Tag: wasim akhtar

  • پی ٹی آئی نے میئرکراچی کی تقریب حلف برداری روکنے کیلئے پٹیشن دائرکردی

    پی ٹی آئی نے میئرکراچی کی تقریب حلف برداری روکنے کیلئے پٹیشن دائرکردی

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کے نو منتخب میئر کو حلف برداری سے روکنے کیلئے پٹیشن دائرکردی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا کراچی کے نو منتخب میئر وسیم اخترکیخلاف خم ٹھونک کر میدان میں آگئے ہیں۔

    انہوں نے نو منتخب میئرکراچی کیخلاف پٹییشن سندھ ہائیکورٹ میں داخل کروادی ہے، درخواست میں وسیم اختر کیخلاف سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔


    Faisal Vawda goes against Waseem Akhter's… by arynews

    انہوں نے درخواست میں وسیم اختراورالیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وسیم اختر سانحہ 12 مئی سمیت بغاوت، سہولت کاری اور دہشت گردی کے 30 سے زائد مقدمات میں ملوث ہیں جو کہ انسداد دہشت گردی کورٹ میں زیرسماعت ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ وسیم اختر جیل میں ہیں اور جب تک ان سے تعتیش مکمل نہیں ہوجاتی اوروہ بے گناہ ثابت نہیں ہوجاتے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ تب تک حلف برداری کی تقریب کو روک دیا جائے اور وسیم اختر کو بحیثیت میئر کراچی کا حلف نہ لینے دیا جائے۔

    ذرائع کے مطابق یہ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اس پٹیشن پر کل سماعت بھی کی جائے گی۔

     

  • قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، ڈی جی رینجرزنوٹس لیں، وسیم اختر

    قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، ڈی جی رینجرزنوٹس لیں، وسیم اختر

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء اور نامزد میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ میرے بچوں کی جان کو خطرہ ہے، کچھ ہوا تو سندھ حکومت ذمہ دار ہوگی۔

    یہ بات انہوں نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، وسیم اختر نے کہا کہ مجھے صفائی مہم ختم کرنے کیلئے دھمکیاں مل رہی ہیں اور خاموشی اختیار کرنے کا کہا جا رہا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ میرے پاس دھمکیوں کی کالز کا ریکارڈ موجود ہے، ڈی جی رینجرز نوٹس لیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اور میرے بچوں کو مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، مجھے کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اپنی صفائی مہم کو معطل کرنا پڑگیا، ہم سیاست سے بالاتر ہوکر عوام کے لیے نکلے تھے لیکن اسے بھی سیاست کی نذر کردیا گیا، سندھ حکومت تعاون کے بجائے صفائی مہم سمیت دیگر کاموں میں روڑے اٹکا رہی ہے۔

     

  • ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی میں صفائی مہم کا آغاز

    ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی میں صفائی مہم کا آغاز

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی میں صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے جھاڑو لگاکرمہم شروع کی، ایم کیوایم کے نو منتخب بلدیاتی نمائندے،اراکین رابطہ کمیٹی اوراراکین پارلیمنٹ صفائی مہم میں شریک ہیں۔

    کراچی کے نامزد مئیروسیم اختر نےلائنز ایریا میں ٹریکٹر چلایا،اور جھاڑو بھی دی، ڈاکٹر فاروق ستار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صفائی مہم میں اسکول اور کالج کے طالب علم بھی ساتھ دے رہےہیں۔

    صفائی مہم روزانہ کی بنیاد پر آٹھ گھنٹے جاری رہے گی۔ جب کہ سندھ حکومت کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا جارہا.

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ناکام ہوگئی ہے۔ دوسری جانب وسیم اخترنے سندھ حکومت کو کراچی کی صفائی میں روڑے اٹکانے کا مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نہیں چاہتی کہ کراچی ترقی کرے اورشہری سکھ کا سانس لیں۔

    نامزد میئرکراچی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نےنوے لوڈرزکوبلاول ہاؤس کے سامنے کھڑاکرنےکی ہدایت کر کے بلدیاتی مشینری کو اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے، ہم شہر کی صفائی کرنا چاہتے ہیں۔

    ہم کراچی کےمنتخب نمائندےہیں لوگوں نےہمیں ووٹ دیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں وال چاکنگ مٹانےکا آغازاپنی تنظیم کی چاکنگ مٹا کرکیا ہے۔

    کراچی کو کسی کی اوطاق نہیں بننے دیں گے اور ایک ماہ کے دوران شہر کو پاک صاف کرنے کے بعد کچرے کو اس کے اصل مقام پر ٹھکانے لگایا جائے گا۔