Tag: waseem badami

  • سمیع خان کا اصل نام کیا ہے؟ وہ ایوارڈ شوز میں کیوں نہیں جاتے؟

    سمیع خان کا اصل نام کیا ہے؟ وہ ایوارڈ شوز میں کیوں نہیں جاتے؟

    کراچی: معروف اداکار سمیع خان نے وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے دلچسپ جوابات دیے اور مداحوں کو اپنے بارے میں بہت کچھ بتایا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار سمیع خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جواب دیے۔

    سمیع خان نے بتایا کہ ان کا پورا نام منصور اسلم خان نیازی ہے لیکن طویل ہونے کی وجہ سے اس نام کو مختصر کر کے انہوں نے سمیع خان کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ عیسیٰ خیل سے تعلق رکھتے ہیں۔

    ایک سوال پر سمیع خان کا کہنا تھا کہ کراچی کی فلم و ڈرامہ انڈسٹری نے وقت کے ساتھ ساتھ خود کو بہتر کیا، اس کے مقابلے میں لاہور کی انڈسٹری جمود کا شکار ہوگئی۔

    معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں ان کے خیالات سے کوئی سروکار نہیں، وہ ان کے ساتھ کام ضرور کر رہے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ وہ ان کے نظریات سے متفق ہوں۔

    سمیع نے کہا کہ ان کے خیال میں اختلاف رائے رکھنا اچھی بات ہے تاہم اسے دوسروں پر تھوپا نہیں جانا چاہیئے۔

    اس سوال پر کہ ایوارڈ شوز میں دھاندلی ہوتی ہے یا نہیںِ، سمیع نے کہا کہ وہ ایوارڈ شوز میں جاتے ہی نہیں ہیں۔ ان کے لیے سب سے بڑا ایوارڈ مداحوں کی محبت ہے۔

    سیاسی حالات کے بارے میں اظہار رائے کرتے ہوئے سمیع خان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں جہاں اس قوم نے اتنے لوگوں کو بار بار موقع دیے ہیں تو وزیر اعظم عمران خان کو بھی ایک اور موقع ملنا چاہیئے۔

  • الیکشن میں شکست سے تجربہ حاصل ہوا، کچھ لوگ ساتھ چھوڑ گئے، مصطفیٰ کمال

    الیکشن میں شکست سے تجربہ حاصل ہوا، کچھ لوگ ساتھ چھوڑ گئے، مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے  چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ الیکشن میں شکست کی وجہ سے  تجربہ حاصل ہوا، کچھ لوگ ہمارا ساتھ چھوڑ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش کے کٹہرے میں میزبان وسیم بادامی نے مصطفیٰ کمال سے سوالات کیے۔

    ایک سوال کے جواب میں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ کچھ معاملات ایسے ہوتے ہیں جن کی وجہ سے مقتدر حلقوں سے بات کرنی پڑتی ہے، الیکشن میں شکست کے حوالے سے انیس ایڈوکیٹ نے جو بیان دیا وہ اُن کی ذاتی رائے تھی، میں لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔

    پی ایس پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ انیس ایڈوکیٹ سے کئی ماہ سے ملاقات نہیں ہورہی، ڈاکٹر صغیر بھی پارٹی اجلاسوں میں شرکت نہیں کررہے جس کی وجہ میرے علم میں نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں: امید ہےآرٹی ایس نظام اس بار خراب نہیں ہوگا‘ مصطفیٰ کمال

    یہ بھی پڑھیں: ایوان میں بیٹھنے والے کراچی کی بات نہیں کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

    اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن ہارنے کے بعد جو تجربہ ہوا شائد وہ پہلے نہ ہوتا، لوگوں نے ہمیں ووٹ دیے اور ہم فتح حاصل نہ کرسکے یہ ایک طویل بحث ہے جسے پیچھے چھوڑ کر اب آگے بڑھنا ہے ساتھ ہی مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا کہ الیکشن میں شکست کے بعد کچھ لوگ ہمیں چھوڑ گئے ،مصطفیٰ کمال

    ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 30 ہزار لوگ مروانے والے کہتے ہیں کہ ہمارے پاس گٹر لائنوں کا اختیار نہیں، ان لوگوں نے 11 الیکشن مہاجر سیاست کے نام پر جیتے مگر آج بے اختیار بن کر گھومتے ہیں۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ حماد صدیقی میری نظر میں دہشت گرد نہیں بلکہ اصل مجرم بانی ایم کیو ایم ہیں، بلدیہ فیکٹری میں ہونے والی آتشزدگی کی رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ آگ حادثے کی صورت میں لگی۔

  • ڈبلیو بی بائی ہیمانی: وسیم بادامی نے اسکن کیئر پراڈکٹس متعارف کرادیں

    ڈبلیو بی بائی ہیمانی: وسیم بادامی نے اسکن کیئر پراڈکٹس متعارف کرادیں

    کراچی: اے آر وائی نیوز کے اینکر وسیم بادامی نے صحت مند رہنے کے لیے ہربل مصنوعات پر مبنی اپنا برانڈ ’ڈبلیو بی بائے ہیمانی‘ لانچ کردیا۔ وسیم کہتے ہیں کہ ہمارا مقصد عوام کو صحت مند اور خوبصورت طرزِ زندگی کی فراہمی ہے۔

    وسیم بادامی کے برانڈ کی افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ محمد زبیر‘ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ‘ مئیر کراچی وسیم اختر، ایم کیو ایم پاکستان کے رٍہنما فاروق ستار سمیت مختلف سیاسی شخصیات‘ تاجررہنما اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

    اس موقع پر اینکر وسیم بادامی کہتے ہیں کہ ہربل برانڈ کی لانچنگ لوگوں کو صحت مند اورخوبصورت طرز زندگی کی فراہمی ہے‘ دیگر مصنوعات کے نقصانات بے پناہ ہیں لہذا بہتری اسی میں ہے کہ اپنی اسکن کا خیال رکھنے کے لیے ہربل مصنوعات استعمال کی جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہیمانی گروپ کا انتخاب اس لیے کیا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ یہاں سے ہمیں خالص ترین اشیا ملیں گی جن سے ہمارے صارفین کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوگا۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ہربل مصںوعات کی مانگ بڑھ گئی ہے اور اب پاکستان میں بھی اس کا رحجان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے صارفین اس حوالے سے دھوکہ نہ کھائیں اور معیاری اسکن کیئر پراڈکس ہی استعمال کریں۔

    تقریب میں وسیم بادامی نے جنید جمشید اور امجد صابری کو خراج تحسین بھی پیش کیا‘ جنید جمشید کو یاد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ’’ میں بتا نہیں سکتا کہ اس پراڈکٹ کی لانچنگ کے پیچھے ان کا کتنا بڑا ہاتھ ہے‘ اس کی لانچنگ میں ان کا کردار ایک دو نہیں بلکہ سو فیصد ہے۔

    ڈبلیو بی بائی ہیمانی نامی یہ پروڈکٹس آج سے آن لائن دستیاب ہیں، اورجلد ہی کراچی کے اوشیئن مال اورلکی ون مال میں ان کا اسٹاک فراہم کردیا جائے گا۔ عنقریب پورے ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی یہ پروڈکٹس دستیاب ہوں گی۔

  • وسیم بادامی کو سالگرہ مبارک

    وسیم بادامی کو سالگرہ مبارک

    اے آروائی نیوز کے معروف اینکر وسیم بادامی آج اپنی 32ویں سالگرہ منارہے ہیں‘ وسیم 7 فروری 1985 میں کراچی میں پیدا ہوئے تھے‘ انہوں نے 2006 میں اے آروائی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔

    سینئر اینکرپرسن وسیم بادامی نے سن 2006 میں اے آروائی نیوز سے بطور نیوز کاسٹر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا‘ اپنی صلاحیتوں اور اے آروائی نیوز کی اپنے ادارے سے وابستہ افراد پربھروسا کرنے کی پالیسی کی بنا پر وسیم جلد ہی ٹاک شو میں میزبانی کے فرائض انجام دینے لگے ‘ ان کے شو کا ’نام الیونتھ آور ود وسیم بادامی‘ ہے۔

    wasim-badami-post-1

    رات گیارہ بجے نشر ہونے والے اس شو میں وسیم بادامی انتہائی مشکل سوال اتنے معصومانہ انداز میں پوچھتے ہیں کہ سامنے والا جواب دیے بغیر نہیں رہ سکتا‘ ان کی نرم طبعیت اور سیاست کے گرم موضوع جیسا یہ نرم گرم ٹاک شو اپنے آپ میں انفرادیت رکھتا ہے اور ان کے مخصوص انداز کے مداح ان کا شو انتہائی پسندیدگی سے دیکھتے ہیں۔

    وسیم بادامی اس کے علاوہ اے آروائی نیوز کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے متعلق خصوصی ٹرانسمیشن ’ہرلمحہ پرجوش‘ میں بھی میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہیں ‘ جسے کرکٹ کے ناظرین بے پناہ پسند کرتے ہیں۔

    wasim-badami-post-2

    ماہِ رمضان میں اے آروائی ڈیجیٹل سے نشرہونے والی خصوصی ٹرانسمیشن ’شانِ رمضان‘ کی میزبانی کا شرف بھی وسیم بادامی کو حاصل ہے اور اس ٹرانسمیشن کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ناظرین پسند کرتے ہیں اوراپنے سحرو افطار کے روح پرور لمحات میں اے آروائی ڈیجیٹل کے ہمراہ گزارتے ہیں۔

    wasim-badami-post-3

    وسیم بادامی پاکستان کی اب تک کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فلم وار میں نیوز ہوسٹ کا مختصر کردار بھی ادا کرچکے ہیں۔

    وسیم بادامی نہ صرف ایک قابل نیوزہوسٹ ہیں بلکہ وہ ایک انتہائی خوش الحان ثنا خوان بھی ہیں اور شانِ رمضان ٹرانسمیشن کے دوران کبھی کبھی ذکر ِ رسول ﷺ کرکے اپنی آواز کا سحر جگاتے ہیں۔

    آج اے آروائی نیوز کے مارننگ شو کی میزبان صنم بلوچ نے ان کی سالگرہ کے موقع پرخصوصی شو کا اہتمام کیا ہے جس میں وسیم کے ساتھ سرعام کے مشہورزمانہ ہوسٹ اقرارالحسن بھی شریک ہیں‘ شو میں وسیم نے اپنی زندگی سے متعلق انتہائی دلچسپ اعترافات کیے ہیں اور کئی اہم گوشوں کو اپنے مداحوں کے سامنے آشکار کیا ہے۔

     

  • ایم کیو ایم کی تقسیم سے پیپلزپارٹی کراچی کی طاقت بنےگی، وزیراعلیٰ سندھ

    ایم کیو ایم کی تقسیم سے پیپلزپارٹی کراچی کی طاقت بنےگی، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بانی ایم کیوایم کے خطاب پر پابندی ہے، اجازت کیسے دے سکتےہیں، جو بھی گورنر آئے اپنی آئینی حدود میں رہے تو اعتراض نہیں ہوگا، ایم کیو ایم کی تقسیم سےپیپلزپارٹی کوسیاسی فائدہ ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا، مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نئے ڈی جی رینجرز کے ساتھ ورکنگ ریلیشن اچھے ہیں، انور مجید کے دفتر پرچھاپے کی مجھےاطلاع نہیں تھی، معاملہ عدالت میں ہےہم نےعدالت پر چھوڑ دیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیوایم کی پارٹی اگرآئینی حد میں رہے گی توجلسہ کرسکتی ہے، آئین کی حدود میں ہرسیاسی جماعت کوسیاست کی اجازت ہونی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری نظریں آئندہ انتخابات پرہیں، آصف زرداری، بلاول بھٹو الیکشن لڑکرپارلیمنٹ میں آرہے ہیں، جوغلط کام کرےگا بلاول بھٹو اس کی اینٹ سےاینٹ بجاسکتےہیں، ایم کیو ایم کی تقسیم سےپیپلزپارٹی کوسیاسی فائدہ ہوگا کراچی کےلوگوں کوایک متبادل دینا ہے، کراچی میں پیپلزپارٹی ایک طاقت بنےگی۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایڈوائس لیتاہوں لیکن ہدایات میں دیتاہوں، سندھ کےدیہی علاقوں کےحالات پنجاب کےدیہی علاقوں سےبہترہیں، موجودہ حکومت نےتھرمیں ترقیاتی کام کیے، تھرمیں ارباب غلام رحیم نےکوئی کام نہیں کرایا، موجودہ وفاقی حکومت پنجاب کی نسبت سندھ کو کم فنڈ دیتی ہے، وفاق میں جب ہم تھے توسب کو برابری کی سطح پرفنڈز دے رہے تھے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امیدہےڈاکٹرعاصم جلد ضمانت پررہا ہوجائیں گے،ڈاکٹرعاصم کوایک کیس میں ضمانت مل گئی ہے۔

    راؤ انوار کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ انکوائری ہوئی اورانہیں پھربحال کیا گیا، کبھی نہیں کہارکن اسمبلی کی گرفتاری کیلئےاسپیکرسےاجازت لینی چاہیے، راؤانوارنےغلطی کی اورانہیں سزابھی ملی، راؤانوارکی معطلی کےبعدافسران کوپتہ چل گیاکہ سزاہوسکتی ہے، اےڈی خواجہ اچھےافسرہیں،ان کیخلاف کبھی کوئی بات نہیں سنی۔

  • ایم کیو ایم لندن کوئی جماعت نہیں، خواجہ اظہار

    ایم کیو ایم لندن کوئی جماعت نہیں، خواجہ اظہار

    کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اور متحدہ پاکستان کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ پرویز مشرف ایم کیو ایم کو ریسکیو کررہے ہیں یا پھر ہم اسٹیبلشمنٹ کا سہارا تلاش کررہے ہیں، ایم کیو ایم وہی ہے جو پاکستان میں کام کررہی ہے تاہم ایم کیو ایم لندن نام کی کوئی جماعت نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام الیونتھ آر میں میزبان وسیم بادامی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کیا۔ خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف سے دبئی میں ملاقات ہوئی تھی اُس وقت وہاں اُن کے رفقاء بھی موجود تھے۔

    انہوں نے کہا کہ سابق صدر کی اپنی جماعت کے لوگ پارٹی کے لیے صحیح کام نہیں کرسکے اور وہ یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے تھے کہ شاید ایم کیو ایم پاکستان میں کوئی جگہ خالی ہے تاہم اگر متحدہ میں کوئی پوسٹ نکلی تو اُسے اندر سے ہی پُر کیا جائے گا۔

    اپوزیشن لیڈر سندھ نے کہا کہ دبئی میں ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے غلط خبریں پھیلا کر ایم کیو ایم پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ایسے خبروں سے ہمارے مخالفین فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ’’مشرف صاحب کی ہمدردیاں ہمارے ساتھ ہیں جس کے جواب میں ہم بھی اُن کا دل سے احترام کرتے ہیں تاہم ایسی کوئی صورتحال نہیں کہ انہیں پارٹی کی سربراہی دی جائے‘‘۔

    ایک سوال کے جواب میں خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ ’’ایم کیو ایم صرف وہی ہے جو پاکستان سے چلائی جارہی ہے، ایم کیو ایم لندن کوئی جماعت نہیں،  23 اگست کے بعد سے ہم بہت مضبوط ہوئے ہیں اور ہمارے ووٹرز سپوٹرز و اراکین اسمبلی سیاسی تبدیلیوں کو محسوس بھی کررہے ہیں‘‘۔

    کراچی میں ہونے والی حالیہ چاکنگ کے حوالے سے خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ ’’22 اگست کے بعد بہت سارے لوگوں نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کی کوشش کی جس میں سندھ حکومت بھی شامل ہے، حالیہ چاکنگ یا بینرز کے حوالے سے سندھ سرکار سے مطالبہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے‘‘۔

    ایم کیو ایم کے رہنماء نے کہا کہ ’’ہماری کسی ادارے سے کوئی لڑائی نہیں تاہم سیاسی آزادی ملنا ہمارا حق ہے، کچھ لوگ اس چاکنگ اور بینرز سے اپنی خواہش پوری کرنا چاہتے ہیں تو کریں ایم کیو ایم پاکستان پہلے سے زیادہ مضبوط ہے‘‘۔

  • ’پاکستان زندہ باد‘ پر قائم ہوں، بابر غوری

    ’پاکستان زندہ باد‘ پر قائم ہوں، بابر غوری

    کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری نےکہا ہے کہ  قائد ایم کیو ایم سےپاکستان زندہ باد کہنے پر  معذرت نہیں کی بلکہ تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر معافی مانگی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماء بابر غوری نے اے آئی وائی الیونتھ آر کے میزبان و صحافی وسیم بادامی کو قائد ایم کیو ایم سے معذرت کرنے کے حوالے سے ایک میسج بھیجا ہے۔

    جس میں بابر غوری کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ’’قائد ایم کیو ایم سے پاکستان زندہ باد کہنے پر معذرت نہیں کی بلکہ تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر معذرت کی تھی، پاکستان زندہ باد کہنے پر آج بھی قائم ہوں‘‘۔

    بابر غوری کا کہنا ہے کہ ’’متحدہ کے نظم و ضبط کے حساب سے ہمیں ٹوئٹ کرنے سے قبل پارٹی قیادت کو آگاہ کرنا پڑتا ہے تاہم اس حوالے سے میں نے پارٹی قیادت کو بغیر اطلاع دئیے ٹوئٹ کیا جس پر مجھے معافی مانگنی پڑ گئی‘‘۔

    بابر غوری نے مزید کہا ہے کہ’’میں نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ دل سے کہا ہے اور اُس نعرے پر تاحال قائم بھی ہوں کیو نکہ پاکستان کی وجہ سے ہی میری پہچان ہے‘‘۔

    پڑھیں:  دھمکیوں سے نہیں ڈرتی، سید اور شیرنی ہوں، ارم عظیم فاروقی

    واضح رہے ایم کیو ایم کی مستعفی رکن اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ’’بابر غوری کی جانب سے پاکستان زندہ باد کہنے کے بعد قائد ایم کیو ایم سے معذرت طلب کی گئی ہے‘‘۔

  • شان رمضان : ماہ مقدس میں اے آر وائی کی خصوصی نشریات

    شان رمضان : ماہ مقدس میں اے آر وائی کی خصوصی نشریات

    کراچی : رمضان المبارک کے مقدس  مہینے میں اے آر وائی ڈیجیٹل  کی جانب سے اپنے ناظرین کیلئے خصوصی پروگرام پیش کئے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق  اے آر وائی ڈیجیٹل نے اپنے ناظرین کیلئے ماہ  رمضان کی رحمتوں اور برکتوں کو سمیٹنے کیلئے خصوصی نشریات  کا اہتمام کیا ہے، ہماری خصوصی ٹرانسمیشن اے آر وائی کے تمام چینلز پر مختلف اوقات میں براہ راست نشر کی جائیں گی، جو ہر مسلمان کے جذبہ ایمانی کو اجاگر کرنے کا  سبب ھوگی۔

    اس مشہور زمانہ ٹرانسمیشن شان رمضان کی میزبانی مشہور و معروف نعت خواں جنید جمشید اور نامور اینکر وسیم بادامی ہونگے۔

    شان سحر ٹرانسمیشن روزانہ رات دو بجے شروع ہوگی جبکہ شان افطار ٹرانسمیشن کا آغاز دوپہر دو بجے ہوگا، شان رمضان ٹرانسمیشن میں مختلف پروگرامز پیش کئے جائیں گے جن میں کوئز شو، روزہ کشائی، کوکنگ مقابلے نعت خوانی اور بہت سی معلوماتی باتیں پیش کی جائیں گی۔

    نیکی سیگمنٹ  کے میزبان معروف اینکر اقرار الحسن ہونگے جو ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں گے جو ضرورت مند افراد کی مدد کرتے ہیں۔

    ندا یاسر پیر سے جمعہ صبح نو بجے گڈ مارننگ پاکستان کا رمضان اسپیشل شو کریں گی، جبکہ پاکستان کا سب سے بڑا گیم شو جیتو پاکستان اس بار رمضان میں خصوصی انعامات کے ساتھ پیش کیا جائے گا، جس میں 50 کاریں 500 موٹر سائیکلیں، 300 تولہ سونا اور دیگر کیش پرائزز کے علاوہ بے شمار قیمتی تحائف بھی شراکاء کو  دیئے جائیں گے۔

    جیتو پاکستان پورے رمضان روزانہ شام 7:30 بجے نشر کیا جائے گا، اے آر وائی نیوز کی سحری ٹرانسمیشن میں خصوصی پروگرام شان سحر میں معروف علمائےکرام نےناظرین کو دینی معلومات فراہم کریں گے ،معروف نعت خواں حمدو نعت کے گلدستے پیش کریں گے ۔

    اے آروائی نیوز کی سحری ٹرانسمیشن کےخصوصی پروگرام شان سحر کا آغاز حمد باری تعالی سےکیا جائے گا شرکا ء کےلئےسحری کا خصوصی انتظام کیا جائے گا، علمائے کرام  ناظرین کو دین سے متعلق راہنمائی فراہم کریں گے جبکہ اس دوران سوال و جواب کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

    ناظرین کے لئے اے آر وائی نیوز کی خصوصی سحری ٹرانسمیشن شان سحر رمضان کے اختتام تک جاری رہے گی۔ سحری ٹرانسمیشن میں صنم بلوچ میزبانی کے فرائض انجام دیں گی، جس میں مقابلہ نعت خوانی کے ذریعے ملک بھر کے نعت خوانوں کی چھپی ہوئی آوازوں کو سامنے لایا جائے گا۔

    جبکہ اے آر وائی زندگی میں ملک کے معروف شیف سادات ماہ رمضان میں لائف استائل کچن کے نام سے خصوصی کوکنگ شو پیش کریں گے، جس میں سحر وافطار کے صحت مند کھانوں اور دیگر مزے مزے کی ڈشز تیار کی جائیں گی۔

    اس کے علاوہ اے آر وائی زندگی میں عید کے حوالے سے خصوصی شو۔ عید سب کیلئے، بھی پیش کیا جائے گا، جس میں بحریہ ٹاؤن لاہور کی جانب سے لاکھوں روپے کے بے شمار قیمتی تحائف  کے علاوہ ملے گا صرف ایک ہزار روپے میں ایک کروڑ روپے کا اپنا گھر،  اس پروگرام کے میزبان مشہور زمانہ کامیڈین نسیم وکی ہونگے۔

  • ایم کیوایم مخالف رویے کے پیچھے کوئی خفیہ ہاتھ نہیں، راؤانور

    ایم کیوایم مخالف رویے کے پیچھے کوئی خفیہ ہاتھ نہیں، راؤانور

    کراچی: ایس ایس پی ملیرراؤ انور ایک بار پھر ایم کیو ایم کے خلاف ایکشن میں آگئے، راؤ انور کو پارٹی کے خلاف متنازعہ پریس کانفرنس کے الزام میں معطل کیا گیا تھا۔

    راؤ انور اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ ہاور میں کہا کہ اگر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین بذاتِ کود کراچی آکرانہیں توپ کا نشانہ بنائیں تو وہ راضی ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے جس طرح کی سزا انہیں دینے کا کہا ہے کہ اگر وہ خود آکر ایسا کریں تو ان کے بچے الطااف حسین کو معاف کردیں گے۔

    پروگرام کے میزبان وسیم بادامی کے اصرار پر انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے خلاف پریس کانفرنس انہوں نے اپنے طور پر کی اور اس کے پیچھے کوئی خفیہ ہاتھ نہیں ہے۔

    ایس ایس پی راؤ انوار نے یہ بھی کہا ہے کہ ذوالفقارمرزا اپنے بیٹے سے ریتی بجری چوری کرواتے تھے انہوں نے گڈاپ ٹاؤن میں زمینوں پرقبضے کرائے۔

    راؤ انوار نے یہ دعویٰ  بھی کیا کہ اگران کا کسی بھی زمین پرقبضہ ثابت ہوجائے تو وہ پولیس کی نوکری چھوڑدیں گے۔