کیلیے تعاون کی درخواست کی۔