Tag: Washington

  • امریکہ کو مزید حملوں کیلئے تیار رہنا چاہیئے، ہیلری کلنٹن

    امریکہ کو مزید حملوں کیلئے تیار رہنا چاہیئے، ہیلری کلنٹن

    واشنگٹن : ڈیموکریٹس کی جانب سے امریکی صدارت کی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے امریکہ کو مزید حملوں کیلئے تیار رہنا چاہیئے۔

    ان خیالات کا اظہار اڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیاپر شدت پسندی کی طرف مائل افراد کاپتہ لگانےکی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا کومزید دہشت گرد حملوں کےلئےتیار رہناچاہیے، ہیلری کلنٹن نے امریکہ میں چھوٹے ہتھیاروں پر کنٹرول کےقوانین کو سخت کرنے کا مطالبہ کیا۔

    واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصوں میں امریکی میں چھوٹے ہتھیاروں کے ذریعے فائرنگ کے متعدد واقعات سامنے آئیں ہیں جن میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔

    ایسے واقعات کے بعد امریکی صدر بھی ہتھیاروں کے قوانین میں سختی کے خواہاں ہیں۔ اپنے خطاب میں ہیلری کلنٹن نے شام میں فضائی کارروائی کادائرہ وسیع کرنےکی ضرورت پر بھی زوردیا۔

  • مسلمانوں کی تفریق امریکاکو تقسیم کرنےکی سازش ہے، ہیلری کلنٹن

    مسلمانوں کی تفریق امریکاکو تقسیم کرنےکی سازش ہے، ہیلری کلنٹن

    واشنگٹن : سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی تفریق امریکہ کو تقسیم کرنے کی سازش ہے۔

    صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ڈونلنڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز بیانات کے بعد دنیا بھر سے قائدین کے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس حوالے سے سول سوسائٹی دنیا کے مختلف شہروں میں ڈونلنڈ ٹرمپ کے بیان کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل سابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ ڈولنڈ ٹرمپ کا بیان خطرناک ہے۔

    انتخابی جلسے سے خطاب میں انکا کہناتھاکہ امریکہ میں کوئی مسلمان نہیں امریکہ میں بسنے والےصرف امریکی ہیں۔۔ہیلری کلنٹن نے مسلمانوں کوبنیادپرستی کیخلاف جنگ میں اہمیت کا حامل قراردیا۔

  • امریکی صدر کی تقریر کے دوران نسوار کا استعمال

    امریکی صدر کی تقریر کے دوران نسوار کا استعمال

    واشنگٹن : پاکستان سےمحنت کش بھائیوں کے بعد نسوار بھی امریکہ پہنچ گئی۔ امریکی صدرباراک اوباما کی تقریرکےدوران ایک شخص تقریر سے بے نیاز نسوارلگانے میں مصروف رہا۔

    ویڈیو فوٹیج میں اوباماکےعقب میں موجودایک شخص کو نسوار لگاتے ہوئےدیکھا جاسکتاہے۔ امریکی صدرباراک اوبامہ جوکہ جوانی میں پاکستان میں رہ چکے ہیں یقینی طور پر نسوار سے آگاہ ہونگے۔

    تاہم ایک ایسامنظر جو پاکستان میں دیکھنے کو ملتاہے اس بارے میں امریکی صدر سمیت کسی نے بھی اس کی توقع نہیں کی تھی ۔

     براک اوباما کی تقریر کے دوران کوئی شخص امریکہ میں بڑے اطمینان سے کیمروں کی موجودگی سے بےپروانسوارکانشہ کررہاہو

  • تمام مسلمانوں کو دہشت گردی کا ذمہ دارقراردیناغلط ہے، ہیلری کلنٹن

    تمام مسلمانوں کو دہشت گردی کا ذمہ دارقراردیناغلط ہے، ہیلری کلنٹن

    واشنگٹن : امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ کیلیفورنیا میں دہشت گردی کے حالیہ واقعے پر مسلمانوں کے دل بھی افسردہ ہیں ۔

    صرف چند لوگوں کےکرتوتوں کا تمام مسلمانوں کوذمہ دار قراردیناغلط ہے، نیوہیم شائز میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ہیلری کلنٹن نے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعے سے متعلق کچھ بھی کہناابھی قبل از وقت ہوگا.

    تحقیقاتی ادارے فائرنگ کے اس واقعےکی تحقیقات کررہےہیں ۔ جبکہ دوسری جانب صدراوباماکاکہنا ہے کہ واقعے میں دہشت گردی کے عنصر کو رد نہیں کیا جاسکتا۔

    فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی مسلمانوں میں خوف کی فضاپائی جاتی ہے خاص کر ایسے موقع پرجب انتخابی ریلی کےدوران کچھ امیدواروں کی جانب سے مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    ہیلری کلنٹن کا مزید کہناتھا کہ کچھ افرداکےکالےکرتوتوں کی وجہ سے تمام مسلمانوں کوذمہ دارقراردیناغلط ہے۔

  • امریکی مسلمانوں کا داعش کیخلاف وائٹ ہاؤس کےسامنےمظاہرہ

    امریکی مسلمانوں کا داعش کیخلاف وائٹ ہاؤس کےسامنےمظاہرہ

    واشنگٹن : امریکا میں بسنے والے مسلمانوں نے وائٹ ہاؤس کے باہر داعش کیخلاف مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں داعش کی بڑھتی ہوئی سفاکانہ کارروائیوں پر امریکا میں بسنے والے مسلمانوں نے وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہر ہ کیا۔

    مشتعل مظاہرین نے داعش کیخلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرے کے شرکاء اپنے نعروں میں داعش کو مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن قرار دیتے رہے۔

    وائٹ ہاؤس کے باہر جمع افراد نے مارچ کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں سے داعش کیخلاف متحد ہونے کا مطالبہ کیا۔

    مقررین کا کہنا تھا کہ داعش کی انتہا پسند کارروائیوں نے دنیا کے سامنے مسلمانوں کا امیج خراب کیا ہے، امن پسند مسلم ان کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں.

  • جنرل راحیل شریف کی امریکی قومی سلامتی کی مشیرسوزن رائس سے ملاقات

    جنرل راحیل شریف کی امریکی قومی سلامتی کی مشیرسوزن رائس سے ملاقات

    واشنگٹن : آرمی چیف کادورہ امریکا کامیابی سے جاری ہے۔جنرل راحیل شریف نے امریکی قومی سلامتی کی مشیرسوزن رائس سے ملاقات کی جس میں دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے سمیت اہم معاملات پر گفتگو کی گئی۔ س

    پہ سالار نے دورہ امریکا کے آخری مرحلے میں اعلی امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں جن میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    جنرل راحیل شریف نے امریکی قومی سلامتی کی مشیرسوزن رائس سے ملاقات میں دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے پربات چیت کی۔

    اس نشست میں دہشت گردی کا مکمل قلع قمع کرنے اور علاقائی سلامتی کے امور پر بھی تبادل خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے اعلیٰ حکام سے بھی ملے۔

    اس موقع پر سیکورٹی تعاون اور دیگر مشترکہ دلچسپی کے امورپرتفصیلی گفت و شنید ہوئی۔

    جنرل راحیل شریف سے ملاقات کرنے والوں میں ڈپٹی سیکیورٹی ایڈوائزر ایورل ہینس اورہوم لینڈ سیکیورٹی پر تعینات صدر اوباما کی اسسٹنٹ لیزا موناکو بھی شامل ہیں ۔

  • جنرل راحیل شریف کی امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر سے ملاقات

    جنرل راحیل شریف کی امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر سے ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے میں سیکیورٹی پر بات چیت ہوئی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ امریکا کے موقع پر امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر سے ملاقات کی، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک امریکا دفاعی تعلقات اور خطے میں سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی سمیت متعدد چیلنجز کا سامناہے، قوم کی مدد سے دہشتگردی،شدت پسندی جڑسے اکھاڑ پھینکنے کیلئےپرعزم ہیں۔

    امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کاکہنا تھاکہ پاکستان امریکہ کااہم اتحادی ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو قابل قدر ہیں اور امریکہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کےہراقدام کی حمایت کرے گا۔

  • واشنگٹن: آرمی چیف راحیل شریف کی ڈائریکٹر سی آئی اے سے ملاقات

    واشنگٹن: آرمی چیف راحیل شریف کی ڈائریکٹر سی آئی اے سے ملاقات

    واشنگٹن : امریکا میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے درمیان ملاقات میں اہم سکیورٹی اور انٹیلی جنس امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف نے سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران سی آئی اے کے ڈائریکٹرجان برینن سے افغانستان کے معاملے اور آپریشن ضرب عضب پر بھی تبادلہ خیال کیا.

    آرمی چیف نے جان برینن کو بتایا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور دہشتگردوں سے نمٹنے کے لیے مؤثر کارروائیاں کی گئیں ہیں، افغانستان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مذاکرات کا آغاز خطے میں سازگار ماحول سے مشروط ہے، آرمی چیف نے خطے میں استحکام کے سے متعلق کوششوں پر زور دیا۔

    ڈائریکٹرسی آئی اے جان برینن نے ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں سے سلامتی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں.

  • جنرل راحیل شریف امریکی حکام سے ملاقات کیلئےواشنگٹن پہنچ گئے

    جنرل راحیل شریف امریکی حکام سے ملاقات کیلئےواشنگٹن پہنچ گئے

    واشنگٹن : آرمی چیف جنرل راحیل شریف پانچ روزہ دورہ امریکاپر واشنگٹن پہنچ گئے۔ ڈیلس ائیر پورٹ پر پاکستانی سفارت خانےاورپینٹاگون حکام نےاستقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف پانچ روزہ دورہ امریکاپر واشنگٹن پہنچ گئے۔ ڈیلس ائیر پورٹ پر پاکستانی سفارت خانےاورپینٹاگون حکام نےاستقبال کیا۔

    جنرل راحیل شریف دورے کے دوران امریکاکی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور خطے کی صورتحال سمیت بھارت کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزیوں پر بات کریں گے۔

    آرمی چیف امریکی حکام کو آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں سے بھی آگاہ کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف دورہ امریکہ کے بعد تین روزہ دورے پر برازیل بھی جائیں گے۔

    آرمی چیف آئیوری کوسٹ میں امن مشن میں شامل پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات بھی کریں گے اوران کے ساتھ بھی ایک روز بھی گزاریں گے ۔

  • اوباما نے ایک بارپھر اسرائیلیوں کو مظلوم قراردے دیا

    اوباما نے ایک بارپھر اسرائیلیوں کو مظلوم قراردے دیا

    واشنگٹن : امریکی صدر براک اوباما نے ایک مرتبہ پھر اسرائیلیوں کو مظلوم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے تشدد پسندانہ رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    امریکی صدر براک اوباما اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

    ایران نیوکلیئر ڈیل کے دنوں محسوس ہوتا تھا کہ جیسے صدر براک اوباما اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان شدید اختلافات ہیں۔

    نیتن یاہو آج بھی ایران ڈیل کے مخالف ہیں اور گزشتہ دورہ امریکا میں جب انہوں نے امریکی کانگریس سے ایران ڈیل کے خلاف خطاب کیا تو صدر اوباما نے نہ صرف انہیں وائٹ ہاؤس مدعو کرنے سے معذرت کی بلکہ اعتراض کیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم امریکی خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن آج وائٹ ہاؤس کے اول آفس میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات کچھ اور ہی داستان سناتی رہی۔

    صدر اوباما نے نہ صرف فلسطینیوں کو تشدد پسند کہا بلکہ ایک بار پھر اسرائیل کی حفاظت کو امریکا کی اہم ذمہ داری قرار دیا، صدر اوباما نے داعش اور حزب اللہ کیخلاف حکمت عملی سمیت اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیاجبکہ نیتن یاہو اک بار پھر ایران پر تنقید اور فلسطین کے ساتھ امن قائم کرنے کا راگ الاپتے رہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے دورہ امریکا میں امریکا اسرائیل کی فوجی امداد تین ارب ڈالرز سے بڑھا کر پانچ ارب ڈالرز تک کر سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ یروشلم کے مغربی کنارے میں حالیہ پر تشدد واقعات میں کئی فلسطینی اور اسرائیلی شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔