Tag: Wasim Akram also spoke in favor of athlete Arshad Nadam

  • وسیم اکرم بھی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے حق میں بول پڑے

    وسیم اکرم بھی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے حق میں بول پڑے

    سابق کپتان وسیم اکرم نے ارشد ندیم کی کارکردگی سے متاثر ہوکر پاکستانی کھلاڑیوں کےلیے آواز بلند کردی، وسیم اکرم نے کہا کہ لوگ ارشد ندیم سے محبت کا اظہار کریں اور انہیں عزت دیں۔

    ان خیالات کا اظہار سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ارشد ندیم سے متعلق ٹوئٹ میں کیا، انہوں نے کہا کہ ’آئیں سب مل کر آواز اٹھائیں کہ اگلی مرتبہ ہمارے ایتھلیٹ ارشد ندیم، طلحہٰ طالب اور دیگر پوڈیئم پر کھڑے ہوں‘۔

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ہمارے نظام میں موجود خامیوں پر سبھی آنسو بہا رہے ہیں لیکن ساتھ ساتھ ارشد ندیم کو عزت دیں اور ان سے محبت کا اظہار کریں۔

    ارشد ندیم نے قوم سے معافی مانگ لی

    واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھروکے فائنل مقابلے میں 12 ایتھلیٹ پہلے مرحلے میں شامل تھے جن میں سے ٹاپ 8 نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ ان میں ارشد ندیم 84.62 کے اسکور کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

    میڈل راؤنڈ میں ٹاپ تین کھلاڑیوں کو گولڈ، سلور اور برانز میڈل کا حقدار ٹھہرنا تھا تاہم اس راؤنڈ میں ارشد ندیم متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

    دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم پانچویں نمبر پر رہے۔ بھارت کے نیرج چوپڑا نے اس مقابلے میں گولڈ، جمہوریہ چیک کے جیکب واڈلیچ نے سلور اور جمہوریہ چیک ہی کے ویتے سلاف ویسلے نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔