Tag: waseem akram

  • سال کی سب سے بہترین پاکستانی سیلفی

    سال کی سب سے بہترین پاکستانی سیلفی

    سابق پاکستانی فاسٹ بالر وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ شنیرا کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان کے ساتھ ملاقات کی۔

    گزشتہ دنوں وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ شنیرا  کے ہمراہ عمران خان اور ریحام خان سے ان کی ریہائش گاہ پر ملاقات کی، وسیم اکرم جو کہ کہی بھی اپنی سیلفی لینے میں نہیں ہچکیچاتے ہیں وسیم اکرم نے عمران خان سے ملاقات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملاقات میں لی جانے والی سیلفی ٹوئٹ کی جس میں تمام احباب کے چہروں پر مسکراہٹ واضح دیکھائی دیتی ہے۔

    ماضی کے دونوں سابقہ فاسٹ بالرز ایک بار پھر اسی طرح مسکراتے ہوئے دیکھائے دیئے جسے ساتھ کھیلتے ہوئے وہ مسکراتے تھے۔

     

    وسیم اکرم نے ہمیشہ اپنی کامیابی کا کریڈٹ عمران خان کو دیا ہے، اس پوسٹ کو عمران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے اپنے آفیشل اکاونٹ پر بھی پوسٹ کیا۔

     

    What happens when the legends of 1992 get together after a long time? A selfie of epic proportions of course. It's so... Posted by Imran Khan (official) on Thursday, June 11, 2015

  • مایہ ناز کوہ پیما مائیک ہورن کی  پاکستان آمد

    مایہ ناز کوہ پیما مائیک ہورن کی پاکستان آمد

    کراچی : سوئٹزر لینڈ کے مایہ ناز کوہ پیما مائیک ہورن پاکستان پہنچ گئے ، تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے دس ممالک کا دورہ کرنے کے بعد سوئٹزر لینڈ کے مایہ ناز کوہ پیما مائیک ہورن پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔

    ان کے دو ساتھی فریڈ روش اور کے بی راچن بھی ان کے ہمراہ ہیں،  مائیک ہورن پاکستان کی بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کریں گے۔

    وہ اس سے قبل جرمنی، پولینڈ، لیتھونیا، لتویا، روس، قازقستان، ازبکستان، تاجکستان، کرگستان، اور چائنا کا سفر کرنے کے بعد پاکستان پہنچے ہیں۔

    مائیک ہورن نے پاکستان میں حفاظتی انتظامات کی فراہمی کے سلسلے میں پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم کا خاص طور سے شکریہ ادا کیاہے۔

    مائیک ہورن کا شمار دنیا کے مایہ ناز کوہ پیماؤں میں ہوتا ہے انہوں نے ان ممالک کا دورہ کیا ہے جودنیا کی ایکوئٹر لائن میں آتے ہیں۔  

    اس کے علاوہ مائیک ہورن نے نارتھ پول میں ساٹھ روز کا سفر بھی طے کیا ہے، انہوں نے اپنے  کیریئر کا آغاز دنیا کے خطرناک ترین جنگل ایمزون میں سفر طے کر کے کیا۔

    یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مائیکل ہورن 2011 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں انڈین ٹیم کی منجمینٹ میں بھی شامل تھے، یاد رہے کہ مذکورہ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم فاتح قرار پائی تھی۔

     

    اس کے علاوہ مائیک ہورن 2014 میں برازیل میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ جیتنے والی جرمن کی ٹیم کی مینجمنٹ کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔

    جبکہ بھارت میں ہونے والی آئی پی ایل کرکٹ لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈر کی ٹیم مینجمنٹ میں بھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں، یاد رہے کہ اس آئی پی ایل کا فائنل بھی کولکتہ نائٹ رائیڈر کی ٹیم نے جیتا تھا۔

  • دبئی: مایہ نازکرکٹرز پر مشتمل ’ماسٹرز چیمپیئن لیگ ‘آئندہ سال ہوگی

    دبئی: مایہ نازکرکٹرز پر مشتمل ’ماسٹرز چیمپیئن لیگ ‘آئندہ سال ہوگی

    دبئی: ماسٹرز چیمپیئن لیگ (ایم سی ایل) آئندہ سال دبئی میں منعقد ہوگی، تفصیلات کے مطابق کھیلوں کا سامان بنانے والی کمپنی جی ایم اسپورٹس کے زیر اہتمام آئندہ سال فروری میں ماسٹرز چیمپیئن لیگ (ایم سی ایل)کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

    اس ایونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ ٹورنامنٹ میں دنیا بھر کے90 لیجنڈ ریٹائرڈ کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں، ٹورنامنٹ کا ہر میچ 20 اوورز پر مشتمل ہوگا۔

    مذکورہ لیگ خلیجی ریاستوں میں مختلف مقامات پر کھیلی جائے گی، ایک ٹیم 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی،ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کھلاڑی کا کرکٹ سے ریٹائر ہونا ضروری ہے۔

    ماسٹرز چیمپیئن لیگ (ایم سی ایل)کی ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے دس سال کیلئے منظوری دیدی ہے، جبکہ ٹورنامنٹ آرگنائزر جی ایم اسپورٹس انٹر نیشنل کرکٹ کاؤنسل کے قوانین پر عمل درآمد کے پابند ہونگے۔

    اس سلسلے میں دبئی میں چار روز قبل ایک تعارفی تقریب منعقد کی گئی، جس میں پاکستانی لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کے علاوہ برائن لارا، ایڈم گلکرسٹ، گراہم گوچ ، ایلن بارڈراور دیگر نامور کھلاڑی بھی موجود تھے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ساؤتھ افریقہ کے جیک کیلس نے بھی لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

    ماسٹرز چیمپیئن لیگ (ایم سی ایل)کے آرگنائزرز کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ دبئی کے ساحل پر وسیم اکرم، برائن لارا، ایڈم گلکرسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

    یہ میچ ایم سی ایل کے حوالے سے ایک مہم کا حصہ تھا، ٹورنامنٹ کا آغاز 16 فروری سے ہوگا اور اس لیگ کے میچز دبئی  ابوظہبی، اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

  • ڈریم کرکٹر وسیم اکرم 49 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

    ڈریم کرکٹر وسیم اکرم 49 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مایہ نازباؤلر وسیم اکرم آج انچاس برس کے ہو گئے، آپ 3 جون 1966ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔

    وسیم اکرم زیادہ وکٹیں حاصل کرنیوالے کھلاڑی ہیں انہوں نے 356 ون ڈے میچزمیں 502 وکٹیں حاصل کیں۔ وسیم اکرم مئی 2003ء کو کرکٹ کی دنیا میں 19 برس تک شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعدریٹائرہوگئے۔

    وسیم اکرم نے کرکٹ کا آغاز اسلامیہ کالج لاہور سے کیا اوراوپننگ بالر اور ہارڈ ہٹر بیٹسمین کی حیثیت سے دھوم مچا دی ،وسیم اکرم نے اٹھارہ سال کی عمر میں راولپنڈی میں پہلی بار فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی جبکہ تئیس نومبر انیس سو چوراسی کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا۔

    انیس سو بیانوے میں پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے میں وسیم اکرم نے اہم کردارادا کیا جبکہ انگلینڈ کے خلاف فائنل میں مین آف دی میچ قرار پائے،ڈریم کرکٹر کا خطاب پانے والے وسیم اکرم نے ایک سو چار ٹیسٹ میچوں اور تین سو چھپن او ڈی آئی میں پاکستان کی نمائندگی کی

    آج کل انڈین پریمئیر لیگ میں شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈر کے باؤلنگ کوچ ہیں۔

  • مایہ نازباؤلر وسیم اکرم کے گھر بیٹی کی ولادت

    مایہ نازباؤلر وسیم اکرم کے گھر بیٹی کی ولادت

    پاکستان کے مایہ ناز کرکٹراورسابق کپتان وسیم اکرم ایک پیاری سے بیٹی کے باپ بن گئے ہیں۔

    بچی کی ولادت انکی دوسری بیوی شنیرا اکرم سے ہوئی ہے اور دونوں اس نعمت کو پاکر بے پناہ مسرور ہیں۔

    شنیرا نے اپنی بیٹی کو آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جنم دیا ہے جہاں وسیم اکرم اپنی اہلیہ کے ساتھ مقیم ہیں۔

    وسیم اکرم کے اپنی سابقہ اہلیہ ’ہما‘ سے بھی دو بیٹے ہیں، ہما اکتوبر 2009 میں انتقال کرگئیں تھیں۔

    وسیم اکرم نے آسٹریلوی نژاد شنیرا سے گزشتہ سال اگست میں شادی کی تھی۔

    Aiyla Akram