Tag: WASHINGTON DC

  • دورہ امریکا، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی  واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے

    دورہ امریکا، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے

    واشنگٹن : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے، جہاں وہ امریکی ہم منصب، مشیرقومی سلامتی اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کریں گے، دورے کا بنیادی مقصد سفارتی ذرائع بروئے کار لا کر کشیدگی کا خاتمہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی دورہ امریکا کے دوسرے مرحلے میں واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے، پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

    دورے کے دوران وزیرخارجہ امریکی ہم منصب، مشیرقومی سلامتی اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کریں گے جبکہ ارکان امریکی کانگریس وسینیٹ اور پاکستان کاکس کی”کوچیئر”سے بھی ملیں گے۔

    وزیرخارجہ امریکی حکام سے ملاقاتوں میں باہمی تعلقات مزید مستحکم بنانے پربات کریں گے اور وسیع ، طویل مدتی اور پائیدار شراکت داری کی اہمیت پر زور دیں گے۔

    وزیرخارجہ کی میڈیااورپاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہے، وہ دورے کے دوران مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اورخطے میں امن پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

    شاہ محمودقریشی کے دورے کا بنیادی مقصد سفارتی ذرائع بروئے کار لاکر کشیدگی کا خاتمہ، اختلافات اور تنازعات کے حل پرسفارتی کاوشوں کی حمایت کرنا ہے۔

  • واشنگٹن میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال، معمولات زندگی متاثر

    واشنگٹن میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال، معمولات زندگی متاثر

    واشنگٹن: امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب آگیا، سیلاب سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوگئے، وائٹ ہاؤس کے تہہ خانے میں بھی پانی بھر گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ سڑکوں میں پانی بھرنے سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔

    اس دوران 15 گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں جن میں سوار افراد کو امدادی کارکنوں نے بچا لیا۔ مسلسل بارشوں کی وجہ سے فلڈ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ صدارتی محل وائٹ ہاؤس کے تہہ خانے میں بھی پانی بھر گیا ہے۔

    امریکی موسمیاتی ادارے کے مطابق ریاست ورجینیا کے علاقے آرلنگٹن میں صبح 9 سے 10 بجے تک تقریباً 5 انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی۔

    حکام کے مطابق واشنگٹن کے میٹرو اسٹیشنز میں بھی سیلابی پانی داخل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے میٹرو سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔ بارش کے باعث کئی عجائب گھر اور دیگر عمارتیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

  • چیری بلاسم  فیسٹیول ، واشنگٹن کی فضا چیری بلاسم سے مہک اٹھی

    چیری بلاسم فیسٹیول ، واشنگٹن کی فضا چیری بلاسم سے مہک اٹھی

    واشنگٹن : چیری بلاسم کے درختوں نے واشنگٹن کو جیسے گلابی چادر میں لپیٹ لیا ہے۔ یہاں چیری بلاسم فیسٹول منایا جا رہا ہے۔ شہر بھر میں چیری بلاسم کی پارٹیاں اپنے شباب پر ہیں اور دنیا بھر کے سیاح اس گلابی واشنگٹن کے دیدار کے لیے یہاں پہنچے ہوئے ہیں۔

    c2

    cherry

    جس طرح بہار کا تصور رنگ، خوشبو اور پھولوں کے بغیر نامکمل ہے ، اسی طرح واشنگٹن میں بہار کا موسم چیری بلاسم فیسٹیول کے بغیر ناتمام تصور کیا جاتا ہے جو پوری دنیا میں واشنگٹن کی پہچان بن چکا ہے۔

    c6

    c5

    واشنگٹن کی فضا چیری بلاسم سے مہک اٹھی، چیری بلاسم فیسٹول کے موقع پر واشنگٹن میں ہرسال ہزاروں سیاح ، اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ شرکت کے لیے آتے ہیں اور وہ اپنا کچھ وقت پھولوں سے لدے ہوئے چیری کے درختوں کے نیچے راہداریوں پر چہل قدمی کرتے ہوئے گذارتے ہیں۔

    c7

     

    واشنگٹن میں دریائے پوٹامک کے کنارے لگے چیری کے یہ درخت مارچ کے آخر اور اپریل کے شروع میں پوری آب و تاب سے اپنی بہار دکھاتے ہیں، چیری کے درختوں کی یہ خوبصورتی دس سے 14 روز کی ہوتی ہے۔ اور واشنگٹن میں انہی دنوں میں چیری بلاسم فیسٹیول منا کر بہار کا استقبال کیا جاتا ہے۔

    c3

    c9

    چیری بلاسم پریڈ

    چیری بلاسم فیسٹیول کا ایک خوبصورت حصہ چیری بلاسم پریڈ ہوتی ہے جس میں امریکہ کے مختلف ادارے اور سکولز کے بچے ثقافتی طائفوں کی صورت میں حصہ لیتے ہیں۔ اس پریڈ میں امریکہ کی مختلف ریاستوں کے رنگ نمایاں کیے جاتے ہیں۔ امریکہ کے علاوہ یہاں دیگر بہت سے ملکوں کی روایات دیکھنے کو ملتی ہیں۔ جبکہ اس پریڈ میں ایک خاص حصہ چیری کے درختوں کو واشنگٹن کا حصہ بنانے والے جاپانیوں کی شرکت بھی ہے۔

    c8

    خیال رہے چیری کے یہ درخت 1912ءمیں جاپانی حکومت کی جانب سے امریکہ کو جذبہ ِ خیر سگالی کے تحت بطور تحفہ بھیجے گئے۔ جس کا مقصد جاپان اور امریکہ کی دوستی کو مضبوط کرنا تھا۔

  • کولمبیا کا امریکی فوجیوں کے ہاتھوں مبینہ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیق کا فیصلہ

    کولمبیا کا امریکی فوجیوں کے ہاتھوں مبینہ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیق کا فیصلہ

    بوگوٹا: کولمبین حکومت نے امریکی فوجیوں اورٹھیکیداروں کی جانب سےبچوں پر مبینہ جنسی تشدد کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ایک رپورٹ کے مطابق امریکی فوجیوں نے مبینہ طورپر53 کم سن بچوں کو مبینہ طور پرزیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان واقعات کو فلمایا بھی گیا ہے اوران کی ویڈیوز بھی فروخت کی گئی ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعات میلگر اورگراردوت نامی قصبے میں پیش آئے ہیں۔

    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میلگر نامی قصبے میں ایک امریکی کانٹریکٹر اور سارجنٹ نے سال 2007 میں 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    دوسری جانب کولمبیا کے انسانی حقوق کے محتسب نے ان الزامات کو رد کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ واشنگٹن کی جانب سے کولمبیا کو ملٹری اور سفارتی سطح پر منشیات اور مسلح جدوجہد کے خاتمے لئے کئی ملین ڈالر کی امداد فراہم کی جانے والی ہے۔

    گزشتہ ماہ کولمبیا کے شہربوگوٹا میں امریکی سفارت خانےنے کہا ہے کہ وہ امریکی افسران کی جانب سے جنسی تشدد کے ان الزامات کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔