Tag: Washington

  • بھارت کی جانب سےمذاکرات کےمنتظرہیں، سرتاج عزیز

    بھارت کی جانب سےمذاکرات کےمنتظرہیں، سرتاج عزیز

    واشنگٹن : مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہےکہ بھارت کی جانب سےمذاکرات شروع کئےجانےکےمنتظرہیں، افغانستان میں امن ہونے تک پاکستان پرامن نہیں ہوگا۔

    یہ بات انہوں نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھاکہ پرامن افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے.

    پاکستان اوراقوام متحدہ افغانستان میں امن کیلئےمذاکرات کررہےہیں، سرتاج عزیز کا کہنا تھاکہ امریکا پاکستان اور بھارت کے لئے دفاعی پالیسی میں توازن کو مدنظررکھے.

    ایٹمی کمانڈ اینڈکنٹرول کی حفاظت کیلئےغیرمعمولی اقدامات کئےجس کایورپ بھی معترف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں.

    دہشت گردحملےبہت حد تک کم ہوگئےہیں اور غیر رجسٹرڈ مدارس بند کئےجارہےہیں۔ مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین کےتعاو ن سےتوانائی کے منصوبوں پرگوادرمیں کام جاری ہے۔

     

  • نیب کیخلاف وزیراعظم کا بیان صرف دھوکہ ہے،  بلاول بھٹو زرداری

    نیب کیخلاف وزیراعظم کا بیان صرف دھوکہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

    واشنگٹن : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیب کے خلاف وزیراعظم کا بیان ایک دھوکے کے برابرہے۔

    سندھ میں چھاپےصوبائی افسران کی گرفتاری اس کی واضح مثال ہیں، یہ بات انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کہی، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نیب،ایف آئی اے اوردیگر ادارے صرف سندھ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کچھ ماہ سے تما م ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ ہر ادارے کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔

    سندھ میں ہونے والی چڑھایوں کانوازشریف کے وزیروں نے بڑھ چڑھ کردفاع کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو مقدس گائے نہ سمجھتے ہوئے سب کااحتساب کیا جائے، احتساب کےنام پرہمیشہ پیپلزپارٹی کےخلاف انتقامی کارروائیاں ہوئیں.

  • پاکستان کو ایف سولہ کی فروخت پر بھارت کو تشویش نہیں ہونی چاہیئے، پینٹاگون

    پاکستان کو ایف سولہ کی فروخت پر بھارت کو تشویش نہیں ہونی چاہیئے، پینٹاگون

    واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایف 16 لڑاکا طیاروں کی فروخت پر بھارت کو تشویش نہیں ہونی چاہیئے۔

    خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق یہ بات پینٹاگون کے پریس سیکرٹری پیٹرو کک نے میڈیا کو دی گئی ایک بریفنگ میں کہی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایف 16طیاروں کی فروخت سے بھارت کوکوئی تشویش نہیں ہونی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کو حتمی شکل دینے سے قبل خطے کی سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ پیٹرو کک کا کہنا تھا کہ امریکا کے دونوں ممالک کے ساتھ الگ الگ نوعیت کے تعلقات ہیں۔

    ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو اضافی ایف 16طیاروں کی فروخت سے پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف جاری لڑائی کےلئے استعدادکار میں اضافہ ہوگا اور اس سے بھارت کو کسی تشویش میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے۔

  • سعودیہ اورامارات داعش کے خلاف امریکا کا ساتھ دیں، ایش کارٹر

    سعودیہ اورامارات داعش کے خلاف امریکا کا ساتھ دیں، ایش کارٹر

    برسلز: امریکی وزیردفاع ایش کارٹر نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ امارات بھی داعش مخالف کارروائیوں میں امریکی اتحاد کا ساتھ دیں گے۔

    برسلز میں نیٹو حکام سے ملاقات کے بعدجاری بیان میں امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اپنی خصوصی ٹاسک فورس کو داعش کے خلاف شامی اپوزیشن کی مدد اور الرقہ شہر کا قبضہ واگزار کرانے کے لئے بھیجیں گے۔

    ایش کارٹر نے بتایا کہ امریکہ موقع اور وسائل فراہم کرےگا تاکہ الرقہ شہر سمیت شام کے دیگر علاقوں کو داعش کے چنگل سے آزاد کرایاجاسکے۔

    اس سےقبل ایش کارٹر نے متحدہ عرب امارات کے عہدیداروں سے ملاقات کی تھی جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای نے امریکی قیادت میں داعش کے خلاف اپنے فضائی حملے دوبارہ شروع کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

  • امریکی قوم اسلام اورمسلمانوں کےکردارسےناواقف ہے،  بارک اوباما

    امریکی قوم اسلام اورمسلمانوں کےکردارسےناواقف ہے، بارک اوباما

    واشنگٹن: امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ کو متحد کرنے میں مسلمانوں کے کردار پر مسلم کمیونٹی کا شکر گزار ہوں، امریکی قوم اسلام اورمسلمانوں کےکردارسےناواقف ہے۔

    یہ بات انہوں نے بالٹی مور کی مسجد میں مسلم کمیونٹی سے ملاقات کی۔ امریکی صدر باراک اوباما بالٹی مور کی مسجد میں پہنچ گئے جہاں انہوں مذہبی آزادی کے آئینی حق پر آواز بلند کی۔

    اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ امریکامیں مسلمانوں سےناروا سلوک پر دکھ ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں مسلمانوں کے خلاف نا قابل معافی سیاسی بیانات سننے کو ملے۔

    امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف بیانات کی کوئی گنجائش نہیں ہے، امریکامیں مساجد نے بھی ملک کی خدمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام پرامن مذہب ہے ،دہشت گردی کے واقعات کے بعد اسلام کا غلط تصور پیش کیا گیا ۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سب خاندان کی طرح ہیں اور ہماری مشکلات بھی مشترکہ ہیں۔ امریکامیں مسلمانوں کوہراساں کیا جارہاہے، جو انتہائی قابل مذمت ہے۔

  • بدترین طوفان: امریکی ریاستوں میں زندگی مفلوج، آٹھ افراد ہلاک، لاکھوں متاثر

    بدترین طوفان: امریکی ریاستوں میں زندگی مفلوج، آٹھ افراد ہلاک، لاکھوں متاثر

    واشنگٹن : بدترین برفانی طوفان نے امریکا کی متعدد ریاستوں کو اپنی لیپٹ میں لے لیا۔ امریکی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مزید ایک دو روز میں آنے والی لہر گذشتہ ایک صدی کی سب سے زیادہ شدید لہر ہوسکتی ہے۔

    کئی امریکی ریاستوں میں نظام زندگی مفلوج ہوگیا آٹھ افراد ہلاک جبکہ لاکھوں متاثر ہوئے۔ تاریخ کے بدترین طوفان نے امریکا کی متعدد ریاستوں کو جکڑ لیا۔

    واشنگٹن نیویارک ،نیو جرسی سمیت متعدد ریاستو ں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید برفباری کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہوگیا۔

    واشنگٹن میں شدید برفباری کے باعث درجہ حرارت منفی پانچ ڈگری تک گر گیا، کئی گھنٹو ں سے جاری برفباری سے سرکاری عمارتوں پر بھی سفیدی چھا گئی ۔

    ورجینیا میں برفانی طوفان کے باعث دس ہزار سے زیادہ افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔ حکام نے بیشتر ریاستوں میں وارننگ جاری کرتے ہوئے تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کرادیئے۔ جبکہ مختلف ریاستوں میں دس ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

    بدترین برفانی طوفان سے نمٹنے کیلئے بیس سے زیادہ ریاستوں میں وارننگ جاری کردی گئی۔ واشنگٹن کی میئر نے برفانی طوفان کو تاریخ کا بدترین طوفان قرار دے دیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق واشنگٹن ، نیو جرسی ، پنسلوینیا ، فلیڈیلفیا ، آرکنساس ، ٹینیسی ، نیو یارک ،میری لینڈ سمیت تیس ریاستوں تیس انچ سے لے کر تین فٹ تک بر ف پڑنے کا امکان ہے۔ جس سے آٹھ کروڑ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

  • آصف زرداری امریکہ میں اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے

    آصف زرداری امریکہ میں اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے

    واشنگٹن : سابق صدر آصف زرداری امریکہ پہنچ گئے۔ واشنگٹن میں بلاول بھٹو اور آصف زرداری اعلی امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری جو ان دنوں نیو یارک میں ہیں، وہ آئندہ چند روز میں امریکہ میں اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    اس سلسلے میں امریکہ میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ جبکہ بلاول بھٹو زرداری اس وقت اسلام آباد میں ہیں جہاں سے وہ بھی امریکہ جا رہے ہیں۔

    بلاول بھٹو کے ساتھ امریکہ میں سابق سفیر شیریں رحمان بھی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری بلاول بھٹو اور شیریں رحمان کے ہمراہ واشنگٹن جائیں گے۔

    زرداری اور بلاول کی امریکہ آمد کسی نئی سیاسی محاذ آرائی کا پیش خیمہ ہے کیونکہ حالیہ دنوں میں حکومتی کارروائیوں سے پیپلز پارٹی کافی ناخوش ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری پاکستانی اسٹیلشمنٹ اور سندھ میں اپنی حکومت کیخلاف سلوک کے حوالے سے شکایات لے کر پہنچے ہیں۔

  • اوباما کے آنسو پیازکا کمال تھا،امریکی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیاٰ

    اوباما کے آنسو پیازکا کمال تھا،امریکی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیاٰ

    امریکی میڈیا نےصدر براک اباماکے آنسوؤں کوڈرامہ قراردے دیا۔ فوکس نیوز نےدعویٰ کیا کہ اوبامہ کے آنسو پیاز کےعرق کاکمال تھے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایک تقریب کے دوران اسکول کے بچوں کے تذکرے پر امریکی صدر باراک اوباما کے بہتےآنسو جعلی نکلے.

    دنیاکےطاقتور ترین شخص نےحساس معاملےپر لب کھولے اور آنکھیں بھر آئیں۔ دنیابھرکے افراد امریکی صدر کی اس نرم دلی پرتڑپ اٹھے، لیکن امریکی میڈیانے ان آنسوؤں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

    میڈیا نے بتایا کہ اوباماکےآنسونکلےنہیں بلکہ نکالے گئےتھے، ایک امریکی نیوز چینل نےدعویٰ کیا کہ صدراباما نےآنسو بہانےکے لئے پیازکے عرق کا استعمال کیا.

    بہرحال یہ کمال پیازکا تھا یا نہیں مگرامریکی صدرنے ہمدریاں خوب سمیٹیں۔

  • صدر اوباما کا گن سیفٹی کنٹرول پر نئی حکمت عملی کا اعلان

    صدر اوباما کا گن سیفٹی کنٹرول پر نئی حکمت عملی کا اعلان

    واشنگٹن : امریکی صدر براک اوباما نے کانگریس کی مخالفت کے باوجود خصوصی اختیارات کے تحت اسلحے کی فروخت کے حوالے سے نئے قوانین کا اعلان کر دیا ہے۔

    امریکا میں معصوم بچوں کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے صدر اوباما کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ امریکا میں بڑھتے ہوئے شدت پسندی کے واقعات کے سد باب کیلئے امریکی صدر براک اوباما نے اسلحے کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے سلسلے میں صدارتی حکم نامے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت اسلحہ خریدنے والوں کی زیادہ جانچ پڑتال کی جاسکے گی۔

    صدر اوباما کے مطابق اسلحہ فروخت کرنے والوں کے پاس لائسنس ہونا چاہئیے جبکہ خریداروں کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی جس کیلئے ایف بی آئی میں اضافی اہلکار بھرتی کئے جائیں گے۔

    نئے قوانین کے تحت وزارت دفاع، انصاف اور ہوم لینڈ سیکورٹی سمارٹ گن ٹیکنالوجی میں اسلحے کی سیفٹی میں اضافے کے طریقے تلاش کریں گے تاکہ بچے اسلحے کا استعمال نہ کر سکیں۔

    اپنے خطاب کے دوران امریکا میں بچوں کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے صدر اوباما کی آنکھیں بھی بھر آئیں جبکہ دہشت گردی کے دیگر واقعات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے تمام مذاہب کو امریکا میں آزادی اورحفاظت کے ساتھ عبادت کی اجازت کا حق بھی یاد دلایا۔

    صدر اوباما کے مطابق نئے قوانین میں کانگریس سے ذہنی صحت کی دیکھ بھال کیلئے پچاس کروڑ امریکی ڈالر کی منظوری کا بھی کہا جائے گا ۔

    دوسری جانب ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں شامل ٹیڈ کروز اور مارکو روبیو نے صدر اوباما کی اقدامات کی شدید مخالفت کی ہے۔

    اسلحے کے خریدو فروخت کے حوالے سے صدر اوباما کے نئے اعلانات پر امریکا بھر کے اسلحہ ڈیلر شدید غم و غصے کا شکار ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ اسلحہ رکھنا ہر امریکی کا قانونی حق ہے۔

  • پاکستان شدت پسندی پھیلانےوالے مدرسے بند کرے، امریکا کا مطالبہ

    پاکستان شدت پسندی پھیلانےوالے مدرسے بند کرے، امریکا کا مطالبہ

    واشنگٹن : امریکا نے پاکستان سے شدت پسندی پھیلانے والے مدرسے بند کرنے کامطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی نے پاکستانی حکومت سے ایسے مدرسے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو مبینہ طورپر شدت پسندی کو فروغ دے رہے ہیں۔

    خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ ایڈ رائس نے الزام لگایا کہ خلیجی ملکوں سے آنے والے پیسوں سے چلنے والے دیوبندی مدرسےمبینہ طورپر نفرت کا پیغام پھیلا رہے ہیں، جس سے دہشت گردی کا رجحان بڑھتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کیلی فورنیا حملےکی تاشفين ملک، ایسے ہی مدرسے میں پڑھتی رہیں، جہاں شدت پسندي کی تعلیم دی جاتی ہے۔

    کمیٹی کے کئی ارکان نے حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ سمیت تمام شدت پسند گرہوں کے خلاف كارروائی کابھی مطالبہ کیا۔