Tag: Washington

  • براک اوبامہ اور ان کی اہلیہ ٹی وی شوزاور فلمیں بنائیں گے، کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے

    براک اوبامہ اور ان کی اہلیہ ٹی وی شوزاور فلمیں بنائیں گے، کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے

    واشنگٹن : سابق امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما ٹی وی پروگرام اور فلمیں بنائیں گے۔ اس سلسلے میں انہوں نے آن لائن اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ساتھ معاہدہ بھی کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کی دو مقبول ترین شخصیات امریکہ کے سابق صدر براک اوبامہ اور ان کی اہلیہ مشعل اوبامہ نے ہائر گراؤنڈز کے نام سے ایک پروڈکشن کمپنی بنائی ہے، ان کی کمپنی نے آن لائن اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس کے ساتھ ایک طویل مدتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

    نیٹ فلکس حکام کے مطابق ان سیریز اور فلموں میں اسکرپٹڈ اور ان اسکرپٹڈ سیریز کے لیے دستاویزی ڈرامہ اور دستاویزی فلمز اور فیچرز شامل ہوں گے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اس حوالے سے مشعل اوبامہ کا کہنا ہے کہ براک اور وہ ہمیشہ سے ہی کسی کو متاثر کرنے کے لیے داستان گوئی کی طاقت پر یقین رکھتےہیں۔

    نیٹ فلکس ایک ایسا میڈیم ہے جس کے ذریعے ہم اپنے آئیڈیاز کو بہتر طور پر لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہم باصلاحیت، متاثر کن اور تخلیقی لوگوں کو اکٹھا کریں گے جو لوگوں میں ہمدردی اور باہمی ربط اجاگر کریں گے اور ان کی مدد کریں گے کہ وہ اپنی کہانی دنیا کو بتائیں۔

    مزید پڑھیں: امریکہ کی خاتون اوّل کا پاکستانی سفارت خانے کا دورہ

    براک اوبامہ کا کہنا تھا کہ اپنی صدارت کے دوران سب سے خوشگوار لمحات وہ تھے جو ہم زندگی کے مختلف پہلوؤں سے تعلق رکھنے والے متاثر کن افراد سے ملتے، ان کی مدد کرتے اور ان کے تجربات سنتے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکا کون ہوتا ہے ایران سے متعلق فیصلے کرنے والا؟ حسن روحانی

    امریکا کون ہوتا ہے ایران سے متعلق فیصلے کرنے والا؟ حسن روحانی

    تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے ایران سے متعلق امریکی فیصلے اور پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کون ہوتا ہے ایران کے حوالے سے فیصلے کرنے والا؟

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پامپیو نے آج ایران سے متعلق امریکا کی نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے، علاوہ ازیں مائیک پومپیو نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکا ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرے گا، پابندیوں کے بعد ایران کو اپنی معیشت کی بقا کا مسئلہ پڑ جائے گا۔

    ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے متعلق پابندیوں کے امریکی فیصلے قبول نہیں کئے جائیں گے، تمام ممالک آزاد اور خود مختار ہیں، دیگر ممالک بھی ایران سے متعلق امریکی فیصلوں کو رد کریں گے۔


    امریکا ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرے گا، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو


    حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے ایسے فیصلے آتے رہتے ہیں، تاہم ایرانی عوام امریکی پابندیوں کو پہلے ہی رد کر چکے ہیں، ہم ایسی دھمکیوں سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی کان دھرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ آج امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران سے متعلق کہا تھا کہ ایران کی کسی بھی متبادل حکمت عملی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، ایران پر بہت زیادہ اقتصادی دباؤ بڑھائیں گے، ایرانی رہنماؤں کو ہماری سنجیدگی کے بارے میں کوئی شک نہیں ہوگا۔


    ایرانی ایٹمی معاہدے کو بچانے کے لیے یورپ کی کوششیں ناکافی ہیں، جواد ظریف


    مائیک پومپیو نے یہ بھی کہا تھا کہ ایران خطے میں پراکسی وار کا سبب بن رہا ہے، ایران کو دھمکی آمیز رویہ ترک کرنا ہوگا، ایران نے جوہری معاہدے کے دوران مشرق وسطیٰ میں اثرورسوخ بڑھایا، ایران کو دوبارہ جوہری تجربوں کی جانب نہیں جانے دیں گے، ان کو یورینیم کی افزودگی روکنی ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے حمایت جاری رکھیں گے: اعزاز چوہدری

    آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے حمایت جاری رکھیں گے: اعزاز چوہدری

    واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے حمایت جاری رکھیں گے، غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے پُر امن فلسطینی مظاہرین کو سفاکیت کا نشانہ بنایا، پر امن مظاہرین سفارت خانے کے افتتاح کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کے اعلامیے کی مکمل حمایت کرتا ہے، عالمی برادری، سلامتی کونسل فلسطین سے متعلق ذمہ داریاں ادا کرے، فلسطین میں ظلم وبربریت کے خاتمے کے لیے عالمی طاقتوں کو آواز اٹھانی ہوگی۔


    وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا غزہ میں قتل وغارت کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ


    کشن گنگا منصوبے سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ کشن گنگا منصوبے کا افتتاح سندھ طاس معاہدے کی خلاف وزری ہے، کشن گنگا ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کا معاملہ ورلڈ بینک حل کرے، ورلڈ بینک نے اگر معاملہ حل نہ کرایا تو پاکستان عالمی عدالت سے رجوع کرے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی بینک کے صدر سے سندھ طاس معاہدے پر بات ہوگی، پاکستانی اٹارنی جنرل مذاکرات کے لیے کل واشنگٹن پہنچ رہے ہیں، علاوہ ازیں رتلے اور دیگر بھارتی منصوبوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔


    کوئی ملک یہ نہیں کہہ سکتا پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف کچھ نہیں کیا،اعزازچوہدری


    خیال رہے کہ گذشتہ روز غزہ کی موجودہ صورت حال پر غور کے لیے ترکی کی میزبانی میں او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس ہوا، رجب طیب اردگان کی زیر صدارت استنبول میں ہونے والے اہم اجلاس میں اٹھارہ ممالک کے سربراہان سمیت اڑتالیس اسلامی ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کی، پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شمالی کوریا امریکا سے اپنے جوہری پروگرام پر مزاکرات کے لیے راضی ہے: امریکی وعویٰ

    شمالی کوریا امریکا سے اپنے جوہری پروگرام پر مزاکرات کے لیے راضی ہے: امریکی وعویٰ

    واشنگٹن: امریکی حکام کے ایک اعلیٰ افسر نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا امریکا سے اپنے جوہری پروگرام پر بات چیت کرنے کے لیے راضی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے عالمی جوہری پروگرام قوانین کی ہمیشہ خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے جس کے نتیجے میں امریکا نے ان پر مختلف پابندیاں بھی عائد کر رکھی ہیں اس کے باجود امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا جوہری پروگرام سے متعلق بات چیت پر آمادہ ہے۔

    عالمی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ شمالی کوریا کی حکومت نے امریکہ کو باضابطہ طور پر مطلع کیا ہے کہ اس کے سربراہ کم جونگ ان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنی متوقع ملاقات میں پیانگ یانگ کے جوہری ہتھیاروں پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    مذاکرات سے قبل شمالی کوریا پر پابندیاں جاری رہیں گی، ڈونلڈ ٹرمپ

    دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے پیغام ملا ہے جس میں انہوں نے اپنے جوہری پروگرام پر بات چیت کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جس سے صدر ٹرمپ اور کم جونگ ان کی مستقبل میں ہونے والی ملاقات کے نتیجہ خیز ہونے سے متعلق امریکی حکومت کی توقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

    شمالی کوریا نےامریکہ سےمذاکرات پررضامندی کا اظہار کردیا

    خیال رہے کہ تاحال شمالی کوریا حکام یا کسی اعلیٰ عہدیدار نے صدر ٹرمپ اور کم جونگ ان کی ملاقات کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان براہِ راست سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باعث ملاقات کی اس پیشکش اور اس کے پیچھے کار فرما مقاصد کے بارے میں قیاس آرائیاں بدستور جاری ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شام میں کیمیائی حملہ بلاجواز ہے، بھاری قیمت چکانی پڑے گی، ٹرمپ

    شام میں کیمیائی حملہ بلاجواز ہے، بھاری قیمت چکانی پڑے گی، ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں کیمیائی حملہ بلا جواز ہے، عورتوں اور بچوں سمیت بہت سے لوگ مارے گئے ہیں، کیمیائی حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر اپنے پیغام میں کیا، ٹرمپ نے کہا کہ جس علاقے میں سنگ دلی کا یہ مظاہرہ کیا گیا وہ شامی فوج کے گھیرے میں اور بیرونی دنیا کے ناقابل رسائی ہے، صدر پیوٹن، روس اور ایران بشار الاسد کی حمایت کے ذمہ دار ہیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقے کو طبی امداد اور تصدیق کے لیے فوری طور پر کھولا جائے۔ انہوں نے مبینہ کیمیائی حملے کو ایک اور انسانی المیہ بھی قرار دیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر سابق صدر اوباما نے اپنی بیان کردہ صحرا میں سرخ لکیر عبور کرلی ہوتی تو شام کا المیہ بہت پہلے ختم ہوجاتا اور بشارالاسد تاریخ بن چکا ہوتا۔

    واضح رہے کہ شام میں سرکاری افواج کی جانب سے گزشتہ روز جنوب مشرقی غوطہ کے قصبے دوما میں فضائی حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 70 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد خمی ہوئے تھے، ہلاک و زخمیوں میں زیادہ تر تعداد عورتوں اور بچوں کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

  • اسلحہ پر پابندی کیلئے امریکی عوام سراپا احتجاج، ملک بھرمیں مظاہرے جاری

    اسلحہ پر پابندی کیلئے امریکی عوام سراپا احتجاج، ملک بھرمیں مظاہرے جاری

    واشنگٹن : امریکی عوام اسلحہ کی روک تھام کیلئے سڑکوں پر نکل آئے، ملک کے طول عرض میں مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین نے اس تحریک کا نام ‘اپنی زندگیوں کے لیے مارچ’ رکھا ہے۔

    امریکہ میں اس کا آغاز اس وقت ہوا جب گذشتہ ماہ فلوریڈا کے شہر پارک لینڈ کے ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں17افراد مارے گئے تھے۔

    ملک بھر میں800 کے قریب ایسے ہی احتجاجی مظاہروں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جب کہ لندن، جنیوا، سڈنی، ٹوکیو اور ایڈنبرا میں بھی اظہارِ یکجہتی کی خاطر مظاہرے ہو رہے ہیں۔ نیویارک سے لے کر الاسکا تک چھوٹے بڑے شہروں میں سینکڑوں احتجاجی جلوس نکالے گئے ہیں۔

    دارالحکومت کے پینسلوینیا ایوینو میں ہونے والے جلسے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جن میں بچے اور نوجوان زیادہ تھے۔ انہوں نے جو پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ان پر لکھا تھا اسلحہ نہیں، بچوں کو بچاؤ، اور کیا اب میری باری ہے؟

    آریانا گرینڈ، مائلی سائرس اور لن مینوئل میرانڈا جیسے مقبول گلوکاروں نے امریکی کانگریس کی عمارت کے باہر گیت گائے۔ بیچ بیچ میں تقریریں بھی ہوتی رہیں، طلبہ نے پرجوش انداز میں لوگوں سے خطاب کیا۔

    یاد رہے کہ مرجوری کے اسٹون مین ڈوگلس اسکول میں 2012 سے اب تک کا خوفناک ترین قتل عام ہے جس میں ملزم نے17افراد کو قتل کیا تھا۔

    عدالت کو دی گئی رپورٹ کے مطابق کروز نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ’اس نے اسکول میں داخل ہوتے ہی طالب علموں پرفائرنگ شروع کردی اور وہاں سے فرار ہوگیا۔

    امریکی سیکیورٹی ایجنسی ایف بی آئی نے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ سال اس حملے کے حوالے سے انہیں ممکنہ خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • ہم برسوں‌ تک خلائی مخلوق اور اڑن طشتریاں تلاش کرتے رہے: امریکا کا اعتراف

    ہم برسوں‌ تک خلائی مخلوق اور اڑن طشتریاں تلاش کرتے رہے: امریکا کا اعتراف

    واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کئی دہائیوں تک پراسرار خلائی مخلوق اور اڑن طشتریوں کو تلاش کرنے کا اعتراف کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ماضی میں امریکا نے خطیرلاگت سے خلائی مخلوق کی تلاش کے لیے خصوصی پروگرام تیار کیا تاہم خاطر خواہ کامیابی نہ ملنے اور دیگر ترجیحات پر کے پیش نظر یہ مہنگا پروگرام 2012 میں ختم کر دیا گیا۔

    خلائی مخلوق ایک حقیقت ہے یا افسانہ یا بحث صدیوں سے جاری ہے۔ زمین کے باسی ایک طویل عرصے سے دوسرے سیاروں کی مخلوق سے رابطہ کرنے کی کوشش میں ہیں، اور اس جستجو میں اب تک اربوں ڈالر خرچ کیے جاچکے ہیں اور عجیب و غریب آلات بھی ایجاد کیے جا چکے ہیں، تاکہ کسی طرح خلائی مخلوق سے رابطہ کیا جاسکے۔

    ‘خلائی مخلوق کا انسانوں سے 25 سال میں رابطہ ہوجائے گا’

    امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹا گون نے خلائی مخلوق کی تلاش کے لیے 2007 میں باقاعدہ پروگرام کا آغاز کیا، جس کے تحت مختلف منصوبوں کے ذریعے دیگر سیاروں میں موجود مخلوق کی تلاش کرنا تھا تاہم پروجیکٹ کے لیے مختص رقم ختم ہونے کے بعد 2012 میں پروگرام روک دیا گیا۔

    ترجمان پینٹا گون کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے دوران ہمیں انداز ہوا کہ اس سے بڑھ کر بڑے مسائل خطے میں موجود ہیں ہمیں دیگر چیلنجز کا سامنا ہے جس کے پیش نظر ہماری ترجیحات بھی تبدیل ہوئیں اور ہم نے دیگر سرگرمیوں میں اپنے بجٹ مختص کیے۔

    کیا ہماری دنیا خلائی مخلوق کا بنایا ہوا کمپیوٹر پروگرام ہے؟

    خیال رہے مذکورہ منصوبے کے لیےامریکی محکمہ دفاع کی جانب سے 22 ملین امریکی ڈالر خرچ کیے گئے، البتہ منصوبے کے لیے کام کرنے والے چند افراد کی رائے ہے کہ منصوبہ ختم نہیں ہوا مستقبل میں اس کا دوبارہ آغاز کیا جاسکتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عالمی دنیا میں پاکستان کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں، بلاول بھٹو

    عالمی دنیا میں پاکستان کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں، بلاول بھٹو

    واشنگٹن: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا اپنی کمزوریاں چھپانے کے لیے پاکستان پر الزامات لگا رہی ہے، عالمی دنیا میں پاکستان کے خلاف سازشیں سب کے سامنے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ صرف پیپلز پارٹی پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال سکتی ہے، گزشتہ چار سال میں عالمی معاملات سے متعلق ہمارا موقف پیش نہیں کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا، نیٹو فورسز افغانستان میں ناکام ہوچکی ہے، افغانستان میں ناکامی کی ذمہ داری پاکستان پر عائد نہیں کی جاسکتی، اب پاکستان کو دفاع کا موقع ملنا چاہیے جبکہ عالمی کمیونٹی کو پاکستان سے تعاون کی ضرورت ہے۔

    بلاول بھٹو کا مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی اسلحے،پیلٹ گنزکی تحقیقات کا مطالبہ

    سربراہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کررہا ہے، پاکستان شدت پسندی کے خلاف لڑنےکو ہمیشہ تیار ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاناما کا رونا دھونا ختم کریں اور ملک کی بات کریں، آئندہ الیکشن میں کامیاب ہوئے تو قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

    امریکیوں سےزیادہ پاکستانیوں نےدہشت گردی کےخلاف قربانیاں دیں‘ بلاول بھٹو

    خیال رہے گذشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے امریکی ٹی وی کو ہی انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان مخالف ٹویٹ شاید کچھ امریکیوں کی خواہش ہو، امریکی صدر کے ٹویٹ سے پاکستانیوں کو دکھ پہنچا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹ میرے لیے زیادہ تکلیف دہ تھا۔

    یاد رہے کہ رواں برس یکم جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے، پاکستان نے امداد کے بدلے امریکہ کو بے وقوف بنانے کے بجائے کچھ نہیں کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سب سے زیادہ خلائی سفرکرنے والے جان ینگ چل بسے

    سب سے زیادہ خلائی سفرکرنے والے جان ینگ چل بسے

    واشنگٹن : خلاء میں سب سے زیادہ سفر کرنے کا ا عزاز حاصل کرنے والے امریکی خلاء نورد جان ینگ87عمر میں چل بسے ، وہ چاند کی سطح پر چلنے والے نویں خلاء نورد تھے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے اعلان کیا ہے کہ 6 مرتبہ خلاء کا سفر کرنے والے دنیا کے پہلے انسان جان ینگ 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

    جان ینگ پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلاتھے، ناسا کے مطابق 42 سال پر محیط کیریئر میں جان ینگ وہ وہ واحد خلاء نورد تھے جو جیمینی اور اپولو پروگرام کے علاوہ اسپیس شٹل پروگرام کا حصّہ بن کر خلاء میں گئے۔

    مجموعی طور پر وہ خلاء میں سب سے زیادہ عرصہ گزارنے کا ریکارڈ رکھتے تھے۔

    ناسا کے قائم مقام ایڈمنسٹریٹر رابرٹ لائٹ فٹ کا کہنا ہے کہ جان ینگ امریکی خلائی ایجنسی کے سب سے زیادہ تجربہ کار خلانورد تھے۔

    جان ینگ خلاء میں سب سے پہلے جانے والے اس گروپ میں شامل تھے جن کی بہادری اور عزم وہمت نے ہمارے ملک کیلئے پہلی بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

    مرحوم بنیادی طور پر ایک ایوی ایشن انجینئر تھے جنہوں نے بعد ازاں ناسا کے لئے اپنی خدمات انجام دیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • افغانستان میں استحکام کا قیام ہماری ذمہ داری نہیں، اعزازچوہدری

    افغانستان میں استحکام کا قیام ہماری ذمہ داری نہیں، اعزازچوہدری

    واشنگٹن : امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، افغانستان میں استحکام کا قیام پاکستان کی ذمہ داری نہیں ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہماری قربانیوں کو تسلیم نہ کرنا باعث افسوس ہے۔

    یہ بات انہوں نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب سے خطاب اور بعد ازاں اے آروائی نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکہی۔

    پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان نے جو کام کیا وہ دنیا کے سامنے ہے، افغانستان میں استحکام کا قیام پاکستان کی ذمہ داری نہیں ہے اور دہشت گردی کیخلاف جنگ ہماری نہیں تھی بلکہ ہم پرمسلط کی گئی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے، خطے میں برپا دہشت گردی کے تلاطم کو ختم کرنے کیلئے پاکستان نے جو کیا اس کی مثال کہیں نہیں ملتی، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا مگر افسوس کہ ہماری قربانیوں کو تسلیم نہیں کیا جاتا۔

    ان کا مزید کہنا تھا افغانستان کی سلامتی پربہت کام ہونا باقی ہے۔ افغانستان کی بد امنی کانقصان پاکستان کو ہورہا ہے۔ دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے امریکا پاکستان کا ساتھ دے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔