Tag: washing machine

  • دنیا کی سب سے چھوٹی واشنگ مشین کی ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے

    دنیا کی سب سے چھوٹی واشنگ مشین کی ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے

    بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے انتہائی مہارت سے کام لیتے ہوئے دنیا کی سب سے چھوٹی واشنگ مشین بنا لی ہے، جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

    غیر میڈیا رپورٹس کے مطابق سیبن ساجی نامی ایک ہندوستانی شہری نے منی ایچر انجینئرنگ کی مہارت سے کام لیتے ہوئے دنیا کی سب سے چھوٹی واشنگ مشین بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

    اس مشین کی پیمائش صرف 1.28 انچ بائی 1.32 انچ بائی x 1.52 انچ ہے، گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیق کی ہے کہ سیبن ساجی کی واشنگ مشین دنیا کی سب سے چھوٹی مشین ہے۔

    ریکارڈ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے سیبن ساجی کو یہ دکھانا پڑا کہ اس کی واشنگ مشین باقاعدہ طور پر فعال ہے اور ایک مکمل سائیکل چلا سکتی ہے، یعنی دھونا، کھنگالنا اور گھمانا۔

    مرغی پہلے آئی یا انڈا؟ صدیوں پرانے سوال کا جواب مل گیا! دلچسپ تحقیقاتی رپورٹ

    ساجی کو واشنگ مشین کی پیمائش کے لیے خصوصی ڈیجیٹل کیلیپرز کی ضرورت تھی، اس مشین کا وزن صرف اعشاریہ 88 اونس ہے، یعنی دو اوریو کوکیز سے قدرے زیادہ۔

  • واشنگ مشین سے کھیلتے بچے کی خوفناک ویڈیو

    واشنگ مشین سے کھیلتے بچے کی خوفناک ویڈیو

    ویسے تو کھیل کود اور شرارتوں میں بچوں کا کوئی ثانی نہیں لیکن بعض اوقات یہ شرارتیں اور کھیل وبال جان بھی بن جاتی ہیں، والدین کو اپنے ایسے بچوں پر کڑی نگاہ رکھنی چاہیے۔

    کچھ ایسا ہی ایک خوفناک واقعہ بھارت میں ہوا جہاں تقریباً تین سالہ بچہ اپنے بھائی کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ وہ شرارت کرتے ہوئے واشنگ مشین میں جاکر بیٹھ گیا اور پھر دوسرے بچے نے بٹن گھما کر اسے چلادیا۔

    سوشل میڈیا پر یہ خوفناک ویڈیو وائرل ہو گئی، اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگ خوف اور حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو ہمیں سبق دیتی ہے کہ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کا ہر لحاظ سے خیال رکھیں کیونکہ ذرا سی بھی لاپرواہی سے بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔

  • چلتی واشنگ مشین میں کودنے والا بچہ ہلاک

    چلتی واشنگ مشین میں کودنے والا بچہ ہلاک

    نیوزی لینڈ میں ایک کم عمر بچہ چلتی ہوئی واشنگ مشین کے اندر پھنس کر ہلاک ہوگیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ فرنٹ لوڈ واشنگ مشین جس کا دروازہ سامنے کی طرف ہوتا ہے بچوں کے لیے ایک خطرہ ہے۔

    نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پیش آنے والے اس واقعے کی زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں شام 5 بجے ایک بچے کے واشنگ مشین سے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔

    پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر بچے کو اسپتال منتقل کیا لیکن وہ دم توڑ گیا، بچہ مشین کا دروازہ کھول کر اس وقت اس کے اندر داخل ہوگیا جب مشین چل رہی تھی۔

    واقعے کے بعد اہل علاقہ سوگوار ہوگئے اور والدین کے دکھ میں شریک ہونے کے لیے ان کے گھر پر جمع ہوئے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ فرنٹ لوڈ واشنگ مشین جس کا دروازہ سامنے کی طرف ہوتا ہے بچوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، اس طرح کی واشنگ مشین بچوں میں تجسس پیدا کرتی ہے اور وہ اسے دیکھنے کے لیے اس کے اندر کود جاتے ہیں۔

    اندر جانے کے بعد وہ پھنس سکتے ہیں اور ان کا دم گھٹ سکتا ہے یا کوئی بڑا لاعلمی میں مشین چلا سکتا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں ہر سال 5 سال سے کم عمر 3 ہزار کے قریب ایسے بچوں کو اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا جاتا ہے جو واشنگ مشین سے کسی حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں والے گھر میں ایسی واشنگ مشین رکھتے ہوئے اہل خانہ کو بہت محتاط رہنا چاہیئے، انہیں چاہیئے کہ لانڈری روم کا دروازہ مستقل بند رکھیں اور استعمال کے وقت بھی نہایت دھیان سے کپڑے دھوئیں۔

  • محبوب کی شادی رکوانے کے لیے خاتون نے رشتے دار بچہ مشین میں ڈال کر قتل کردیا

    محبوب کی شادی رکوانے کے لیے خاتون نے رشتے دار بچہ مشین میں ڈال کر قتل کردیا

    نئی دہلی: بھارتی پنجاب میں ایک خاتون نے اپنے سابق محبوب کی شادی رکوانے کے لیے اس کا رشتہ دار بچہ واشنگ مشین میں ڈال کر قتل کردیا۔

    بھارتی پنجاب میں پیش آنے والے اس ہولناک واقعے میں ابتدائی طور پر پولیس کو بچے کی گمشدگی کی اطلاع دی گئی۔ پولیس کو بتایا گیا کہ مذکورہ بچہ ادھیراج اپنی والدہ اور بڑے بھائی کے ساتھ اپنے رشتہ داروں کے گھر آیا تھا جہاں 22 دسمبر کو اس کے انکل کی شادی ہونے والی تھی۔

    اہلخانہ کو بچے کی غیر موجودگی کا احساس ہوا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے مذکورہ علاقے کی سیکیورٹی فوٹیج چیک کی تو علم ہوا کہ شادی کے ہنگاموں میں بچہ اپنے بھائی اور ایک اور چھوٹی بچی کے ساتھ پڑوس میں چلا گیا تھا۔

    فوٹیج سے یہ بھی پتہ چلا کہ پڑوسی کے گھر کے اندر جانے والے بچے 3 تھے، تاہم واپس آنے والے بچے صرف 2 تھے۔ پڑوس میں ایک اکیلی خاتون کافی عرصے سے رہائش پذیر تھیں۔

    پولیس نے فوری طور پر مذکورہ مکان پر چھاپہ مارا جہاں تھوڑی ہی دیر میں انہوں نے واشنگ مشین میں کپڑوں کے ڈھیر کے نیچے سے بچے کا مردہ جسم برآمد کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ادھیراج کا وہ انکل جو جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والا تھا، پڑوسی خاتون کا سابق محبوب تھا اور اس کی شادی رکوانے کے لیے خاتون نے یہ مذموم حرکت کی۔

    ملزمہ نے پولیس کی حراست میں اعتراف کیا کہ اس نے بچے کو مشین میں ڈالا، اس کا ڈھکن بند کیا اور مشین چلا دی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ پر قتل کی دفعات عائد کی گئی ہیں اور جلد اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

  • دبئی : واشنگ مشین میں پھسنے کے باعث چار سالہ بچہ ہلاک

    دبئی : واشنگ مشین میں پھسنے کے باعث چار سالہ بچہ ہلاک

    عجمان : اماراتی عجمان میں مقیم چار سالہ بچے نے خود کو واشنگ مشین میں بندکرلیا جس کے باعث وہ مشین کے اندر ہی دم توڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کے علاقے ال روادا میں واقع بنگلے میں چار سالہ اماراتی  بچہ واشنگ مشین میں پھسنے کے باعث ہلاک ہوگیا۔

    اماراتی خببر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ بنگلے میں متاثرہ بچہ اپنے دادی اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ رہائش پذیر تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ کھیلتے کھیلتے اچانک لانڈری میں چلا گیا اور خود کو مشین میں بند کرلیا۔

    پولیس کی تحقیقات کے مطابق جس واشنگ مشین میں‌ بچہ بند ہوا تھا وہ خودکار کار طریقے سے چلتی ہے، اسی لیے مشین کا دروازہ بند ہوتے ہی گرم پانی آنا شروع ہوگیا اور مشین بھی چلنے لگی جس کے باعث بچے کی موت واقع ہوگئی۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کچھ دیر گزرنے کے بعد والدہ نے بچے کو واشنگ مشین میں دیکھا تو مشین کا دروازہ توڑ کر بچے کا باہر نکالا اور اسپتال لے کر گئے تاہم بچہ جانبر نہ ہوسکا۔

    عجمان پولیس کے ڈائریکٹر کرنل یحییٰ خلف ال متروشی کا کہنا تھا کہ بچے کی موت سے متعلق ہمیں اسپتال انتظامیہ نے اطلاع دی تھی۔

    کرنل یحییٰ خلف المتروشی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ والدین اور سرپرست بچوں پرہمیشہ نظر رکھیں تاکہ ایسے افسوس ناک حادثات کو رونما ہونے سے روکا جاسکے۔

    مزید پڑھیں : شارجہ : رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 7 سالہ بچہ ہلاک

    یاد رہے کہ دو قبل متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے علاقے القولایا میں واقع کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر بھڑکنے والی آگ کی لپیٹ میں آکر 7 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا تھا۔

    مزید پڑھیں : سوئمنگ پول میں ڈوب کر طالب علم جاں بحق، والد کا اسکول انتظامیہ کے خلاف مقدمہ

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ شارجہ کے نجی تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم چار سالہ طالب علم 14 نومبر بروز بدھ اسکول کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تھا۔

  • الٹراسونک وویوز سے کپڑے دھونے والی ڈیوائس تیار کرلی

    الٹراسونک وویوز سے کپڑے دھونے والی ڈیوائس تیار کرلی

    کراچی: ٹیکنالوجی کی دنیا نے خواتین کو ایک اور خوشخبری دے دی، اب خواتین کے لیے کپڑے دھوناآسان ہوں گے۔

    بھاری بھرکم واشنگ مشین اورہاتھ سے کپڑے دھونے کے زمانے پرانے ہوگئے جی ہاں جرمن ماہرین نے صابن جتنی دیوائس تیار کرلی ہے جو چند منٹوں میں ہی کپڑے چمکا دے گی۔

    ڈولفی نامی یہ ڈیوائس کسی بھی واش بیسن یا برتن کو واشنگ مشین میں تبدیل کردے گی، یہ ڈیوائس جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو پانی میں ڈیٹرجنٹ کے ساتھ ڈالتے ہی الڑاسونک وویز خارج کرتی ہے اور کپڑوں کو گہرائی تک صاف کرتی ہے۔

    ڈولفی کسی بھی قسم کے کپڑوں کی دھلائی کے لیے کار آمد ہے، ڈولفی کو بیگ میں رکھ کر ٹریولنگ کے دوران بھی ساتھ لےجایا سکتا ہے، ہاتھ میں سما جانے والی یہ ڈیوائس سو ڈالر میں رواں سال فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

  • خواتین اب کپڑے دھونے کے ساتھ وڈیوگیم بھی کھیلیں گی

    خواتین اب کپڑے دھونے کے ساتھ وڈیوگیم بھی کھیلیں گی

    تائی پے: عام طور پر بچے وڈیو گیم شوق سے کھیلتے ہیں مگر اب خواتین بھی اس سے لطف اندوز ہوسکیں گی اور کام کاج کے دوران کھیل کے دوران ان کا وقت ضائع نہیں ہوگا۔

    تائیوان کی طالبہ لی ویی چن نے ایک ایسی واشنگ مشین ایجاد کی ہے جس میں خواتین کپڑے دھونے کے ساتھ ساتھ وڈیو گیم بھی کھیل سکیں گی، طالبہ نے اپنی اس واشنگ مشین کا نام امیوزمنٹ واشنگ مشین یعنی تفریحی واشنگ مشین رکھا ہے، اس واشنگ مشین کا اوپری حصہ ایک روایتی وڈیو گیم مشین کی طرح ہے اور نچلے حصے میں واشنگ مشین نصب ہے، اس واشنگ مشین کو وڈیو گیمز کی طرح ہی تین سکے ڈال کر چلایا جاسکتا ہے اور اگر کوئی گیم کا اصل اختتام ہونے سے قبل ہار جائے گا تو مشین نہ صرف گیم کھیلنا بلکہ کپڑے دھونا بھی بند کردے گی اور اسے دوبارہ سے چلانے کے لیے سکے ڈالنا پڑیں گے ۔