Tag: Washington

  • امریکا کے ساتھ باہمی احترام  پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی

    امریکا کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی

    واشنگٹن: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔

    شاہ محمود قریشی امریکی دعوت پر آج صبح واشنگٹن پہنچے ہیں، پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں انھوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی خواہش ہے کہ امریکا میں پاکستانیوں سے زیادہ رابطہ رکھا جائے۔

    وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے تعمیری کردار کے معترف ہیں، بیرون ملک پاکستانی ملکی معیشت کے استحکام کے لیے کردار ادا کر سکتے ہیں۔

    وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ’بہ طورِ وزیرِ خارجہ میں نے پہلا دورہ افغانستان کا کیا ہے، پاکستان کا امن اور خوش حالی افغانستان کے امن سے وابستہ ہے، افغان مسئلے کا حل عسکری نہیں سیاسی ہے۔‘

    بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے انھوں نے تقریب میں کہا کہ خطے میں امن کے لیے بھارت ایک قدم بڑھائےگا تو ہم دو قدم بڑھائیں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی واشنگٹن پہنچ گئے


    شاہ محمود قریشی نے کہا ’ہم بلا امتیاز احتساب کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔‘ ملک کی معاشی صورتِ حال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ معاشی شعبے میں بہتری کے لیے نیا مالیاتی ترمیمی بل پیش کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیرِ خارجہ کل پاکستانی سفارت خانے میں بھی خطاب کریں گے، جب کہ 26 ستمبر کو سارک وزرا خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے، 29 ستمبر کو نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی خطاب کریں گے۔

    شاہ محمود قریشی دورے کے شیڈول کے مطابق واشنگٹن میں امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے، یہ ملاقات یکم اکتوبر کے بعد ہوگی۔ وزیرِ خارجہ اگلے ماہ 3 اکتوبر کے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔

  • وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی واشنگٹن پہنچ گئے

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی واشنگٹن پہنچ گئے

    واشنگٹن : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچ گئے، وہ کل پاکستانی سفارت خانے میں پریس کانفرنس کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی واشنگٹن پہنچ گئے جہاں وہ ایک روزہ قیام کے بعد نیویارک روانہ ہوں گے۔

    شاہ محمود قریشی کل پاکستانی سفارت خانے میں پریس کانفرنس کریں گے اورپاکستانی کمیونٹی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

    وزیرخارجہ 26 ستمبر کو سارک وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور 29 ستمبرکو پاکستانی وزیرخارجہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے۔

    دفترخارجہ کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی وزیرخارجہ امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے اور یہ ملاقات یکم اکتوبر کے بعد ہوگی۔

    امریکی وزیرخارجہ نے پاکستانی وزیرخارجہ کو امریکا کے دورے کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کی تھی۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اگلے ماہ 3 اکتوبر کے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔

    بھارت مذاکرات سے بھاگ گیا، بھارتی وزیر خارجہ کا ملاقات سے انکار

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پرپاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی ملاقات متوقع تھی لیکن بھارت نے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کی حامی بھرنے کے بعد ملاقات منسوخ کردی تھی۔

  • امریکا کا واشنگٹن میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کا دفتر بند کرنے کا حکم

    امریکا کا واشنگٹن میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کا دفتر بند کرنے کا حکم

    واشنگٹن: مشرقی وسطیٰ میں امن کے لیے امریکی اقدام کی مذمت کرنے پر امریکا نے واشنگٹن میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن(پی ایل او) کا دفتر بند کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ دارالحکومت واشنگٹن میں پی ایل او کا دفتر بند کردیا جائے، پی ایل او نے امریکا کے ساتھ کام کرنے پر انکار بھی کردیا تھا۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدرنوئرٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پی ایل او کو واشنگٹن میں دفتر کی اجازت فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بامعنی مذاکرات کے لیے دی گئی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے بامعنی مذاکرات کے لیے فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے اقدامات نہیں اٹھائے، پی ایل او نے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے امریکی اقدام کی مذمت بھی کی۔

    امریکا کا فلسطینی اسپتالوں کی امداد میں کٹوتی کا اعلان

    ہیدرنوئرٹ کا کہنا تھا کہ پی ایل او نے امن کے لیے امریکا سے کام کرنے سے انکار کیا، اسرائیل اور فلسطین میں براہ راست مذاکرات معاملے کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکا نے فلسطینی اسپتالوں میں دی جانے والی امدادی رقم میں سے تقریباً 25 ملین ڈالر کی کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی حکام کا کہنا تھا ہے کہ یہ رقم اب دیگر ترجیحی منصوبوں کو منتقل کردی جائے گی، جہاں اسے بہتر انداز میں خرچ کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی محکمہ خارجہ نے فلسطینیوں کے لیے بیس کروڑ ڈالرز کی سالانہ مختلف امداد روک لینے کا اعلان کیا تھا، مذکورہ اقدام بھی امریکی صدر کے کہنے پر سامنے آیا تھا۔

  • امریکی محکمہ خارجہ کی عمران خان کومبارکباد، حلف برداری کا خیر مقدم

    امریکی محکمہ خارجہ کی عمران خان کومبارکباد، حلف برداری کا خیر مقدم

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ خطے میں امن اور خوش حالی کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    یہ بات ہیدر نوئرٹ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح امریکہ کی جانب سے بھی نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی حلف برداری کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نوئرٹ نے مبارکباد کا پیغام دیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ستر برسوں سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔

    ہیدر نوئرٹ کا ٹوئٹ میں عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ خطے میں امن اور خوش حالی کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

    مزید پڑھیں: جرمن چانسلرانجیلا میرکل کی عمران خان کو مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

    یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیر اعظم تھریسامے اور جرمن چانسلر انجیلا میرکل اور دیگر نے بھی عمران خان کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد کے پیغامات اور ٹیلی فون کیے ہیں جس میں پاکستان کی نئی آنے والی حکومت سے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا ہے۔

  • امریکا: سفید اور سیاہ فام افراد کی ریلیاں، پولیس سے جھڑپیں، متعدد افراد زخمی

    امریکا: سفید اور سیاہ فام افراد کی ریلیاں، پولیس سے جھڑپیں، متعدد افراد زخمی

    واشنگٹن: امریکا میں قوم پرست سفید اور سیاہ فام افراد نے ریلیاں نکالیں اس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر شارلٹ ول میں نسلی فسادات کا ایک سال مکمل ہونے پر واشنگٹن میں قوم پرست سفید فام اور سیاہ فام افراد نے ریلیاں نکالیں، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپوں سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔

    امریکی میڈٰیا کے مطابق واشنگٹن میں قوم پرست سفید فام اور سیاہ فام شہریوں کی ریلیاں آمنے سامنے آگئیں، جس کے نتیجے میں سڑکوں پر مظاہرین آپس میں ہی الجھ پڑے۔

    مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین میں بھی جھڑپیں ہوئیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے مرچوں کا اسپرے کیا اور آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔


    امریکا : سیاہ فام شخص کی سفید فام افراد پر فائرنگ، 3ہلاک


    مظاہرے میں سفید اور سیاہ فام مظاہرین کی ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی لگاتے رہے، پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔

    امریکی ریاست ورجینیا کے شہر شارلٹ ول میں گزشتہ سال پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام افراد کی بڑھتی ہلاکتوں کے خلاف ریلی پر سفید فام شخص نے گاڑی چڑھا دی تھی جس سے ایک خاتون ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال کیلی فورنیا میں سیاہ فام شخص نے فائرنگ کرکے تین سفید فام امریکیوں کی جان لے لی تھی، ملزم اس سے قبل بھی ایک سیکورٹی گارڈ کے قتل میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔

  • پاکستانی کمیونٹی امریکا کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے: شیلاجیکسن لی

    پاکستانی کمیونٹی امریکا کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے: شیلاجیکسن لی

    واشنگٹن: امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئر پرسن شیلا جیکسن لی نے کہا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی امریکا کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، رکن کانگریس شیلا جیکسن لی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری عمل کی حمایت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو بھی تبدیلی آئے جمہوری انداز میں آنی چاہیے، پاکستان کاکس پاک امریکا تعلقات میں بہتری کے لیے کوشاں ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری عمل کی حمایت کرتے ہیں، کانگریس میں پاکستان کی دفاعی امداد میں کٹوتی کے بل کی مخالفت کی۔

    خیال رہے کہ امریکی کانگریس کی رکن شیلا جیکسن 2010 میں پاکستان کا دورہ بھی کرچکی ہیں، انہوں نے اپنے دورہ میں اسلام آباد میں لڑکیوں کے ایک سکول کا معائنہ کیا اور اس موقع پر پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر زور بھی دیا تھا۔

    انہوں نے اس دورے کے موقع پر یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان میں لڑکیو ں کو بااختیار بنانے، خاص طور پر تعلیم کے شعبہ میں تعاون نہایت اہم ہے۔

    اسلام آباد میں امریکی سفار ت خانے سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق خاتون رکن کانگریس کی طالبات اور اساتذہ سے ملاقات اُن کے دو روزہ دورہ پاکستان کا حصہ تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • امریکی پالیسی کے خلاف احتجاج، چھ سو سے زائد مظاہرین گرفتار

    امریکی پالیسی کے خلاف احتجاج، چھ سو سے زائد مظاہرین گرفتار

    واشنگٹن: امریکا کی جانب سے تارکین وطن سے متعلق بنائی گئی پالیسی کے خلاف احتجاج کرنے والے چھ سو سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی دار الحکومت واشنگٹن میں ہزاروں امریکی شہری صدر ٹرمپ کی پالیسی کے خلاف پرامن مظاہرہ کررہے تھے جن کا مطالبہ تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ تارکین وطن اور ان کے بچوں کے ساتھ ہونے والے نارواں سلوک اور استحصال کو فوری طور پر روکیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیگر ممالک سے تارکین وطن کی غیر قانونی طور پر امریکا آمد کے خلاف ’صفر برداشت‘ کی پالیسی کا اعلان کر رکھا ہے جس کے باعث امریکا میں آئے دن احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔


    امریکا: تارکین وطن بچوں کو علیحدہ کرنے کا حکم، عدالتوں میں چلینج


    گرفتار مظاہرین میں اکثریت خواتین کی ہے جو غیر قانونی طور پر امریکا داخل ہونے والے تارکین وطن سے اظہار یکجہتی بھی کر رہی تھیں، جن کا یہ بھی مطالبہ تھا کہ تارکین وطن کے بچوں کو ان کے والدین سے ملایا جائے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں امریکا کی جانب سے تارکین وطن سے جبری سلوک پر تشویش پائی جاتی ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اس عمل کے خلاف گذشتہ دنوں امریکا میں احتجاج بھی کیا گیا تھا۔


    تارکین وطن کو قانونی کارروائی کے بغیر ملک بدر کردیا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ


    خیال رہے کہ آئندہ ہفتے امریکا میں تارکین وطن کی نمائندہ کئی تنظیموں، شہریوں اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم کئی اداروں نے ٹرمپ انتظامیہ کی تارکین وطن سے متعلق سیاست کے خلاف واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے ایک بہت بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر رکھا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکا اسرائیل کی حمایت میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے علیحدہ

    امریکا اسرائیل کی حمایت میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے علیحدہ

    واشنگٹن: فلسطین میں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کرنے والے ملک اسرائیل کی حمایت میں امریکا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے علیحدہ ہوگیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اسرائیل کے خلاف محاذ بنالیا ہے، انسانی حقوق کونسل اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام ہوچکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چین، کیوبا اور  وینزویلا انسانی حقوق کی پامالی میں خود ملوث ہیں، انسانی حقوق کونسل منافقت پر مبنی قراردادیں لارہی ہے، کونسل کے رکن ممالک خود بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔


    سلامتی کونسل نے اسرائیل کے حق میں امریکی قرارداد مسترد کردی


    امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کونسل کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں پر توجہ دیں، رکن ممالک کا خود انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونا ہرگز درست نہیں ہے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف 5 قراردادیں منظور کی گئیں، اسرائیل کو علیحدہ کر کے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔


    اقوام متحدہ: غزہ میں فلسطینیوں کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد منظور


    ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے کونسل میں تبدیلیوں کا مطالبہ نہیں سنا گیا انہی تمام صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے علیحدگی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ رواں ماہ دو جون کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کے حق میں امریکی قرار داد مسترد کردی تھی، امریکا نے اپنی قرارداد میں غزہ میں تشدد کا ذمہ دار حماس کو ٹھہرایا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ آج جاپانی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے

    ڈونلڈ ٹرمپ آج جاپانی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے سے ملیں گے، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے سنگاپور میں ہونے والی ملاقات سے متعلق تبادلہ خیال ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ حتمی فیصلہ کیا گیا ہے وہ سنگاپور میں 12 جون کو شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات کریں گے اسی سے متعلق جاپانی وزیر اعظم سے گفتگو ہوگی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے آج امریکا کے دار الحکومت واشنگٹن میں امریکی صدر سے ملیں گے، اس دوران دنوں رہنماؤں کی جانب سے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


    امریکی صدر اور جاپانی وزیر اعظم شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے خاتمے پر متفق


    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کی 12 جون کو ہونے والی تاریخی ملاقات سے قبل شنزو آبے شمالی کوریا پر قیام امن کے حوالے سے ٹرمپ کو اپنے خیالات سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں، اس ملاقات کے بعد جاپانی وزیر اعظم اور صدر ٹرمپ کینیڈا روانہ ہو جائیں گے، جہاں جی سیون گروپ کی سمٹ منعقد کی جا رہی ہے۔

    خیال رہے کہ رواں سال 30 مئی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا اس دوران دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا تھا کہ شمالی کوریا کا جوہری ہتھیار سے دست بردار ہونا اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو ختم کرنا ناگزیر ہوچکا ہے۔


    کم جونگ ان سے ملاقات ایک بڑی کامیابی ہوگی‘ ڈونلڈ ٹرمپ


    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ امریکی ریاست فلوریڈا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی تھی اس دوران دنوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہا کہ شمالی کوریا پر جوہری پروگرام کے خاتمے کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ دباؤ کو قائم رکھا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانسیسی صدر کی یورپ سے متعلق تجارتی معاملات پر گفتگو

    ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانسیسی صدر کی یورپ سے متعلق تجارتی معاملات پر گفتگو

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانس کے صدر امانوئیل میکرون کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی اس دوران دونوں رہنماؤں نے یورپ اور امریکا سے متعلق تجارتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کے بعد امریکا کی یورپ کے ساتھ تجارت میں عدم توازن پایا جاتا ہے، یورپی یونین کا موقف ہے کہ وہ ایران سے ایٹمی معاہدہ ختم کرنے کے بجائے اسے بحال رکھے تاکہ تجارتی معاملات بھی خوشگوار رہیں۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس گفتگو میں ٹرمپ نے امریکا اور یورپ کے درمیان تجارت میں پائے جانے والے عدم توازن اور بعض رکاوٹوں کو خاص طور پر موضوع بنایا اور اس کے حل کے لیے اپنی طرف سے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔


    ٹریڈ ٹیرف: ٹرمپ کی دھمکی آمیز تجارتی پالیسیوں کا سدباب کیا جائے: لیبر پارٹی 


    وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امانوئیل میکروں پر واضح کیا کہ اس عدم توازن کو بہتر بنانا بہت ضروری ہے تاکہ یورپ کے ساتھ امریکا کے تجارتی اور دیگر تعلقات میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

    دوسری جانب برطانیہ کی لیبر پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ برطانوی حکومت ٹرمپ کو اپنے ملک کے کاروباری حلیفوں کو دھمکانے کی اجازت نہ دے، ٹرمپ عالمی تجارتی سسٹم کو توڑنا چاہتے ہیں۔


    ٹرمپ کی ماحول دشمن پالیسیوں پر فرانسیسی صدر کی تنقید


    برطانیہ کے شیڈو انٹرنیشنل ٹریڈ سیکریٹری ( اپوزیشن کی جانب سے مذکورہ وزارت پر نامزد نمائندہ) بیری گارڈنر کی جانب سے کیا گیا ہے کہ برطانیہ کو ٹرمپ کے ایسے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے روکنا ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپ سے المونیم اور اسٹیل کی درآمد پر امریکا کی جانب سے عائد کردہ ڈیوٹی جھوٹ پر مبنی ہے، برطانوی حکومت اور یورپین یونین کو اس معاملے میں فیصلہ کن اقدامات کرنا ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔