Tag: waseem akram

  • ‘عمران خان  قیادت کرنے، لڑنے اور جیتنے کے لیے پیدا ہوا ہے’

    ‘عمران خان قیادت کرنے، لڑنے اور جیتنے کے لیے پیدا ہوا ہے’

    ملک کی سیاسی صورت پر لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم بھی خاموش نہ رہ سکے اور بڑا بیان داغ دیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بولر وسیم اکرم ملکی سیاسی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وسیم اکرم نے کہا کہ عمران خان قیادت کرنے، لڑنے اور جیتنے کے لیے پیدا ہوا ہے، یہ عمران خان کی تقدیر ہے! اور کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ عمران خان عہدہ یا طاقت یا نام کے لیے نہیں لڑ رہا بلکہ وہ اپنی عوام کی نمائندگی کررہا ہے۔

    گذشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجودہ ملکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک اپیل کی تھی۔

    شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ‘پاکستان کے قیام کو74 سال ہوگئے ہیں، خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں کیونکہ ہر عوام کی منتخب کردہ حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا حق ہے۔

    یاد رہے کہ عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر مزید براجمان رہیں گے یا نہیں اس بات کا فیصلہ اتوار 3 اپریل کو عدم اعتماد پر ووٹنگ کے بعد ہوجائے گا۔

  • اظہرالدین کس پاکستانی بالر سے خوفزدہ تھے؟

    اظہرالدین کس پاکستانی بالر سے خوفزدہ تھے؟

    سابق بھارتی کپتان اور مایہ ناز بلے باز محمد اظہرالدین نے کہا ہے کہ انہیں اپنے کیریئر کے دوران پاکستانی بالر وسیم اکرم نے ہمیشہ مشکل میں ڈالا۔

    وسیم اکرم پاکستان کے نامور بالر رہے ہیں جن کے نام سے اپنے وقت کے بڑے بڑے سورما بلے باز کانپتے تھے، سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین نے  بھی اس بات کا برملا اعتراف کیا ہے۔

    مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک پاکستانی صحافی نے سابق بھارتی کپتان وبیٹسمین محمد اظہرالدین سے سوال پوچھا کہ ’’وہ کونسا بالر ہے جس کا سامنا کرنا آپ کو مشکل لگا؟‘‘

    صحافی کے سوال کے جواب میں اظہرالدین نے برملا کہا کہ ’’میں نے اپنے کیریئر میں جن بالرز کا سامنا کیا ان میں سب سے مشکل بالر وسیم اکرم تھے۔‘‘

    اور یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے کہ جب اظہرالدین نے وسیم اکرم کی عظمت کا اعتراف کیا ہو، اس سے قبل دو ہزار سولہ میں بھی دہلی میں ایک کرکٹ تھیم پر مبنی فلم کے آغاز کے موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ میں نے اپنے کیریئر میں وسیم اکرم کو سب سے مشکل بالر پایا ہے۔

    واضح رہے کہ اظہرالدین نے ٹوئٹر پر سوال وجواب کا ایک سیشن رکھا تھا جس میں انہوں نے صارفین کو کہا تھا کہ اگر کسی کو کرکٹ سے متعلق مشورے کی ضرورت ہے تو مجھ سے ایک سوال پوچھیں مجھے جواب دینے میں خوشی ہوگی۔

    اس سیشن کے دوران ہی شیراز حسن نامی ایک صحافی نے اظہرالدین سے یہ سوال کیا تھا۔

  • جاوید میانداد نے پان کھلایا تو کیا ہوا؟؟ دیکھیے وسیم اکرم سے دلچسپ گفتگو

    جاوید میانداد نے پان کھلایا تو کیا ہوا؟؟ دیکھیے وسیم اکرم سے دلچسپ گفتگو

    کراچی : پاکستان ٹیم کے سابق لیجنڈری بالر وسیم اکرم کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین فاسٹ بالرز میں ہوتا ہے، وہ ون ڈے کرکٹ میں500 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بالر تھے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے اس ہیرو نے آے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کی جس میں انہوں نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اپنی زندگی میں پیش آنے والے دلچسپ واقعات بھی شیئر کیے۔

    سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے ساتھی کھلاڑی جاوید میانداد کے حوالے سے بتایا کہ جاوید میانداد میرے محسن ہیں اور ان کی محبت اور شفقت کی وجہ سے مجھے بہت سی کامیابیاں ملیں۔

    پروگرام کے میزبان اور نمائندہ اے آر وائی نیوز شعیب جٹ سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کراچی کے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ پان اور گٹکے سے اجتناب کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بیوی کے انتقال کے بعد میں اپنے بچوں کے ساتھ لاہور سے کراچی آگیا بچے چھوٹے تھے پھر کچھ وقت گزار کے بچوں کو اسکول میں داخلہ دلوایا اور ان کی تمام ذمہ داریاں پوری کرنے کی تگ و دو میں لگا رہا۔

    کراچی اور لاہور کے مختلف کلچر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ایک چیز دیکھ کر مجھے غصہ آتا ہے جب کسی جگہ پر پان اور گٹکے کی پیک کے نشانات دیکھتا ہوں، کچھ لوگ پان کھا کر جگہ جکہ تھوکتے ہیں جو مناسب بات نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جاوید بھائی بھی پان کھاتے تھے اور ایک بار انہوں نے مجھے بھی پان کھلایا تھا جس کو کھا کر مجھے چکر آگئے تھے جبکہ جاوید بھائی پان بہت نفاست سے کھاتے تھے۔

    بھارت میں کھیلی جانے والے کلکتہ میچ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ایک موقع پر ٹنڈولکر کے رن آؤٹ ہونے پر تماشائی غصے میں بے قابو ہوگئے تھے کیونکہ اتفاق سے شعیب اختر ان کے سامنے آگیا تھا اور گیند بھی ڈائریکٹ وکٹوں پر لگی تھی۔

    گراؤنڈ میں لوگوں نے پتھراؤ شروع کردیا بہت مشکل صورتحال پیدا ہوگئی ایسے میں سنیل گواسکر بھائی میرے پاس آئے اور کہا کہ ٹنڈولکر کو واپس بلالو لوگوں پر اچھا اثر پڑے گا تو میں نے کہا کہ نہیں بلاؤں گا اگر امپائر خود کہے گا تو پھر مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

  • سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم آج 54 سال کے ہوگئے

    سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم آج 54 سال کے ہوگئے

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل کی فیورٹ ٹیم کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم آج اپنی 54ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سوئنگ کے سلطان کی پہچان بنانے اور بیٹسمنیوں پر اپنی بولنگ کی دھاک بٹھانے والے پاکستان کے ہیرو کی آج 54ویں سالگرہ ہے تاہم وہ اپنی سالگرہ نہاہت سادگی سے منا رہے ہیں۔

    وسیم اکرم کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مداحوں کی جانب سے ٹوئٹر پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ میری سالگرہ پر محبت بھرے پیغامات بھیجنے کے لئے آپ سب کا شکریہ ، میں نے رواں سال کا تقریبا ایک چوتھائی حصہ قرنطینہ میں گزارا ہے۔

    لہٰذا میں واقعتا نہیں سوچتا کہ اس سالگرہ کو گننا مناسب ہے، لہذا اس بار میں نے مزید ایک سال یعنی 53سال کا ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ یہی منصفانہ عمل ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم 3 جون 1966ءکو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور سے تعلیم مکمل کی۔ وہ بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنیو الے دنیا کے بہترین باؤلر مانے جاتے ہیں۔

  • ہم سب عمران خان کے ساتھ ہیں، وسیم اکرم

    ہم سب عمران خان کے ساتھ ہیں، وسیم اکرم

    کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بالر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک خلیجی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنے کپتان عمران خان کے ساتھ ہیں، لوگوں کو وزیراعظم پر اعتماد برقرار رکھنا چاہیے۔

    وپاکستان کرکٹ ٹیم کے 53 سالہ مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ لاک ڈاﺅن کو چھٹیاں نہ سمجھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کئے رکھیں، سماجی فاصلے کا مقصد کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے جہاں کوششیں جاری ہیں وہی اس کے نئے کیسز بھی سامنے آرہے ہیں اور اب تک ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 15521 ہوگئی ہے جبکہ 343 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

  • وسیم اکرم کی لیکڈ ویڈیو پر شعیب اختر کیا کہتے ہیں؟

    وسیم اکرم کی لیکڈ ویڈیو پر شعیب اختر کیا کہتے ہیں؟

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سابق کپتان وسیم اکرم کی لیکڈ ویڈیو کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے وسیم اکرم کی ویڈیو شیئر کی اور ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میں لیک ویڈیوز کی مخالفت کرتا ہوں تاہم وسیم اکرم نے اس ویڈیو میں جو بات کی، اس کی حمایت کرتا ہوں، تبدیلی ضروری ہے۔

    شعیب اختر نے کہا کہ وسیم اکرم نے ہمیں نئی سوچ اور نیا طریقہ اپنانے کی طرف راغب کرایا۔ شعیب اختر نے وسیم اکرم کی کچھ باتوں پر لا علمی کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ میں سمجھا نہیں، اس سے ان کی کیا مراد ہے؟۔

    سابق کرکٹر وسیم اکرم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    واضح رہے گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کی ایک ویڈیو زیر گردش تھی جس میں وہ ’رگڑا ‘ دینے کی بات کر رہے ہیں۔ وسیم اکرم کی لیک کی گئی ویڈیو میں سابق کپتان نے کسی شخص سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے لیے طریقے اور سوچ بدلنی پڑتی ہے، آپ لوگ کچھ نیا بھی کریں، باتیں بڑی بڑی اور کارکردگی صفر؟

    ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مثبت اور منفی تبصرے کیے جانے لگے، جبکہ ایک بڑا حلقہ کرکٹ کی خامیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وسیم اکرم کی حمایت کررہا ہے۔

  • ملک سے پولیو کے خاتمے کا مشن، لیجنڈ کرکٹر بھی میدان میں آگئے

    ملک سے پولیو کے خاتمے کا مشن، لیجنڈ کرکٹر بھی میدان میں آگئے

    لاہور: ملک سے پولیو کے خاتمے کا مشن لیے لیجنڈ کرکٹر اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے انسداد پولیو مہم کی حمایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم بھی اس بڑے مشن کی تکمیل کے لیے میدان میں آگئے، اور شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملکی شہری پولیو ورکرز سے تعاون کریں۔

    انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز اپنی جان پر کھیل کر اس بیماری کے خاتمے کے لیے کام کررہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اور پورے پاکستان کو پولیو ورکرز پر فخر ہے، جو اپنی جان پر کھیل کر ملک کو پولیو سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ لیجنڈ کرکٹر اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم ملک میں فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کا انسداد پولیو مہم کا افتتاح

    واضح رہے کہ صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں پولیو مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔

    خیال رہے کہ رواں برس ملک بھر میں پولیو کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب تک سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 100 ہوگئی ہے، یہ شرح سنہ 2015 سے بھی زیادہ ہے جب ملک میں 54 پولیو کیسز رپورٹ کیے گئے۔

  • وسیم اکرم کرکٹ کے بعد اب کہاں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے؟

    وسیم اکرم کرکٹ کے بعد اب کہاں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے؟

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کرکٹ کے بعد اب اداکاری کے میدان میں قسمت آزمائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم کرکٹ کے میدان میں کامیاب اننگز کھیلنے کے بعد اب اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کے ساتھ اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہے ہیں۔

    گلف نیوز کے مطابق وسیم اکرم نے اداکاری میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے پاکستان کے نامور مزاحیہ اداکار فیصل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی کامیڈی فلم ”منی بیک گارنٹی“سائن کی ہے۔

    یہ فیصل قریشی کی بھی بطور ہدایت کار یہ پہلی فلم ہے، فلم میں سابق کھلاڑی اپنی اندر چھپے اداکاری کے جوہر جوہر دکھائیں گے، مداحوں کا فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔

    فلم”منی بیک گارنٹی“ میں مرکزی کردار فواد خان اداکریں گے جب کہ میکال ذوالفقار، وسیم اکرم اور شنیرا اکرم فلم میں مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔

    واضح رہے کہ اداکار فیصل قریشی نہ صرف فلم کی ہدایات دیں گے بلکہ فلم کی کہانی بھی انہوں نے ہی تحریر کی ہے اور فلم کے پروڈیوسر بھی وہ خود ہیں۔

    فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے ماہ نومبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا جب کہ یہ فلم اگلے سال 2020 میں ریلیز کی جائے گی۔

  • شاہین آفریدی محنتی کھلاڑی ہے، یہ خوبی اسے کامیابی تک لے جائے گی، وسیم اکرم

    شاہین آفریدی محنتی کھلاڑی ہے، یہ خوبی اسے کامیابی تک لے جائے گی، وسیم اکرم

    لندن : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے شاہین آفریدی کو مستقبل کا اسٹار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین محنت کرنے والا اور جلد سیکھنے والا کھلاڑی ہے۔

    یہ بات انہوں نے لندن میں مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی، سوئنگ کے سلطان شاہین آفریدی کی بالنگ سے بہت متاثر نظر آئے، ان کا کہنا تھا کہ محنت کرنے کی یہ خوبی اسے کامیابی تک لے جائے گی۔

    اپنے انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی ، شاہین شاہ آفریدی اگلی نسل کے فاسٹ باولرز کیلئے مشعل راہ ہیں ،وہ محنت کرنے والا اور جلد سیکھنے والا ہے اور یہ خوبی اسے کامیابی تک لے جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ شاہین وکٹ حاصل کرنے والا باؤلر ہے اور ورلڈ کپ سے پہلے سے سب یہ بات جانتے ہیں تاہم اسے شرو ع سے کیوں نہیں کھلایا گیا یہ میری سمجھ سے باہر ہے۔

    اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ مجھے پرفارمنس پر بہت خوشی ہو رہی ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ صرف آغاز ہے مجھے وسیم اکرم اور وقار یونس جیسا بننے کیلئے بہت محنت کرنا ہوگی اور آگے جانا ہوگا۔

    مزید پڑھیں: شاہین آفریدی نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019میں نوجوان فاسٹ باؤلر نے مجموعی طور پر 16 وکٹیں حاصل کیں، لارڈز کے میدان میں قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلادیش کے خلاف بھی شاندار باؤلنگ کر کے پہلے اپنا ریکارڈ توڑا اور پھر عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    شاہین آفریدی نے اپنی شاندار کارکردگی سے بنگلادیش کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر ورلڈ کپ میں بہترین کم عمر باؤلر کا اعزاز اپنے نام کیا۔

  • فتوحات غلطیاں چھپا دیتی ہیں، غلطیوں سے سبق حاصل کرنا ہوگا: وسیم اکرم

    فتوحات غلطیاں چھپا دیتی ہیں، غلطیوں سے سبق حاصل کرنا ہوگا: وسیم اکرم

    لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی فیلڈنگ میں کافی پرابلم ہیں، فتوحات غلطیاں چھپا دیتی ہیں، غلطیوں سے سبق حاصل کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ میں کافی پرابلم ہیں، کیچز کا مسئلہ حل کرنا ہوگا، ہماری فیلڈنگ کا ہمیشہ مسئلہ رہا ہے، پلیئرز کو پر اعتماد ہونا پڑے گا، جنوبی افریقہ کے خلاف مجموعی طور پر پاکستان ٹیم کے فیصلے شاندار تھے۔

    سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ تنقید کا بہترین جواب کارکردگی ہے، لوگوں کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ لارڈز نہیں لاہور میں کھیل رہے ہیں، ورلڈ کپ میں 14 کیچز ڈراپ کئے ہیں، یہ چیز نظر انداز نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ہر کسی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے کو سراہا، سینئر پلیئر کو ڈراپ کرنا مشکل ہوتا ہے، حارث سہیل کو اپنا نیچرل گیم کھیلنے کی چھٹی دی گئی، بابر اور اوپنرز نے بھی اچھا کھیلا۔

    سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ فخر زمان کے کھیل میں بہتری آرہی ہے، وہ وکٹ پر رکنا سیکھ رہا ہے، بابر اعظم پچاس کو سو میں تبدیل کریں، وہاب ریاض نے دو سال بعد شاندار کم بیک کیا، وہاب نے 142کی رفتار سے بولنگ کی۔

    ’بھارت سے ہار کے بعد اتنا دباؤ تھا خودکشی کا سوچ رہا تھا‘

    انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو لینتھ بہتر کرنا ہوگی، 1992میں بھی ہمارے میچ سے قبل نیوزی لینڈ کوئی میچ نہیں ہارا تھا، برمنگھم میں ڈھائی سو کا اسکور اچھا ہوگا، امید ہے ٹیم وکٹ کو اچھی طرح پرکھے۔

    سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا وننگ کامبی نیشن کافی اچھا رہا، کپتان کو عماد وسیم کی جگہ خود کو بیٹنگ پر آنا چاہئے تھا، فینز کو خوش دیکھ کر بہت اچھا لگا، سب یہاں پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے موجود تھے، ٹیم نے تمام تنقید کا بہترین جواب دیا۔