Tag: Wasim akram

  • ایشیا کپ 2025، پاکستان اور بھارت میں سے کون فیورٹ؟ وسیم اکرم نے بتادیا

    ایشیا کپ 2025، پاکستان اور بھارت میں سے کون فیورٹ؟ وسیم اکرم نے بتادیا

    لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ایشیا کپ 2025 میں روایتی حریفوں کے درمیان دبئی میں خاصی گرما گرمی ہوسکتی ہے، کھلاڑی اور تماشائی نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور اور حد پار کرنے سے گریز کریں۔

    عالمی شہرت یافتہ سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے خبردار کیا ہے کہ دبئی میں ایشیا کپ 2025 کے دوران فضا خاصی گرم ہوسکتی ہے تاہم انہوں نے زور دیا کہ نہ کھلاڑی اور نہ ہی شائقین حد سے تجاوز کریں۔

    سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ دنیا بھر کے کروڑوں لوگ بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ سے لطف اندوز ہوتے ہیں، یہ مقابلے ہمیشہ دلچسپ ہوتے ہیں مگر ضروری ہے کہ کھلاڑی اور تماشائی نظم و ضبط قائم رکھیں اور حد پار نہ کریں۔

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے عوام اپنے اپنے وطن سے محبت کرتے ہیں لیکن حب الوطنی کا مطلب یہ نہیں کہ کھیل کو کھیل کے دائرے سے باہر لے جایا جائے، اگر بھارتی عوام اپنی ٹیم کی حمایت کرتے ہیں تو پاکستانی شائقین بھی ایسا ہی کریں گے، یہ بالآخر کھیل ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

    پاکستانی سابق سپر اسٹار فاسٹ بولر کی جانب سے 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول روایتی حریفوں کے مقابلے میں بھارت کو پاکستان کے مقابلے میں فیورٹ قرار دیا۔

    اُنہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ برسوں میں بھارت کے خلاف مستقل کامیابیاں حاصل نہیں کرسکا تاہم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں گرین شرٹس کے پاس مواقع رہے ہیں، پاکستان نے 2021 کے ورلڈ کپ اور 2022 کے ایشیا کپ میں بھارت کو ہرایا تھا۔

    کپتانوں کی تبدیلی، پی سی بی کا اہم بیان سامنے آگیا

    سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی حالیہ عرصے کے دوران پرفارمنس بہترین رہی ہے اور فیورٹ کے طور پر میدان میں اترے گا، لیکن اصل فیصلہ اس دن ہوگا کہ کون سی ٹیم دباؤ کا بہتر طریقے سے سامنا کرنے میں کامیاب ہوتی ہے۔

  • وسیم اکرم کا نیاز اسٹیڈیم میں نصب اپنے مجسمے پر ردعمل

    وسیم اکرم کا نیاز اسٹیڈیم میں نصب اپنے مجسمے پر ردعمل

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے نیاز اسٹیڈیم میں نصب اپنے مجسمے پر بلآخر خاموشی توڑ دی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مجسمے کے ساتھ چیتے کے مجسمے کی تصویر لگا کر لکھا کہ میرا مجسمہ یقیناً اس چیتے سے بہتر ہے۔

    سوئنگ کے سلطان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں لگائے گئے میرے مجسمے کے حوالے سے بہت باتیں ہو رہی ہیں، میرے خیال میں آئیڈیے کی زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ مجسمہ بنانے والے کو کریڈٹ دینا چاہیے، اس کوشش پر اور جو اس میں شامل رہا ہے، انہیں فل مارکس دینے چاہئیں۔

    واضح رہے کہ سوئنگ کے سلطان کہلائے جانے والے پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کا مجسمہ حال ہی میں نیاز اسٹیڈیم کے باہر نصب کیا گیا تھا تاہم شائقین نے فاسٹ بولر کے مجسمے پر اعلیٰ حکام کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    مجسمے میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کو انکے ٹریڈ مارک بالنگ کے انداز میں دکھایا گیا تھا، جس میں وہ پاکستان کی 1999 ورلڈکپ میں استعمال ہوئی جرسی پہنی ہوئی ہے۔

  • ارشد ندیم اور نیرج کی ماؤں نے بہت مثبت پیغام دیا، وسیم اکرم

    ارشد ندیم اور نیرج کی ماؤں نے بہت مثبت پیغام دیا، وسیم اکرم

    سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے کہا ہے کہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور نیرج کی ماؤں نے بہت مثبت پیغام دیا ہے۔

    سابق کپتان وسیم اکرم نے میلبرن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے جو کارنامہ انجام دیا اس سے پوری دنیا دنگ رہ گئی ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی ہونے کی حیثیت سے تو فخر کر ہی رہے ہیں لیکن پوری دنیا اس کے کارنامے پر فخر کر رہی ہے۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ ہے، بس ٹیلنٹ کو مواقع نہیں ملتے لیکن ارشد ندیم نے اپنی محنت اور اپنے مواقع سے جو کیا اس سے پوری دنیا دنگ رہ گئی ہے۔

    سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ پاکستان میں مسئلہ یہ ہے کہ سہولیات نہیں ہیں، ٹیلنٹ کو نکھارا نہیں جاتا اس کیلئے تمام اسپورٹس باڈیز کو مل کر سوچنا ہوگا کہ کیسے فنڈز لانے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے جو کارنامہ انجام دیا اس سے پوری قوم کو ایک امید ملی ہے کہ ہمارے ہاں جو ٹیلنٹ ہے اسے مواقع اور سہولیات دی جائیں تو وہ مزید کارنامے انجام دے سکتا ہے۔

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے کہ اکٹھے بیٹھیں، پلان کریں اور مخصوص اسٹیڈیمز بنائیں، اگر نوجوانوں کو مواقع نہیں دیں گے تو وہ فون پر ہی لگے رہیں گے۔

    انعامات کی بارش، اب کہاں رہیں گے؟ ارشد ندیم کی والدہ نے بتادیا

    انہوں نے کہا کہ اسپورٹس سیاست سے الگ ہے، لوگوں کا آپس میں رابطہ اہم ہے، دونوں کے والدین نے پوری دنیا میں مثبت تاثر بھیجا اور ارشد ندیم نے بھی کمال کیا انھیں بھی مبارکباد دیتا ہوں۔

  • وسیم اکرم نے اپنی بہترین فٹنس کا راز بتادیا؟

    وسیم اکرم نے اپنی بہترین فٹنس کا راز بتادیا؟

    عالمی شہرت یافتہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے چاہنے والوں کو فٹنس کا راز بتادیا۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ریٹائرمنٹ لئے ہوئے 20سال بیت چکے ہیں، مگر آج بھی وہ مکمل فٹ اور صحت مند نظر آتے ہیں۔

    سابق کپتان کے فینز ان کی فٹنس کا راز جاننا چاہتے تھے تو اسی حوالے سے سوئنگ کے سلطان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے اس حوالے سے آگاہ کیا۔

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وہ صبح ساڑھے 6 بجے اُٹھ جاتے ہیں، 6 یونٹ انسولین لے کر واک پر نکل جاتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ وہ روز ساڑھے 8 کلومیٹر پیدل چلتے ہیں۔

    اپنے ناشتے کے حوالے سے اُنہوں نے بتایا کہ دہی، پھل جس میں کیلے، بلو بیریز شامل ہیں سے ناشتہ کرتے ہیں۔اس کے علاوہ وسیم اکرم میوہ جات بھی ناشتے میں کھانا پسند کرتے ہیں۔

    کیا بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف نہیں کھیل رہے؟ ہیڈکوچ کا اہم بیان

    سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ناشتے کے بعد مجھے کافی توانائی ملتی ہے اس لیے میں فوراً جم جاکر ایکسرسائز کو ٹائم دیتا ہوں۔

  • آج سمجھ آگئی، کراچی کے لوگ کیوں میچ نہیں دیکھنے آرہے: وسیم اکرم

    آج سمجھ آگئی، کراچی کے لوگ کیوں میچ نہیں دیکھنے آرہے: وسیم اکرم

    سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم نے کراچی کی نیشنل اسڈیم میں کم کراوڈ ہونے کی وجہ بتادی۔

    اے اسپورٹس شو دی پویلین کے میزبان فخر عالم نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں بتایا وسیم اکرم، مصباح اور اظہر علی میچ دیکھنے گئے لیکن کراچی کے ٹریفک میں پھنس گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fakhr Alam (@falamb3)

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ گھنٹے ٹریفک میں کھڑے رہے اور پھر یوٹرن لینے کے لیے مزید گھنٹہ لگا، آج مجھے سمجھ آگئی ہے کہ لوگ کیوں میچ نہیں دیکھنے آرہے۔

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ جب ہم اسٹیڈیم کے قریب تک نہیں پہنچ سکے تو لوگ کیسے آئیں گے، کنٹینر ہر چیز کا حل نہیں ہے ہمیں ان مسائل کو حل کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کے دوسرے مرحلے کا آغاز کراچی میں ہوگیا ہے تاہم ہوم ٹیم کے میچز کے باوجود اسٹیڈیم خالی ہے جبکہ شائقین کی جانب سے کوئی دلچسپی بھی نظر نہیں آرہی ہے۔

  • بالی ووڈ اسٹار سنجے دت بھی وسیم اکرم کے مداح نکلے

    بالی ووڈ اسٹار سنجے دت بھی وسیم اکرم کے مداح نکلے

    بالی وُوڈ اسٹار سنجے دت بھی پاکستان کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے مداح نکلے۔

    دبئی میں ایک ایونٹ بھارتی اداکار سنجے دت نے کہا کہ وسیم اکرم کی ریورس سوئنگ سے سب ڈرتے تھے، میں وسیم بھائی کے ساتھ یہاں بلائے جانے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں۔

     انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں جو بہترین کرکٹرز دیکھے یہ ان میں سے ایک ہیں اور وہ کرکٹ کے بھگوان ہیں، وہ میرے بھائی ہیں جنہیں میں کئی سال سے جانتا ہوں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی فاسٹ باؤلنگ کا ہر خاص و عام معترف ہے اور وہ آئی سی سی ہال آف فیم میں بھی شامل ہیں۔

    ٹیسٹ اور ون ڈے میں دو، دو ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کرنے والے وسیم اکرم نے 104 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 414 وکٹیں حاصل کیں۔

  • پاک بھارت ٹاکرا: جذباتی کرکٹ فینز کیلئے وسیم اکرم نے پیغام شیئر کردیا

    پاک بھارت ٹاکرا: جذباتی کرکٹ فینز کیلئے وسیم اکرم نے پیغام شیئر کردیا

    سوئنگ کے سلطان سابق کھلاڑی وسیم اکرم  نے ایشیا کپ میں آج ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل شائقین کرکٹ کے لیے اہم پیغام جاری کیا ہے۔

    پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اب تک کے سب سے بڑے ٹاکرے میں سری لنکا کے پالی کیلے گراؤنڈ میں پاک بھارت کا میچ جاری تھا جسے بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔

    میچ سے سوئنگ کے سلطان سابق کھلاڑی وسیم اکرم نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، ایکس پر جاری ویڈیو میں انہوں نے میچ سے قبل کینڈی کے موسم کی صورتحال سے شائقین کو آگاہ کیا۔

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ جو لوگ سوشل میڈیا پر کینڈی کے موسم کا پوچھ رہے ہیں اُن کو بتاتا چلوں کے یہاں ہلکی ہلکی بارش ہو رہی ہے یہ میرے ہوٹل کے مناظر ہیں۔

    وسیم اکرم نے کہا یہاں سے گراؤنڈ ایک گھنٹہ دور ہے، میرے عقب میں بادل چھٹتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور امید ہے کہ میچ کے دوران بارش نہیں ہوگی۔

    ویڈیو کے آخر میں وسیم اکرم نے جذباتی کرکٹ فینز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یاد رکھنا یہ صرف ایک میچ ہے، کسی ایک ٹیم نے جیتنا اور ہارنا ہے، اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں اور کھیل کو انجوائے کریں۔

  • ’حیدر علی کو ابھی تک کیا پتا نہیں لگا؟‘ وسیم اکرم نے بتادیا

    ’حیدر علی کو ابھی تک کیا پتا نہیں لگا؟‘ وسیم اکرم نے بتادیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر وسیم اکرم نے غلطیوں کی نشاندہی کردی۔

    اے اسپورٹس کے پروگرام ’دی پویلین‘ میں وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب ملک موجود ہیں جو میچ سے قبل اور میچ کے بعد کی غلطیوں سے متعلق بتاتے ہیں۔

    گزشتہ روز میچ کے بعد شعیب ملک نے کہا کہ ’بھارتی بولر رضوان کے خلاف پلان کرکے آئے تھے کہ وہ انہیں آف اسٹمپ پر ہی گیند کریں گے اور وہ اس میں کامیاب بھی ہوگئے۔

    انہوں نے کہا کہ بھونیشور نے اپنے پہلے ہی اوور میں رضوان کو آف سائیڈ پر گیندیں کیں اور انہیں اسی بال پر آؤٹ بھی کیا۔

    شعیب ملک کے مطابق ایسی صورتحال میں بیٹرز کو روم بنا کر کھیلنا چاہیے اور اسے پتا ہوتا ہے کہ اس کی کمزوری کیا ہے پھر اسی مناسبت سے گیم کھیلنا پڑتا ہے۔

    وسیم اکرم نے شعیب ملک سے پوچھا کہ ’بیٹرز کو کب یہ پتا چل جاتا ہے کہ میری کمزوری کیا ہے۔‘

    شعیب ملک نے بتایا کہ ’وسیم بھائی یہ تو کلب کرکٹ میں ہی پتا چل جاتا ہے۔‘ اس پر وسیم اکرم بولے کے پھر حیدر علی کو یہ ابھی تک معلوم نہیں ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 27 اکتوبر بروز جمعرات کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی جبکہ 30 اکتوبر کو قومی ٹیم کو نیدرلینڈز کا چیلنج درپیش ہوگا۔

  • ٹیم کی شان دار کامیابی پر وسیم اکرم کا ردِ عمل

    ٹیم کی شان دار کامیابی پر وسیم اکرم کا ردِ عمل

    مانچسٹر: ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف فاتحانہ آغاز پر رد عمل میں سابق کپتان وسیم اکرم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم درست سمت میں جا رہی ہے۔

    وسیم اکرم نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کو کامیابی پر مبارک باد دی، اور کہا کہ آج ٹیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی، خیال رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

    وسیم اکرم نے کہا ٹیم نے ملتان کی گرمی میں آرام سے 300 سے اوپر کا ہدف حاصل کیا، مجھے بڑی خوشی ہے کہ ٹیم درست سمت میں جا رہی ہے، بطور پاکستانی ہمیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

    انھوں نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ زبردست کام کر رہے ہیں، وسیم اکرم نے کہا مجھے خوشی ہے کہ رمیز راجہ ہر چیز میں شامل ہو کر کام کر رہے ہیں اور انھیں پتا ہے کہ کیا کرنا چاہیے۔

    پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف فاتحانہ آغاز

    لیجنڈ بولر نے کہا کہ پی ایس ایل کا گزشتہ سیزن کرونا سے متاثر ہوا مگر اب سب بہتر ہوگا، اگر ہر ٹیم کا اپنا ہوم گراؤنڈ ہو تو پھر اور زیادہ مزہ آئے گا۔

    کرکٹ بورڈ سے متعلق دیگر مسائل پر انھوں نے تبصرہ کیا کہ آئیڈیل تو یہ ہے کہ پروفیشنل باڈیز کو خود مختار بنایا جائے، اور پی سی بی اور دیگر بورڈز خود سربراہان کا انتخاب کریں تو وہی اچھا ہے۔

  • صدر کراچی کنگز وسیم اکرم نے زندگی کی 56 بہاریں دیکھ لیں

    صدر کراچی کنگز وسیم اکرم نے زندگی کی 56 بہاریں دیکھ لیں

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل کی فیورٹ ٹیم کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم آج اپنی اپنی 56ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لیجنڈ بولر وسیم اکرم 3 جون 1966ء کو لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور سے تعلیم مکمل کی، وہ بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنیو الے دنیا کے بہترین باؤلر مانے جاتے ہیں۔

    کرکٹ میں اچانک انٹری دینے والے وسیم اکرم کا کیریئر کا آغاز دبنگ رہا، 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹس حاصل کیں، انہوں نے کُل 356 ون ڈے کھیلےجس میں انہو ں نے 502 شکار کئے۔

    وسیم اکرم ون ڈے کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں ۔وہ ورلڈکپ 2003 میں وکٹوں کی پانچویں سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بنے، 1992 کے ورلڈکپ فائنل میں وسیم اکرم ہی کی باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

    ورلڈکپ 2003 میں 4 مارچ کو بارش کی نذر ہونے والے میچ کے بعد کرکٹ کی دنیا میں 19برس تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد وہ ریٹائرڈ ہو گئے تھے ۔

    وسیم اکرم اب پی ایس ایل کی سب سے فیورٹ ٹیم کراچی کنگز سے بطور صدر وابستہ ہیں اور ٹیم کے لیے اہم خدمات انجام دے رہے ہیں، اس کے علاوہ وہ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

    وسیم اکرم کی سالگرہ کے موقع پر آئی سی سی کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی فاسٹ باؤلر کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔