Tag: Washington

  • ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا : سپریم کورٹ سے بھی تارکین وطن پر پابندی کی درخواست مسترد

    ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا : سپریم کورٹ سے بھی تارکین وطن پر پابندی کی درخواست مسترد

    واشنگٹن : امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تارکین وطن پر پابندی کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے وفاقی جج کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پر ہزمیت کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکی سپریم کورٹ نے بھی وفاقی جج کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو میکسیکو سے امریکہ میں داخل ہونے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کے داخلے پر پابندی لگانے سے روک دیا۔

    واضح رہے کہ رواں سال 4 اپریل کو ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا عزم کیا تھا کہ ملک کے جنوب میں واقع میکسکو کی سرحد کی حفاظت کے لیے وہ امریکی فوج تعینات کریں گے۔

    امریکی صدر نے اس سے قبل غیر قانونی تارکین وطن کے معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شمالی امریکہ کے آزاد تجارت کے معاہدے ’نافٹا‘ کو بھی ختم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: تارکینِ وطن پر پابندی، وفاقی جج نے ٹرمپ کا حکم نامہ معطل کردیا

    بعد ازاں عدالت کی جانب سے پناہ گزینوں سے متعلق نئے قوانین کی بحالی کی درخواست رد کی گئی تھی، وفاقی جج نے ٹرمپ کے تارکین وطن سے متعلق احکامات پرعمل درآمد رکوا دیا تھا۔

    وفاقی جج کے فیصلے کے خلاف امریکی صدر نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، ٹرمپ نے عدالت سے غیرقانونی تارکین وطن پر پابندی بحال کرنے کی اپیل کی تھی لیکن اب سپریم کورٹ نے بھی ٹرمپ کے فیصلے کو ناقابل عمل قرار دیا ہے۔

  • افغانستان سے اچانک انخلاء یا حکمت عملی میں تبدیلی نقصان دہ ہوگی، امریکہ کا اعتراف

    افغانستان سے اچانک انخلاء یا حکمت عملی میں تبدیلی نقصان دہ ہوگی، امریکہ کا اعتراف

    واشنگٹن : امریکہ نے افغان جنگ میں ناکامی کا برملا اعتراف کرلیا، امریکی جنرل کا کہنا ہے کہ افغانستان سے اچانک انخلاء یا حکمت عملی میں تبدیلی نقصان دہ ہوگی۔

    امریکی سینیٹ میں آرمڈ فورسز کمیٹی کے روبرو بیان دیتے ہوئے امریکی جنرل میکنزی نے کہا کہ افغان جنگ میں پیشرفت نہیں ہورہی، بڑی تعداد میں افغان فوجیوں کی اموات ناقابل برداشت ہیں، افغانستان سے اچانک انخلاء یا حکمت عملی میں تبدیلی نقصان دہ ہوگی۔

    جنرل میکنزی کا مزید کہنا تھا کہ نہیں معلوم کہ افغان فوج کو صلاحیت حاصل کرنے میں مزید کتنا وقت لگے گا، ابھی افغانستان چھوڑا تو افغان فوج کامیابی سے اپنا دفاع نہیں کرسکے گی۔

    طالبان سے مذاکرات سے متعلق جنرل میکنزی کا کہنا تھا کہ افغان طالبان بھی جمود کا شکار ہیں۔ زلمے خلیل زاد کی امن مذاکرات کی کوشش امریکا کے لیے نیا موقع ہے۔

    مزید پڑھیں: افغان امن معاملے پر سب کو شریک کرنے کا وقت آگیا ہے، امریکی وزیر دفاع

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پینٹاگون میں امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 40 سال افغان جنگ کے لیے بہت زیادہ ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ افغان امن کے سلسلے میں اقوام متحدہ، بھارتی اور افغان وزیراعظم سے تعاون کیا جائے۔

  • واشنگٹن : ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب میں دس کروڑ سے زائد کے عطیات جمع

    واشنگٹن : ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب میں دس کروڑ سے زائد کے عطیات جمع

    واشنگٹن : بھاشا اور ڈیم فنڈ کے لئے اوورسیز پاکستانی بھی دل کھول کر چندہ دینے لگے، واشنگٹن میں منعقدہ ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب میں دس کروڑ سے زائد کے عطیات جمع ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم فنڈ میں اب تک اسٹیٹ بینک و دیگر و نجی بینکوں سمیت دیگر سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے ملازمین اور عوام نے کروڑوں روپے عطیہ کیے جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    اس سلسلے میں واشنگٹن میں ڈیمز فنڈ کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، تقریب کا اہتمام پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے کیا گیا، اس موقع پر جسٹس گلزار احمد، سینیٹر فیصل جاوید اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

    تقریب میں موجود افراد نے دو گھنٹے میں دس کروڑ سے زائد کے عطیات دیئے، تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے دستخط شدہ بیٹ اور بال کی نیلامی کے علاوہ وسیم اکرم کی دستخط شدہ بال بھی نیلامی کا حصہ تھی۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے ماضی کے حکمرانوں کا بہت پہلے اقدامات کرنا چاہیئے تھے، پاکستان میں بڑے ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے سستی بجلی نہیں بن سکتی۔

    پاکستان میں پانی کا ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کم از کم چار ماہ کی ہونی چاہیئے، تقریب میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا، تقریب میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

  • پاکستان آئی ایم ایف کا قرضہ چینی قرض سے پہلے لوٹا دے گا، امریکی محکمہ خزانہ

    پاکستان آئی ایم ایف کا قرضہ چینی قرض سے پہلے لوٹا دے گا، امریکی محکمہ خزانہ

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خزانہ کے عہدیدار نے کہا ہے کہ پاکستان چین سے ملنے والے قرض سے قبل ہی عالمی مالیاتی فنڈ کا قرضہ واپس کردے گا۔

    اس حوالے سے امریکی نائب وزیرخزانہ ڈیوڈ میلپاس کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کو سرمایہ مہیا ہونے سے پہلے ہی حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ کی رقم لوٹا چکی ہو گی۔

    ٹرمپ انتظامیہ چین کی جانب سے مختلف ممالک کو سرمایے کی فراہمی میں شفافیت کی خواہاں ہے اور اس میں پاکستان بھی شامل ہے، ان کا کہنا تھا کہ سال2013کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان چھ ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔

    مزید پڑھیں: آئی ایم ایف سے چھٹکارے کے لیے معاشی سفارت کاری کا سہارا لینا ہوگا، وزیرِ خارجہ

    مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اس سلسلے میں کوئی ڈیل جنوری کے وسط تک طے پا سکتی ہے۔ امریکی نائب وزیرخزانہ ڈیوڈ میلپاس نے سینیٹ کو بتایا کہ ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ پاکستان اور چین نے اس قرض کی شرائط ظاہر نہیں کی ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز پر امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کو پاکستان کو ایسا قرض نہیں دینا چاہیے، جو چین کو قرضہ واپس کرنے کے لیے استعمال ہو۔

  • 19 اکتوبر کو نیب میں پیشی، علی جہانگیر صدیقی امریکا پہنچ گئے

    19 اکتوبر کو نیب میں پیشی، علی جہانگیر صدیقی امریکا پہنچ گئے

    واشنگٹن: پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کو 19 اکتوبر کو نیب میں پیش ہونا ہے جبکہ وہ واشنگٹن پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کو کل نیب میں پیش ہونا ہے جبکہ وہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچ چکے ہیں۔

    علی جہانگیر صدیقی 5 روز پاکستان میں گزار کر واپس واشنگٹن پہنچے ہیں۔

    علی جہانگیر صدیقی آخری بار نیب میں اپریل 2018 میں پیش ہوئے تھے، نیب لاہور نے علی جہانگیر صدیقی کو 19 اکتوبر کو طلب کررکھا ہے۔

    نیب ذرائع کے مطابق ایزگارڈ 9 کیس میں علی جہانگیر صدیقی پر ساڑھے 10 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے، جب کہ انھیں امریکا میں بطور سفیر اپنی تعیناتی کے لئے رقم دینے کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔

    پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کا نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ

    اس سے پہلے نیب کی جانب سے علی جہانگیر کو ایک سوالنامہ دیا گیا تھا، علی جہانگیر صدیقی نے نیب کے سوال نامہ کا جواب دیا گیا، مگر انھیں غیر تسلی بخش قرار دے دیا گیا ہے.

    یاد رہے کہ علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی گذشتہ دور حکومت کے آخری دنوں میں کی گئی ، جسے اس وقت اپوزیشن نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا.

    واضح رہے کہ چند روز قبل مشیر برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے بیان دیا تھا کہ امریکا میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی پر مقدمات ہیں، انھیں جلد واپس بلائیں گے۔

  • امریکی وزارت دفاع نوجوان نسل کے موٹاپے سے پریشان، فوج میں بھرتی کیلئے مشکلات

    امریکی وزارت دفاع نوجوان نسل کے موٹاپے سے پریشان، فوج میں بھرتی کیلئے مشکلات

    واشنگٹن : امریکی وزارت دفاع کو نوجوانوں کے موٹاپے سے شدید تشویش لاحق ہوگئی ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ نئے فوجیوں کی بھرتی میں مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ وزارت دفاع کو نیشنل سکیورٹی کے حوالے سے ایک بڑے خطرے کا سامنا ہے جس کی وجہ نئی نسل کا موٹا ہونا ہے کیونکہ آنے والے وقت میں پینٹاگون کو اس اہم مسئلے کے ساتھ نمٹنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

    ایک نئی ریسرچ کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کے نو جوانوں کی ایک تہائی تعداد موٹاپے کا شکار ہے، امریکی وزارت دفاع کے مطابق سترہ سے چوبیس برس کے ستر فیصد سے زائد امریکی نوجوان  موٹاپے کے باعث فوج میں بھرتی کی بنیادی ضروریات پر پورا نہیں اترتے۔

    مزید پڑھیں: امریکی فوج میں ٹرانس جینڈرز کی بھرتی پر پابندی عائد

    امریکی نوجوانوں میں موٹاپا ایک وباء کی صورت اختیار کر چکا ہے اور یہ انتہائی تشویش کا باعث ہے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی وزارت دفاع کو روس اور چین کی جانب سے انتہائی ہائی ٹیک عسکری چیلنجز کا یقینی طور پر سامنا ہے جس سے نمٹنے کیلئے مستقبل میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ فوج میں بھرتیوں کیلئے ایسے نوجوانوں کی مطلوبہ تعداد موجود نہیں جو ایک کیڈٹ کے معیار پورا اترتے ہوں۔

  • پاکستان نے باضابطہ طور پر آئی ایم ایف سے مدد کی درخواست کی ہے: ہیدر نوئرٹ

    پاکستان نے باضابطہ طور پر آئی ایم ایف سے مدد کی درخواست کی ہے: ہیدر نوئرٹ

    واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدرنوئرٹ نے کہا ہے کہ پاکستان نے باضابطہ طور پر آئی ایم ایف سے مدد کی درخواست کی ہے، قرضوں کی وجہ سے پاکستان کو مشکل صورت حال کا سامنا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کو باقاعدہ مدد کی درخواست موصول ہوئی ہے۔

    ہیدر نوئرٹ کا مزید کہنا تھا کہ معاملے کو تمام پہلوؤں سے بغور دیکھ رہے ہیں، پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ مائیک پومپیو اس حوالے سے بیانات دے چکے ہیں۔

    پاکستان نے آئی ایم ایف سے قرضے کے لیے باضابطہ درخواست کردی

    خیال رہے کہ آج انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر ا کی نٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان نے قرض کے لیے باضابطہ طور پر درخواست کی۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی کی حکومت نے ملکی معیشت کو استحکام بخشنے کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    اس ضمن میں وزیر خزانہ اسد عمر نے ایک بیان جاری کیا، جس میں انھوں نے کہا کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔

    وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ایسا پروگرام لینا چاہتے ہیں، جس سے معاشی بحران پر قابو پایا جا سکے۔

  • افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں، پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا جانا چاہئے، شاہ محمود

    افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں، پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا جانا چاہئے، شاہ محمود

    واشنگٹن: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا جانا چاہئے، ہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں یونائیٹڈ انسٹیٹیوٹ آف پیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ باہمی تعلقات اور دوطرفہ رابطوں سے دونوں ملکوں کا فائدہ ہوا، ہمارا مشترکہ مفاد امن کا حصول ہے۔

    دونوں ملکوں کو مثبت پہلوؤں کی طرف بھی دیکھنا ہوگا، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف بہت زیادہ قربانیاں دیں، امریکا کے ساتھ باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں ،خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا جانا چاہئے، پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مشکلات کا پاکستان پر الزام لگانا مناسب نہیں کیوں کہ افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں، افغانستان میں منشیات کی پیداوار کی شرح87فیصد ہے جس پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں، پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی تعداد27لاکھ کے قریب ہے۔

    پاکستان خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے، مشرقی سرحد پراشتعال انگیزی کے باوجود مغربی سرحد پر دو لاکھ فوج ہے، نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں، دہشت گردی کے سامنے کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئےپرعزم ہیں۔

  • شاہ محمود کی امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات: تعلقات از سرِ نو استوار کرنے پر گفتگو

    شاہ محمود کی امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات: تعلقات از سرِ نو استوار کرنے پر گفتگو

    واشنگٹن: وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو از سرِ نو استوار کرنے کے سلسلے میں گفتگو کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ میں شاہ محمود قریشی اور ان کے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے کی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    [bs-quote quote=”پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ہونے والی ترقی خود دیکھی: امریکی سینیٹر” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    امریکی وزیرِ خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو دورے کی دعوت دی تھی، امریکی وزیرِ خارجہ نے بھی ستمبر کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

     

    قبل ازیں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن اور امریکی سینیٹر کوری بوکر سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

    امریکی سینیٹر لینڈ سے گراہم سے ملاقات

    وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹر لینڈ سے گراہم سے بھی واشنگٹن میں ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور افغان صورتِ حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    امریکی سینیٹر نے اس موقع پر کہا کہ میں جب پچھلی بار پاکستان دورے پر گیا تھا تو خود قبائلی علاقوں میں ترقی کا مشاہدہ کیا، جلد ایک وفد کے ہم راہ پاکستان کا دورہ کروں گا۔


    اے پی ایس اور مستونگ حملوں کے دہشت گردوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل تھی: شاہ محمود قریشی


    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قومی زبان میں‌ خطاب کیا تھا۔ انھوں نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے متنازع خاکوں کا مسئلہ اٹھایا۔ وزیرِ خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ایک مختصر ملاقات کی۔

  • بھارت خیالی راگ چھوڑ کر حقیقت کی دنیا میں آئے، وزیرِ خارجہ

    بھارت خیالی راگ چھوڑ کر حقیقت کی دنیا میں آئے، وزیرِ خارجہ

    واشنگٹن: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت خام خیالی پر مبنی دہشت گردی کا راگ نہ الاپے، بھارت کو خیالی راگ چھوڑ کر حقیقت کی دنیا میں آنا پڑے گا۔

    واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نے خطے کی ترقی کے لیے بھارت سے مذاکرات کی کوشش کی، دیکھنا ہوگا امن کی بات کون کر رہا ہے اور کون فرار کے راستے پر ہے۔

    [bs-quote quote=”امریکا جو کہتا ہے کہے ہم سنیں گے لیکن امریکا کے پابند نہیں: وزیر خارجہ” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    انھوں نے کہا بھارت نے ملاقات پر آمادگی ظاہر کی تھی، لیکن پھر اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسی صورتِ حال پیدا کی گئی، بھارتی رویہ سفارتی آداب کے منافی ہے، بھارت انسانیت کا ماحول بہتر کرنے سے کترا رہا ہے۔

    وزیرِ خارجہ نے کہا کہ سعودی ولیٔ عہد سے نیو یارک میں ملاقات ہوگی، اکتوبر میں سعودی عرب اور یو اے ای حکام انویسٹمنٹ کا جائزہ لینے پاکستان آئیں گے، ہم سایہ ممالک سے بہتر تعلقات پاکستان کی پالیسی ہے۔

    شاہ محمود نے بھارت کی طرف امریکی جھکاؤ پر کہا کہ امریکا خطے میں بھارت کو اسٹریٹیجک پارٹنر بنانے کی خواہش رکھتا ہے، جب کہ اسے ہمیشہ پاکستان سے تعلقات میں فائدہ ہوا، ہمیں امریکا سے تعلقات کو مینیج کرنا ہے، بھارت گھبراتا ہے، ہم نہیں گھبرائیں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  امریکا کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی


    انھوں نے کہا کہ بھارت نے مذاکرات کی دعوت پر دہشت گردی کا راگ الاپا، مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں نہتے لوگ حق خود ارادیت کی آواز بلند کر رہے ہیں، کشمیر کے معاملے پر بھارت یو این قرارداد آنکھیں چرا رہا ہے، بھارت میں دانشور کہہ رہے ہیں کہ ان کی کشمیر پالیسی نا کام ہو چکی ہے، بھارت کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ خارجہ نے کشمیر کے حوالے سے کہا کہ کشمیریوں سے رائے لے لیں اگر وہ چاہتے ہیں ’کشمیر بنے گا پاکستان تو پھر بنے گا‘۔” style=”style-7″ align=”center” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیرِ خارجہ نے کہا ’امریکا جو کہتا ہے کہے ہم سنیں گے لیکن امریکا کے پابند نہیں، پاکستان کی ترجیحات، مفادات اور ضروریات مدِ نظر رکھیں گے۔

    انھوں نے کہا ’ہم چاہتے ہیں افغانستان میں جو بیٹھے ہیں وہ ہتھیار پھینک کر میز پر بیٹھیں، حکمران بھی اپنی سوچ پر نظرِ ثانی کریں، ہتھیار اٹھانے والے بھی افغان ہی ہیں۔